Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پچیس سال سے شیطانی طاقتوں کے اثرات میں تھی

ماہنامہ عبقری - جون 2017

قارئین!عبقری میں چھپے یا کسی بھی عمل‘ وظیفے کے کرنے سے آپ کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا ہو یا آپ پر کیا گیا جادو ٹونہ ہوا ہو تو وہ مکمل عمل اور اس کی مکمل روداد تفصیل کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری میں بھیجئے۔آپ کا یہ عمل لاکھوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ پر اور آپ کی اولاد پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے اور آپ کو جنت میں بلند درجات عطا فرمائے‘ حضرت صاحب میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی کو 2 سال گزر گئے ہیں اور میاں بیوی کا ابھی تک میریڈ ریلیشن شپ قائم نہیں ہوسکا اور اسی وجہ سے ہم آج تک اولاد کی نعمت سے محروم ہیں۔ ہم دونوں میاں بیوی پر شروع سے ہی شیطانی طاقتوں کے اثرات ہیں جس کی وجہ سے ہم دونوں میاں بیوی میں بہت جھگڑے ہوئےا ور اتنے زیادہ ہوئے کہ ہم دونوں میاں بیوی میں لڑائی جھگڑے کی وجہ سے نوبت طلاق تک پہنچ جاتی‘ حضرت میں ایک ڈاکٹر ہوں اور شہر کے اچھے ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دیتی ہوں۔ وہاں موجود میری ایک کولیگ نے مجھےماہنامہ عبقری دیا اور اس کی خوب تعریف کی اور مجھے اذان اور افحسبتم والا عمل پڑھنے کیلئے دیا اور صبح و شام گیارہ دفعہ مزید یہ عمل بتایا کہ اول و آخر تین مرتبہ درود کے بعد ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ کے بعد تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھنا ہے۔ اس کے علاوہ یَاقَہَّارُ صبح و شام گیارہ گیارہ تسبیح پڑھنے کو بتائی۔ جب میں نے یہ اعمال شروع کیےتو مجھےکچھ ہی عرصہ بعد میری ایک انتہائی قریبی رشتہ دار کالے کپڑوں میں نظر آنا شروع ہوگئیں۔ پھر خواب میں ہی میں اسے پکڑ کر مارنے لگی کہ تم نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا۔ الحمدللہ! آپ کی دعاؤں سے اور عبقری کے وظائف کی برکات سے ہم دونوں میاں بیوی کے جھگڑے انتہائی کم ہوگئے۔پھر اللہ نے مزید کرم کیا تو مجھے فون پر آپ سے ملاقات کا وقت مل گیا۔ میں اور میرے شوہر صاحب آپ کے پاس آئے‘ آپ نے ہمیں دوائی لکھ کر دی‘ ہم نے استعمال کی‘ آپ نے ہمیں یہی درج بالا وظائف پڑھنے اور اگربتی‘ تہدیدی نامہ مبارک‘ گوشت کا صدقہ‘ صابن‘ دم والا پانی (جو کہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے کلینک سے ہی ملتا ہے) دیا۔ ہم نے تمام عمل بتائے گئے طریقے کے مطابق کیا۔ اسی رات مجھے اپنی وہ رشتہ دار پھر نظر آئی کہ اس نے دودھ میں اور آٹے میں کچھ ملایا ہے۔ آپ کے دم کی برکت سے میں اور میرے شوہر ایک ہفتہ تک ٹھیک رہے‘ ہمارے میریڈ ریلیشن شپ قائم ہوگئے۔ ہمارا ایک دوسرے کے پاس آنے کو دل چاہا۔ حضرت صاحب اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز کرے‘ آپ کا سایہ ہم پر قائم رکھے۔ یہ شیطانی چیزوں کے اثرات ہی تھے جن کی وجہ سے ہم ایک دوسرے کے قریب تو آجاتے مگر ہمارا ریلیشن قائم نہ ہوتا۔ حضرت صاحب میں تقریباً گزشتہ پچیس سال سے ان جادو ٹونے اور شیطانی طاقتوں کے اثرات میں تھی‘ نماز پڑھتی ہوںمگر نہیں پاتی تھی‘حتیٰ کہ جب میں سٹوڈنٹ تھی مجھ پر جادو کراوئے جاتے تھے کہ میں پڑھ نہ سکون‘ پھر میری شادی کو باندھ دیا گیا‘ اس میں بہت شدید قسم کی بندش تھی‘ پھر بہت کوششوں اور دعاؤں سے یہ بندش کسی نے توڑ کر دی‘ میرا رشتہ بہت مشکل سے ہوا جب میری منگنی ہوئی تو پھرکسی نے مجھ پر جادو کراونا شروع کردیا۔ میری زندگی میں یہ تیسری خاتون ہے جس نے مجھ پر جادو ٹونہ کروانا شروع کیا‘ میں نماز پڑھتی‘ نیک اعمال کرتی‘ بہت کوشش کرتی‘ جادوٹونہ ایک بہت تکلیف دہ چیز ہے‘ مجھے اس طرح کے خواب آتے کہ سانپ‘ جانور میرے پیچھے بھاگتے ہیں۔ میں ان چیزوں میں سے نکل نہیں پاتی۔ اسی وجہ سے جب میری منگنی ہوئی تو میرا ریلیشن شپ باندھ دیا گیا میں تھک گئی تھی کہ میں ان چیزوں سے کیسے نکلوں؟ مگر آپ کے بتائے وظائف کی برکات اور آپ کی دعاؤں سے ہماری زندگی میں سکون ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ پر اور آپ کی اولاد پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے اور آپ کی دعاؤں سے اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے اور ان وظائف کی برکات سے اللہ تعالیٰ ہم دونوں میاں بیوی کو مشکلات میں سے نکالے اور اپنی رحمتیں ہم پرنچھاور فرمائے۔ آمین! (پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 863 reviews.