Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شیخ الوظائف کے علاج سے گھریلو الجھنیں کیسے ختم ہوئیں؟

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

کالا جادو‘ بندش‘ نظربد‘ سفلی عمل اور گھریلو الجھنوںکا ڈسا ‘شیخ الوظائف کی خدمت میں حاضر ہوا بغیر نذرانہ، شکرانہ کے روحانی علاج ہوا دکھ سے سکھ کا یہ سفر اس کی زبانی سنیے!

محترم قارئین السلام علیکم! میں گزشتہ چھ سالوں سے ایسی زندگی میں گرفتار رہاہوں جس میں صرف خوف ہی خوف تھا‘ مجھے بیماریوں نے گھیرا ہوا تھا‘ ہر وقت بے چینی رہتی تھی‘ ڈیپریشن کا مریض بن چکا تھا‘ ایک بند کمرے میں خاموش زندگی گزار رہا تھا‘ ڈیپریشن کی ادویات کھاتا وقتی سکون ملتا مگر کچھ ہی عرصہ کے بعد ان ادویات نے بھی اثر کرنا چھوڑ دیا ‘ خودسے خیالات بہت زیادہ آتے تھے‘ اس کے علاوہ مجھے معدہ کے مسائل‘ پیشاب کے مسائل اور پتہ نہیں کیا کیا تھا؟ میں باقاعدگی سے علاج کرواتا‘ ہرقسم کا پرہیز کرتا مگر حالت جوں کی توں رہتی‘ پھر میں نے عاملین کے چکر لگانا شروع کردئیے‘ ہر کسی نے مجھ پر بندش اور سخت ترین کالا سفلی جادو بتایا۔ جگہ جگہ پیسے لٹائے مگر چند دن سکون رہتا پھر وہی حالت ہوجاتی۔ مجھے شدید قسم کے روحانی مسائل لاحق تھے۔ ایک دن میں نے انٹرنیٹ سے عبقری کی ویب سائٹ دیکھی تو وہاں سے مجھے ماہنامہ عبقری کا معلوم ہوا‘ بازار سے عبقری خریدا‘ پڑھا‘ حضرت شیخ الوظائف کے بارے میں معلوم ہوا۔ پڑھ کر لاہور پہنچا‘ دفتر ماہنامہ عبقری آیا‘ ادھر آکر معلوم ہوا کہ شیخ الوظائف سے ملاقات کیلئے موبائل فون پر وقت لینا پڑتا ہے۔ خیر شیخ الوظائف کی مختلف کتب خرید کر واپس اپنے شہر آگیا۔ پھر وہ دن بھی آگیا جس دن موبائل فون پر وقت ملنا تھا۔ سارا دن کال ملاتا رہا مگر شاید ابھی میری قسمت نہیں جاگی تھی اور سارا دن مسلسل کال ملانے کے باوجود میرا فون ریسیو نہیں ہوا اور میں مایوس ہو گیا۔ پھر مزید ایک ماہ شدید انتظار کے بعد آخر وہ گھڑیاں آن پہنچیں جب موبائل پرشیخ الوظائف سے ملاقات کا وقت دیا جارہا تھا۔ ابھی میں نے دو گھنٹے ہی ٹرائی کیا تو میری کال ایک نہایت شفیق آواز والے شخص نے اٹھائی اور مجھ سے انتہائی پیار سے مخاطب ہوئے اور کہا کہ آپ کو حضرت شیخ الوظائف سے ملاقات کا وقت دیا جارہا ہے اور آپ فلاں دن دفتر ماہنامہ عبقری حاضر ہوجائیں۔ میری حالت دن بدن مزید خراب ہورہی تھی‘ گھر والوں نے مجھے ایک کمرے میں بند کیا ہوا تھا‘ خود سے شدید نفرت آئینہ دیکھتا تو اپنے منہ پر خود ہی تھپڑ مارنا شروع ہوجاتا‘ کوئی چیز اٹھا کر شیشہ توڑ دیتا‘ شیشے کے برتن توڑ کر مجھے سکون ملتا‘ مجھ سے کوئی بھی ملاقات نہ کرتا‘ لوگ مجھے پاگل سمجھنا شروع ہوگئے‘ میرے گھر میں خون کے چھینٹے گرتے‘ میرے الماری میں پڑے مہنگے کپڑوں کو کٹ لگ جاتے‘ والد صاحبکا کاروبار دن بدن خراب ہوتا جا رہا تھا۔ آخر کار وہ دن بھی آن پہنچا جس دن شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی سےملاقات تھی۔ 

میں ملاقات کیلئے صبح سویرے ہی لاہور پہنچا۔ نمازظہر کے بعد شیخ الوظائف تشریف لائے اور میں اپنی باری پر آپ سے ملا۔ آپ نے میرے بتانے سے پہلے ہی میرے تمام حالات کھول کر میرے سامنے رکھ دیئے اور ساتھ ہی مجھے یہ

ہروقت کھلا پڑھنے کیلئے دیا۔ ساتھ مجھے ہرجمعرات کو تسبیح خانہ لاہور میں درس میں شرکت کرنے کو کہا۔ جیسے ہی میں نے پڑھنا شروع کیا تو میری طبیعت کافی بہترمحسوس ہوئی۔ ہرجمعرات کو نمازمغرب سے پہلے لاہور تسبیح خانہ پہنچتا۔ میرا جسم ہروقت جھگڑا رہتا تھا۔ کچھ ماہ وظیفہ پڑھا اور درس میں شرکت کی تو جسم جیسے ہلکا پھلکا ہوگیا۔ ایک دن دوران درس معلوم ہوا کہ آئندہ آنے والے اتوار کو روحانی دم ہے‘ ضرور شریک ہوں۔ میں روحانی دم والے دن صبح سات بجے تسبیح خانہ لاہور پہنچا۔ شیخ الوظائف نے خود ہر آنے والے کو دم کیا۔ میں جب دم کروانے کے بعد تسبیح خانہ سے باہر نکلا تو خود کو بہت ہی بہتر محسوس کیا۔ مزید تسبیح خانہ سے اسم اعظم کے روحانی دم والی اگربتی اور دم والا صابن ملا۔ خاص کر دم والے صابن سے میرے جسم سے جکڑاؤ ختم ہوجاتا ہے اب بھی استعمال کرتا ہوں تو فوراً سارا جسم آرام دہ ہوجاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مجھےبہت بڑی نعمت سے نوازا ہے جو مجھے شیخ الوظائف سے ملوا دیا اور میرا تعلق تسبیح خانہ سے جوڑدیا۔ میرا شیخ الوظائف سے تعلق بنے چھ ماہ ہوگئے ہیں اور ان چھ ماہ میں میں اعمال پر آگیا ہوں‘نماز پڑھنا شروع ہوگیا ہوں۔
اب آتا ہوں جادو اور مجھ پر ہونے والی بندشوں کی طرف‘ میرے گھر کام ماحول انتہائی پراسرار ہوچکا تھا‘ ہر کوئی چڑچڑے پن میں مبتلاتھا‘ ہروقت گھر میں لڑائی جھگڑے رہتے‘ چھوٹی چھوٹی باتوں پر اتنی اتنی بڑی لڑائیاں ہوتیں کہ محلے والے چھتوں پر چڑھ کر ہماری لڑائیاں ’’انجوائے‘‘ کرتے۔ مگر شیخ الوظائف کے بتائے اعمال کی برکت سے ہمارے گھر میں سکون آچکا ہے‘ اب نہ کسی کے چلنے کی آوازیں آتیں ہیں‘نہ برتنوں کے ٹوٹنے کی آوازیں آتی ہیں‘ نہ ہمارے الماریوں میں پڑے کپڑوں کو کوئی کاٹتا ہے‘ نہ ہی خون کے چھینٹے پڑتے ہیں اور نہ ہی پراسرار خواب آتے ہیں۔ ہروقت گھر میں شیخ الوظائف کے درس چلتے ہیں‘ تمام گھر والے نماز اور تسبیحات پر آگئے ہیں۔ الحمدللہ اعمال کی برکت سے میں خوفناک زندگی سے نکلا اب ایک مطمئن اور آزاد زندگی گزار رہا ہوں۔ شیخ الوظائف کی تالیف آداب معرفت اور منتخب احادیث روزانہ ہرنماز کے بعد پڑھتا ہوں۔ نماز فجر کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کرتا ہوں‘ ہروقت ہشاش بشاش رہتا ہوں‘ پچھلے دو ماہ سے اپنابزنس پھر سے دوبارہ سنبھال لیا ہے۔ ہر کسی سےپرجوش اور خوش ہوکر ملتا ہوں۔ جو بھی اب مجھے ملتا ہے حیرانی اور خوشی کا ملا جلا تاثر دیتا ہے کہ آپ اتنی جلدی اتنے صحت مند کیسے ہوگئے تو میں تو سینہ چوڑا کرکے شیخ الوظائف کا بتادیتا ہوں۔ اعمال کی برکت سے ہر کسی سے شفقت سے پیش آتا ہوں غصہ محبت میں تبدیل ہوگیا ہے۔ دل کو سکون ملا اور گناہوں سے نفرت ہوگئی ہے۔ طبی مسائل بھی اعمال والی زندگی پر آنے سے ختم ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے کچھ پوشیدہ امراض میں مبتلا تھا بہت ادویات استعمال کیں مگر صحت نہ ملتی تھی مگر جب سے اعمال شروع کیے ہیں تمام ادویات ڈسٹ بین میں پھینک چکا ہوں اور بالکل صحت مند زندگی گزار رہا ہوں۔ طبیعت نیکی پر خود چلتی ہے‘ خیر کے کام کرنے کو دل کرتا ہے۔ شیخ الوظائف میرے محسن ہیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اور ادارہ عبقری کو جزائے خیر عطا فرمائے۔میری زندگی کی امید تسبیح خانہ اورشیخ الوظائف ہی ہیں۔ الحمدللہ!

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 554 reviews.