Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان ! خاص نمازوںکے خاص طریقے

ماہنامہ عبقری - جون 2017

ستائیسویں رات ‘ بحیثیت شب ِ قدر
قجو کوئی اس رات 4 رکعت نفل نماز اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد ایک بار سورۃ قدر اور 27 مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھے تو بفضل ِ باری تعالیٰ اس کے تمام گناہ معاف ہوں گے۔ ق اس شب 7 مرتبہ سورہ ملک ‘ پڑھنے سے گناہوں کی معافی ملے گی اور نیک کام کرنے کی توفیق ملے گی۔ ق 4رکعت نفل نماز 2،2 کرکے اس طرح کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد ایک بار سورۃ التکاثر اور3 بار سورہ اخلاص پڑھے۔ اس سے قبر کے عذاب سے معافی مل جائے گی۔ ق دو رکعت نفل نماز اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد ایک ایک بار سورۃ الم نشرح اور 3،3 بار سورۃ اخلاص پڑھے اور سلام پھیرنے کے بعد 27بار سورۃ قدر پڑھے۔ ان شاء اللہ بے حد ثواب عظیم حاصل ہوگا۔ ق حضرت کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص شب ِقدر میں صدق دل سے تین بار ’’لا الہ الا اللہ ‘‘ کہے تو اللہ تعالیٰ پہلی مرتبہ کہنے پر اس کے گناہوں کو مٹادیتے ہیں۔ دوسری مرتبہ کہنے پر اس کو جہنم سے آزاد کردیتے ہیں تیسری مرتبہ کہنے پر جنت کا مستحق ہوجاتا ہے۔

۔ یہ ہمیں لازمی کثرت سے پڑھنی چاہئے۔
صلوۃ التسبیح کا طریقہ: چار رکعت نماز نفل کی نیت باندھ کر سب سے پہلے ثناء پڑھیں گے اس کے بعد 15 مرتبہ تیسرا کلمہ (سبحان اللہ سے لے کرواللہ اکبر تک ) پھر اس کے بعد سورہ فاتحہ اور کوئی دوسری سورت پڑھنے کے بعد 10 ،10 مرتبہ یہی کلمہ پڑھیں گے‘ پھر رکوع میں جانے کے بعد دوبارہ یہی کلمہ دس مرتبہ پڑھا جائے گا۔ قومے کی حالت میں 10 مرتبہ یہی کلمہ پڑھا جائے گا پھر سجدہ کی حالت میں 10 مرتبہ پھر جلسے کی حالت میں 10 مرتبہ اور دوسرے سجدے میں 10 مرتبہ یہی کلمہ پڑھا جائے گا۔ اس طرح ایک رکعت میں 75 مرتبہ اور چاررکعتوں میں 300 مرتبہ یہی کلمات پڑھے جائیں گے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 864 reviews.