Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آئیں ٹوٹکے آزمائیں اور پھیلائیں!

ماہنامہ عبقری - جون 2017

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس دو عدد ٹوٹکے ہیں جو میرے آزمودہ ہیں اور میں اب یہ ٹوٹکے مخلوق خدا میں پھیلانا چاہتی ہوں۔ پہلا ٹوٹکہ: ناخن کے نیچے جو پیپ پڑ جاتی ہے‘ بہت تکلیف دیتی ہے۔ اس کیلئے ٹوٹکہ ہے کہ مٹی کا تیل چند قطرے ناخن پر دن میں تین سے چار مرتبہ ٹپکائیں‘ مزید کسی دوائی کی ضرورت نہیں حالانکہ ناخن کے نیچے ریشہ پڑجانا ایسی تکلیف ہے کہ ناخن نکلوانا ہی پڑتا ہے لیکن اس ٹوٹکے سے بغیر کسی میڈیسن کے آپ کو دو دن میں مکمل آرام آجائے گا۔ دوسرا ٹوٹکہ: شدید گرمی کا موسم ہے اور اوپر سے رمضان بھی چل رہا ہے ایسے موسم میں اکثر لوگوں کی نکسیر پھوٹ پڑتی ہے اس کیلئے ایک انتہائی آسان چھوٹا اور کارگر ٹوٹکہ ہے کہ مشک کافور جو مُردوں کے اوپر چھڑکتے ہیں وہ منگوا کر رکھ لیں۔ اسے اچھی طرح پلاسٹک کے شاپر میں لپیٹ کر فریج میں رکھ لیں‘ جیسے ہی کسی کی نکسیر نکلے فوراً مشک کافور سنگھادیں نکسیر فوراً رک جائے گی۔ (صائمہ طارق‘ شرقپور شریف)
عبقری میں ٹوٹکہ سیکشن کا قیام
اس کارخیر میں آپ بھی حصہ دار بنیں
قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 875 reviews.