Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیمار بھینس کو ایک کلو لال مرچ کھلاؤ کمال دیکھو!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

محترم کسان بھائیو السلام علیکم! میرا تعلق ایک زمیندار گھرانے سے ہے‘ الحمدللہ! ہمارے پاس وسیع زمین اور جانور ہیں اور یہ نسل در نسل اللہ کے کرم سے بڑھ رہے ہیں۔ ہمارے خاندان میں پودے یا جانور کو کچھ بھی بیماری یا نقصان ہوتا تو اس کا ازالہ گھریلو ٹوٹکوں سے گھر میں ہی کرلیا جاتا ہے۔ کبھی کسی ڈاکٹر کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔ ماہنامہ عبقری میں ’’کسان دوست عبقری‘‘ کالم میں بہت ہی شوق سے پڑھتا ہوں۔ اس میں بڑے کام کی باتیں ہوتی ہیں۔ میرے پاس بھی کچھ خاندانی راز ہیں جو میں اپنے کسان بھائیوں کے نام کررہا ہوں۔ یقیناً یہ تحریر کسان بھائیوں کے بہت کام آئے گی۔
بھینسوں کوبادی سے نجات: یہ بات اکثر کسان بھائی جانتے ہوں گے کہ اگر بھینسوں کو بادی ہو جائےتو ان کے تھنوں میں سے خون آنا شروع ہو جاتا ہے۔ بندہ جب بھینس کا دودھ نکالتا ہے تو دودھ کی جگہ خون آتا ہے تو جیسے ہی خون آنا شروع ہو یا تھنوں میں سے پیپ آنا شروع ہو جائے تو سرخ مرچ جوخشک ہوتی ہے وہ ایک کلو لیں، اسکے چار حصے کر لیں ‘روزانہ مرچ کو اتنا پیسیں کہ وہ ڈنڈے کے پیچھے دوڑنا شروع ہو جائے ۔یعنی بالکل پاؤڈر بن جائے‘تھوڑاساپانی کا اوپر چھڑکائوکرتے رہیں اور مرہم سی بن جائے یہ چارحصےجو آپ نے کیے ہیں اس میں سے روزانہ ایک حصہ بھینس کو چار دن تک دیں۔اس کے جوتھن ہیں وہ بالکل کھل جائیں گے ۔اس میں سے دوبارہ دودھ آنا شروع ہو جائے گا ۔طریقہ:کسی اخبار میں سارے مواد کو لپیٹ کےاس کے منہ میں ڈال دیں ۔یعنی ایک پاؤ مرچ کی مرہم جو آپ نے تیار کی ہے اس کو ایک اخبار میں لپیٹ کر اس کے منہ میں ڈال دیں۔ اگر بھینس کو مرچ کی جلن ہو تو اس میں ذرا مکھن ڈال دیں تو اسے تکلیف نہیں ہوتی یعنی اس کے معدے میں جلن زیادہ نہیں ہوتی۔
جانوروں کو نظر بد لگ جائے:الحمدللہ!ہمارے پاس ایک سے بڑھ کر ایک اعلیٰ نسل کی گائے‘ بھینس اور بکری ہے۔ اکثر جانوروں کو نظربد لگ جاتی تھی‘ جس کی وجہ سے ہمیں بہت پریشانی ہوتی اور بعض اوقات تو جانور بغیر کسی بیماری کے کھڑا کھڑا گرااور مرگیا۔ ہمیں کسی نے بتایا کہ آپ کے جانور کو نظربد کھارہی ہےیا اکثر لولے لنگڑے ہوجاتے یا دودھ دینا بند کردیتا۔ اس کیلئے ہمیں کسی نے ایک ٹوٹکہ بتایا۔ ٹوٹکہ سن کر پہلے میں بھی حیران ہوا تھا مگر جب آزمایا تو سوفیصد درست پایا۔ ایسے جانور جو نظربد کی وجہ سے دودھ نہیں دیتے یا بیمار رہتے ہیں ان کے پاؤں کے نیچے چولہے یا تندور کی راکھ ڈال دیں وہ ٹھیک ہوجاتے ہیں اور نظربد ختم ہوجاتی ہے۔ اگر نظربد کی وجہ سے لولے لنگڑے ہوئے ہیںتووہ بھی خود بخود ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
جانور کا حملضائع ہو جائے:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کسی بھی جانور کا اگر حمل ضائع ہو جائے ، بچے نہ ہوتے ہوں تو اس کے لئے درود تاج گیارہ مرتبہ کسی بھی چیز پہ دم کر کے چارے پر،یا پانی پران کو دے دیں تو حمل ضائع نہیںہو گا۔ اسکے علاوہ ور درود مقدس بھی اسکے لیے بہترین ہے۔ایک بار یا تین بار پڑ ھ لیں ۔
بلی کے بچے ٹھیک ہو گئے:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے بلیاں پالنے کا بہت شوق ہے ہماری ایک بلی تھی اس کے بچے بیمار ہو گئے تھے۔ان کو بھوک نہیں لگتی تھی کچھ بھی نہیں کھاتے تھے ۔ کمزور ہو گئے تھے ۔تو ان کو گرائپ واٹر پلایا تو وہ ٹھیک ہو گئے۔
جانوروں کے زخم کے لئے:
  محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جو جانور زخمی ہو کیڑے پر جاتے ہیں، ٹھیک نہ ہو رہے ہوں تومہندی کا پائوڈر اور فرنائل کی گولیاں دونوں کو مکس کر کے لیپ بنا لیں جہاں زخم ہو وہاں لگا دیں۔ آرام آجائے گا ۔
جانور وں کو بھوک نہ لگتی ہو:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جو جانور کوئی چیز گرم کھا جاتا ہے تو اسکو نہ بھوک لگتی ہے نہ کچھ کھاتا ہے۔ تو بھنگ کے ساتھ گڑ ملا کے دیں ۔ گولی بنا کے کھلا دیں ۔ مسلہ حل ہو جائے گا۔
پرندوں کو ہدیہ:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نےجنات کے پیدائشی دوست میں وظیفہ دیکھا تھا سورہ اخلاص تین مرتبہ پرندوں کو ہدیہ کرنا۔۔تووہ میں نےجس پرندے کو بھی ہدیہ دیا۔ تو وہ پرندہ صحت مند اور تندرست رہا۔ اول وآخر درود شریف اور سورہ اخلاص تین مرتبہ پڑھنی ہے ۔
پرندے بیماریوں سے دور:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!پرندے جس جگہ رہتے ہوں جو بھی ان کا گھر ہو کھڈا ہو یا پنجرہ ہو،جو بھی ہو۔ اس جگہ پہ اپنے ہاتھ سے سات سو چھیاسی یعنی کہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم لکھ دیں۔ یعنی صرف 786 لکھنا ہے ۔ وہ شیطانی وسوسے ،جو بھی اس کے معاملات ہیںنا بیماریوں وغیرہ سے،وہ اس سے محفوظ ہو گا ۔اور اس کے علاوہ ان سے باتیں کریں ان سے ان کا حال پوچھیں ۔اپنے دل کو تصور میںرکھیں ۔خود ہی سوال کریں خود ہی جواب دیں ۔وہ آپ کی مشکلات بھی حل کریں گے اور انشاءاللہ اس سے ۔ آپ کو سکون بھی ملے گا ۔
مرغیاں تندرست رہیں:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!والد صاحب نے کافی عرصہ مرغیاں رکھی تھیں۔میرابچپن اور لڑکپن سارا انہی مرغیوں کے درمیان گزرا ہے ۔والد صاحب پہلا کام تویہ کرتے تھے کہ جب بھی ان کو ریشہ یاکسی قسم کی کوئی بیماری ہوتی تھی۔ توان کو گڑ کا شربت پلاتے تھے ۔گڑ کےشربت پینے سے ، ایک تو ٹھیک ہو جایا کرتی تھیں۔ کوئی بھی موسم ہو چاہے سردی ہو یا گرمی جس وقت بھی ان کو مسئلہ ہوتا تھا۔سردیوں میں ،گرمیوں میںریشہ لگتا تھا ،ناک ان کی بہنا شروع ہو جاتی تھی یا پیٹ گڑبڑ ہو جاتا تھا ۔پیچش لگ جاتے تھے ۔گڑ کا شربت دیتے تھے۔ وہ دو تین دنوں میں ٹھیک ہو جاتی تھیں ۔
بلی کی خدمت کی اور بواسیر سے نجات ملی:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے تقریباً آٹھ ،نو مہینہ بواسیر کو بھگتا ہے ۔ رمضان تھاتو اس رمضان کے اندر مجھے حکیم نے کہا کہ آپ ایسا کریں کہ آپ صرف جو کا دلیہ کھائیں۔ میں جو کا دلیہ افطار میں بھی کھاتا تھا اور سحر میں بھی کھاتا تھا۔اس کے علاوہ میں کوئی اور چیز نہیں کھاتا تھا ۔ میں نے گھر میں بلی رکھی ہوئی تھی یعنی گھر میں آگئی کہیں سے ۔ایک دن سحری کے ٹائم میں کھا رہا تھا تو اتفاقاً وہ میرے پائوں میں آکر بیٹھی تو میں نے اس کوتین چمچ ڈال دیے ۔پھر میں نے پورا رمضان وُہ جو کا دلیہ اس کوکھلایا ۔آپ یقین کریں آج سے تین سال ہونے کو ہیں، مجھے بواسیر کی تکلیف نہیں ہوئی ۔اسی بلی کو کھلایا۔ پھراسی سال میراگھراللہ پاک نے مجھے دیا ۔ نو مہینے تعمیر ہوئی ۔میری والدہ اس بلی سے بات کرتی ہیں اور نو مہینے وہ بلی غائب رہی۔ جونہی ہم گھر میں شفٹ ہوئے وہ بلی وہاں پہ آئی اور میری ماں کی قدموں میں بیٹھ کر باتیں کرنا شروع کر دیں۔اللہ پاک کا شکر ہے ۔
جانوروں کے لئے:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اکثرجانور ہوتے ہیں ،وہ مارتے ہیں بندوں کو جب بھی جائیںمارتے ہیں۔ تو سات بار بسم اللہ پڑھ کر کوئی کھانے کی چیز کھلا دیںان کو۔ ٹکرا ہو روٹی کا یا جو بھی اور کوئی چیز ہو۔ انشاء اللہ آپ کو ماریں گے نہیں۔ جب بھی آپ ان کے پاس جائیں گے وہ آپ کوچاٹیں گے اورآپ سے محبت کریں گے ۔
ظالم کے لئے:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ نے درس میں ایک عمل کی اجازت عام دی تھی میں نے وہ عمل اپنے بھائی کے لئے کیا اسے آرام آگیا ۔ عمل یہ ہے :جو بندہ اپنے کھانے پہ۔۔ جو چیز بھی کھائے۔ جو چیز بھی پیئے۔سات دفعہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لے ۔وہ کسی کو مارے گا نہیں ،کسی سے لڑے گا نہیں، کسی سے غصہ میں نہیں آئے گا ،کسی سے تنگ نہیں بولے گا اور جو اپنے غصہ ،اپنی ٹینشن سے خود تنگ آ گیا ہو۔ خود پڑھ کے دیکھ،ورنہ کوئی دوسرا، ماں،ااس کی بیوی،اس کو پڑھ کے دے۔ ہر کھانے پہ سات بار بسم اللہ اور رزلٹ دیکھیں ۔
گائے ، بھینس کی اندرونی چوٹ کے لئے:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جس جانور کو اندرونی چوٹ لگ جائے اسے گرم پانی اور نمک ملا کر دیا جائے آرام آجائے گا ۔
جانور کے پیٹ میں دردہو تو۔۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جس جانور کو پیٹ میں درد ہو جاتا ہے جس کو ہم اپنی زبان میں کہتے ہیں ناچاول کھا لیے یا آٹا کھا لیا۔اس کے ناک پر مٹی کا تیل لگانے سے ٹھیک ہو جاتی ہے۔اپھارا ہو، پیٹ کا درد ہو آرام آجائے گا۔
الرجی کے لئے:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میٹھا پتاشا ہوتا ہے۔ اس پہ تین قطرے یا ایک قطرہ مٹی کے تیل کے جو بندہ کھا جائے گا، الرجی ختم ہو جائے گی۔
گرمی اور بیماریوں سے نجات:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے اس کے تجربے کیے ہیں۔ جن کو سفر میں قے آتی ہو ۔انکو اگر ڈیزل پلا دیا جائے تو قے نہیں آتی۔جب بعض لوگوں کو بہت گرمی لگتی ہےنا گرمیوں میں۔ان کو ڈیزل کا تیل پلائیںتو پھر گرمی نہیں لگتی۔ایسے ہی دو ایک ،چار قطرے پی لے،ایک گھونٹ پی لےبس اندرونی بیماریاں بھی ختم ہو جاتی ہیں ،وہ گیس وغیرہ بھی ختم ہو جاتی ہے۔اگر پیا نہ بھی جاسکے تو کلی کر دی جائےتو چکر بھی ختم ہو جائیں۔
دانت کا درد سے آرام :
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے ہاں اگر کسی کے دانت میں درد ہو تو ہم اس کوپٹرول یا ڈیزل کی کلی کرواتے ہیں اس کے دانت کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے ۔
جانور کے پیٹ کے کیڑےختم :
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جس کتے کو کیڑے پڑ جائیں ،پیٹ میں اوراگر کیڑے نکلتے ہوں اسکے پیٹ سے تو اس کو 5ccکے سرنج سے مٹی کا تیل پلائیں۔ ان شاءاللہ کیڑے سارے پیٹ سے نکل جائیں گے ۔آرام آجائے گا۔
گولیوں کا اثر ذائل:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اکثر لوگ جو خود کشی کرتے ہیں یا کوئی گولی یا دوائی وغیرہ کھا لیتے تھے۔ زیتون کا تیل یا اگر سرسوں کا تیل میسر ہوجائے تو اسی وقت ان کو پلائیںتو کوئی نقصان ان کو نہیں پہنچتا۔
جانور ڈر جا تا ہو تو۔۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! چارپیروں والا جو بھی جانور ڈرجاتا ہو۔ تہدیدی نامہ لکھ کےاس کے گلے میں ڈال دو۔ ڈرے گا نہیں۔
زہریلی چیز کا اثر ذائل:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں چھوٹا تھا میں نے کوئی زہریلی چیز کھا لی تھی ۔ امی نے پتاشے کے اوپر مٹی کا تیل ڈال کے مجھے کھلایا تھا۔آرام آگیا۔
سفر میں قے سے نجات:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جو بندہ سفر کر رہاہوگاڑی میں تو اس ٹائم اگرتونہ مٹی کا تیل مل رہا ہے نہ ڈیزل مل رہا ہو۔توسکہ جیب میں ہو۔وہ پانچ کا سکہ ہو ،دو کا سکہ ہو۔وہ منہ میں رکھ پانی پیتے رہیں۔تو انشا ءاللہ اس کو کبھی الٹی نہیں ہوگا۔اور مٹی کا تیل پینے سے کبھی اس کوسفر میں الٹی بھی نہیں ہو گا ۔اور پیٹ میں جوکیڑے ہیں چھوٹے وہ سارے نکل جائیں گے۔
بکرا عید کا جانور بیمار ہو گیا :
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بکرا عید کے قریب ہم نے گائے خریدی تھی۔ ایک ہفتہ پہلےاس کو گھر لے کر آئے۔ تو وہ کچھ کھائے ہی نہ ، اُس رات ،اگلے دن عصرکے وقت تک اس نے کچھ نہیںکھایا تو قریب ہی محلے میں ڈاکٹر تھا ۔اس کے پاس گئے۔اس نےکہا!اس کو فوڈ پوائزن ہوگئ ہے تو ہم نے کہا!اس کا تھوڑاعلاج بتاؤ۔ انہوںنے اپنے دواخانے کا کہا وہاں پر گائے کو لے آئیں ۔ ڈاکٹر کا دواخانہ سات کلو میٹر دور تھا ۔پھر میں بسم اللہ والا تعویز لکھ کر گائے کو کھلایا ۔ مغرب کے ٹائم نماز پڑھ کے آیا تو وہ چارہ کھا رہی تھی ۔
بسم اللہ والا تعویز ۔جس میں ب 19 بار، س 19 بار، م 19 بار اور اس کے اوپر اللہ لکھنا ہے ۔
کمزور معدے والے جانور:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جو چھوٹے جانور ہوتے ہیں۔وہ جب دودھ پیتے ہیں تو اکثرمٹی کی طرف رجوع کرتے ہیں۔مٹی بہت زیادہ کھاتے ہیں۔تو ان کے معدہ رک جاتے ہیں اوراکثربڑے بڑے کیڑے پڑ جاتے ہیں ۔انہیں سر سوں کا تیل دے دیا جائے یا اس میں تھوڑی سی لسی ملا کر دے دی جائے۔تو وہ ایک، دو دن میں ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح جو بڑے جانورجیسے بیل ہوگیا یا بڑی بھینسیںوغیرہ ہو گئیں۔ وہ اگر کمزور ہیںاور سوکھتی جاتی ہیں اورکوئی کھاتی پیتی اتنانہیں ہیں ۔یہ زیادہ تر بیلوں کو ہوتا ہےکہ ان کو پیچش بھی لگ جاتے ہیں اورانہیںزیادہ مارنے سےیاانہیںزیادہ دوڑانے سے ۔ان کے معدے میں گرمی ہو جاتی ہےاور وہ کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔تو انہیں سب سے پہلے تیل دیں ۔
اس کے بعد انہیں روزانہ دیسی گھی ہو تو کیا ہی بات ہے۔ وگرنہ اگر ڈالڈا ہوتواسےروزانہ تھوڑا سا آٹے میںمکس کر کےپیڑا بنا کے ، ایک تعداد کے ساتھ روزانہ دیتے رہیں تو وہ کچھ دنوں میں وہ بہت زیادہ موٹا تازہ بھی ہو جائے گا اور ویسے بھی ٹھیک ہو جائے گا۔صحت اس کی ٹھیک ہو جائے گی۔
٭اسی طرح جن جانوروں کو چیچڑ پڑ جاتے ہیں ۔مرغیوں کو، کبوتروں کو اور بڑے جانوروں کو بھی پڑ جاتے ہیں۔تو ان کا سب سے بہترین حل یہ ہے کہ آپ ڈیزل کسی کپڑے پہ لگا کےاس کے جسم کے اوپر اچھی طرح لگا دیںتووہ گرجائیں گے۔
٭گدھے یا گدھیاںجو ہوتی ہیں ان کے پائوں کے درمیان میں جو نرم جگہ ہوتی ہے۔ صفائی نہ کرنےکی وجہ سےوہاں پہ پیوہ پڑجاتے ہیں۔پنجابی میں اسے پیوہ کہتے ہیں۔ پتہ نہیں اب دوسری زبانوں میں کیا کہتے تو وہ وہاں پہ ریشہ پڑجاتا ہےاور وہ لنگڑا کے چلنا شروع کر دیتی ہیں۔تو اس کا سب سے بہترین حل یہ ہے کہ آپ اس کی اچھی طرح صفائی کریں ۔ بالکل خشک جگہ پہ لےجاکے اس کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعدکسی برتن میں تیل کو اتناگرم کریںکہ وہ ابلنا بند ہوجائےتو اس کو کسی چیزسےاٹھا کے اس پائوںمیں ڈال دیںتو یہ تقریباً6،7دن عمل کرتے رہیںباربار۔
دن میں دو بار بھی کر سکتے ہیں،تین بار بھی۔ وہ جگہ بالکل جل کے اندر سے بالکل بند ہو جائے گی اور اس کا ریشہ بھی بند ہو جائے گا اور اس کے چلنے میںاسے دشواری بھی نہیں ہو گی۔
بھینس کی پیدائش :
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب بھینس کی پیدائش کا وقت ہوتا ہے، اس وقت وہ پیچھا نکا تی ہیں۔توان کے لیے سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ جب وہ نکال چکے توپہلے تو انہیںہاتھ جا کے ڈائیریکٹ نہ لگائیں ۔کیونکہ ہاتھوں پہ جراثیم وہ ان کےجسم کو لگ جاتے ہیں اوراس سے اندر سوجن ہو جاتی ہے،اورانفیکشن ہو نے کے کافی خطرات ہوتے ہیں۔تو اس کا بہترین حل یہ ہے کہ پہلے آپ صابن سے اچھی طرح اپنےہاتھ دھولیں۔یا کپڑے دھونے والا صابن ہاتھوں پراچھی طرح مل کے، اس سے اس کوٹھیک کریں اور اگر تھوڑی مقدار میں باہر نکلاہے تو یہ ہاتھ پہ چڑھا کے، تو پھروہ ہاتھ کا انفیکشن بھی نہیں لگتااورچم،چم کے ساتھ رل جاتا ہےاور مسئلہ اتنا نہیں خراب ہوتا ۔تو اگر وہ بار بار نکال رہی ہے تواگر کہیں سے شراب مل جائے تو وہ تھوڑی سی اس کے اوپر ڈال دیں تو دوبارہ نہیں نکالے گی۔
بھینسوں کے تھنوں کے لئے:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بھینسیں یا گائے جن کے تھن بہت سخت ہوتے ہیں۔وہ دودھ نکالنے کے وقت تکلیف بہت ہوتی ہے۔تو لیموں لیںاور اس میں چینی اس کی مقداربرابرکی مقدار میں ڈال دیں اور ان کو مسلسل کچھ مہینے تک یا دن تک دیتے رہیںتو انشاءاللہ تھن سے دودھ آسانی سے نکلنا شروع ہو جائے گا۔
پرندوں کا معدہ ٹھیک:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جو جانور ،پرندے کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں۔ ان کودہی کا پانی پلایا جائے تو ان کا معدہ ٹھیک ہو جاتاہے وہ کھانا پینا شروع کرد یتے ہیں ۔٭ دوسرایہ کہ جو جانور زخمی ہو جائے ۔تواس میں کیڑے پڑ جائیں تو اس کو بریک آئل ڈالنے سےکیڑے ختم ہو جاتےہیں اور زخم ٹھیک ہو جاتا ہے۔
جانوروں اور پرندوں کے لئے ٹوٹکے:
٭ پرندے اور مرغیاں وغیرہ جوکمزور ہوتے ہیں ان کے لیے کیلشیم اور نمک کی ڈلی رکھ دیں۔
&٭ اسی طرح بلی اگر اسے موشن لگ جائیں یا کتے کو موشن لگ جائیں۔کیونکہ آج کل گھروں میں پودے وغیرہ نہیں ہیں۔تو اسے کسی باغ میں لے جائیں وہ خود ہی گھاس کھا لے گا تو اس کا پیٹ صحیح ہو جائے گا۔
٭ اسی طرح اگر کسی کتے یا گدھے کو یا کسی اور جانور کو چیچڑ یا جوئیں ہو جائیںتو اسے کپڑے پر مٹی کا تیل لگاکر رکھ دیں تو وہ بھی صحیح ہوجائے گا۔
خارش زدہ کتے کے لئے:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! خارش زدہ کتا ہو جس کا خون مسلسل بہہ رہا ہو ،یا خارش ہوتی ہو تواس کے لئےانجن آئل چاہے نیا ہو یا پرانا،وہ ڈالنے سے اس کا زخم ٹھیک ہو جائے گا ۔ جزاک اللہ

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 147 reviews.