Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواب میں آ کر لقمان حکیم ؒنے قبض کا نسخہ بتایا

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ چند سال سے مسلسل پڑھ ر ہا ہوں۔ لوگوں کے مشاہدات و تجربات سے مزین یہ ماہنامہ اب تو میری ضرورت بن چکا ہے۔ آج میں اپنے دو مشاہدات قارئین کی نظر کرتا ہوں۔ میں ہیڈ منگلا میں ملازم تھا‘ بلڈپریشرکافی ڈاؤن تھا‘ مقامی ڈاکٹر سے دوائی لی‘ چھٹی لی اور اپنے کوارٹر میں آکر لیٹ گیا‘ ایک کتاب ’’طب اکبر‘‘ پڑھنا شروع کی‘ وہاں لکھا ہوا پایا ہمیشہ حسب برداشت گرم پانی سے استنجا کریں‘ اس طرح پانچ وقت استنجا کیا‘ بلڈپریشر بالکل نارمل ہوگیا۔ قبض کا نسخہ: میرے رشتہ دار حکیم حافظ غلام رسول صاحب عموماً ہمارے ہاں آتے جاتے رہتے تھے انہوں نے بتایا میرے ایک دوست کو قبض تھی کافی ادویات دیں‘ بڑے بڑے حکماء سے بھی ادویات لے کر دیں مگر افاقہ صرف دوائی کھانے کے دوران ہی رہتا جیسے ہی دوائی کھانا چھوڑی حالت پھر ویسی ہی ہوجاتی۔ ایک مرتبہ انہوں نے اپنے مرض کو لے کر استخارہ کیا۔ اسی رات دیکھا کہ ایک بڑا مکان ہے چند لوگ کھڑے ہیں جو دروازہ میں کھڑا تھا اس سے پوچھا قبض کا نسخہ؟ اس نے کہا جو مکان کے اندر بیٹھے ہیں ان سے پوچھو! میں ان کے پاس گیا اور اندر جاکر السلام علیکم کہا اور پوچھا قبض کا نسخہ ملے گا؟ انہوں نے فرمایا: ’’دیسی مونگ ایک چھٹانک‘ دیسی گھی ایک چھٹانک اس کی دال بنائیں‘ مرچ نہ ڈالیں‘ رات کو روٹی نہیں کھانی چمچ سے دال ہی کھائیں‘ تین دن کریں۔‘‘ پھر اس کی آنکھ کھل گئی‘ اگلے ہی دن اس نسخہ پر عمل شروع کردیا‘ واقعی صرف تین دن میں اس کی قبض ٹھیک ہوگئی‘ خواب میں اس کو اشارہ ملا کہ جو کھڑے تھے وہ بقراط اور سقراط تھے اور بیٹھے تھے‘ وہ حکیم لقمانؒ تھے۔ (غلام محی الدین فاروقی‘ گجرات)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 041 reviews.