Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مجھے دست غیب عطا ہوگیا

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

میں نے یہ وظیفہ دن رات پڑھا‘ اللہ کریم کا فضل و کرم ہورہا ہے‘ دست غیب عطا ہوا ہے‘ رقم ختم ہونے سے پہلے ہی رقم کا بندوبست ہوجاتا ہے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب سے عبقری سے تعلق قائم ہوا‘ تسبیحات‘ تلاوت اور وظائف میں ایک نیا لطف‘ روحانی سرور و سکون ملا ہے۔ اللہ کریم آپ کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر قائم رکھے اور دونوں جہاں کی سعادات‘ رحمتیں‘ برکات‘ عافیتیں نصیب ہوں۔ یونہی مخلوق خدا کو روحانی و جسمانی شفاء آپ کے ذریعے ملتی رہے۔ آمین ثم آمین! میں نے کچھ عرصہ قبل تفصیل سے ایک خط لکھا تھا جس کا جواب میں آپ نے مجھےدو انمول خزانہ پڑھنے کیلئے دیا اور ساتھ کتابچہ بالکل مفت بھیجا بھی۔ عبقری سے تعلق کے بعد سود سے توبہ‘ فوری بینک میں جاکر سودی اکاؤنٹ ختم کروا کر بغیر سود والا اکاؤنٹ کھلوا کر رقم اس میں ڈال دی‘ مگر روزگار‘ کاروبار نہ ہونے کے سبب آہستہ آہستہ وہ رقم ختم ہوگئی اب بہت پریشان ہوا‘ دفتر ماہنامہ عبقری میں خط لکھا‘ آپ نے دو انمول خزانے وظیفہ بھیجا‘میں نے یہ وظیفہ دن رات پڑھا‘ اللہ کریم کا فضل و کرم ہورہا ہے‘ دست غیب عطا ہوا ہے‘ رقم ختم ہونے سے پہلے ہی رقم کا بندوبست ہوجاتا ہے‘ معلوم نہیں کہاں کہاں سے رقم آرہی ہے‘ سوچ بھی نہیں سکتا‘ الحمدللہ! گھر کا نظام پہلے سے بہت بہتر چل رہا ہے۔ نماز اور ذکر میں دھیان ملا ہے۔ روحانی امراض ختم ہورہے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 078 reviews.