Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے درس نے عزت بچادی

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

قارئین! حضرت جی کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کرداراحتیاط سے دانستہ فرضی کردئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
محترم قارئین السلام علیکم! کافی دیر سے ہاتھ میں قلم اور ٹیبل پر کاغذ رکھ کر سوچ رہی ہوں کہ کہاں سے شروع کروں؟ یہ لکھتے ہوئے ندامت سے میرے ہاتھ کانپ رہے ہیں کہ میں بہت گنہگار ہوں‘ میں گناہوں سے لتھڑی ہوئی ہوں‘ میں نے چھوٹی سی عمر میں ہی بہت بڑے بڑےگناہ کرلیے‘ میں بہت خوبصورت اور جاذب نظر ہوں‘ بس میں نے اسی کو اپنا ہتھیار بنایا‘ میں نے جس کو چاہا اپنی انگلیوں پرنچایا۔ میرا ادنیٰ ترین گناہ یہ ہے کہ میں نامحرم لڑکوں سے صبح و شام اور ساری ساری رات گھٹیا اور غلیظ باتیں کرتی‘ ان کامذاق اڑاتی‘ انہیں بیوقوف بناتی‘ ان سے بیلنس منگواتی‘ انٹرنیٹ پیکیجز لگاتی‘ نجانے کیوں میں ان دنوں بہت خوش تھی‘ مجھے لگتا تھا ساری دنیا بیوقوف ہے اور اک میں ہی دنیا کی سمجھ دار ترین لڑکی ہوں‘ نجانے کتنوں سے محبت ہوئی اور کتنوں کو پاؤں کی نوک پر رکھ کر ٹھوکر لگا دی۔ پھر نام نہاد محبت میں میں بھی مبتلا ہوئی مجھے بھی کسی نے خوب بیوقوف بنایا‘ میں بھی اس کی ہر بات آنکھیں بند کرکے بنا سوچے سمجھے مانتی۔ میرے بابا ایک سال پہلے گھر میں ماہنامہ عبقری لے کر آئے‘ پڑھا اور پڑھ کر ایک سائیڈ پر رکھ دیا اور اپنی اسی گناہ کی دنیا میں مشغول رہی۔ مجھے اس نے دھوکہ دیا‘ چند دن افسوس ہوا پھر نئی دوستی لگ گئی‘ میں ایک انتہائی دیندارگھر کی عزت ہوں‘ میں ہمیشہ یہ سوچتی تھی کہ کوئی امیر لڑکا میرے عشق میں گرفتار ہوگا اور وہ میری زندگی بدل دے گا‘ میں گاڑیوں میں گھوموں گی‘ بڑا سا گھر ہوگا‘ اپنے غریب رشتہ داروں کے گھر بڑے ٹھاٹھ سے جایا کروں گی‘ میرے غریب مجبور رشتہ دار جب میرے بڑے گھر میں آیا کریں گے تو میرا گھر‘ میرا رہن سہن‘ جیولری‘ فرنیچر دیکھ کر اپنی انگلیاں اپنے دانتوں سے کاٹ لیں گے۔
میں مہنگے مہنگے برانڈز کے کپڑے پہنا کروں گی‘ میں شوہر میرا ہر طرح سے خیال رکھیں گے‘ میں جو کہوں وہ لا کر دیں گے‘ میری زندگی بہت خوشگوار ہوگی‘ ہر خوشی مجھے حاصل ہوگی۔ قارئین میں کتنی نادان تھی‘ پھر ایک اور لڑکا زندگی میں آیا اس نے بھی میری نادانی سے خوب فائدہ اٹھایا اور چند ماہ بعد جب اس کا جی بھر گیا تو وہ بھی میری زندگی سے نکل گیا۔ میں روزانہ خواب دیکھتی اور چند دنوں کے بعد ہی سب کچھ چکنا چور ہوجاتا۔ بے شک اللہ تعالیٰ انسان کو ڈھیل دیتا ہے اور مجھے بھی ڈھیل ہی ملی ہوئی تھی مجھے راہ راست پر لانے کیلئے رب کریم نے میرے گھر عبقری جیسا رہنما بھیجا مگر میں نے اس پر ذرا سی بھی توجہ نہ دی۔ شاید اس وقت میں عبقری پڑھ لیتی‘ انٹرنیٹ پر عبقری کی ویب سائٹ کھول کر شیخ الوظائف کے درس سن لیتی تو میں آج کانپ کانپ کر اور آنسوؤں کی لڑی کے ساتھ خط نہ لکھ رہی ہوتی۔پھر ایک اور لڑکے سے دوستی ہوئی‘ میں اس سے صرف موبائل فون پر بات کرتی تھی مگر اس کی ضد تھی کہ مجھے باہر ملو‘ میں نے اس کی بات نہ مانی‘ اس لڑکے نے مجھ سے بدلہ لینے کے لیے مجھے پورے محلہ میں بدنام کردیا اور خودساختہ ملاقات کی گھٹیا کہانیاں ہر دوسرے شخص کو سنائیں۔ میں کچھ نہ کرسکی‘ اس لڑکے نے چند دن محلے میں شور ڈالا اور پھر خود ہی ہر طرف خاموشی چھا گئی‘ حتیٰ کہ میرے ماں باپ بہن بھائیوں سے کسی نے کوئی بات نہ کی۔ یہ میرے اللہ تعالیٰ کا کرم ہی ہے کہ مجھے بہت بارگناہ کبیرہ پر آمادہ کیا گیا‘ میری منتیں کی گئیں‘ منع کرنے پر بددعائیں دی گئیں ‘ مگر میرے رب نے ہربار بچالیا‘پھر میں نے عبقری کے جتنے بھی رسائل گھر میں موجود تھے ان کو پڑھنا شروع کیا‘ جیسے جیسے پڑھتی گئی میرے اندر سکون آتا گیا۔ اس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میرے اتنے گناہوں کے باوجود میرے اللہ تعالیٰ نے مجھے اتنی بڑی بدنامی تباہی و بربادی سے بچالیا۔ اس رات میں بہت زیادہ روئی اپنے رب سے معافی مانگی اور یہ سب کچھ عبقری پڑھنے کی بدولت ہی ممکن ہوا۔ آج میں وہی ہوں! جس کا کوئی دن بھی سوشل میڈیا اور موبائل فون پر گھر والوں سے چھپ چھپ کر امیر لڑکوں سے باتیں اور ان سے گفٹ، بیلنس وغیرہ منگواتے نہ گزرتا تھا مگر اب! میں بدل چکی ہوں‘ میری زندگی بدل چکی ہے‘ آج میرے تمام فیس بک اکاؤنٹ ختم ہوچکے ہیں‘ میری ساری تصاویر ڈیلیٹ ہوچکی ہوں‘ اب میرا سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے‘ اب چھ ماہ ہوچکے ہیں کسی غیرمحرم نے میری آواز تک نہیں سنی‘ چھ ماہ ہوچکے ہیں مسلسل عبقری کا رسالہ پڑھتی ہوں اور شیخ الوظائف کے درس سنتی ہوں۔ چھ ماہ ہوچکے ہیں گھر سے باہر نہیں نکلی‘ مجھے جو چاہیے ہوتا ہے اماں سے عرض کردیتی ہوں وہ لادیتی ہیں‘ حتیٰ کہ میرا پرانا جوتا لے جاکر نیا اپنی مرضی کا لے آتی ہیں‘ میرے کپڑے میری بہن اماں کے ساتھ جاکر لے آتی ہیں‘ میری عبقری سے ساتھ دوستی اور لگاؤ کو دیکھتے ہوئے میری ہمسائی میرا مذاق اڑاتی اور کہتی عبقری کچھ بھی نہیں ہے‘ یہ خالی ڈبہ ہے‘ اس کے وظائف بے کار ہیں‘ مگر میں ان باتوں کو دل پر نہیں لیتی مجھے معلوم ہے کہ عبقری کیا ہے! اس عبقری نے مجھے گندگی سے نکال کر پاک صاف کیا ہے۔ بے شک ہدایت اللہ کریم کی طرف سے دی جاتی ہے یہ ہر کسی کو میسر نہیں ہے‘ میں خوش نصیب ہوں جو مجھے عبقری ملا‘ کاش! عبقری مجھ گنہگار کو پہلے مل جاتا تومیری زندگی اتنی برباد نہ ہوتی مگر مجھے خوشی ہے کہ مکمل برباد ہونےسے پہلے مجھے عبقری مل گیا‘ اب بیٹھی سوچ رہی ہوں کہ اگر عبقری نہ ملتا تو میں نجانے اب کہاں ہوتی؟ میرے ساتھ نجانے کیا کچھ ہوچکا ہوتا؟ اور میرے بوڑھے نمازی ماں باپ تو شاید میرے کرتوت سن کر ہی دنیا سے رخصت ہوجاتے۔( اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ میرے سر پر قائم دائم رکھے۔ آمین)
مگر اب مجھے خوشی ہے‘ اطمینان ہے‘ سکون ہے‘ میرے چہرے پر معصومیت پھر سے لوٹ آئی ہے‘ چہرہ پرسکون اور بنا کوئی کریم فیشل لگائے نورانیت سے بھرپور ہے۔ پانچ وقت کی نماز اور تہجد کی بھرپو رپابندی کرتی ہوں اور اعمال میں گھریلو کام کاج کے دوران جو کمی بیشی ہوجاتی ہے وہ بھی ان شاء اللہ جلد دور کرلوں گی۔ گزشتہ دور میں بڑے بڑے موبائل چھپا کر رکھتی تھی‘ وہ سب توڑ کر کوڑے میں پھینک چکی ہوں‘ اب صرف ایک حسرت ہے(باقی صفحہ نمبر 53 پر)
(بقیہ: میری زندگی کیسے بدلی؟)
کہ ابو سے لیے پیسے جوڑ جوڑ کر ایک ایسا موبائل لوں گی جس میں شیخ الوظائف کے درس ڈاؤن لوڈ کرکے سن سکوں‘ اس میں کسی بھی قسم کی کوئی سم کارڈ نہیں ڈالوں گی صرف درس سنوں گی۔ قارئین! عبقری نے سچ میں میری زندگی بدل دی ہے‘ خدارا! انٹرنیٹ تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں‘ اسے اپنی خلوت میں ہرگز استعمال نہ کیجئے یہ آپ کو برباد کیے بنا نہیں چھوڑتا۔ میری بڑی بہن کی شادی گزشتہ تین ماہ پہلے ہوچکی ہے‘ الحمدللہ وہ اپنے گھر میں خوش ہے‘ اب تو انہیں میری شادی کی فکر لگی رہتی ہے اور اکثر کہتے ہیں ایک ریڑھی والے کی بیٹی سے شادی کون کرے گا؟ میں ہنس کر کہتی ہوں بابا! عبقری میں سے دیکھ کر اعمال کریں‘ پھر دیکھئے کون کون رشتہ لے کر آئے گا؟ بس چلتے چلتے ایک بار پھر حسرت سے یہ الفاظ لکھ رہی ہوں اے کاش! عبقری مجھے پہلے مل جاتا تو میری زندگی کے اتنے سال گناہوں کی دلدل میں نہ گزرتے! (پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 137 reviews.