Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درس میں ایک بات سنی‘ عمل کیا اور ساری مشکلات ختم

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

قارئین! حضرت جی! کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کرداراحتیاط سے دانستہ فرضی کردئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں بہت اکیلی تھی‘ نہ باپ ہے نہ بہن ہے اور نہ ہی کسی پر اعتبار کرسکتی‘ بہت پریشان تھی‘ اپنی زندگی کے بارے میں آپ کو بتانے سے پہلے بہت سوچا کہ خود کو اپنے گناہوں کو آپ کے سامنے بیان نہ کروں بس صرف درس سنوں!!! مگر میرا دل و دماغ پھٹتا ہے‘ میرا دل چاہتا ہے آپ سے ہر بات شیئر کروں بے شک اللہ تبارک وتعالیٰ نے میری اصلاح کیلئے آپ کو وسیلہ بنایا ہے اس لیے آپ کو اپنی زندگی کی کہانی بیان کرنے لگی ہوں اور کیا معلوم میری غلطیوں سے کوئی سبق سیکھ لے اور گناہ کے راستے پر چلنے سے باز آجائے۔میں اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد ہوں‘لاڈلی اور معصوم سی بچی تھی‘ زمانے کی چالاکیوں کا کچھ پتہ نہیں تھا‘ نہ ہی دین کی کوئی خبر نہ مطالعہ تھا‘ بس کبھی دل کیا تو نمازیں شروع کردیں نہیں کیا تو سارا دن گانے‘ فلمیں‘ ڈرامے اپنی مستی میں مست۔ جوانی کے اوائل میں ہی ایک رانگ نمبر کے ذریعے بنا دیکھے صرف آواز سن کر محبت کر بیٹھی‘ بہت اچھا انسان تھا‘ بہت عزت کرتا تھا‘ بس یہ پہلا دھوکہ تھا جو والدین کو میں نے دیا۔ سارا دن چھپ چھپ کر اس سے باتیں کرتی‘ رات کو بستر میں چھپ کر بالکل آہستہ آواز میں ہینڈفری لگا کر باتیں کرتے۔اس شخص کے ساتھ پانچ سال میرا تعلق رہا لیکن صرف موبائل فون پر‘ان پانچ سالوں میں اس نے مجھ سے کوئی غلط بات نہیں کی ہمیشہ عزت اور محبت کا رشتہ رکھا۔ حتیٰ کہ ان پانچ سالوں میں اس نے مجھے دیکھنے یا ملنے کا تقاضا بھی نہ کیا۔ پھر میرے امی ابو نے میری شادی کا فیصلہ کیا‘ میں نے اسے بتایا لیکن وہ کچھ بھی نہیں کرسکتا تھا‘ اس کے مطابق اس کی بہت مجبوریاں ہیں‘میں بہت روئی‘ دعا مانگنی نہیں آتی تھی مگر پھر بھی اسے دعاؤں میں بہت مانگا۔ میں نے پانچ سال ہر دعا میں اس کو مانگا لیکن وہ نہ ملا مگر ان دعاؤں‘ اللہ کے آگے گڑگڑانے سے مجھے اتنا سکون ملا اور میرے دل میں اتنی طاقت آگئی کہ میں نے اللہ رب العزت کی رضا کے سامنے سر جھکادیا اور خوشی سے نئی زندگی میں داخل ہوگئی۔ یہاں سے میری زندگی کا اصل امتحان شروع ہوا۔
میرا شوہر شادی کے قابل نہیں تھا لیکن اپنی کمزوری کا سارا الزام وہ میرے اوپر ڈالتا کہ تم خوبصورت نہیں‘ تم بہت سیدھی اور سادہ ہو‘ کبھی کبھی انتہائی گھٹیا زبان استعمال کرتا اور کبھی کہتا مجھے کوئی اور پسند ہے اس لیے میں تمہیں بیوی نہیں بنانا چاہتا‘ پھر وہ دوسرے کمرے میں شفٹ ہوگیا‘ اس رات میں پھر بہت روئی‘ ’’اے رب کریم یہ میرے ساتھ کیوں ایسا ہورہا؟‘‘ مگر میں نے پھر رب سے معافی مانگی اور میرے دل میں یہ بات آئی کہ ’’بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے‘‘ اور میں صبر کے ساتھ رہنے لگی اپنے امی ابو کو کچھ نہ بتایا کہ اس نے کہہ دیا تھا کہ اگر تمہارے گھر والے ہمارے معاملے میں آئے تو میں تمہیں طلاق دے دوں گا۔ میں نے بہت صبر سے اس کے ماں باپ کی خدمت کی‘ سارے گھر کا کام کرتی‘ کسی کو کچھ نہ بتاتی‘ اس کی معذور بہن کو بہت عزت دی‘ اس کے کپڑے تبدیل کرتی‘ اس کو کھانا کھلاتی‘ مگر اس کو ترس نہ آیا پھر شادی کے دس ماہ بعد اس نے مجھ پر چوری کا الزام لگا کر مجھے طلاق دے دی۔ میرے واپس آتے ہی میرے والد محترم اس دنیا سے چلے گئے‘ والدہ بستر مرگ پر ہیں‘ بہت تنہا ہوگئی‘ کچھ عرصہ بعد دوبارہ اسی لڑکے سے رابطہ کیا مگر اس نے مجھ سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ زندگی سے سکون چلا گیا‘ گھر میں تنہا رہتی تھی‘ گھر میں ہر سہولت موجود ہے‘ ایک دن انٹرنیٹ کی گندی دنیا میں گھسی اور اس دلدل میں ڈوبتی ہی چلی گئی‘ کچھ عرصہ اس گندگی سے خود کو سکون دینے کی کوشش کی مگر چند دنوں بعد ہی اللہ سے توبہ کی۔ پھر ایک دن انٹرنیٹ پر بیٹھی تو عبقری کی ویب سائٹ پر نظر پڑی‘ ایسے چیک کررہی تھی کہ اتفاق سےآپ کا درس چل گیا‘ درس سنا‘ ہر سوال کا جواب ملا‘ تنہائی میں اللہ سے باتیں کرنا سیکھیں‘ اللہ تعالیٰ سے مانگنا سیکھا۔ یقین جانیے! جب سے درس سننا شروع کیے ہیں زندگی بدل گئی ہے۔ آپ کے منہ سے نکلے الفاظ دل و دماغ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اب ہر وقت اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ یااللہ رحم کرم فرما دے‘ مجھے پریشانیوں سے نکال دے۔ آپ کے درس میں ہی سنا تھا کہ اللہ کریم سے بار بار معافی مانگنے والوں کو وہ بہت پسند کرتا ہے‘ اس سے بہت حوصلہ ملا‘ آپ نے درس میں بھنوئیں بنوانے سے منع کیا تھا میں نے بھنوئیں بنوانا چھوڑ دیا۔ دل میں ایک سکون ہے‘ بے چینی‘ گھبراہٹ‘ ٹینشن سب دور ہوگئی‘ رات کو سکون سے سوتی ہوں‘ مسنون اعمال پر خود کو لگا دیا ہے‘ اپنی زندگی کے بارے سوچنا ختم کردیا ہے‘ سب کو اللہ رب العزت کی ذات پر چھوڑ دیا ہے‘ خود کو پل پل گناہوں سے بچانے کی فکر رہتی ہے۔ الحمدللہ! مکمل شرعی پردہ کرتی ہوں‘ میری زندگی میں کچھ برائیاں انٹرنیٹ کی غلاظت کی وجہ سے داخل ہوئیں تھی مگر آپ کے دروس اور عبقری میگزین میں آئے اعمال نے میری زندگی سے ان غلاظتوں کو نکال دیا ہے۔ اب میں پرسکون‘ مطمئن اور پراعتماد ہوں۔(پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 040 reviews.