Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جانوروں کی حفاظت اور برکت کیلئے دم

ماہنامہ عبقری - جون 2017

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم سب گھر والے عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ چونکہ ہمارا تعلق دیہات سے ہے اور پیشہ کھیتی باڑی اورجانور پالنا ہے اس لیے جب سے اپنے پسندیدہ شمارہ میں ’’عبقری کسان دوست‘‘ سلسلہ شروع ہوا ہے عبقری کی قدر ہماری نظر میں اور بھی بڑھ گئی ہے۔ آج میں اپنے کسان بھائیوں کیلئے اپنا مشاہدہ جو کہ میں نے عبقری سے ہی تقریباً تین سال پہلے لیا تھا وہ بیان کررہا ہوںتاکہ میری طرح دیگر بھائیوں کا بھی بھلا ہو۔ تین سال پہلے کی بات ہے کہ ہماری بھینسیں جب بھی کوئی کٹا یا کٹی (بھینس یا بھینسا)دیتی وہ مر جاتے۔ اس کے علاوہ میرے جانوروں نے دودھ دینا بھی کم کردیا‘ ڈاکٹروں کو لاتا‘ چیک اپ کرواتا‘ خوراک تبدیل کی مگر رزلٹ ہمیشہ صفر ہی ملتا۔ دو سے تین بار بھینسیں بیچ کر اچھی نسل کی نئی لے کر آیا مگر رزلٹ پھر وہی کہ جیسے ہی میری حویلی میں جانور آتے دن بدن کمزور اور دودھ دینا کم کردیتے۔اسی طرح میں قربانی کیلئے اعلیٰ نسل کے چھترے جیسے ہی اپنی حویلی میں لایا انہوں نے پتلے موشن کرنا شروع کردئیے۔ میں بہت پریشان ہوا آخر یہ ماجرا کیا ہے‘ میں ایک باباجی کے پاس گیا ان کے سامنے ساری صورتحال رکھی‘ انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ کے جانوروں کو شدید نظر بد ہے اور ساتھ کسی نے کالا علم بھی کروایا ہوا ہے تاکہ آپ کو بہت زیادہ مالی نقصان ہوا۔ انہوںنے مجھے کچھ عمل بتائے‘ میں نے کیے‘ چند دن مجھے فرق محسوس ہوا مگر اس کے بعد پھر وہی صورتحال۔عبقری چونکہ ہمارے گھر 2010 سے آرہا تھا‘ ایک مرتبہ جولائی 2014ء کے شمارے میں ایک تحریر پر نظر پڑی تو پڑھ کر میں چونک پڑا اور چارپائی سے اٹھ کر کھڑا ہوگیا اور بلند آوا ز سے اپنی بھائی سے کہا کہ ہمارے مسئلے کا حل عبقری نے ہمیں دے دیا۔ اب ہمارے جانور نہ بیمار ہوں گے اور نہ ہی دودھ کم دیں گے۔ اُس تحریر کا عنوان تھا ’’جانوروں کی حفاظت اور برکت کیلئے دم‘‘ میں نے اسی وقت وضو کیا اور عمل مکمل کرکے پانی پر دم کیا اور یہی پانی جانوروں کو پلایا اور جانوروں سمیت پوری حویلی پر چھڑکاؤ کیا اور یہ مستقل بنیادوں پر کرنا شروع کردیا۔ الحمدللہ! چند دنوں کے بعد ہی فرق محسوس ہونے لگا‘ بیمار جانور تندرست اور کم دودھ دینے والے دودھ زیادہ دینا شروع ہوگئے۔اسی طرح میرے ایک دوست نے گھر میں کچھ پالتو جانور اور پرندےرکھے ہوئے تھے اس کے پرندے اکثر بیمار رہتے میں نے اس کو بھی یہی عمل بتایا اس نے بھی کیا تو اب الحمدللہ اس کے پرندے بیمار بھی نہیں ہوتے اور دن بدن بڑھ رہے ہیں۔ عمل درج ذیل ہے:۔
جانوروں کی حفاظت اور برکت کیلئے دم
بعض اوقات گائے‘ بھینسوں کو نظربد لگ جاتی ہے یا حاسدین کالے علم کے تعویذ وغیرہ کروا دیتے ہیں تو جانوروں میں بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں اور ان کے دودھ میں کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ ان سب عوارضات سے بچاؤ کیلئے سات مرتبہ سورۂ تغابن مع اول و آخر تین بار درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرلیں اور اس پانی کا جانوروں پر چھڑکاؤ بھی کریں اور یہ دم والا پانی دوسرے پانی میں ملا کر انہیں پلاتے رہیں۔ ایک ہفتے میں دو تین بار یہ عمل کریں۔ انشاء اللہ جانور بیماریوں سے محفوظ بھی رہیں گے اور ان میں برکت بھی ہوگی۔(محمدعرفان‘ گجرات)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 822 reviews.