Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رحمتیں لٹاتے رمضان میںانوکھے درودکی چالیس برکات

ماہنامہ عبقری - جون 2017

حضورﷺ کی بارگاہ میں عرض کریں گے کہ یہ یارسول اللہﷺ فلاں بن فلاں نے آپ ﷺ کو سلام عرض کیا ہے اور حضوراکرمﷺ ہر مرتبہ کے درود پر ارشاد فرمائیں گے کہ فلاں بن فلاں پر میری طرف سے سلام اور اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں۔

بعض جگہ لکھا ہے کہ رمضان مبارک میں ایک بار درود پاک پڑھیں تو ایک لاکھ درود پاک کا ثواب ملتا ہے۔ بڑی فضیلت والا درود :ایک ایسا درود جس کے پڑھنے سے چالیس فائدے ملیں گے۔صَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیْہٖ وَسَلَّمْ صَلٰوۃً وَّسَلَامًا عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ یہ درود شریف ایک اللہ والے رحمۃ اللہ علیہ نے ترتیب دیا ہے۔ اس کی خوبی یہ ہے کہ تین مختصر درودوں کو یکجا کردیا گیا ہے لہٰذا جو شخص ایک مرتبہ درود شریف پڑھے گا وہ تین مرتبہ درود پڑھنے کے ثواب کا مستحق قرار پائے گا۔ یہ درود شریف ہر نماز کے بعد خصوصاً بعد نماز جمعہ سو مرتبہ پڑھنے سے بے شمار فضائل و برکات حاصل ہوتے ہیں۔ چالیس (40) فائدے:اس کے چالیس فائدے جو معتبر حدیثوں سے ثابت ہیں جو شخص رسول اللہ ﷺ سے محبت ذوق و شوق کی بناء پر پڑھے گا بے شمار برکتیں پائے گا۔ (1)اس کے پڑھنے والے پر اللہ تعالیٰ اپنی تین ہزار رحمتیں اتارے گا۔ (2) اس پر دو ہزار بار اپنا سلام بھیجے گا۔ (3) پانچ ہزار نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں لکھے گا۔ (4) اس کے پانچ ہزار درجے بلند فرمائے گا۔ (5) اس کے پانچ ہزار گناہ معاف فرمائےگا۔ (6) اس کے ماتھے (پیشانی) پر لکھ دیا جائے گا کہ یہ منافق نہیں ہے۔ (7) اس کے ماتھے (پیشانی) پر لکھ دیا جائے گا کہ یہ دوزخ سے آزاد ہے۔ (8) اسے قیامت کے دن شہیدوں کے ساتھ رکھا جائے گا۔ (9) پانچ ہزار فرشتے اس کا اور اس کے باپ کا نام لے کر حضورﷺ کی بارگاہ میں عرض کریں گے کہ یہ یارسول اللہﷺ فلاں بن فلاں نے آپ ﷺ کو سلام عرض کیا ہے اور حضوراکرمﷺ ہر مرتبہ کے درود پر ارشاد فرمائیں گے کہ فلاں بن فلاں پر میری طرف سے سلام اور اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں۔ (ابودائود‘ نسائی)۔ (10) جب تک درود پڑھنے میں مشغول رہے گا اللہ تعالیٰ کے معصوم فرشتے اس پر درود بھیجتے رہیں گے۔ (القول البدیع)۔ (11) اللہ تعالیٰ اس کی تین سوحاجتیں پوری فرمائے گادو سو دس حاجتیں آخرت کی اور نوے حاجتیں دنیا کی۔ (12) اس کے دین میں ترقی ہوگی۔ (13) اس کی اولاد اور اولاد کی اولاد میں برکات دے گا۔ (14) اسے اپنا محبوب بنائے گا۔(۔ (15)دلوں میں اس کی محبت رکھے گا۔ (16) کسی دن خواب میں زیارت رسالت مآب ﷺ سے مشرف ہوگا۔ (17) ایمان پر خاتمہ ہوگا۔ (دلائل الخیرات)۔ (18) اس کا دل منور ہوجائے گا۔ (دلائل الخیرات)۔ (19) قبر و حشر کی ہولناکیوں (غم و پریشانیوں) سے پناہ میں رہے گا۔ (20) قیامت کے دن عرش الٰہی کے سایہ میں ہوگا جس دن اس کے سوا اور کوئی سایہ نہ ہوگا۔ (21) رسول کریمﷺ کی شفاعت اس پر واجب ہوگی۔ (القول البدیع‘ ص:102)۔ (22) رسول اکریمﷺ قیامت کے دن اس کے گواہ ہوں گے۔ (القول البدیع‘ ص:103)۔ (23) میزان میں اس کی نیکیوں کا پلہ بھاری رہے گا۔ (القول البدیع‘ ص:102)۔ (24) قیامت کی پیاس سے محفوظ رہے گا۔ (شفا شریف)۔ (25) حوض کوثر میں اس کیلئے نور ہوگا۔(شفا شریف)۔ (26) پل صراط پر آسانی سے گزرے گا۔ (دلائل الخیرات) (27) قبر و حشر میں اس کیلئے نور ہوگا۔ (دلائل الخیرات) (28) قیامت میں اس کیلئے نور ہوگا۔ (دلائل الخیرات) (29) رسول کریمﷺ اس سے مصافحہ فرمائیں گے۔ (القول البدیع) (30) اللہ تعالیٰ اس سے ایسا راضی ہوگا کہ کبھی ناراض نہ ہوگا۔ اجتماعی طور پر پڑھنے کا حکم بھی حدیث مبارکہ میں ہے اور اس کے فوائد یہ ہیں: (31) فرشتے زمین سے آسمان تک (درود خوانوں) کے گرد جمع ہوکر سونے کے قلموں سے چاندی کے ورقوں پر ان کا درود لکھیں گے۔ (32) فرشتے کہیں گے’’ ذکر کرو اللہ تعالیٰ تم پر رحمت کرے‘ زیادہ کرو اللہ تعالیٰ تمہیں زیادہ دے۔ (سعادۃ الدارین‘ ج1‘ ص:203)۔ (33) ان کی دعا قبول ہوگی۔ (القول البدیع‘ ص:116)۔ (34) حوران عین انہیں نگاہ شوق سے دیکھیں گی۔ (القول البدیع)۔ (35) اللہ تعالیٰ ان کی طرف متوجہ رہے گا‘ یہاں تک کہ یہ متوجہ ہوجائیں یا باتیں کرنے لگیں۔ (سعادۃ الدارین‘ ج 1‘ ص:23)۔ (36) جب اجتماعی طور پر مل کر درود شریف شروع کریں گے تو آسمان کے دروازے ان کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔ (37) رحمت الٰہی انہیں ڈھانپ لے گی۔ (القول البدیع‘ ص: 122)۔ (38) سکینہ ان پر اترے گا‘ اللہ تعالیٰ عالم بالا میں ان کا ذکر فرمائے گا۔ (39) سارا مجمع بخش دیا جائے گا۔ (40) ان کی برکت ان کے ہم نشینوں کو بھی پہنچے گی اور وہ بھی بدبخت نہیں رہیں گے۔ (ابقول البدیع‘ ص:122)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 819 reviews.