Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لیجئے آپ ہو گئیںعید کیلئے بالکل تیار لمحوں میں کھلا کھلا پھولوں جیسا شگفتہ چہرہ

ماہنامہ عبقری - جون 2017

لمحوں میں کھلا کھلا پھولوں جیسا شگفتہ چہرہ
عید چاہے عیدالفطر ہو یا عیدالاضحیٰ صرف چند دنوں کیلئے نہیں ہوتی کیونکہ عید کا پورا مہینہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کو بھی لے کر آتا ہے۔ ایسے میں پورے ماہ اچھا نظر آنا خواتین کا حق ہے اگرچہ عید اور مختلف تقریبات کے موقع پر گھر کے کاموں کی بھرمار ہوتی ہے مگر اس کے باوجود اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ سر جھاڑ منہ پہاڑ گھومتی رہیں اور مہمانوں کے سامنے شرمندہ ہوتی رہیں ہم آپ کو چھٹ پٹ کچھ ایسی ٹپس بتاتے ہیں جو کچھ ہی دیر میں آپ کو خوبصورت بنادیں اور لوگ یہ سوچ کر حیران ہوجائیں کہ اتنے کام کرتے ہوئے بھی آپ کتنی فریش اور خوبصورت لگ رہی ہیں۔ سب سے پہلے اپنے چہرے کو کلیزنگ ملک سے صاف کرلیں اب بے بی آئل لے کر آہستہ آہستہ مساج کریں اور پھر سٹیم لے کر چہرے کو ٹھنڈے تولئے سے تھپتھپائیں اب اگر آ پکو چہرے پر بلیک ہیڈز نظر آئیں تو انہیں انگلیوں سے دبا کر صاف کرلیں۔ اس کے بعد چہرے کو صاف کرکے موئسچرائز لگائیے اب آپ کا چہرہ کھلا کھلا نظر آئے گا اور ہلکا سا میک اَپ آپ کو پھولوں سے زیادہ شگفتہ بنادے گا۔
اب جبکہ آپ کا چہرہ میک اَپ کیلئے تیار ہے تو پھر میک اَپ شروع کیوں نہ کیا جائے۔ سب سے پہلے کنسیلر لگا کر دانے‘ داغ اور حلقوں پر تھپتھپائیں اور دو منٹ کیلئے چھوڑ دیں اب بلینڈر لے کر اس کو گیلا کریں اور لگائیں اور پانچ منٹ تک چھوڑ دیں۔ پانچ منٹ کے بعد ایک بار پھر بلینڈر گیلا کرکے چہرے پر پھیریں۔ آپ کا میک اَپ سیٹ ہوجائے گا۔ اس کو خشک ہونے دیں۔ اب فیس پائوڈر کا بالکل ہلکا سا ٹچ دیں اور پھر اپنے کپڑوں کے ہم رنگ لیسٹ آن لگائیں۔ آنکھوں پر صرف آئی لائنر اور مسکارا لگائیں لپ سٹِک لگاکر اگر چاہیں تو اس پر سلور یا گولڈن شائنر لگائیں‘ پرفیوم کا سپرے کریں اور لیجئے آپ عید کیلئے بالکل تیار ہیں اب آپ سب کی نظروں میں ستائش دیکھیں گی۔ اب مہمان چاہیں جب آجائیں آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ ان کے استقبال کیلئے بالکل تیار ہیں۔ اب باری آتی ہے بالوں کی‘ ہم آپ کو چند آسان اسٹائل بتارہے ہیں ذرا دیکھئے! آپ کو ان میں سے کون سا انداز پسند آتا ہے‘ بالوں کو سیدھا کیجئے اور درمیان سے مانگ نکالئے بالوں کے چند حصوں کو پکڑ کر باریک چوٹی کی شکل میں بنائیے اور پھر نیچے والا حصہ خالی چھوڑ کر اوپری حصے میں پونی ٹیل باندھ لیں۔ اس کے بعد کچھ بالوں کی لٹیں بنالیں‘ 
حد آسان اور سادہ ڈیزائن بن جائے گا۔ بالوں کو اچھی طرح سے کنگھی کریں اور پیچھے ایک پونی ٹیل بنالیں بالوں میں سے ہی کچھ حصہ چھوڑ دیں اور اب بالوں کا مختصر سا جوڑا بنادیں بالوں کو پچھلی سطح سے تین حصوں میں تقسیم کرلیں اور ہر حصے کی چوٹی بنالیں اور اب ان کو یکجا کرکے کپڑے کا بینڈ لگالیں اور پیچھے کی جانب چھوڑ دیں۔ بالوں کو پورا اوپر پونی سٹائل میں پکڑیں اور پھر اس کو فولڈ کرکے اندر کی جانب موڑ کر جوڑے کے پن لگالیں اور سائیڈ میں چاہیں تو پھول لگالیں۔ آگے سے بالوں کو سیدھا کرکے مانگ کی جگہ پر ایک پتلی چوٹی بنالیں ایک ایسی ہی چوٹی دائیں طرف سے اور ایک بائیں سائیڈسے بنالیں۔ اب ان تینوں چوٹیوں کو ساتھ لے کر سائیڈ سے بال لے کر پیچھے کی جانب اور چوٹی بنائیں اور اگر چاہیں تو اس پر کوئی بینڈ لگالیں یا پھر اوپر چوٹی باندھ کر پراندہ ڈال سکتی ہیں۔ بالوں کو آگے سے مانگ نکال کر اپنی پسند کا دونوں سائیڈ پر سٹائل دیں اور پھر بالوں کو آگے کی جانب موڑ کر جتنا پسند ہو اتنا فولڈ کرکے پن لگائیں۔ (ف، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 858 reviews.