Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مشابہت کو معمولی نہ سمجھیں

ماہنامہ عبقری - جون 2017

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ حضور نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص کسی قوم سے محبت کرے گا‘ قیامت کے دن اسی گروہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔مشابہت اپنائی اور کرم ہوگیا: فرعون اپنے پورے لشکر سمیت غرق ہوچکا تھا‘ اس میں ایک ایسے شخص کو اللہ کریم نے نجات دے دی جس سے حضرت موسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام تنگ تھے‘ وہ شخص حضرت موسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی طرح ڈاڑھی بناتے‘ لاٹھی اٹھاتے‘ اُسی طرح چلتے‘ باتیں کرتے‘ فرعون کے سامنے حضرت موسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نقلیں اتارتے اور لوگ ہنستے۔ موسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ سے فریاد کہ اے رب کریم! میں جس شخص کی وجہ سے پریشان تھا آپ نے اس کو نجات دے دی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اس نے آپ جیسا حلیہ بنایا تھا میری رحمت کو گوارا نہ ہوا کہ اس کو غرق کروں۔ اسی وجہ سے میں نے اس کو نجات دی۔ وہ اللہ پر ایمان بھی نہ لایاتھا مگر ایک پیغمبر کی مشابہت کی وجہ سے نجات پاگیا۔حضور نبی کریم ﷺ ایک جگہ تشریف لے گئے‘ جب وہاں گئے تو دیکھا کہ وہاں موجود تمام یہودیوں نے روزہ رکھا ہوا ہے‘ پوچھنے پر بتایا گیا کہ اس دن حضرت موسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے روزہ رکھا تھا اور اسی دن حضرت موسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کو نجات ملی تھی۔ حضور نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ہم اس سنت کے زیادہ اہل ہیں۔ اگر زندگی رہی تو میں بھی دسویں محرم کا روزہ رکھوں گا مگر یہود کی مشابہت سے بچنے کیلئے نویں اور دسویں محرم الحرام دو روزے رکھوں گا۔ ثابت ہوا کہ حضور نبی اکرم ﷺ نیک کام میں بھی یہود کی مشابہت سے بچتے تھے۔ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جب رو کر دعا مانگو تو قبول ہوگی اگر رونا نہیں آتا تو رونے والی صورت (مشابہت اختیار کر) بنالو اللہ کی رحمت جوش میں آئے گی۔ یہ تھے مشابہت کے بارے میں چند واقعات‘ قارئین سے گزارش ہے کہ گھر میں سنت والے طریقے سیکھیں‘ سکھائیں‘ امامہ شریف پہنیں‘ لمبا کرتا‘ کھلا پاجامہ پہنیں‘ سفید کپڑے پہنیں‘ سنت کے مطابق ڈاڑھی شریف رکھیں‘ حتیٰ کہ ہمارا اٹھنا‘ بیٹھنا‘ ملنا‘ بولنا‘ چلنا‘ کھانا پینا سب سنت طریقے پر ہو اور مزید ایسے لوگوں کو بھی بہت زیادہ عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھیں جو سنت نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہوں۔ سوچ بدلیں‘ انداز بدلیں‘ اس طرح زندگی گزاریں جو پیغمبروں اور صحابہ اکرام سے مشابہ ہو۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 820 reviews.