Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چلو مشکلات کے پار چلیں!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

دنیا صرف مضبوط ارادے والے آدمیوں کے لیے راستہ بناتی ہے دوسروں کے لیے تو وہ راستے میں ایسے کانٹے بوتی ہے کہ وہ ان میں الجھ کر بری طرح گرتے ہیں۔ ایمرسن کا قول ہے کہ ’’مضبوط ارادے اور محنت سے کسی ستارے تک بھی پیدل چل کر پہنچنے کا امکان ہے۔’’لیکن وہ لوگ کبھی اپنے نصب العین تک نہیںپہنچتے جو بزدلی کی دلدل میں ہی گھومتے ہیں۔’’اعتماد کام کرنے کا باپ ہے اس سے صلاحیت کو طاقت ملتی ہے اور دگنی ہوجاتی ہے‘ ذہنی قوتوں کو سہارا ملتا ہے وہ مضبوط ہوجاتیں ہیں قوت بڑھ جاتی ہے‘‘آپ کے خیالات کو تیزی صرف خیالات سے ملتی ہے ان میں وزن صرف آپ کے عزم سے آتا ہے ان میں قوت صرف آپ کے اعتماد سے آتی ہے اگر یہ خوبیاں کمزور ہیں تو آپ کے خیالات کمزور ہوں گے اور آپ کاکام بیکار۔ کئی لوگ مضبوط ارادے کے ساتھ رہ ہی نہیں سکتے۔ وہ ہر طرح سے بالکل سطح پر رہتے ہیں اور ہر ایک طرح سے تبدیل ہوسکتے ہیں۔ اگر کسی راستے کو منتخب کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو ان کا ارادہ اتنا عارضی اور سطحی ہوتا ہے کہ وہ پہلے رکاوٹ کے آتے ہی ہتھیار ڈال دیتے ہیں گھٹنے ٹیک دیتے ہیں وہ ہمیشہ اپنے مخالفوں اور ان لوگوں کے رحم و کرم پر منحصر رہتے ہیں جوان سے متفق نہیں ہوتے۔ ایسے لوگ جلد جلد بدلتے رہتے ہیں ان پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ان میں فیصلہ کرنے کی قوت نہیں ہوتی ان کا کوئی بھی فیصلہ اور منصوبہ باصلاحیت نہیں ہوتا۔اگر نوجوان ان پختہ ارادوں کی قوت کو پہچان لیں تو جو وہ بننا چاہتے ہیں بن سکتے ہیں‘ جس کیلئے وہ کوشش کریں گے اسے وہ کرسکتے ہیں تو اس سے ان کی پوری زندگی میں انقلاب آجائے گا وہ اپنی زیادہ تر خرابیوں اور تکالیف سے بچ جائیں گے اور زندگی کی ان بلندیوں پر پہنچ جائیں گے جن کا وہ تنہائی میں بیٹھے خواب دیکھتے ہیں۔ ہم ہمیشہ قوت ارادی کے بارے میں ذکر کرتے ہیں یہ جب عملی صورت میں آتی ہے تو مضبوط قوت فیصلہ ہی کی صورت ہوتی ہے۔ جس کا یہ اعتقاد ہے کہ جو کام اس کے سامنے ہے وہ اسے کرسکتا ہے اور وہ رکاوٹوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہے جو اس کا راستہ روک کر کھڑی ہوجاتی ہیں اور وہ اپنے حالات سے بڑھ کر قوت ور ہے کامیاب ہونے کا باقاعدہ اعتماد اور فیصلہ اور ہمارا ایسا کرنے کا مضبوط ارادہ ہمیں مشکلات کے پار لے جاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 179 reviews.