Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چالیس بار دو اسم پڑھیں! ہر مسئلہ‘ ہر رکاوٹ‘ ہر بندش دور

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

اس وظیفہ کا سب سے پہلے میں نے یہ تجربہ کیا کہ گھر گیا‘ چالیس مرتبہ پڑھ کر سالن خود بنایا‘ سالن اتنا لذیذ تھا کہ میری بیوی مجھ سے پوچھنے لگی کہ اس سالن میں آپ نے کیا ڈالا ہے۔ اس سالن میں ایک عجیب قسم کی مٹھاس تھی اور اس سالن میں برکت بھی دیکھی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ عبقری تقریباً ساڑھے تین سال سے باقاعدہ سے پڑھ رہا ہوں۔ آپ کے درس بھی سنتا رہتا ہوں۔ ایک مرتبہ ہمارے شہر میں آپ کا درس تھا میں وہاںبھی پہنچا‘ درس کے بعد آپ نے بیعت کا عمل کیا تو میری زبان پر بھی الفاظ جاری ہوگئے اور میں بھی بیعت ہوگیا۔ اس کے علاوہ بھی آپ کا جہاں بھی درس ہو میری کوشش ہوتی ہے اس جگہ پہنچ جاؤں۔ آپ کے درس سن کر بہت سکون ملتا ہے۔ عبقری رسالہ اور درس سے مجھے روحانی طور پر بہت ترقی ملی ہے۔ آج میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے شاندار اور لاجواب مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کے ایک وظیفہ کا تجربہ لکھ رہا ہوں۔ میں نے جنات کا پیدائشی دوست مضمون میں ایک وظیفہ پڑھا تھا کہ یَاقَادِرُ یَانَافِعُ کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے پڑھیں یا سفر کرنے سے پہلے چالیس مرتبہ پڑھیں۔ آپ کا بڑے سے بڑا مشکل کام آسان ہوجائے گا۔ میں سفر سے پہلے چالیس مرتبہ درج بالا وظیفہ پڑھتا ہوں تو میرا سفر پرسکون اور باحفاظت ہوجاتا ہے۔ جب بھی کھانا کھانے سے پہلے درج بالا وظیفہ پڑھتا ہوں تو کھانے میں لاجواب لذت آجاتی ہے اور کھانا ایسے ہضم ہوتا ہے جیسے میرا ہاضمہ انتہائی لاجواب ہو مگر پہلے ایسی بات نہ تھی۔ میرے دفتر میں میرے ایک جونیئر ساتھی ہیں‘ اس کو میں نے یہ وظیفہ یَاقَادِرُ یَانَافِعُ پڑھنے کو دیا۔ اس کے کچھ مسائل تھے میں نے کہا آپ یہ وظیفہ پڑھا کریں آپ کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ دو ماہ کے بعد اس ساتھی نے مجھے بتایا کہ اس وظیفہ کا سب سے پہلے میں نے یہ تجربہ کیا کہ گھر گیا‘ چالیس مرتبہ پڑھ کر سالن خود بنایا‘ سالن اتنا لذیذ تھا کہ میری بیوی مجھ سے پوچھنے لگی کہ اس سالن میں آپ نے کیا ڈالا ہے۔ اس سالن میں ایک عجیب قسم کی مٹھاس تھی اور اس سالن میں برکت بھی دیکھی‘ اسی ساتھی نے مزید مجھے بتایا کہ میں جو کام بھی کرنے کا ارادہ کرتا ہوں‘ تو چالیس مرتبہ وظیفہ پڑھ لیتا ہوں اور اس وظیفہ سے میری مشکلات حل ہوئیں جس کام کے کرنے سے پہلے یہ الفاظ پڑھے ہیں وہ کام ہوگیا‘ غیبی مدد میں نے اس کام میں دیکھی اور کبھی ناکام واپس نہیں آیا۔ اس ساتھی نے مزید بتایا کہ جب سے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا ہے میرے گھر کے حالات یکسر تبدیل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ گھر میں دن بدن بہتری آرہی ہے‘ میری زندگی میں تبدیلی آرہی ہے۔ اس کے علاوہ میں نے یہ وظیفہ اپنی خالہ زاد بہن جو کہ میری سالی بھی ہے‘ ان کو بھی پڑھنے کیلئے دیا۔ انہوں نے بھی تجربات کرکے بتایا کہ جب بھی کھانا یا روٹی بنانے سےپہلے چالیس مرتبہ یہ وظیفہ پڑھتی ہوں تو سالن میں عجیب قسم کی مٹھاس‘ لذت اور خیروبرکت ہوتی ہے۔ یہ سب کمال عبقری رسالہ کا ہے‘ ہم سب گھر والے ماہنامہ عبقری اور خاص کر ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ مضمون بہت شوق سے پڑھتےہیں اور اس میں آنے والے وظائف بھی کرتے ہیں اور خوب خوب خوب فضائل پاتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کی تالیف کردہ کتب بھی اکثر منگوا رکھی ہیں اور پڑھتا ہوں جن میں میری پسندیدہ خطبات عبقری جلد اول سے لے کر تین تک پڑھ چکا ہوں۔ میں نے ان کتب اور رسالہ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ بے شک آپ کی کتب اور رسالہ کو پڑھ کر دن بدن لوگوں کی مشکلات حل ہورہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے ادارے اور آپ کے معاونین کی حفاظت فرمائے اور اللہ تعالیٰ آپ کو دکھی انسانیت کی مزید خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ جس خلوص، محبت سے آپ دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں یا جس طریقے سے آپ اپنے درس میں چھوٹے چھوٹے مسائل پر لوگوں کو نبوی ؐدعائیں دیتے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ (راجہ خالد محمود خان‘ باغ آزادکشمیر)

پیدائشی دوست نہ پڑھتا تو خودکشی کرلیتا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری اور کتب کو بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ خاص طور پر علامہ لاہوتی پراسراری کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ اس مضمون میں علامہ صاحب نے لاجواب وظائف دے رکھے ہیں جن کو پڑھنے سے عوام الناس کے مسائل بہت جلدی حل ہورہے ہیں۔ سب سے بڑی بات علامہ صاحب نے تمام وظائف کی اجازت دے رکھی ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میرے ساتھ ایک مسئلہ تھا اگر میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کی کتاب ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ نہ پڑھتا تو یقیناً اب تک خودکشی کرلیتا۔ مگر جب میں نے اس کتاب کا مطالعہ کیا تو مجھے یقین ہوگیا کہ اللہ تعالیٰ نے میری آزمائش ختم کردی ہے اور میرے دل میں یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ اللہ پاک کے حکم سے میری مصیبت آپ کے وسیلہ کے ذریعے سے ضرور ختم ہوجائے گی۔ اس کتاب میں ایک وظیفہ تھا‘ میں نے یہ وظیفہ ہروقت کھلا پڑھا تو میرا مسئلہ حل ہوگیا۔ الحمدللہ! اب میںمطمئن زندگی گزار ہوں ‘ مجھے طبی لحاظ سےکچھ مسئلہ تھا اس کیلئے دفتر ماہنامہ عبقری سے چیک اپ کے بعد دوائی لی اب الحمدللہ طبی لحاظ سے بھی تندرست ہوں۔ (غ۔ش)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 612 reviews.