Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہاتھ میں تسبیح‘ آنکھ میں آنسو اور زبان پر متلاشی وظیفہ

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

اتنا بڑا کرم جو خاوند نہ مجھے منہ لگاتا تھا اور نہ اولاد کو اس نے خود پوچھا میرے بچے کیسے ہیں‘ مجھ سے انتہائی شفقت اور پیار سے بات کی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ اسی رسالہ کی وجہ سے میری آپ سے ملاقات گزشتہ سال ہوئی۔ اب میں اپنے گزشتہ سال کے حالات قارئین عبقری کے گوش گزار کرناچاہتی ہوں۔ میرے حالات دگرگوں تھے‘ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں اور پھر دل و جان سے عبقری کی شکرگزار ہوں اور اس شخص کی جس نے عبقری تک آنے کا راستہ بتایا۔ فی الحال میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گی‘ اصل بات کی طرف آتی ہوں۔ میرے حالات یہ تھے کہ خاوند پاگل خانہ میں تھے اور گھر کے حالات تین چار سال سے بگڑتے چلے جارہے تھے لیکن جب سے میری شادی ہوئی ہے یہ مسائل ہمیشہ رہے‘ اولاد خدا نے چودہ سال بعد ایک معجزہ کی صورت میں دی‘ حسد کرنے والے بہت تھے‘ بڑا بیٹا لاپروا ضرور ہے مگر تعلیم میں نارمل تھا‘ 9th کلاس میں ان مسائل نے گھیرا ہوا تھا کبھی اکیڈمی ٹھیک نہیں کبھی اسے سمجھنا مشکل تھا‘ بہرحال آخری تین مہینوں میں ایک ٹیوٹر ملا‘ تیاری ہوگئی اور الحمدللہ پاس بھی ہوگیا مگر میرا خیال ہے کوئی دعا کام آگئی۔ خاوند کی طرف سے علیحدہ پریشانی‘ دکان کا الگ مسئلہ‘ بس ہمت نہیں ہاری اور آپ کے دفتر فون پر ٹرائی کرتی رہی‘ عبقری دفتر میں موجود آپ کے اسسٹنٹ صاحب نے درج ذیل وظیفہ بتایا جو میںنے دل و جان سے پڑھنا شروع کردیا۔ اللہ نے کرم کیا آپ سے ملاقات کا وقت بھی مل گیا آپ نے بھی درج ذیل وظیفہ ہی بتایا۔ حالات اتنے خراب ہوچکے تھے کہ بیٹا اورمیں سنبھل ہی نہیں رہے تھے بلکہ حواس باختہ ہوچکے تھے۔ اس وظیفہ کے دل و جان سے پڑھتے ہوئے ابھی ایک مہینہ ہی گزرا تھا کہ خاوند کی حالت سنبھل گئی اور ہسپتال والوں نے کہا آپ انہیں گھر لے جاسکتی ہیں۔ اتنا بڑا کرم جو خاوند نہ مجھے منہ لگاتا تھا اور نہ اولاد کو اس نے خود پوچھا میرے بچے کیسے ہیں‘ مجھ سے انتہائی شفقت اور پیار سے بات کی‘ میں ان کی باتیں سن رہی تھی اتنا بڑا کرم‘ اس وقت بھی میرے ہاتھ میں تسبیح تھی‘ آنکھوں میں آنسو تھے اور زبان پر آپ کا دیا ہوا متلاشی وظیفہ یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یہ سب خدا کرم ہی تھا۔ (ق۔گ)
گن پوائنٹ پر چھینی گاڑی خود ہی واپس کرگئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ پر میرے اللہ کی کروڑوں رحمتیں کہ آپ کی وجہ سے میں اپنے رب کے بہت قریب آئی‘ دل میں رب کی محبت کی چنگاری تو تھی مگر آپ کے دروس نے اس چنگاری کو شعلوں میں تبدیل کردیا ہے۔ اب تو میرے ہاتھ کام کررہے ہوتے ہیں اور دھیان اپنے رب کی طرف ہی ہوتا ہے۔ آپ کی دعاؤں اور توجہات سے اور درس کی برکات سے اعمال والی زندگی پر آگئی ہوں‘ ہروقت تسبیح ہاتھ میں ہوتی ہے اور زبان سے ذکر جاری رہتا ہے۔ پانچ وقت کی نماز اہتمام کے ساتھ ادا کرتی ہوں‘ نماز فجر کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کرتی ہوں۔ الحمدللہ! نماز فجر کے بعد تو اب محلہ کی بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم بھی دیتی ہوں جس سے کافی سکون ملتا ہے۔ اب میں قارئین عبقری کو آپ کے روحانی کالم میں چھپے وظیفے کے کمالات اور برکات بتاتی ہوں۔ میرے بیٹے کی میٹرک کی مارکس شیٹ گم ہوگئی تھی ہر جگہ تلاش کی مگر نہ ملی۔ میں اس وجہ سے بہت پریشان تھی کیونکہ اس کے ایڈمیشن کیلئے بہت ضروری تھی اور اس پریہ کہ فوٹوکاپی بھی نہ تھی۔ میں نے فوراً یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنا شروع کردیا۔ دو دن مسلسل پڑھنے کے بعد ایسی جگہ سے ملی جہاں ملنے کا گمان تک نہ تھا۔ اس وظیفہ کی برکت سے ہی ہمیں شیٹ ملی۔ اس کے علاوہ میری ایک طالب علم کے بھائی کی گاڑی (جو کہ وہ خود ڈرائیو کررہا تھا) راولپنڈی کے قریب ڈاکو گن پوائنٹ پر لے گئے۔ جس کیلئے وہ بہت پریشان تھے۔ اس نے آکر مجھ سے اپنے بھائی کی پریشانی کا اظہار کیا میں نے اسے یہی درج بالا وظیفہ پڑھنے کو کہا۔ ان کے سارے گھر نے یقین اور توجہ کے ساتھ سارا دن کھلا پڑھا۔ تھانے رپورٹ بھی درج کروا رکھی تھی۔ مگر ہر طرف ناکامی ہی ناکامی تھی‘ گاڑی کا کوئی سراغ نہ مل رہا تھا۔ میں نے انہیں کہا کہ مایوس ہوکر اس وظیفے کو ہرگز نہ چھوڑنا۔ انہوں نے مزید یقین کے ساتھ پڑھنا شروع کردیا۔ اللہ نے کرم نوازی فرمائی اور چار ماہ بعد ان کی گاڑی تھانے کے باہر کھڑی کرگیا۔ پولیس والوں نے گھر آکر ان کو اطلاع دی کہ آپ اپنی گاڑی تھانہ سے آکر لے جائیں۔ یہ صرف اس وظیفے کی برکت تھی کہ بغیر پیسے لگائے گاڑی واپس مل گئی۔ (نگہت یاسمین‘ واہ کینٹ)
بغیر تیاری پیپرز دئیے اور رزلٹ نے حیران کردیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں اس میں موجود چار سلسلے ہمیں بہت زیادہ پسند ہیں اور ہم سب سے پہلے انہی کو پڑھتے ہیں۔ ایک: حال دل، دوئم: آپ کا طبی آرٹیکل۔ سوئم: جنات کا پیدائشی دوست اور چہارم آپ کا روحانی کالم۔ آج میں آپ کے روحانی کالم میں جو وظیفہ آپ نے بتایا ہے اس کا ایک مشاہدہ قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں۔ میرے امتحان سر پر تھے اور تیاری بالکل بھی نہ تھی‘ میں نے امتحان کے دنوں میں اس وظیفے کو پاگلوں کی طرح پڑھا۔ ہروقت میری زبان پر یہی وظیفہ رہتا تھا۔ جب رزلٹ آیا تو میں انتہائی اچھے نمبروں سے پاس ہوگئی مجھےتو اب تک یقین نہیں آرہا کہ میں پاس ہوگئی ہوں اور وہ بھی اتنے اچھے نمبرز کے ساتھ۔ اگر بس سٹاپ پر کھڑی ہوں اور گاڑی کا انتظار ہے تو یہی وظیفہ پڑھتی ہوں‘ فوراً گاڑی مل جاتی ہے۔ اب کالج جاتے اور آتے ہوئے کبھی بھی کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ (وقار النساء‘ گاؤں ہون)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 613 reviews.