Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جانور اتنا دودھ دے کہ آپ خوشحال ہوجائیں!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کی قیامت تک آنے والی نسلوں کو رنگ دے‘ آپ کے ساتھیوں‘ دفتر ماہنامہ عبقری کے کارکن‘ تسبیح خانہ کے خدام کی نسلوں کو آپ کے تمام مریدین کی نسلوں کو رنگے جن کی بدولت ہم جیسے گنہگار ذکر واذکار پر لگ گئے ہیں۔ آپ کا نیا سلسلہ ’’کسان دوست عبقری‘‘ بہت زبردست ہے۔ اس مضمون سے کسان بھائیوں کو اپنے مسائل کا حل مل رہا ہے۔ مجھے کھیتی باڑی‘ بھینس‘ بکریاں اور سبزیاں لگانے کا بہت زیادہ شوق ہے اور آپ یقین کریں بارانی علاقے میں سبزیاں لگاتا ہوں‘ بارش کا پانی اسٹاک کرکے۔ آج میں اپنے عبقری قارئین کو کوئی بھی بیج‘ سبزی اور درخت لگانے سے پہلے کی احتیاطیں اور وہ طریقہ بتاتا ہوں جس سے مجھے نفع ملا۔1۔میری تمام کسان بھائیوں سے التماس‘ درخواست اور التجا ہے کہ کھیتوں میں دانہ ڈالتے وقت (رائی کے وقت) باوضو ہوکر دانہ ڈالا کریں اور برکت کھلی آنکھوں سے دیکھیں۔ یہ میرا ذاتی تجربہ ہے۔ 2۔بجائی کے وقت دانہ کا چھڑکاؤ بھی دیں اور ساتھ ہی سورۂ کوثر پڑھتے رہیں‘ فصل آپ کی سوچ سے بھی زیادہ اچھی اور زیادہ ہوگی۔ 3۔ہاتھ جوڑ کر رائی کے وقت ٹریکٹر والے کو میوزک چلانے سے منع کریں۔ آپ یقین کریں آپ کے دانے کے نزدیک کیڑا کبھی نہ آئے گا۔ 4۔بجائی کے دوسرے یا تیسرے دن اول و آخر درودشریف ایک دفعہ سورۂ رحمٰن ایک دفعہ سورۂ تغابن اور ایک ایک دفعہ چاروں قل پڑھ کر پانی پر دم کرکے وہ پانی کھیت میں سپرے کردیں۔ یہ عمل مجھے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے درس سے ملا۔5۔اپنے کھیت کی ایک جانب پاک صاف جگہ پر جائے نماز بچھا کر دو رکعت نفل پڑھیں‘ مجھے اس عمل سے بہت فائدہ ہوا‘ آپ کو بھی ملے گا۔ یہ عمل بھی مجھے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے درس سے ملا۔6۔آخری اور جامع عمل جس سے میری روزی بڑھی اور خوب بڑھی تمام کسانوں بھائیوں کو ہدیہ کررہا ہوں آپ بھی کرکے دیکھیں سوفیصد آپ کا رزق بڑھے گا۔ ان شاء اللہ۔7۔جس جگہ فصل تھریشر کریں یا جمع کریں گھر لے جانے سے پہلے عشر ناپ تول کر علیحدہ کرلیں۔ سال بھر مزہ کریں مجھے برکت ملی آپ کو بھی ملے گی۔ عشر اندازے سے نہیں مکمل ناپ تول کر نکالیں۔ قارئین! ان اعمال سے سوفیصد یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں رزق بڑھتا ہے‘فصل انتہائی شاندار ہوتی ہے‘ کیڑا‘ سونڈی‘ فصل کونقصان پہنچانے والے جانور فصل کے قریب بھی نہیں پھٹکتے۔ آپ بھی یہ اعمال آزمائیے اور ماہنامہ عبقری کے ذریعے اپنے مشاہدات مزید کسانوں بھائیوں تک پہنچائیے۔ (غلام مصطفیٰ اعوان‘ مانسہرہ)
جانوروں میں دودھ کے اضافہ کیلئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری بہت عرصہ سےپڑھ رہی ہوں‘ مگر جب پہلی مرتبہ میں نے اس میں ’’کسان دوست عبقری‘‘ کے بارے میں پڑھا تو میری خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ میرے پاس میرے اپنے نانا جان مرحوم کا ایک آزمودہ عمل ہے۔ میں نے انہیں ہمیشہ یہ عمل کرتے دیکھا اور پھر اس کے فوائد بھی اپنی آنکھوں سے دیکھے۔ عمل یہ ہے:۔ اگر دودھ دینے والے جانوروں کا دودھ اچانک خشک ہوجائے یا کم دیں تو تین روز پاؤ بھر چنے کا آٹا لے کر اول و آخر گیارہ مرتبہ درودشریف اور درمیان میں گیارہ مرتبہ الحمدشریف‘ گیارہ مرتبہ سورۂ نحل کی آیت 66 پڑھیں اور وہ چنے کا آٹا جانور کو کھلادیں۔ ان شاء اللہ جانور صحت یاب ہوگا اور خوب دودھ دے گا۔ (نیہا ادریس‘ واہ کینٹ)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 052 reviews.