Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عمل کر! پھر دیکھ رزق تم پر ٹوٹ پڑے گا

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنے یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کا بخل شکنی اور جذبہ خدمت خلق قابل صد تحسین ہے۔ آپ اور عبقری قارئین کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ آپ نے اور ماہنامہ عبقری نے کتنے ہی دکھی دلوں کو چین دیا‘ کتنے ہی بیروزگار‘ تنگدست‘ محتاج افراد کو ایسے ایسے وظائف چن کر دئیے کہ آج وہ خوشحال زندگی بسر کررہے ہیں‘ عبقری کا نیا سلسلہ ’’فاقے ختم‘ عزت‘ دولت شہرت کیسے ملی؟‘‘ پڑھا‘ دل سے دعائیں نکلیں۔ لوگوں کے آزمودہ وظائف اور فاقوں کے سمندر میں غوطے لگاتے جب خوشحال ہوتے ہیں تو دل خوشی سے بھر جاتا ہے۔ عبقری کے میٹھے میٹھے قارئین کیلئے کچھ موتی چنے ہیں جو کہ حاضر خدمت ہیں۔ یقیناً فراخی رزق اور فاقوں کے خاتمہ کیلئے یہ اعمال بہت کارگر ثابت ہوئے ہیں۔ یہ میرے اور جن کو میں نے بتایا ان سب کے آزمودہ ہیں۔ یہ اعمال انتہائی آسان ہیں۔
فراخی رزق کا انوکھا عمل: اپنے والدین کے قدموں کو چھو کر روز صبح و شام اپنے چہرے پر ملیں اگر والدین وفات پاچکے ہیں تو صبح و شام ان کی قبر پر جاکر (یاآپ جس مقام پر ہیں وہیں پر بیٹھ کر )اول و آخر ایک مرتبہ درود شریف‘ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر ان کی روح کو ہدیہ کریں اور وہ ہاتھ چہرے پر ملیں۔تجربہ کرکے دیکھ لیں ان شاء اللہ بفضل خدا اس عمل سے رزق میں بہت برکت ہوگی اور ہر طرح کی بندش ختم ہوگی۔
رزق میں بے بہا اضافہ: رزق کی فراخی کیلئے ان تین اسماء الحسنیٰ کا وظیفہ21 روز تک وقت مقرر کرکے پڑھیں‘ طریقہ یہ ہے کہ باوضو قبلہ رُخ ہوکر بیٹھیں تو پہلے تین بار درود شریف پڑھیں پھر سو مرتبہ

 تو پہلے تین بار درود شریف پڑھیں پھر سو مرتبہ یَاوَھَّابُ پڑھیں۔ پھر سجدے میں جاکر سو بار یَارَزَّاقُ پڑھیں پھر سجدے سے سر اٹھا کر 100 بار

ڑھیں اس کے بعد تین بار درودشریف پڑھیں اور عجزو انکساری سے فراخی رزق کیلئے دعا کریں۔ مجرب المجرب عمل ہے۔
رزق کی فراوانی کیلئے دعا: آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ نماز فجر سے قبل رزق کی تقسیم شروع ہوتی ہے۔ رزق کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔ فجر کی اذان سےکچھ دیرپہلے تہجد کے وقت اٹھیں اور وضو کرکے 300 مرتبہ یہ دعا پڑھیں۔

یہ ایک ندا ہے فقیر کی کریم کے دروازے پر۔ یہ پڑھ کر بیٹھ رہو یہاں تک کہ فجر کی نماز کا وقت آجائے پھر فجر کی نماز باجماعت پڑھو اس عمل سے دنیا (رزق) تمہارے پاس ٹوٹ پڑے گی اور ہر وہ شے ملے گی جس کی تم کو ضرورت ہو پھر فرمایا کہ اس کی نیکیاں تمہارے لیے آخرت کے واسطے ذخیرہ رہیں گی۔ مجرب عمل ہے اگر آپ چند روز اس پر عمل کریں گے توغیب سے رزق کے دروازے آپ پر کھل جائیں گےا ور دنیا کی کسی مصیبت اور تکلیف میں گرفتار نہ ہوں گے۔ روحانی ترقی ہوگی۔ دل پر نور کے دروازے کھل جائیں گے۔(سید عبدالقدیر‘ راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 086 reviews.