Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

جولائی کے جوابات
1۔ آپ جانوروں کے لاتعداد مسائل کیلئے یہ نسخہ استعمال کروائیں۔جانور کو ٹھنڈ لگ جائے، جوڑوں میں درد ہو،گنٹھیا ہو، چلا نہ جاتاہو، پاؤں میں سوجن آجاتی ہو، پاؤں سےکڑکڑ کی آوازیں آتی ہوں۔ اس کیلئے نہایت مفید ہے۔ھوالشافی: مجید دوائی(جانوروں کی ادویات والی دکان سے ملے گی) ایک چھٹانک،دوکلو دودھ میں پکانی ہے، دو تین ابالے دیکر ٹھنڈا کرلیں۔ پھر جانور کو پلادیں۔ بکرے کیلئے: اس کی آدھی مقدار۔ اس کے علاوہ اگر جانور کو کوئی زخم لگ جائے تو زخم کی جگہ تمباکو کی راکھ لگائیں ‘ تمباکو کی راکھ لگانے سے جانور کا زخم ٹھیک ہوجاتا ہے۔ ہاضمہ کیلئے جانور کو ہفتے میں دو تین مرتبہ تھوڑا سا گُڑ کھلادیا کریں۔ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی ’’جانور شفاء‘‘ کا کوئی جوڑ نہیں۔اچھی نسل کے جانور پالیں اور چارہ تازہ کھلائیں اس کے علاوہ روزانہ رات کو جانور کو کَھل‘ دانہ‘ چوکر اور جوئی یاتوڑی مکس کرکے کم از کم آدھ سے ایک کلو تک کھلائیں آہستہ آہستہ بڑھاتے جائیں پھر جانور کی قابل رشک صحت خود دیکھیں۔جانور کو پندرہ دن میں ایک مرتبہ ضرور نہلائیں۔ (عاشق حسین‘ شیخوپورہ)
2۔محترمہ! میرے خالو جان کو فالج تھا‘ بہت علاج کروائے مگر عبقری دواخانہ کی ’’معذور شفاء‘‘ اور کراماتی تیل نے آج ان کو بستر سے اٹھا کر چلنا سکھا دیا ہے۔ بہت ہی کمال کی ادویات ہیں‘ آپ اپنی والدہ کو ’’معذور شفاء‘‘ لکھی گئی ترکیب کے ساتھ کھلائیں اور ’’کراماتی تیل‘‘ کی مالش خوب کریں۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے یہ کام کریں پھر کمال دیکھیں۔ یہ ہمارا آزمودہ ہے۔ (ثمینہ ثاقب‘ لاہور)
3۔آپ کیلئے سب سے بہترین وظیفہ آپ کے ہر مسئلے کا حل صرف

ہروقت اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے باوضو پڑھیں۔(شہریار‘ گوجرانوالہ)
4۔بھائی! آپ خالص گائے کا گھی لے کر ڈراپر میں ڈال لیں‘ روزانہ رات کو اپنی بیٹی کی ناک میں پہلے دائیں نتھنے میں پھر بائیں نتھنے میں ایک قطرہ ڈال دیں اور اسے کہیں کہ اوپر کھینچ لے۔ یہ ٹوٹکہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں‘ جلدی نہ کریں انشاء اللہ کچھ عرصہ میں مکمل صحت یابی ملے گی۔ یہ نسخہ حضرت حکیم صاحب نےعبقری میں بتایا تھا اور بہت سوں کا آزمودہ ہے۔ (عالیہ مجید‘ سرگودھا)

ستمبر کے سوالات
1۔فرش بدنما اور روکھا:قارئین میرا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے ابھی نیا گھر بنایا ہے‘ چپس کا فرش ڈلوایا ہے‘ مگر یہ فرش بہت روکھا اور بدنما ہے‘ اس میں کوئی چمک نہیں ہے‘ دھونے اور پوچا لگانے کے بعد جب تک گیلا رہتا ہے بہت خوبصورت لگتا ہے جیسے ہی سوکھنے لگتاہے بالکل خشک اوربدنما ہوجاتا ہے۔جیسے سر کے بال تیل لگانے سے پہلے ہوتے ہیں۔ قارئین کے پاس چپس یا ماربل چمکانے کیلئے آسان نسخہ یا علاج ہو تو پلیز ضرور بتائیے۔ (م۔ش)
2۔ہائی بلڈپریشر کا حملہ: میں عبقری کا مستقل قاری ہوں‘ میرا قارئین سے سوال ہے کہ میری عمر پچپن سال ہے‘ دو شادیاں کررکھی ہیں‘ تقریباً دو سال قبل اچانک بلڈپریشر ہائی ہوا توصبح کی نماز کے بعد گرگیا‘ پھر دوائی وغیرہ استعمال کرتا رہا لیکن افاقہ نہ ہوا‘جب تک گولی نہ کھاؤں بلڈپریشر کنٹرول نہیں ہوتا۔ ایک تو مجھے بلڈپریشر کیلئے ٹوٹکہ بتائیں اور دوسرا جب سے بلڈپریشر کا اٹیک ہوا ہے تب سےخاص کمزوری بہت محسوس کررہا ہوں‘ اس کیلئے بھی کوئی نسخہ عنایت فرمائیں۔ دعاگو رہو ں گا۔ (ع۔ر، لیہ)
3۔قارئین! خدا را ان کی مدد کریں!: قارئین میں گزشتہ سات سال سے عادت بد کا شکار ہوں‘ اس عادت نے مجھے ذہنی مریض بنا دیا ‘ میں کہیں کا نہیں رہا‘براہ مہربانی مجھے کوئی وظیفہ بتائیں کہ یہ عادت چھوٹ جائے۔ ii۔قارئین! میری شادی کو پانچ سال ہوچکے ہیں مگر میری عادت بد ختم نہیں ہورہی‘اس غلیظ عادت کی وجہ سے اب میں ازدواجی تعلقات بھی قائم نہیں کرسکتا۔خدارا میری مدد کریں اس سے پہلے کہ میں خودکشی کرلوں۔(پوشیدہ)
4۔بغلوں میں سامنے کی طرف گوشت: میں اور میرے شوہر عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور ہر ماہ اس رسالے کا بڑی بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔ میرا مسئلہ صرف ایک ہے کہ میرے پہلے بچے کی پیدائش سے میرے بغلوں میں بالکل سامنے کارنروں پر گوشت نکل آیا ہے جو بہت نرم ہے اور اکثر اس میں درد ہوتا ہے‘ ڈاکٹروں نے الٹرا ساؤنڈ کروا کر آپریشن تجویز کیا ہے مگر میں آپریشن نہیں کروانا چاہتی۔ براہ مہربانی میری مدد کیجئے۔(ن۔ن‘ پشاور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 069 reviews.