Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں؟ ام اور اق

ماہنامہ عبقری - جون 2017

ساس کی خدمت: میری بوڑھی ساس ہمارے ساتھ رہتی ہیں ایک دن میری ایک دوست نے مجھے حیدر آباد سے فون کیا کہ تم خواہ مخواہ اپنی ساس کی خدمت کرتی ہو جبکہ شرع میں اس کا کوئی ذکر نہیں تب سے میرے رویے میں فرق آگیا ہے مگر میرے دل میں اس بات کی خلش ہے‘ کیا میں اپنے رویے کی معافی مانگ کر دوبارہ ان کی خدمت شروع کردوں؟ (ش۔م)
مشورہ: مجھے آپ کا خط پڑھ کر اچھا لگا آپ کو اپنے رویے پر ندامت ہے اور آپ دوبارہ ساس کی خدمت کرنا چاہتی ہیں ایسا ضرور کریں کیونکہ والدین کی خدمت اور احترام فرض ہے پتا نہیں لوگ مذہب کے نام پر لوگوں کو کیوں گمراہ کرتے ہیں۔ قرآن پاک میں والدین کے بارے میں بہت کچھ کہا گیا ہے اب اس بارے میں لکھنے بیٹھوں تو پورا کالم بھر جائے آپ کسی کے کہنے میں نہ آئیں اور اپنی ساس سے معافی مانگ کر دوبارہ ان کی خدمت شروع کردیں۔ آپ کو اس خدمت کا بہت اجر ملے گا سب سے زیادہ آپ کے دل کو جو خوشی اور سکون میسر ہوگا وہ لکھ نہیں سکتی۔ وہ لوگ بہت خوش قسمت ہیں جنہیں بزرگوں کی خدمت کرنے کا موقع ملتا ہے آپ کسی کی پریشانی دور کردیں حتیٰ کہ مسکرا کر بات کریں تو اس کا بھی اجر ہے۔ یہ چھوٹی چھوٹی نیکیاں آخرت میں ذریعہ نجات بن جاتی ہیں‘ ساس‘ بہو‘ نند‘ بھاوج‘ دیورانی اور جیٹھانی کا رشتہ بدنام ہے مگر کچھ ایسے مثالی گھرانے بھی ہیں جہاں ان رشتوں کو پیار‘ محبت اور احترام سے نبھایا جاتا ہے۔ میں کئی ایسے گھرانوں کو جا نتی ہوں جو ایک دوسرے کا دکھ بانٹتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت و استقامت دے‘ فضول باتوں پر کان نہ دھریں‘ ساس کی دعائیں آپ کے کام آئیں گی۔
گرمی میں سرچکراتا ہے: میری عمر چالیس سال ہے‘ دو سال سے گرمی کا موسم برداشت نہیں ہوتا‘ میرا فشار خون بڑھ جاتا ہے‘ چکر آتے رہتے ہیں‘ آنکھوں کے آگے عجب اندھیرا رہتا ہے‘ کام کاج بھی نہیں کرسکتی۔ بہت علاج کئے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ غریب ہوں آپ کو اس لئے خط لکھ رہی ہوں کوئی آسان دوابتائیے دعائیں دوں گی۔ (ع۔ا)
مشورہ: آپ پریشان نہ ہوں گوشت اور گرم چیزوں سے پرہیز کریں‘ بازار سے ثابت دھنیا اور آملے خریدیں اور موٹا موٹا کوٹ کر رکھ لیں رات کو مٹی کے پیالے میں ایک چمچ دھنیا اور ایک چمچ آملے لے کر ایک پیالی میں بھگودیں۔ بھگونے سے پہلے چھلنی میں ڈال کر دھولیں تو اچھا ہے۔ صبح پانی چھان کر چینی ملا کرپی لیں‘ دس پندرہ دن میں کافی فرق پڑ جائے گا۔ اگر آپ گیارہ بجے دن ایک عدد آملے کا مربہ کھالیا کریں تو اور بھی فائدہ ہوگا آملہ دھوکر کھائیے آملے کی بہت خصوصیات ہیں۔ گرمی کے موسم میں ضرور کھانا چاہئے بڑے آملے کا مربہ مہنگا ہوتا ہے آپ چھوٹے آملے کا مربہ خریدئیے اس سے بھی فائدہ ہوگا‘ کھانے میں دہی‘ سبزیاں خصوصاً گھیا ضرور استعمال کریں‘ اس سے بہت سکون ملے گا۔
بیوی کا گندا چہرہ: مجھے اکثر قبض رہتا ہے آپ نے ایک بار منقیٰ کے بارے میں لکھا تھا اس کے کھانے کا درست طریقہ بتائیے اور اگر منقیٰ نہ ہوتو کیا کشمش سے فائدہ ہوسکتا ہے؟  دوسری بات یہ کہ میری بیوی کا چہرہ پیلا اور گندا لگتا ہے داغ بہت برے لگتے ہیں اس کیلئے بھی کوئی ٹوٹکہ بتائیے۔ (محمد سلیم‘ لاہور)
جواب: قبض کیلئے آپ کو چاہئے کہ دن بھر میں سات گلاس پانی ضرور پئیں‘ اس کے ساتھ ساتھ کچی سبزیوں کا سلاد ضرور کھائیں۔ ایک پیاز کا کچومر بنائیں دوہری مرچیں کاٹ کر ملایئے ایک ککڑی ایک کھیرا تھوڑی سی بندگوبھی کے پتے اور ایک ٹماٹر بھی کاٹ کر شامل کریں‘ کوئی بھی موسمی پھل جیسے انگور‘ سیب وغیرہ کو تھوڑا سا ملایئے ایک لیموں کا رس نچوڑئیے بلڈ پریشر نہیں ہے تو نمک‘ کالی مرچ چھڑک لیں‘ پیالہ بھر یہ سلاد کھانے سے پیٹ صحیح رہےگا‘ قبض دور ہوگا اور صحت بھی اچھی ہوگی۔ منقیٰ نہ ملے تو آپ کشمش بھی لے سکتے ہیں۔ منقیٰ کے پندرہ دانے ہونے چاہئیں اسی کے ہموزن کشمش لے سکتے ہیں (لیکن منقیٰ نہ ملنے پر) کسی شیشے کے گلاس میں منقیٰ دھوکر ڈالئے۔ پانی دو انگل اوپر رہے کیونکہ منقیٰ پھول جاتا ہے بارہ چودہ گھنٹے بھیگنے دیں تاکہ اچھی طرح پھول جائیں۔ اب صبح بیج نکال کر منقیٰ کھائیے جس پانی میں بھگوتے ہیں وہ پانی ضائع مت کریں بلکہ اسے بھی پی لیں۔ اس میں وٹامن بی اور نمکیات وغیرہ ہوتے ہیں۔ پیٹ کی وجہ سے ہونے والا سردرد خواہ پرانا ہو‘ پیٹ کی خرابی اور قبض دور ہوگا نیز دل کو بھی تقویت ملے گی۔ اپنی بیگم صاحبہ کو بھی کشمش والا ٹوٹکا استعمال کرائیں۔ شام کو تین چار بجے آپ آدھا پیالہ سنگترہ یا کینوکا رس (گرمیوں میں کسی اچھی کمپنی کامل جاتا ہے) لیں اورسولہ سترہ کشمش کے دانے کھا کر رس پی لیں۔ چند دن کے استعمال سے آپ کی بیگم کا چہرہ نکھر آئے گا جلد میں نکھار اندر سے آتا ہے قبض نہیں رہے گی تو چہرہ بھی کھلا کھلا رہے گا۔ آپ سنگترے یا کینو کا چھلکا سکھا کر پیس کر اس کا سفوف تھوڑے سے عرق گلاب میں ملاکر آدھ گھنٹے کیلئے بیوی کے چہرے پر لگوائیے۔ اس سے رنگ صاف ہوگا‘  داغ دھبے دور ہوں گے اور چہرہ بھی اجلا رہے گا۔
چھینکوں کا دورہ: میں صبح اٹھتی ہوں تو بستر سے اٹھنا محال ہوجاتا ہے چھینکیں اس قدر آتی ہیں کہ بعض دفعہ ہوش ہی نہیں رہتا۔ ناک سے بری طرح پانی بہنے لگتا ہے‘ ڈاکٹر نے الرجی کی بے شمار دوائیاں تجویز کیں کھاتی رہوں تو ٹھیک ورنہ پھر دورہ شروع۔ رات کو اور دن میں دورہ نہیں پڑتا۔ کیا اس بارے میں کچھ بتاسکیں گی۔ میں اب دوائیں نہیں کھائوں گی دوا سے میں پریشان ہوجاتی ہوں؟ (نجمہ بنت عمر‘ لاہور)
جواب: بی بی! کچھ لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے آپ بھی اس سے دوچار ہیں بہرحال آپ ایک ٹوٹکے سے فائدہ اٹھائیے جس کا نقصان کوئی نہیں۔ بازار سے میتھی دانہ منگوائیے اور صاف کرکے رکھ لیجئے‘ رات کو سونے سے پہلے ایک چمچ میتھی دانہ لے کر اس میں ایک کپ سے گھونٹ بھر زیادہ پانی ڈالئے‘ اب اسے چائے کی طرح پکائیے‘ اچھی طرح جوش آجائے اور پانی تھوڑا کم رہ جائے تو ڈھانپ کر چائے کی طرح دم دیں۔ تھوڑی دیر بعد چھلنی سے چھان لیں‘ اس میں آپ شہد ایک چمچ ملائیں تو بہتر ہے ورنہ ایک چمچ چینی ملاکر ہلکا سا نیم گرم پی لیں‘ اسی طرح صبح اٹھ کر میتھی دانے کی چائے پئیں دو اڑھائی گھنٹوں میں آپ کی چھینکوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ میتھی کے بیج بہت مفید ہیں اس کا جوشاندہ پینے سے بھوک لگتی ہے اور پیٹ بھی ٹھیک رہتا ہے کھانسی اور سانس کی تکلیف میں برسوں سے اسے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جارہا ہے اس سے بلغم بھی رقیق ہوکر نکل جاتا ہے۔ شاید اسی لئے دمے اور کھانسی میں بہت مفید ثابت ہوا ہے ہمارے بزرگ بھی اس کی افادیت جانتے تھے اسی لئے اچار میں ڈالتے تھے اچار کا مصالحہ میتھی دانے کے بغیر مکمل نہیں اس کی کھچڑی بھی بنتی ہے جو سردی کے موسم میں پورے بدن کو گرما دیتی ہے اصلی گھی کے بگھار کے ساتھ اس کا ذائقہ بھلا لگتا ہے ذرا آپ بھی پابندی سے میتھی دانے کی چائے پی لیجئے بہت فائدہ ہوگا۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 848 reviews.