Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تمام بیماریوںکا علاج صرف ایک چمچ شہد

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

شہد نہار منہ چاٹنے سے حلق کی تمام بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں۔ شہد نہار منہ چاٹنے سے بلغم دور ہوجاتا ہے‘ شہد زود ہضم ہے۔ معدہ صاف کرتا ہے‘ فضلات کو دفع کرتا ہے اور یہ گردوں اور انتڑیوں کے فعل کو بہتر بناتا ہے‘ معدہ کو اعتدال پر لاتا ہے‘ شہد خون کو صاف کرتا ہے۔

اطباء کا کہنا ہے کہ شہد بہت سی بیماریوں کا کافی شافی علاج ہے  حکماء نے شہد کے بے شمار فائدے لکھے ہیں شہد نہار منہ چاٹنے سے حلق کی تمام بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں۔ شہد نہار منہ چاٹنے سے بلغم دور ہوجاتا ہے‘ شہد زود ہضم ہے۔ معدہ صاف کرتا ہے‘ فضلات کو دفع کرتا ہے اور یہ گردوں اور انتڑیوں کے فعل کو بہتر بناتا ہے‘ معدہ کو اعتدال پر لاتا ہے‘ شہد خون کو صاف کرتا ہے‘ یہ جسم کو وافر مقدار میں انرجی فراہم کرتا ہے‘ موٹے آدمیوں کو پتلا اور سمارٹ بناتا ہے‘ پھیپھڑوں کو تقویت دیتا ہے‘ کھانسی‘ نزلہ زکام‘ دمہ‘ فالج‘ لقوہ‘ سردی سے ہونے والی تکلیف دہ بیماریوں میں مفید ہے۔ دماغ کو قوت دیتا ہے‘  قوت باہ میں تحریک پیدا کرتا ہے‘ مثانہ کیلئے مفید ہے‘ مثانہ کی پتھری کو دور کرتا ہے اور پیشاب کے بند ہونے کو کھولتا ہے‘ گیس خارج کرتا ہے اور بھوک لگاتا ہے‘ جلدی مسائل‘  امراض نسواں‘ امراض چشم خصوصاً موتیا بند کے مرض میں انتہائی فائدہ مند ہے اور بینائی کو تیز کرتا ہے۔ دردسینہ کیلئے:  گاجروں کو آگ پر پکائیں اور ان کا پانی نچوڑ کر شہد ملاکر پلائیں تو اس سے سینہ کا درد رفع ہوجاتا ہے۔ دافع زہر: شہد‘ پیاز کے ساتھ اخروٹ پیس کر دیوانے کتے کے کاٹے پر باندھ دینے سے زہر دور ہوجاتا ہے۔ یرقان کیلئے: گاجر کا رس ایک گلاس میں ایک چمچ شہدملا کرپئیں‘ شہد کے ساتھ کیلا ملاکر کھانے سے بھی یرقان ختم ہوجاتا ہے۔ ہاتھ‘ پائوں کا سن ہوجانا: روزانہ ایک چمچ شہد اور آدھا لیموں ایک گلاس پانی میں ملاکر پئیں کم از کم چالیس دن‘ ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔ گردے اور مثانہ کی پتھری کیلئے: اگر کلونجی کو پیس کر گرم پانی میں شہد کے شربت کے ساتھ ملاکر پیا جائے تو گردے اور مثانہ کی پتھری ختم ہوجاتی ہے۔ کھانسی کیلئے: (1) کیلے کے درخت کا پتا سکھا کر توے پر رکھ کر جلایا جائے اس راکھ کو شہد میں ملاکر بار بار چٹایا جائے۔ (2) خشک ادرک کو پیس کر اسے شہد پر چھڑک دیا جائے‘ یہ ہر قسم کی کھانسی کیلئے مفید ہے۔ اس مرکب کو سات دن تک صبح و شام چاٹیں‘ کھانسی اور کالی کھانسی کے مریض دن میں کئی بار شہد چاٹیں۔ ناک کی بیماری: ناک کی بیماریوں میں بڑا چمچ شہد صبح نہار منہ اور بعد نماز عصر ابلتے پانی میں ملاکر چائے کی طرح گرم گرم پئیں۔ آنکھ کی بیماری کیلئے: خالص شہد آنکھوں میں لگائیں‘ آنکھوں کی بہت سی بیماریوں کیلئے مفید ہے۔ رات کو سوتے وقت سلائی سے لگائیں۔ جسم کی خوبصورتی کیلئے: پانی ایک گلاس میں لیموں اور شہد ایک چمچ ملاکر پینے سے پورے جسم کی صفائی کیساتھ رنگت نکھر آتی ہے۔ دفع زہر: شہد میں لہسن پیس کر چاٹنے سے اور متاثر جگہ پر لگانے سے بچھو کا زہر اتر جاتا ہے۔ گنج کیلئے: شہد اور پیاز کا رس ملاکر گنج پر ملتے رہنے سے بال پیدا ہونے لگتے ہیں اور بال گرنا بند اور جوئیں ہلاک ہوجاتی ہیں۔ دماغی امراض کیلئے: دماغی امراض‘  جسمانی و اعصابی کمزوری میں روغن کلونجی کے 5 قطرے شہد یا کسی شربت میں ملاکر پئیں۔ قوت باہ کیلئے: (1) روغن کلونجی 10 قطرے شہد یا شربت کے ہمراہ استعمال کریں۔ (2) سفید پیاز کا رس نچوڑ کر شہد میں ملاکر استعمال کرنے سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے۔ زخموں کیلئے: انار کے دانوں کو رگڑ کر شہد ملاکر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ پیٹ درد کیلئے: خالص شہد ایک تولہ‘ عرق گلاب‘ عرق سونف‘ عرق پودینہ ہر ایک دو تولہ شہد کو اچھی طرح تینوں عرق میں ملاکر دن میں تین چار مرتبہ استعمال کرنے سے پیٹ کا درد ختم ہوجاتا ہے‘ بچوں کے پیٹ درد کیلئے بے حد مفید ہے۔ دمہ اور آنکھوں کی بیماری کیلئے: شہد کو نمک لاہوری اور پیاز کے رس کے ساتھ استعمال کرنے سے دمہ اور سفید موتیا سے آرام ہوجاتا ہے۔ جسم کو خوبصورت اور صحت مند بنانے کیلئے: جسم کو خوبصورت اور صحت مند بنانے کیلئے اپنی روز مرہ غذا میں دودھ‘ مکھن‘ شہد استعمال کریں۔ تمام بیماریوں کیلئے اکسیر نسخہ: شہد 1پائو‘ کلونجی 5 گرام‘ کلونجی کو پیس کر شہد میں مکس کردیں۔ خوراک ایک چمچ صبح و شام استعمال کریں۔ یہ نسخہ ہربیماری کیلئے فائدہ مند ہے کیونکہ ارشاد الٰہی ہے کہ شہد میں شفاء ہے اور حضور نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا فرمان عالیشان ہے’’ کلونجی میں موت کے سوا ہر بیماری کا علاج ہے‘‘۔ ہاضمہ کیلئے: شہد 1پائو‘ دارچینی 5 گرام‘ دار چینی کو پیس کر شہد میں مکس کردیں۔ خوراک ایک چمچ صبح و شام کھانے کے بعد استعمال کریں۔ نہار منہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ نسخہ کھانسی دمہ نزلہ زکام معدہ کی خرابی وغیرہ کیلئے مفید ہے۔ تمام لاعلاج بیماریوں کیلئے اکسیر نسخہ: روحانی پھکی میں شہد ملاکر استعمال کرنے سے تمام لاعلاج بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 542 reviews.