Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پہلے روزے ہی طبیعت خراب ہوگئی مگر

ماہنامہ عبقری - جون 2017

پہلے روزے ہی طبیعت خراب ہوگئی مگرمحترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ سے آپ کی خیریت نیک مطلوب ہے دعا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر آپ کو ہمیشہ اپنی امان میں رکھے۔ محترم حکیم صاحب آپ کا ادارہ عبقری دکھی انسانیت کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیک کام کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ میں آپ کے جاری کردہ رسالے سے مستفید ہوتی رہتی ہوں۔ اس بار رمضان المبارک میں جب پہلا روزہ رکھا تو تقریباً ظہر کے وقت مثانہ میں سوئی چبھنے کی طرح درد کا احساس ہوا جو بڑھتا گیا اور تقریباً دس منٹ تک رہا۔ درد شدید تھا جس سے مجھے فکر لاحق ہوئی آج سے آٹھ سال پہلے 2008ء میں اسی قسم کا درد ہوا تھا جس میں گردوں کی بیماری تشخیص ہوئی تھی۔ خیر جب دوالی تھی تو مکمل آرام آگیا تھا‘ درمیان کے ان سالوں میں کبھی دوبارہ درد نہ ہوا‘ روزے کی وجہ سے پانی نہیں پی سکتی تھی لیکن شدید درد کی وجہ سے والدہ محترمہ نے پانی کا گلاس دیا کہ پی لو لیکن میں پیچھے ہٹ گئی۔ جونہی میں نے پانی پینے سے انکار کیا بفضل خدا درد کو آرام آگیا اور ایسے غائب ہوا جیسے تھا ہی نہیں۔ (صالحہ بتول)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 835 reviews.