Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان میں پائیے ہر پریشانی دور کرنے کا راز

ماہنامہ عبقری - جون 2017

اگر کوئی مسلمان بندہ قرآن پاک نہیں پڑھ سکتے تو پہلے تو قرآن پاک پڑھنا ضرور ضرور ضرور سیکھیں اس کو اپنی زندگی کا مشن بنالیں‘ اس رمضان تو یہ عہد کرہی لیں کہ ہم نے ناظرہ قرآن پاک ضرور سیکھنا ہے‘ جتنی دیر آپ قرآن پاک دیکھ کر نہیں پڑھ سکتے ان دنوں کم از کم سورۂ اخلاص کو ضرور یاد کرلیں

کیا آپ سورۂ اخلاص کے بے شمار فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ سب سے پہلے یہ الفاظ میں چھوٹی مگر فضائل میں پہاڑوں سے بھی وزنی سورۂ رب العزت کی توحید بیان کرتی ہے‘ اس سورۂ کو بس تین مرتبہ پڑھنے سے ایک قرآن پاک کا ثواب مل جاتا ہے‘ اگر کوئی مسلمان بندہ قرآن پاک نہیں پڑھ سکتے تو پہلے تو قرآن پاک پڑھنا ضرور ضرور ضرور سیکھیں اس کو اپنی زندگی کا مشن بنالیں‘ اس رمضان تو یہ عہد کرہی لیں کہ ہم نے ناظرہ قرآن پاک ضرور سیکھنا ہے‘ جتنی دیر آپ قرآن پاک دیکھ کر نہیں پڑھ سکتے ان دنوں کم از کم سورۂ اخلاص کو ضرور یاد کرلیں اور دن میں جتنی مرتبہ بھی تین بار یہ سورۂ پڑھیں گے آپ کو اتنی مرتبہ مکمل قرآن پاک پڑھنے کا ثواب مل جائے گا۔ اب سورۂ کہ مزید فضائل پڑھیں!
روزانہ دو سو مرتبہ باوضو پڑھنے سے 9 فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ 1۔ اللہ رب العزت 300 دروازے غضب کے بند کردے مثلاً دشمنی‘ قہر، فتنہ وغیرہ۔ 2۔ تین سو دروازے رحمت کے کھول دے گا۔ 3۔ تین سو دروازے رزق کے کھول دے گا‘ اللہ تعالیٰ اپنے غیب سے رزق دے گا۔ 4۔ بغیر محنت کے اللہ پاک اپنے علم سےعلم دے گا۔ اپنے صبر سے صبر اور اپنی سمجھ سے سمجھ دے گا۔ 5۔ چھیاسٹھ مرتبہ قرآن پاک کے ختم کرنے کاثواب دے گا۔ 6۔ پچاس سال کے گناہ معاف ہوں گے۔ 7۔ اللہ پاک جنت میں بیس بنگلے دے گا‘ یاقوت، مرجان، زمرد کے بنے ہوئے ہوں گے‘ ہر بنگلے کے ستر ہزار دروازے ہوں گے۔8۔ دو ہزار رکعات نفل پڑھنے کا ثواب ملے گا۔ 9۔ جب بھی مریں گے تو جنازے میں ایک لاکھ دس ہزار فرشتے شمولیت کریں گے۔ (اس کے علاوہ) انشاء اللہ (واللہ اعلم)
موت کے سو ا ہر چیز سے حفاظت کا نبوی نسخہ:مسند بزار میں حدیث ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ تم بستر پر لیٹتے وقت سورۂ فاتحہ اور سورۂ اخلاص پڑھ لو تو موت کے سوا ہر چیز سے امن میں رہو۔ (ام محمد ‘ رحیم یار خان)
خیر وبرکت اور شفاء: حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا فرمان ہے کہ چارچیزوں میں خیروبرکت ہے۔ 1۔قرآن کریم پڑھنے میں‘2۔ بارش کے پانی میں۔3۔ شہد میں اور نمبر4 بیوی کے مہر کی رقم میں۔ علماء نے لکھا ہے کہ جب کوئی شخص کاروبار کرے تو اپنی بیوی کے مہر میں سے کچھ رقم کاروبار میں لگا دے۔ انشاء اللہ کاروبار میں فائدہ ہوگا‘ رقم طرفین کیلئے خیروبرکت کا باعث ہے۔ (ماخوذ بکھرے موتی)
ساری پریشانیاں دورکرنے کا نبویﷺ علاج
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ ایک مرتبہ مدینہ منورہ تشریف لائے تو لوگ ان سے علمی استفادہ کییلئے آئے‘ آپ نے لوگوں سے کہا کہ مجھے تعجب ہے چار قسم کے آدمیوں پر جو چار باتوں سے غافل ہیں۔ 1۔ مجھے تعجب ہے اس آدمی پر جو مصیبت میں پھنسا ہو اور یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ نہ پڑھتا ہو‘ اس دعا کا فائدہ قرآن کریم میں یہ بیان کیا گیا ’’پس ہم نے ان کی دعا قبول کی اور ان کی تکلیف دور کی‘‘۔ 2۔ مجھے تعجب ہے اس آدمی پر جو غم اور مشکلات میں پھنسا ہو اور وہ دعا نہ پڑھتا ہو جو حضرت یونس علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اپنے سخت ترین مشکل وقت میں پڑھی تھی

 یعنی آیۃ کریمہ۔ 3۔ مجھے تعجب ہے اس آدمی پر جس پر کوئی خوف لاحق ہو اور وہ دعا نہ پڑھے جو صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے خوف کے وقت پڑھی تھی۔ وہ دعا یہ ہے:

۔ مجھے تعجب ہے اس شخص پر جو دشمنوں (حاسدین) کے مکروفریب میں پھنسا ہو اور دعا نہ پڑھے جو فرعون کے خاندان کے ایک فرد نے پڑھی تھی وہ دعا یہ ہے۔

 (ماخوذ بکھرے موتی)  (انتخاب: بندہ خدا‘ واہ کینٹ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 793 reviews.