Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیوٹی پارلر کے شیشے پر لگے عبقری وظائف

ماہنامہ عبقری - جون 2017

بیوٹی پارلر کے شیشے پر لگے عبقری وظائف
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نہیں جانتی تھی کہ ’’عبقری‘‘ کیا ہے؟‘ میں بیوٹی پارلر چلاتی ہوں‘ میری ایک کسٹمر نے مجھے کہا کہ آپ کو کتابیں پڑھنے کا شوق ہے‘ کیا میں آپ کو دو کتابیں دوں‘ میں نے کہا ضرور‘ اس نے مجھے آپ کے دروس پر مشتمل کتاب ’’خطبات عبقری‘‘ اور ’’افحسبتم اور اذان کے کرشمات‘‘ دی۔ پڑھی‘ علم میں بہت اضافہ ہوا۔ میری عادت ہے کہ جو اچھی بات معلوم ہو میں دوسروں کو ضرور بتاتی ہوں‘ اسی لیے باتھ روم میں جانے اور آنے کی دعا چھپوا کر لوگوں میں بانٹنا شروع کردی‘ کتابیں پڑھنے سے معلوم ہوا کہ کچھ اور بھی لوگ ہیں جو عبقری سے واقف ہیں‘ میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ مجھ سے کوئی سلسلہ جُڑ رہا ہے‘ مجھے ہرجمعرات بعدازنماز مغرب تسبیح خانہ درس سننے جانا ہے‘ میرے شوہر نے اجازت دے دی‘ لہٰذا نوچندی جمعرات کو پہلی دفعہ تسبیح خانہ میں درس سننے کیلئے حاضر ہوئی‘ آپ کی میٹھی اور شفیق آواز نے جیسے دل میں گھرکرلیا‘ بہت سکون ملا‘ پھر درس پر پابندی سے آنا شروع ہوگئی‘ درس 
سے جو ملتا ہے وہ چھپوا کر کاپی کروا کر اپنے کسٹمرز کو بھی ضرور بتاتی اور دیتی ہوں۔ کسٹمر بھی خوش کہ کام کے ساتھ بہت کچھ لیکر جارہے ہیں آپ کا درس پر دیا ہوا ہر پیکیج میں نے خود لکھ کر پارلر کے شیشے پر لگا دیا تاکہ عبقری کا تحفہ سب کو ملے جب کوئی گزرنے والا رک کر پڑھتا ہے تو دلی سکون ملتا ہے اور بعض اوقات کسٹمر خود بتاتی ہیں کہ ان کے مسائل ان وظائف سے حل ہورہے ہیں۔ الحمدللہ! درس کی برکت سے میرے گھر میں سکون اور کاروبار میں برکت ہورہی ہے۔ہر جمعرات درس میں آنے سے پہلے لوگوں میں میٹھی چیز بانٹتی ہوں دل کو بڑی خوشی ہوتی ہے۔ (ر۔ا، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 790 reviews.