Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مدتوں پرانا بہرہ پن ختم درد معدہ اور سختی معدہ دور شوگر کے مریض یہ چٹنی ضرور بنالیں!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

میںنے’’ سونف‘‘ کو آزمایا آپ بھی آزمائیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں اور اس میں اپنے آزمودہ تجربات و مشاہدات وقتاً فوقتاً بھیجتا رہتا ہوں۔آج بھی میں اپنے آزمودہ نسخہ جات جو کہ ’’سونف ‘‘ سے متعلق ہیں بھیج رہا ہوں۔ یقیناً قارئین اس سے بھرپور استفادہ کریں گے۔ امراض چشم کیلئے:عرق گلاب خالص ایک لیٹر میں سوگرام سونف کو ہلکی آنچ پر ابالیں۔ جب ایک حصہ اڑ جائے تین حصہ باقی ہوں تو اتار کرٹھنڈا ہونےپر باریک کپڑے سے چھان کر صاف بوتل میں محفوظ کرلیں۔ قطرہ قطرہ آنکھوں میں ڈالیں۔ ان شاء اللہ چند بار کے استعمال سے مرض سے مکمل آرام ہوگا۔ نظر انتہا کی تیز اور دماغی کمزوری دور: سونف کے خالص عرق سے سونف کو گیلا کرکے لکڑی کے دستے سے ہلکا ہلکا کوٹیں۔ اوپر والا چھلکا اتر جائے گا۔ اندر سے جو نکلے اس کو مغز بادیان یا سونف کے چاول کہتے ہیں۔ یہ مغز سونف صبح سویرے بیس گرام تک کھانے سے نظر انتہا کی تیز ہوجاتی ہے‘ دماغی کمزوریاں دور ہوتی ہیں۔ یہ بہت مجرب، کارآمد اور سستا لیکن انتہائی آسان نسخہ ہے۔ مدتوں  پرانا بہرہ پن ختم: چھ گرام سونف کو نصف کلو پانی میں جوش دیں جب ایک حصہ بچ جائے اور تین حصے اڑ جائے تو چھان کر گائے کا اصلی گھی دس گرام‘ مصری دس گرام ملا کر نیم گرم صبح و شام پینے سے مدتوں پرانا بہرہ پن ختم ہوجاتا ہے۔
لکنت سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا: لکنت والے مریض جو اٹک اٹک کر بولیں‘ سونف صاف شدہ دس گرام‘ کالی مرچ ایک عدد لے کر نصف کلو پانی میں جوش دیں جب پچاس گرام پانی بچ جائے تو چھان کر گائے کے دودھ سوگرام میں دس گرام مصری ملا کر صبح و شام پئیں۔ کچھ ہی عرصہ میں لکنت جیسی بیماری سے نجات مل جائے گی۔ درد معدہ اور سختی معدہ دور: سونف اپنا دوائی اثر خاص طور پر معدہ پر ڈالتی ہے اور جب معدہ درست ہو تو انسان تندرست رہتا ہے۔ ایسے میں سونف سے بھرپور طبی فوائد حاصل کریں۔ سونف کو ہر وقت اپنے استعمال میں رکھیں۔ سونف صاف شدہ پچاس گرام‘ گلقند آفتابی دو سوگرام میں ملا کر رکھیں۔ صبح و شام پچاس، پچاس گرام خوب چبا کر کھائیں۔ اوپر سےنیم گرم دودھ پی سکتےہیں۔ یہ نسخہ تمام امراض معدہ کو دور کرتا ہے۔ دائمی قبض سےچھٹکارا ملتا ہے۔ خوش ذائقہ اور مفید دوا تیار ہوتی ہے۔ اس سے درد معدہ اور سختی معدہ دور ہوتا ہے۔اپھارہ کا علاج:بعض لوگ شکایت کرتے ہیں کہ پیٹ پھولا رہتا ہے جس کو اپھارہ بھی کہتے ہیں وہ لوگ سونف دس گرام‘ ڈیڑھ سو گرام پانی میں ڈالیں اور ابالیں جب پچاس گرام پانی رہ جائے چھان کر نمک لاہوری ایک گرام ملا کر پی لیں اور فائدہ اٹھائیں۔ دست نئے ہوں یا پرانے مستقل علاج: سونف نیم بریاں کرکے اس کے برابر مصری ملا کر کوٹ کر رکھیں۔ صبح و شام ایک ایک گرام کھائیں۔ دست نئے ہوں یا پرانے ختم بند ہوجاتے ہیں۔ اس کا مسلسل استعمال تقویت معدہ کا باعث بنتا ہے۔مثانے کی تکالیف ختم: سونف دس گرام‘ جوکھار دس گرام کوٹ چھان کر محفوظ رکھیں۔ دس گرام تک ایک وقت میں استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے کھانے سے پیشاب جاری ہوجاتا ہے اور مثانہ کی تکالیف دور ہوجاتی ہے۔ (غلام سرور خان‘ راولپنڈی)
مقصد کوئی بھی ہو!ہزاروں بار کا آزمودہ عمل
قارئین! آزما لیں! جس کا جی چاہے‘ یقین کے ساتھ کریں‘ کہتےہیں کہ یقین کامل کہ پیر کامل‘ اگر آپ یقین کے ساتھ کریں گے تو ان شاء اللہ کام ہوجائے گا۔ اگر کوئی حاجت ہے‘ کام نہیں ہوتا‘ کوئی مشکل ہے‘ حل نہیں ہوتی‘ کوئی مقدمہ ہے فیصلہ نہیں ہوتا‘ اس عمل کو کریں‘ اس کو کھیل تماشانہ نہ بنائیں اور دوسروں کو بھی بتائیں کیونکہ چراغ سے چراغ جلتا ہے‘ کربھلا ہو بھلا۔ باوضو تنہائی میں بیٹھ کر یقین کامل کے ساتھ سکون کے ساتھ اور ٹھہرٹھہر کر اس عمل میں خود کو گم کرکے پہلے تین مرتبہ درودابراہیم پڑھیں۔ پھر ایک بار الحمدشریف پڑھیں۔ پھر تین بار سورۂ اخلاص پڑھیں۔ پھر سجدہ میں جاکر اللہ تعالیٰ سے گڑ گڑا کر مقصد کیلئے دعا مانگیں۔ ان شاء اللہ دعا قبول ہوگی۔ (میرا ہزاروں بار کا آزمودہ ہے) اس طرح تین روز کریں۔ اول تو پہلے ہی دن دعا قبول ہوگی۔ مقصد بر آئے گا۔ اگر روحانیت کی کمی ہے تو تین روز میں کام اللہ رب العزت کردیتے ہیں۔ آزمائیں اور بندہ کیلئے بھی دعا کریں۔ (ج۔ر)
ایسا خزانہ ملا جس بارے سوچا نہ تھا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے آپ کی تالیف شدہ کتاب ’’کشف اور پراسرار روحانی قوتوں کا حصول‘‘ خریدی‘ مجھے اس میں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا‘اس کے علاوہ بھی میں نے آپ کی بہت سی کتب خریدیں‘ ہر ایک دوسری سے بڑھ کر ہے۔ میں ان کتب میں سے چن چن کر نسخے نکالتا ہوں۔ آپ کی ایک کتاب جو کہ مجھے سب سے زیادہ پسند ہے وہ ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ حضرت آپ کے ذریعے سے طب کا اور نسخوں کا بہت بڑا خزانہ ملا ہے اور میں سمجھتا ہوں یہ خزانہ مجھے ایک عمل کی بدولت اور برکت سے ملا ہے۔ عبقری میں ایک عمل آیا تھا اوروہی عمل آپ کی مشہور زمانہ کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ میں بھی چھپ چکا ہے۔ عمل یہ ہے: اَللہُ الصَّمَدْ 6666 بار صبح و شام چھ روز تک پڑھنا ہے۔ یہ عمل خزانہ غیب کیلئے ہے۔
یہ عمل میں نےتب کرنا شروع کیا تھا جب مجھے عبقری 2012ء میں ملا تھا اور یہ عمل میں نے 2012ء کے رمضان سے پہلے یا دوسرے عشرے میں کیا تھااور ساتھ میری بہن نے بھی کیا تھا کیونکہ میں شارٹ کٹ کی تلاش میں تھا۔ اس کے بعد مجھے کچھ خواب یا اشارہ نہ ملا۔ مگر اب سمجھ آرہی ہے کہ جو برکت اور علم کا خزانہ اللہ رب العزت نے مجھے دیا ہے وہ اس خزانہ سے بہت بہتر ہے جس خزانہ کی تلاش میں‘ میں تھا۔ جب آپ کے نسخے میرے پاس آنا شروع ہوئے میں نے بخل شروع کردیا تھا لوگوں سے چھپاتا تھا لیکن درس کی برکت سے اللہ نے میرے بخل کو ختم کیا۔ پھر میں نے سوچا اب لوگوں کو فری نسخے دوں گا۔
ٹوٹکہ اکسیر! یقین اعظم ہی اسم اعظم
قارئین! یقین اعظم ہی اسم اعظم ہے‘ دل کے زنگ کو اتارنے کیلئے کدورتیں دورکرنے کیلئے باطنی امراض کی شفایابی کیلئے یہ عمل نسخہ اکسیر ہے۔اس سب کیلئے آپ کے دل میں ندامت کا ہونا بہت ضروری ہے‘جب ندامت ہوگی‘ اللہ پر یقین اعظم ہوگا تو پھر دیکھئے گا قلب کیسے نورانی بن جائے گا اللہ پاک کے ایک ایک حکم میںکامیابی‘ عزت‘ عافیت اور حفاظت یقینی نظر آئے گی۔ نبی پاک ﷺ کے ایک ایک طریقے اور سنت میں دنیا‘ آخرت کی خیریں اور عافیتیں نظر آئیں گی جب قلب ایمان اور ہدایت کے نور سے محروم ہوگا تو اسلام اور دین کی عظمت اور ہیبت اس کے قلب سے نکل جائے گی۔ مادیت اور مادی چیزوں میں کامیابی اور عزت نظر آئے گی۔ نبی اکرم ﷺ سے پوچھا گیا کہ یارسول اللہ ﷺ آدمی کو کیسے پتہ چلے گا کہ ایمان اور ہدایت کا نور اس میں موجود ہے یا نہیں تو فرمایا جس کا مفہوم ہے: ’’ (ہدایت کےنور کی علامات یہ ہیں) دھوکہ گھر دنیا سے جی کا اٹھ جانا۔ ہمیشہ رہنے والے گھر آخرت کی طرف جی کا لگ جانا۔ وہ اعمال اختیار کرنا جو آخرت میں کام آئیں گے۔ قارئین سب انبیاء اکرام علیہم السلام نے آکر لوگوں کے قلوب کو نورانی بنانے کی محنت فرمائی۔ دل کےاندھیروں کو ہدایت کی روشنی سے بدلنے کی محنت کی۔ اس لیے قلب کو نورانی بنانا‘ اعمال میں کامیابی کا یقین‘ پلنے کا یقین اور بچنے اور حفاظت کا یقین پیدا کرنا سب سے ضروری ہے۔ دنیا اور آخرت کی کامیابی کا تعلق اسی مبارک اور اعلیٰ یقین سے ہے۔ غلط یقین ہمارے اور پوری امت کے دلوں سے نکل جائے اورصحیح یقین ہمارے اندر آجائے۔ اس کیلئے اپنے لیے اور پوری امت کیلئے بھکاری بن کر دعا کرنے کی کوشش‘ محنت کرنا‘ فکر کرنا‘ اللہ کو بہت محبوب ہے‘ جب بھی دعا کریں عالمگیر اور بڑی دعا کریں دوسروں کیلئے دعا کریں اللہ پاک فرشتے مقرر کردیں گے جو آپ اور میرے لیے دعائیں کریں گے۔ اللہ پاک کو اجتماعیت اور خیرخواہی بہت محبوب ہے۔ میرا کام یہ ہے کہ اللہ پاک کا پاک کلمہ پورے عالم کے اندر عام ہوجائے میرا سب کچھ لگ جائے‘ دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا ہوجائے۔ مداوا نہیں کرسکتے تو تسبیح خانہ اور عبقری کے پیغام ’’جو میرا ہے وہ تیرا ہے اور جو تیرا ہے وہ پورے عالم کا ہے‘‘ اس کیلئے اپنے حلقہ اثر میں ضرور کوشش کیجئے اور اپنے کریم رب سے دعا کیجئے۔ آپ اور میں قبر کے پیٹ میں ہوں گے لیکن یہ صدقہ جاریہ کام آئے گا۔ اللہ کریم کو اس شخص کی بات سارے لوگوں سے زیادہ محبوب ہے جو لوگوں کو اللہ کی طرف بلاتا ہے۔ مومن کا دل اللہ کریم کا گھر ہے۔ اس کا صاف کرنا‘ شفاف بنانا‘نورانی بنانا سب سے ضروری ہے جو اللہ کریم کے گھر کو نورانی بنانے کی کوشش محنت میں لگے گا وہ ضرور اسے نوازے گا۔ اللہ کریم پوری امت سے ظلمتوں کو دور فرمائے اور وہ اعمال اختیار کرنے کی توفیق دے جو اس کی نورانیت کا ہو۔ آمین! (م۔ل، اسلام آباد)
بے اولاد حضرات کے مشاہدات جو اب صاحب اولاد ہیں
ایک پاؤ بوہڑ کی گٹھلیاں‘ پچاس گرام چھوٹی الائچی‘ کوزہ مصری ایک پاؤ‘ چھلکا اسپغول انڈیا والا آدھ پاؤ‘ ثابت اسپغول ایک پاؤ۔اسپغول اور چھلکا اسپغول یہ دونوں نہیں پیسنے۔ باقی تمام اشیاء پیس لیں۔ آپس میں ملا لیں۔ ایک بڑا چمچ کھانے والا صبح پانی یا نیم گرم دودھ کے ساتھ کھالیں۔ رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ایک چمچ کھائیں۔ کم از کم ایک ماہ روزانہ کھائیں۔ یہ صرف مرد کیلئےہے۔ جراثیم کا مسئلہ ہو اس کیلئے۔ جس بندے نے کیا اللہ نے اسے اولاد نوازا۔ الحمدللہ! دوسری بار بھی ان کی اہلیہ امید سے ہیں۔قارئین! یہ نسخہ سندھ میں ایک بہت مشہور پیر صاحب انہوں نے اپنے ایک مرید کو دیا اس کے بعد اس نسخہ کو کئی لوگوں نے آزمایا الحمدللہ! تمام کو اللہ نے اولاد سے نوازا۔
ھوالشافی:موصلی سفید انڈیا سو گرام‘ لاجونتی سو گرام‘گوند کیکر سو گرام‘ ان سب کو پیس لیںاور حسب ذائقہ مصری ملانے کے بعداس میںپچاس گرام چھلکا اسپغول مکس کرلیں۔ ایک گلاس دودھ کے ساتھ دو بڑے چمچ کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد صبح و شام کھانے ہیں۔اس کے علاوہ پچیس یا تیس گرام تخم بالنگو آدھا گلاس پانی میں رات کوبھگودیںاور صبح ایک گلاس دودھ ملا کر دس دفعہ پھینٹ لیں۔ دودھ نہ ٹھنڈا ہو نہ گرم ہو‘ناشتہ کے گھنٹہ بعد یہ بھی ساتھ ہی پینا ہے۔ ساٹھ دن مستقل استعمال کریں۔ سردی کے موسم میں ہرگز استعما ل نہ کریں۔ درج بالا تمام نسخے صرف ان مرد حضرات کیلئے ہیں جن کے اولاد کے جراثیم بہت کم ہیں یا کمزور ہیں۔ہاں مردمی کمزوری کیلئے بھی یہ نسخہ جات استعمال کیے جاسکتے ہیں بہت لاجواب ہیں۔مردانہ کمزوری کا مزیدار علاج: امریکن بادام ایک پاؤ‘ چاروں مغز ایک پاؤ‘کوزہ مصری ایک پاؤ۔ تمام اشیاء کو پیس لیں۔ ڈیڑھ چمچ بڑا صبح خالی پیٹ ایک چھٹانک مکھن کے پیڑے کے ساتھ کھائیں۔ جب یہ کھالیں تو ناشتہ ہرگز نہ کریں۔یہی ناشتہ ہے۔ ہر عمر کے مردوں کیلئے لاجواب چیز ہے۔ پچاس سال سے اوپر کے کمزور افرادمزید شادی کی خواہش پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ (محمدموسیٰ‘ بہاولپور)
ڈاکٹروں نے بچہ دانی نکلوانے کا مشورہ دیا مگر!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے رحم میں رسولی بن گئی ہے‘ الٹراساؤنڈ میں اس کی دونوں سائیڈوں کی لمبائی کچھ اس طرح تھی پہلی دفعہ جب الٹراساؤنڈ کروایا تو 5.8x5 رسولی کی لمبائی چوڑائی تھی جس بھی ڈاکٹر کے پاس جاتی تھی تو وہ یہ ہی کہتی تھی تمہاری بچہ دانی نکالنی پڑے گی‘ میڈیکل میں اس کا آپریشن کے سوا کوئی حل نہیں‘ میں چار یا پانچ لیڈی ڈاکٹروں کے پاس گئی سب نے ہی مجھے یہ ہی جواب دیا میں بہت پریشان ہوگئی اچانک ہی میرے ذہن میں ماہنامہ ’’عبقری‘‘ کا خیال آیا‘ رسالہ دیکھا تو آخری صفحات میں گلٹی رسولی سے نجات کورس نظر آیا‘ میں نے اللہ کا نام لے یہ کورس عبقری دواخانہ سے منگوایا اور استعمال شروع کردیا‘ تقریباً دو ماہ استعمال کے بعد میں نے دوبارہ الٹراساؤنڈ کروایا تو رسولی کی لمبائی اور چوڑائی اس طرح نکلی 4.2x3.2 تو میری خوشی کی انتہاء نہ رہی کہ میری رسولی کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔ میں نے آپ کیلئے بہت دعائیں کی ہیں کہ یااللہ! حضرت حکیم صاحب کو میری زندگی بھی لگادے جن کی ادویات نے مجھے آپریشن اور بچہ دانی نکلوانے سے بچالیا ہے۔ ان ادویات کے ساتھ میں آپ کے دفتر سے ملنے والا‘ دم والا پانی اور تیل بھی استعمال کررہی ہوں‘ اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے‘ آپ کا فیض تاقیامت جاری رہے۔ (ت۔ ع)
شوگر کے مریض یہ چٹنی ضرور بنالیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک لاجواب چٹنی کا نسخہ بھیج رہا ہوں‘ شوگر کے مریض تو یہ چٹنی ضرور ضرور ضرور بنائیں اور پھر اس کا کمال دیکھیں‘ یہ شوگر کا مکمل علاج ہے۔ ھوالشافی: لہسن چھلا ہوا آدھ چھٹانک‘ ادرک تازہ ایک چھٹانک‘ پودینہ سبز ایک چھٹانک‘ انار دانہ کھٹا ایک چھٹانک۔ ان چاروں کو پیس کر چٹنی بنالیں اور صبح‘ دوپہر‘ شام ایک چمچ کھالیں‘ پرانی سے پرانی شوگر یہاں تک کہ شوگر کی وجہ سے مریض کے جسم کے کسی حصہ کو کاٹنا بھی تجویز کیا گیا ہو تب بھی یہ چٹنی آزمودہ ہے اور جسم کا ورم‘ زخم اور معدے کی بیماری بھی بہت زیادہ مفید ہے۔جن افراد کو شوگر نہیں بھی ہے وہ بھی یہی بنالیں‘ کبھی شوگر اور معدے کا امراض نہ ہوں گے۔ (ش،چ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 094 reviews.