Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی دم سے تمام پریشانیاں اور مشکلات ختم

ماہنامہ عبقری - جون 2017

محترم حضرت حکیم صاحب اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب اللہ تعالیٰ آپ کو سدا اپنی حفظ و امان میں رکھے اور بابرکت لمبی عمر عطا فرمائے۔ (آمین) اللہ تعالیٰ کی رحمت اور آپ کے درس سننے کی برکت اور روحانی دم کی برکت سے اللہ نے گھر کی تعمیر شروع کروادی‘ اب گھر تقریباً مکمل ہوچکا ہے‘ ہمارے گھر کی جب بھی تعمیر رکی ہم نے تسبیح خانہ سےاسم اعظم کے روحانی دم والے دن ملا دم والا پانی چھڑکا اور اللہ کی رحمت سےخودبخود اسباب بن گئے اور گھر کاکام دوبارہ شروع ہوگیا‘ گھر بننے میں بہت زیادہ رکاوٹ تھی بہت مشکل پیش آئی مگر جب بھی پانی چھڑکا کام ہوا‘ ہم نے مطلب میری بیٹیوں نے گھر شروع کرنے سے پہلے 40 ہزارمرتبہ سورۂ اخلاص کا جو وظیفہ تھا وہ پڑھا‘ تقریباً ایک ہفتہ میں مکمل ہوا اور گھر کاکام شروع ہوا پھر جب ہم نے دوسری منزل کی چھت ڈالنی تھی تو بہت مشکل تھی ہم نے پھر چالیس ہزار مرتبہ سورۂ اخلاص کا عمل کیا۔ اب ماشاء اللہ اللہ کی رحمت سے گھر کاکام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ ہم کرائے پر ہیں اب آپ دعا کریں کہ ہم خیریت سے اپنے گھر چلے جائیں۔ یہ گھر‘ میرے بچوں کیلئے سُکھ اور خوشیاں لائے‘ لیکن گھر بنانے کے دوران میرا اور میرے بیٹے کا بہت جھگڑا ہوا‘ اسے کچھ بھی کہو آگے سے یہی جواب ملتا ’’امی مجھے پتہ ہے‘ بس ذرا غصے کا تیز ہے‘ ورنہ تو خدا کی رحمت ہے لیکن روحانی دم کے پانی کی برکت سے گھر کاکام شروع ہوا اور اللہ کی رحمت سے سب پریشانیاں اور مشکلات ختم ہوئیں یہ سب میرے رب کی رحمت ہے ورنہ ہم اس قابل کہاں۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور مدینے ﷺ کی برکت سے آپ کے روحانی دم اور درس سننے اور وظیفے کی برکت سے اللہ پاک نے بہت مشکل اور بہت زیادہ مشکل سے گھر کی تعمیر کی توفیق دی‘ میں نے اپنے گھر کی تعمیر کا اڑھائی فیصد صدقہ ادا کیا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 851 reviews.