Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جعلی عاملہ کے ہاتھوں میری والدہ اور گھر کی بربادی

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

قارئین!عبقری میں چھپے یا کسی بھی عمل‘ وظیفے کے کرنے سے آپ کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا ہو یا آپ پر کیا گیا جادو ٹونہ ہوا ہو تو وہ مکمل عمل اور اس کی مکمل روداد تفصیل کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری میں بھیجئے۔آپ کا یہ عمل لاکھوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔

میرے والد صاحب دس سال قبل وفات پاچکے ہیں‘ وہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے‘ کبھی بالکل ٹھیک ہوجاتے اور کبھی شدید بیمار‘ بہت علاج، دم، تعویذ وغیرہ کروائے مگر سب بے سود رہا۔ اس دوران میری والدہ کا ایک عورت سے ملنا ہوا جو ہمارے گاؤں کی ہے اور وہ اپنے ساتھ کوئی باہر کی مخلوق کا ہونا بتاتی تھی جو ایک پری تھی۔ یہ عورت اس پری کے ذریعہ تعویذ گنڈا کاکام کرتی تھی۔ میری معصوم والدہ اس چالاک عورت کی باتوں میں آگئی اس عورت کے ہاں آناجانا شروع کردیا۔ اس عورت کے مطابق ہم سب گھر والوں پر جادو تھا اور میرے والد کو جادوکے ذریعے مارا گیا۔ وہ عورت میری امی سے پیسے لیتی اور ہمارے تعویذات وغیرہ نکالتی جو ہماری والدہ ہمیں آکر دکھاتیں‘ جن میں تعویذ‘ چھوٹے چھوٹے گڈے گڑیا اور پتلے بنے ہوتے کسی کے اندر تعویذ ہوتے اور کسی کے اندر سوئیاں لگی ہوتیں غرضیکہ ہم سب گھر والوں کو بھی یقین آگیا کہ واقعی ہم سب گھر والوں پرجادو ہے۔ میرے والدصاحب سرکاری ملازم تھے‘ اب جب میری والدہ کو ان کی پنشن وغیرہ کی رقم ملی تو اس جادوگر عورت اور اس کے شوہر نے امی کو وہم ڈال دیا کہ تمہارے شوہر کو تمہارے اور ان کے خاندان نے تعویذات کے ذریعے مار دیا اب وہ تمہیں اور تمہارے بیٹوں کو بھی ختم کردیں گے لہٰذا تم ہمارے تعویذات استعمال کرو سب بچ جاؤ گے۔
بس پھر میری والدہ ان کی باتوں میں آگئیں اور سب خاندان والوں کا بائیکاٹ کردیا نہ خود کسی کے گھر جاتیں اور نہ ہمیں چھوڑتیں۔ اگر کسی کے غمی خوشی میں جاتیں بھی تو وہاں نہ کچھ کھاتیں اور نہ پیتیں اگر کوئی ہمارے گھر کوئی چیز دیتا تو استعمال نہ کرتیں‘ محلے میں کسی کو دے دیتیں۔ خاندان والوں کا نام لے کر ان کو گالیاں دیتیں کہ تم میرے شوہر کے قاتل ہو‘ جس پر سب خاندان والے ہم سے ناراض ہوگئے اور آنا جانا چھوڑ دیا۔ اسی طرح تین سال گزر گئے میری والدہ کی حالت یہ کہ اپنے بچوں اور خاندان والوں کو اپنا شدید دشمن سمجھتی ہیں۔ شادی بیاہ میں نہیں جاتیں۔میری والدہ کے دن رات اسی عورتکے ساتھ گزرتے‘ سارا دن اس کے ساتھ رہتیں‘ اگر گھر آجائیں تو فون پر رابطہ رہتا‘ امی کے سامنے کوئی بھی اس عورت کو برا کہے تو آگ بگولہ ہوجاتیں‘ مرنے مارنے پر تیار ہوجاتیں‘ حالانکہ گاؤں میں اس عورت کے اپنے خاندان والے کہتے ہیں کہ یہ عورت دھوکہ باز ہےاور تمہاری والدہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔ اس عورت نے اب تک میری والدہ سے دس لاکھ سے زیادہ رقم بٹور لی ہے‘ گھر سے تمام سونے کے زیورات اٹھا کر اس عورت کے حوالے کردئیے ہیں کہ تم اپنے پاس رکھو۔ اس کے علاوہ روزانہ نت نئے کھانے بنا کر اس عورت کوپیش کیے جاتے ۔ کئی بار ہم بہن بھائیوں نے گھر چھوڑ کر جانا چاہا ہم سب زندگی سے تنگ آچکے تھے‘ گاؤں کے لوگ بھی باتیں کرتے کہ تم اپنی والدہ کو کیوں نہیں روکتے؟ وہ اس غلط قسم کی عورت سے کیوں تعلقات رکھے ہوئے ہے۔ ہم اگر اپنی والدہ سے زبردستی کرتے تو وہ گھر چھوڑ کر چلی جاتیں۔ اسی عورت کے کہنے پر ہماری والدہ نے ہمیں عاق بھی کردیا۔ مہینہ کی پنشن کی رقم جو کہ 32 ہزار بنتی ہے وہ بھی نامعلوم کہاں خرچ ہوتی ہے۔اس عورت کا شوہر کوئی کام نہیں کرتاجبکہ اس کے گھر دور جدید کی ہر سہولت موجود ہے۔ پچھلے ماہ اس نے قریب ہی ایک پلاٹ بھی خریدا ہے۔ جبکہ اپنے گھر کا خرچ ہم بہن بھائی بمشکل چلاتے ہیں۔ ہم سب گھر والے بیمار‘ ڈیپریشن کا شکار رہے‘ پھر میرے بھائی کو کہیں سے عبقری ملا‘ عبقری سے ہمیں افحسبتم اور اذان کا عمل ملا جو کہ اس طرح تھا کہ سات مرتبہ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور سات مرتبہ اذان اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک مرتبہ اپنے دائیں کندھے پر پھونک مارنی ہے اور ایک مرتبہ بائیں کندھے پر پھونک مارنی ہے۔ ہم سب گھر والے گزشتہ ایک سال سے یہ عمل کررہے ہیں۔ ہمارے گھر میں کافی سکون آگیا ہے۔ میری والدہ اب بھی اس عورت کے پاس جاتی ہیں مگر بہت کم۔ انشاء اللہ پہلے سے کافی بہتر ہیں‘ اب ہمیں ساتھ رویہ دن بدن بہت بہتر ہورہا ہے۔ ابھی پچھلے دنوں ایک جگہ شادی تھی‘ میری والدہ ہمارے ساتھ وہاں گئیں سب سے بہت خوش اخلاقی سے ملیں اور ادھر شادی کا کھانا سب کے ساتھ مل بیٹھ کر کھایا۔ میری قارئین عبقری سے گزارش ہے کہ خدارا کبھی خود یا اپنے کسی پیارے کو ایسے نام نہاد عاملوں اور جادوگروں کے پاس ہرگز ہرگز نہ جائیں نہ جانے دیں۔ ورنہ جتنی تباہی ہم نے دیکھی ہے آپ کو بھی دیکھنی ہوگی! (پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 601 reviews.