Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اپنی مرضی کا ٹرانسفر کروانا اب کوئی مسئلہ نہیں!

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

میں نے دعا کی کہ میرے کریم رب جس کے آگے نہ کوئی پابندی اور نہ کوئی روک ٹوک ہے‘ تیرا کلام دے دیا ہے‘ یااللہ کریم بادشاہ میرا در خالی تیرا در خالی نہیں‘ سید بادشاہ پریشان ہے ان کی پریشانی دور فرما۔ میرے اندر سے آواز آئی کہ ان کا کام ہوجائے گا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ اس میں موجودطبی و روحانی ٹوٹکے انتہائی لاجواب ہیں۔ میں ایک دوست کے گھر گیا تو ایک بوڑھے بابا جی اور ان کا بیٹا جو کہ ڈاکٹر تھا اور وہ بیٹھے باتیں کررہے تھے کہ میرے بیٹے کے ٹرانسفر کا مسئلہ ہے جس پر گورنمنٹ نے پابندی لگائی ہوئی ہے اور میرے پاس ڈیڑھ لاکھ روپے ہیں کوئی لے لے اور میرے بیٹے کی ٹرانسفر کروا دے‘ وہ باباجی اٹھ کرگئے تو میرا دوست کہنے لگا کہ باباجی بے چارے دل کے مریض ہیں اور ایک ہی بیٹا ہے خود راولپنڈی میں رہتے ہیں اور بیمار بھی ہیں‘ بیٹا کہتا ہے کہ کسی نزدیک جگہ ٹرانسفر ہوجائے تو والدصاحب کی خدمت کروں‘ دوائی وغیرہ وقت پر دینی ہوتی ہے‘ میں نے دوست کو کہا کہ باباجی کو فون کریں‘ میرے دوست نے فون کیا تو بابا جی نے کہا کہ میں کارپارکنگ میں ہوں‘ میں نے دوست کو کہا کہ انہیں کہیں کہ ایک منٹ آپ ادھر ہی کھڑے ہو ہم آپ کے پاس آرہے ہیں‘ ہم کارپارکنگ میں پہنچ گئے تو میں نے کہا کہ با باجی ایک وظیفہ آپ کو بتاؤں تو آپ پڑھ لیں گے تو کہنے لگےبیٹا میں سید گھرانے کا چراغ ہوں‘ کیوں نہیں پڑھوں گا؟ میں نے کہا کہ جب آپ لاہور ٹرانسفر کیلئے جائیں تو صبح گھر سے نکلتے ہوئے  کا ورد کرتے جانا‘ آپ کاکام انشاء اللہ ہوجائے گا۔ وہ کہنے لگے کہ یہ تو میں پڑھتا ہوں یہ وظیفہ تو حضرت خضر علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ہے۔ میں نے کہا کہ کسی سےبات نہیں کرنی‘ راستےمیں یقین کی طاقت کےساتھ آپ نے پڑھنا ہے‘ آپ کاکام میرا اللہ کردے گا۔ وہ چلے گئے‘ میں نے دعا کی کہ میرے کریم رب جس کے آگے نہ کوئی پابندی اور نہ کوئی روک ٹوک ہے‘ تیرا کلام دے دیا ہے‘ یااللہ کریم بادشاہ میرا در خالی تیرا در خالی نہیں‘ سید بادشاہ پریشان ہے ان کی پریشانی دور فرما۔ میرے اندر سے آواز آئی کہ ان کا کام ہوجائے گا۔ میں نے بھی پڑھنا شروع کردیا۔
پندرہ دن بعد وہ باباجی میرے دوست کے پاس آئے‘ شکریہ ادا کرنے کہ اپنے دوست کے ساتھ میری ملاقات کروادیں۔ اللہ تعالیٰ نے میرا کام کردیا ہے‘ بس کچھ مجبوری تھی کہ جب وہ آئے تو میں ان سے نہ مل سکا‘ کام ہونے کا جو واقعہ باباجی نے سنایا وہ یہ ہے کہ میں جب راولپنڈی سے لاہورکیلئے گھر سے نکلا تو گاڑی میں بیٹھ کر پڑھنا شروع کردیا‘ چار گھنٹے بعد لاہور سیکرٹریٹ میں پہنچ گیا تو باہر جاکر بیٹھ گیا کہ اپنی باری پر اندر جاؤں گا وہ شاہ صاحب کہتے ہیں کہ بیس منٹ بعد دروازہ کھلا اور ایک ایم این اے صاحب اندر سے باہر نکلے‘ باہر نکل کر شاہ صاحب کہنے لگے کہ سب بندوں کو چھوڑ کر میرے پاس آئے‘ مجھ سے پوچھا کہ باباجی کیا کام ہے‘ میں نے اپنا کام بتایا کہ میرا یہ مسئلہ ہے‘ وہ ایم این اے صاحب واپس اندر گئے اور آدھے گھنٹے بعد ٹرانسفر آرڈر میرے ہاتھ میں پکڑا دیا۔ رب بڑا کریم ہے‘ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایک پریشان حال کی پریشانی دور ہوئی‘ اللہ کے کلام کی برکت سے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! اللہ کریم آپ کو خاص کرم سےنوازیں اگر آپ ہمیں نہ بتاتے تو مجھے کیا پتا تھا اس کی تاثیر کا‘ میں تو امت کا سب سے گنہگار اور بدکار انسان ہوں‘ گناہوں کا شمار ہی نہیں‘ پہلی دفعہ عبقری رسالہ کیلئے لکھ رہا ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 548 reviews.