Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہچ ہچ ہچکی کے آزمودہ در آزمودہٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

قارئین! گزشتہ دنوں عبقری کے فیس بک پیج پرہچکی کے متعلق ایک پوسٹ ڈالی گئی‘ جس کے بعد قارئین نے ہچکی سے نجات کیلئے اپنے آزمودہ راز کمنٹس میں شیئر کیے۔ وہ تمام صدری راز عبقری قارئین کی نذر کیے جارہے ہیں۔یاد رہے! عبقری فیس بک پیج پرروزانہ لاکھوں لوگ اپنی رائے کا اظہار اور اپنے مسائل کا حل جانتے ہیں۔ آپ بھی ضرور لائک کریں‘ طبی و روحانی مسائل بتائیں اور ان کاحل گھر بیٹھے جانیں۔

یہ معدے کی خشکی کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ الٹی کی ایک قسم ہے جسے الٹی روکنے والی کسی بھی دوا سے روکا جاسکتا ہے۔ ایک تولہ بڑی الائچی بمعہ چھلکے سمیت کوٹ کر ایک پاؤ پانی میں جوش دیں‘ آدھا رہنے پر اتارلیں‘ سرد ہونے پر پلائیں بفضلہ تعالیٰ حلق سے اترتے ہی ہچکی بند ہوجائے گی۔

٭ ہچکی کا یہ بھی آزمودہ علاج ہے کہ سانس روک کر ایک منٹ اپنے دونوں ہاتھوںکی شہادت والی انگلیاں کانوں میں دے کر رکھی جائیں تو بھی ہچکی کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔میرا تو یہ آزمودہ ہے۔(رانیا ملک،لاہور)
٭ صرف سانس تھوڑی دیر روکنےسے بھی ہچکی ختم ہو جاتی ہے اور اگر سانس روک کر دو تین گھونٹ پانی پی لیا جائے تو بھی اس سے نجات مل جا تی ہے۔میںنے ان دونوں ٹوٹکوں کو کئی بار آزمایا ہے۔(لالہ جی،واہ کینٹ)
٭ ایک دفعہ کلاس میں مجھے مسلسل ہچکی لگی ہوئی تھی ۔میرے ٹیچر’اسلم کمال‘‘ نے ایک عمل بتایا تھا کہ تم کلمہ طیبہ کچھ دیرمسلسل پڑھو۔ میں نے یہ عمل کیاتو چند منٹ میں افاقہ ہو گیا تھا اس کے بعد میں نےاسے بہت سے دوستوں پر بھی آزمایا اورکامیاب رہا۔(عاقب جمیل بٹ،گجر خان)
٭میرے پاس ہچکی ختم کرنےکا آسان طریقہ ہے جس میں نہ کچھ کھانے پینےکی ضرورت اور نہ کوئی وظیفہ۔تو پڑھیے! صرف تھوڑی دیرکیلئے جتنا ممکن ہو اپنا سانس روک لیں ۔ ہچکی دور ہو جائےگی ۔(ذوالقرنین ، راولپنڈی)
٭ پانی کا ایک گھونٹ منہ میں لے کر اس کو کھانے کی طرح چبائیں۔ ایک منٹ میں ہچکی خدا حافظ کہہ دے گی۔اس سے بڑھ کر ہچکی ختم کرنے کا اور کوئی آسان ترین طریقہ میری نظر میں کم از کم نہیںہے۔ (شاکر اللہ،مردان)
٭ آدھا گلاس پانی لیں ، پانی زیادہ ٹھنڈا نہ ہو۔اس پانی کو7 چھوٹے گھونٹ میں پی لیں۔اسی وقت ہچکی رک جائے گی۔ان شاء اللہ!(طلحہ یعقوب،سکھر)
٭ یہ ٹوٹکہ میرا تقریباً~8 سال سے آزمودہ ہے۔جب بھی ہچکی آئے تو ایک گلاس پانی پی لو اور اس کے بعد آپ جب بھی سانس لیں تو سانس کو جتنا ممکن ہو سکے کچھ دیر کیلئےروک لیں۔ہچکی جاتی رہے گی۔(حسن صاحب،اعظم گڑھ انڈیا)
٭ ایک بر ف کا ٹکڑا (آئس کیوب)لے کر منہ میں  چبائیں۔ ہچکی ٹھیک ہو جائے گی۔یہ بہت سادہ سا علاج ہے۔ (محمد راشد،کراچی)
٭ ہچکی لگنے پر تین چار گھونٹ سادہ پانی گھونٹ گھونٹ کر کے پی لیں ہچکی فوراً رک جائےگی۔آزمایا ہوا ٹوٹکہ ہے۔ قارئین! ضرور آزمائیں اوردوسروں کو بھی بتائیں ۔فائدہ ملےتو میرے لیے دعا ضرور کیجئے گا ۔(ڈ،ف)
٭ ایک شاپر لیں جو لیک نہ ہو۔ اس میں دو تین منٹ سانس لیں۔ ان شاء اللہ ہچکی رک جائے گی ۔بے شمار لوگوں کا آزمودہ ہے۔(آفتاب احمد ،لاہور)
٭ جس شخص کی ہچکی نہ جا رہی ہواس پر کوئی جھوٹا الزام لگا دیں کہ تو نے یہ کا م کیا ہے۔ذرا سنجیدہ انداز میں مذاق میں  نہیں۔ ان شا ء اللہ2 منٹ میں ہچکی ختم ہو جائے گی۔ یہ ایک آزمودہ اور سادہ چٹکلہ ہے۔(قاری ادریس گالوچ، سوات)
٭ مجھے کچھ ماہ پہلے ہچکی شروع ہو گئی تھی جو سات دن تک مسلسل جاری رہی۔ڈاکٹر کو بھی دکھایا لیکن کوئی فرق نہیںپڑا۔پھر ایک دوست نےٹوٹکہ بتایااللہ اس پر رحم کرےاس سے میری ہچکی 30 منٹ میں ٹھیک ہو گئی۔
ھو الشافی:ایک چمچ مکھن کے اوپر چند کلونجی کے دانے ڈال کر کھا لیں ۔ ان شاء اللہ ہچکی فوراً ختم ہو جائے گی۔ (محمد یاسین، سعودیہ عرب)
٭ ہچکی روکنے کیلئے بہت سے وظائف اور ٹوٹکےہیں لیکن میرا آزمودہ اور پسندیدہ عمل کلمہ طیبہ والا ہے کیونکہ آخری وقت میں بھی ہچکی آتی ہے اگر زندگی میں ہچکی پر کلمہ پڑھنے کی عادت ہو گی تو آخری وقت میں بھی کلمہ نصیب ہو جائے گا۔(سبحان مشتاق،لاہور)
٭صرف ایک چمچ چینی یا ایک چٹکی نمک کھالیں ۔یہ ہچکی سے نجات کیلئے نہایت آسان اور سادہ ٹوٹکہ ہے۔ (ہما رضوان ،کراچی)
٭ تھوڑی سی چینی ثابت کھا لیں نگلنی نہیں ہے۔ہچکی ختم ہوجائے گی۔( عنایت اللہ)٭ مجھے جب بھی ہچکی آرہی ہو تو صدق دل سے کلمہ طیبہ پڑھ لیتی ہوں ،افاقہ ہو جاتا ہے۔( فاطمہ بنت وقار)٭یہ آزمایا ہوا نسخہ ہے کہ جس کو دو تین دن سے ہچکی لگی ہو وہ صرف ایک بڑا چمچ کالا سرکہ اور اس میں ہی کچھ مقدارکالا نمک کی ڈال کر پی لیں ۔ 99%ہچکی ایک منٹ سے پہلے ختم نہ ہو تویہی کام ایک دفعہ دوبارہ کر لیں ۔ان شا ء اللہ ہچکی ختم ہو جائے گی۔(کاشف قریشی)
٭پندرہ بیس سیکنڈ کے لئے ناک کو بند کرکے سانس روکیں، ہچکی ٹھیک ہو جائے ان شاءاللہ۔ (چوہدری عادل،سعودیہ عرب)٭پہلی ہچکی پر ہی کلمہ طیبہ کا ورد کریں ہچکی فوراً رک جائے گی۔ میں نے اس عمل کو جب بھی آزمایا مفید پایا۔(زیب ارشد،اسلام آباد)٭ جسے ہچکی آتی ہو اسے کوئی ٹینشن دیں ہچکی رک جائے گی۔(مشال،لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 141 reviews.