Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جب باورچی خانہ ہی بیوٹی پارلر بن جائے!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

چہرے پر گلاب او ر سیب کی سی سرخی اور اس میں شگفتگی پیدا کرنے کیلئے کوئین آف ماسک استعمال کریں‘ فارمولااس درجہ زیادہ ہے۔ ھوالشافی: روغن بادام‘ روغن زیتون (حسب ضرورت)‘ خالص شہد۔ اس آمیزے کا ماسک ہفتہ میں دوبار لگائیں۔

خوبصورتی کیا ہے؟ کوئی گوری رنگت کو خوبصورتی کہتا ہے تو کوئی لمبے گیسوئوں کو خوبصورتی کی علامت قرار دیتا ہے، کوئی کسی کی آنکھوں کے سحر میں ڈوب جاتا ہے تو کسی کو دبلا پتلا متناسب جسم بھلا لگتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب تک بالوں، چہرے اور آنکھوں کی اچھی طرح حفاظت اور دیکھ بھال نہیں کی جائے قدرتی حُسن بھی نمایاں نہیں ہو پاتا اچھی بھلی شخصیت بھی متاثر کن نہیں لگتی۔آپ کا چہرہ آپ کی تھوڑی سی توجہ کا طالب ہے، کیونکہ اگر آپ کی جلد ہی نکھری ہوئی نہ ہوتو کہاں کی خوب صورتی، مگر اس نکھار کے لیے آپ کو کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں، بس ذرا اپنے باورچی خانے تک چلیں۔ جی ہاں! ہم آپ کو کچن ہی میں موجود چند اشیا سے خوبصورت بننے کے نسخے بتا رہے ہیں۔ یعنی آم کے آم، گٹھلیوں کے دام۔
(۱)اگر آپ کی جلد مرجھائی ہوئی ہے یا تیزی سے خشک ہو رہی ہے تو سمندری نمک سے اپنی جلد پر مساج کریں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے جلد کو پانی سے اچھی طرح گیلا کریں، پھر دو چائے کے چمچے سمندری نمک لے کر چہرے کے ٹی زون ایریا (پیشانی، ناک، گالوں اور ٹھوڑی) پر لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں۔ آنکھوں کے اطراف میں لگانے سے گریز کریں۔ دو منٹ بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں۔ یہ عمل ہفتے میں ایک بار کریں۔(۲)رنگت کو سرخ و سفید کرنے کے لیے زیتون کے تیل میں زعفران اور لیموں کا رس ملا کر روزانہ رات کو سوتے وقت اپنے چہرے پر لگائیں۔ صبح کسی اچھے صابن سے دھولیں، ایک ہفتے ہی میں فرق محسوس ہونے لگے گا۔
(۳)چہرے کی جھائیاں دُور کرنے کے لیے سفید تل پیس کر بھینس کے دودھ میں ملالیں اور رات کو سوتے وقت یہ پیسٹ چہرے پر رگڑ کے لگائیں۔ صبح کسی اچھے صابن سے دھو لیں۔(۴)اگر چہرے پر دانے نکلتے ہوں تو کالی مرچ کو صندل کی طرح گھس کر چہرے پر لگائیں۔ تین چار روز میں چہرہ صاف ہو جائے گا۔(۵)ہونٹوں کی قدرتی سرخی کے لیے زعفران کو دودھ میں بھگو کر ہونٹوں پر لگائیں۔ پانچ منٹ بعد دھوڈالیں۔(۶)چنے کی دال، دودھ میں بھگو دیں۔ جب دودھ خشک ہو جائے تو دال پیس کر اُبٹن کی طرح چہرے پہ لگائیں۔ خشک ہونے پر چہرہ دھولیں۔ یہ چہرے کی صفائی اور رونق کے لیے بے حد مفید نسخہ ہے۔
چہرے پر گلاب ‘ سیب کی سی سرخی اور شگفتگی پیدا کرنے کیلئے: چہرے پر گلاب او ر سیب کی سی سرخی اور اس میں شگفتگی پیدا کرنے کیلئے کوئین آف ماسک استعمال کریں‘ فارمولا اس درجہ زیادہ ہے۔ھوالشافی: روغن بادام‘ روغن زیتون (حسب ضرورت)‘ خالص شہد۔ اس آمیزے کا ماسک ہفتہ میں دوبار لگائیں۔
چہرے کی جلد کیلئے: ادھیڑ عمری کی ایک علامت یہ ہے کہ جلد کے مردہ خلئے آسانی سے نہیں جھڑتے اس لیے ان کی جگہ نئے خلئے نہیں لیتے۔ چہرے کی رطوبت تیزی سے زائل ہونے لگتی ہے۔ عمر کے تقاضوں کو روکنا ممکن نہیں لیکن بھرپور توجہ اور مفید عمل سے اس کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ سائنٹفک دور میں کاسمیٹکس تیار کرنے والی کئی فرموں نے جلد کی حفاظت اور چہرے کی رطوبت کو ضائع ہونے سے روکنے کیلئے نئی کاسمیٹکس تیار کی ہیں۔ جن کے استعمال سے خاطر خواہ اثرات ظاہر ہونے لگتے ہیں لیکن روغن بادام اب بھی سرفہرست ہے۔
جلد کی جو حفاظت اس سے کی جاسکتی ہے کسی اور سے نہیں کی جاسکتی۔ کاسمیٹک ٹیکنالوجی نے عمدہ کی قسم کی کریموں اور روغنوں کے علاوہ ایسے اجزاء دریافت کرلیے ہیں جو بلاشبہ جلد کیلئے اکسیر ہیں تاہم جو اثرات آپ کے کچن میں موجود روغن بادام سے مرتب ہوئے ہیں اسے جدید کاسمیٹکس ٹیکنالوجی بھی تسلیم کرتی ہے۔ جلد کی تابناکی کیلئے آج کل کاسمیٹکس ٹیکنالوجی سے نت نئے شیڈ‘ فاؤنڈیشن اور موئسچرائز منظر عام پر آرہے ہیں مثلاً جلد کی فطری رنگت سے ملتی جلتی فاؤنڈیشن جس میں موسچرائزر اور پرل شامل ہو لگایا جاتا ہے کہ جلد شبنمی معلوم ہو لیکن روغن بادام بہترین موسچرائزر ہے۔ جن لوگوں کے چہرے کی رنگت سانولی ہو ایسا تولیہ استعمال کریں جس میں جلد کو کرم کرنے والا کوئی روغن یا کریم شامل ہو۔
غسل کے بعد چہرے اور ہاتھوں پر درج ذیل لوشن لگائیں۔
1۔بادام ایک حصہ۔ 2۔گلیسرین ڈیڑھ حصہ۔ 3۔عرق گلاب دو حصے۔ 4۔ عرق لیموں چند بوندیں۔ تمام اشیاء آپس میں ملا کر لوشن تیار کرلیں اور غسل کے بعد چہرے اور ہاتھوں پر لگالیا کریں۔ جلد کی حفاظت رہے گی۔اگر چہرے پر بھورے رنگ کے تل ہوں تو بادام روغن میں لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں ۔
کچھ خواتین کے ہاتھوں کی جلد خشک اور کھردری ہوتی ہے‘ ناخنوں پر نیل پالش لگاتی ہیں تو ہاتھوں کی بدنمائی میں مزید اضافہ ہوتا ہے چہرے کی طرح ہاتھوں کا میک اپ کرنا ممکن نہیں اگر وہ ہاتھوں پر فاؤنڈیشن پاؤڈر لگائیں گی تو ذرا دیر بعد ان کی محنت ضائع ہوجائے گی کیونکہ ان کے ہاتھ ہر وقت مصروف رہتے ہیں اور انہیں وقفے وقفے سے دھونے کی ضرورت پیش آتی ہے۔
البتہ ہاتھوں کو نرم اور صاف رکھنے کیلئے مندرجہ ذیل نسخہ آزمائیں ہفتے میں ایک بار نیم گرم پانی میں کھانے کا نمک ڈال کر اپنے ہاتھ آدھ گھنٹے کیلئے اس میں بھگودیں۔ پھر جھانویں سے آہستہ آہستہ صاف کریں‘ ناخنوں کو برش سے صاف کریں‘ ہاتھ خشک کرنے کے بعد اپنے ناخن تراشیں۔ انہیں فائل کریں پھر روغن بادام لگائیں‘ ناخن اور ہاتھ تولئے سے صاف کریں۔ جتنی بار ہاتھ دھوئیں بالکل ذرا سا روغن بادام لگانا نہ بھولیں۔ نیز رات کو سونے سے پہلے ہاتھوں پر درج ذیل لوشن لگایا کریں۔
فارمولہ یہ ہے:۔ ھوالشافی: دُھلے ہوئے جَو آدھ سیر۔گرم پانی آدھ سیر۔ عرق گلاب ایک چائے کا چمچ۔ ایمونیا ہاؤس ہولڈ ایک چائے کا چمچ۔ عرق لیموں ایک کھانے کا چمچ۔ روغن بادام ایک چائے کا چمچ۔ ترکیب: دھلے ہوئے جَو رات بھر پانی میں بھگودیں۔ صبح کو پانی چھان لیں اور پانی میں تمام اشیاء ملا کر شیشی میں محفوظ کرلیں۔ رات کو سونے سے پہلے اس لوشن کو ہاتھوں پر مل لیا کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 143 reviews.