Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

برکات درود تاج ! علماء کی نظر میں

ماہنامہ عبقری - جون 2019

درود تاج سے مشکلات کا خاتمہ
درود تاج کی بہت سی برکات ہیں۔ بہت سے اولیائے کرامؒ نے یہ درود پاک خود پڑھا اور اپنے سلسلہ طریقت میں اپنے ارادت مندوں کو پڑھنے کی اجازت مرحمت فرمائی، جیسا کہ امام اولیاءحضرت مولانا احمد علی لاہوری ؒ کا واقعہ منقول ہے۔ ذیل میں درود تاج کےحوالے سے مختلف اہل علم عاملین حضرات کے اعمال وو ظائف پیش خدمت ہیں تاکہ مشکلات کے حل کرنے میں مدد ملے ۔
درود تاج پر اہل علم حضرا ت کےمشاہدات
شیخ التفسیر حضرت مولانا عبد اللہ بہلوی ؒکا آزمودہ عمل زیارت ِرسول ﷺ کیلئے:جوشخص زیار ت رسول ﷺ کا طالب ہو اسے چاہیے کہ 313 مرتبہ درود تا ج 21 دن تک بلا ناغہ پڑھے تو زیارت فیض بشارت سے مشرف ہوگا، ہزاروں لوگوں کو فائدے ہوئے ہیں اور زیارت سے مشر ف ہوئے ہیں۔( کتاب :محاسبۃ الاعمال فی الغدوو الآصال ص5 مصنف:شیخ التفسیر حضرت مولانا عبد اللہ بہلوی ؒ)
علامہ ارشد حسن ثاقب صاحب کے آزمودہ عملیات
بے روزگا ری کے خاتمہ کیلئے :اگر بے روز گاری نے جینا دوبھر کردیا ہو، کوئی ملا زمت نہ مل رہی ہو تو تین دن متواتر درود تاج فجر سےمغر ب تک کی ہر نماز کےبعد 7بار اور عشاء کی نماز کےبعد 100بارپڑھیں۔تینوںدن روزگار کی تلاش میں بھی نکلیںاور جہاں ملازمت کا امکان نظرآتاہو وہاں اپنی کوشش جاری رکھیں ۔اگر تین دن میں کام نہ ملےتو چوتھے دن فجر کی نماز کےبعدسے درودتاج پڑھنا شروع کریں اور اس وقت تک پڑھنا جاری رکھیںجب تک کوئی آدمی آکر آپ کو ملازمت ملنےکی خوشخبر ی نہ سنادے ۔
تمام حاجات و مشکلات کے حل کیلئے
حاجات و مشکلات کے حل کیلئے ہر نما زکےبعد تین ،تین مرتبہ یا فجر اورمغرب کےبعد سات سات مرتبہ کامعمول رکھیں ہر حاجت پوری ہوگی اور ہر مشکل خود بخود آسان ہوتی جائے گی۔
بڑی سے بڑی حاجت کیلئے خاص عمل
اگر کوئی فوری یا بڑی ضرورت اور حاجت پیش آجائے یا اچانک کوئی مشکل یا مصیبت سر پر آپڑے تو عشاءکےبعد دونفل قضائے حاجات کے پڑھ کر 100مرتبہ دردتاج مکمل حضور قلبی کے ساتھ7 ،11یا 21دن تک(حسب حاجت) پڑھیں۔(۲)چند لوگ مل کرایک ہی نشست میں 2100مرتبہ پڑھ کر اپنے مقصد کیلئے دعا کریںدونوں طریقے سریع الاثرا ورمفید ہیں ۔
(بحوالہ کتاب جامع الو ظائف ص264،مصنف علامہ ارشد حسن ثاقب صاحب دامت برکاتہم ،ناشر: ادارۃ القریش لاہور)
مولانا عطاء اللہ صاحب کے نقل کردہ اعمال
صاحب کشف بننےکیلئے: اگر کوئی شخص صاحبِ کشف بننا چاہے تو اسے چاہیے کہ اس درود پاک کو روزانہ 100مرتبہ پڑھے اور تین سال تک یہی معمول جاری رکھے ان شاءاللہ اس عرصے میں صاحبِ کشف بن جائے گا اور اگر وہ اس سلسلے کو تاحیات جاری رکھے تو وہ صاحبِ روحانیت بن جائے گا۔ کیونکہ یہ درود صفائی قلب کے لیے نہایت اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
زیار ت رسول ﷺ کیلئے: اگر کوئی شخص رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا خواہشمند ہو تو اسے شبِ جمعہ میں 170 مرتبہ پڑھے اور 40 جمعہ تک یہی عمل جاری رکھے انشاءاللہ شرفِ زیارت سے مشرف ہو گا۔
بانجھ پن دور کرنےکیلئے:بانجھ عورت اگر 21 چھوہاروں پر 7 مرتبہ پڑھ کر دم کرے (یا کوئی دوسر اشخص دم کردے) اور ہر روز ایک چھوہاراعورت کو کھلائے اورحیض سے فارغ ہونے کےبعد غسلِ طہارت کرےاور میاں سے خلوت کرے اللہ کےفضل سے فرزندِصالح پیدا ہو گا۔
حاملہ کی صحت کیلئے :اگر حاملہ عورت کو کسی بھی قسم کا خلل ہو تو 7 دن تک سات مرتبہ روزانہ پڑھ کر پانی پر دَم کر کے پی لے۔ اللہ کے فضل وکرم سے حمل ہر پریشانی سے محفو ظ رہےگا۔
تسخیرخلائق کیلئے:اگر کوئی شخص حب یا تسخیر خلق کیلئے خلوت میں 111مرتبہ روزانہ چالیس رات پڑھے تو اللہ کے فضل وکرم سے جس کی طرف توجہ کرے گا وہی شخص اس کا دیوانہ ہوجائے گا میاں بیوی میں محبت کیلئے یہ عمل مثالی ہے ۔
سخت ترین جنا ت سے خلاصی کیلئے:سخت ترین جنات ، آسیب اورجادوبندش نظربد اور اس قسم کے مصائب سے چھٹکارے کیلئے 11 مرتبہ 11 دن تک پڑھیںتواللہ کے فضل وکرم سے آپ ان آفتوں سے نجات پالیں گے۔
( مولانا قاری عطاء اللہ صاحب فاضل جامعہ اشرفیہ، لاہور)
عامل عبد الرحمٰن صاحب کے نقل کردہ وظائف
بے اولادی کےخاتمہ کیلئے:عامل عبدالرحمٰن صاحب کبیر والہ بتا نےلگے کہ ہمارے یہاں ایک بزرگ نور محمد صاحب نے درود تاج کے اس عمل کی اجازت دی ہےاور یہ عمل بڑا ہی باکمال ہے۔عمل یہ ہے:7 عدد پھول مکھانہ لے لیں ۔ ہر دانے پر سات سات مرتبہ درود تاج پڑھ کر اس عورت کو دیں جو بے اولاد ہو۔وہ ایام کے غسل کے بعد نہار منہ باوضو ہو کر تنہائی میں روزانہ ایک عدد پھول مکھانہ کھائےاور میاں سے خلو ت کرے۔ ان شاء اللہ اولاد ہو جائے گی۔ ان بابا جی کی طرف سے اس عمل کی اجازت ہے۔
درود تا ج کا ایک خاص عمل
جب ربیع الاول شروع ہو تو پہلی شب کو دو رکعت نماز نفل پڑھے اور اس کا ثواب حضرت محمد ﷺ کو ہدیہ کر دے اور پھر 11 بار درود تاج 11 راتوں تک روزانہ پڑھے اور بارہویں شب کو 41مرتبہ پڑھے۔یہ عمل کرنے سے بند ہ اس درود کا عامل ہوجاتا ہے اس کے بعد روزانہ3مرتبہ پڑھ لیاکرےاس عمل کی برکت سے اسے بکثرت آپﷺ کی زیارت ہوا کرے گی اور اس کے علاوہ بھی بہت سے کمالات اس شخص کو ملتے ہیں جو عمل کرنے کےبعد ہی معلوم ہو سکتے ہیں ۔(عامل عبدالرحمٰن صاحب ،کبیر والہ)
مولانا عبدالغفار صاحب کے نقل کردہ وظائف
ایک ہفتہ میںجنا ت کا خاتمہ:جو شخص جادو ، جنات کے اثرات میں مبتلا ہواسے چاہیے کہ کسی بھی اسلامی مہینے کی پہلی شب جمعہ میںرات کو باوضو ہوکرخوشبو لگائے اورنہایت ہی یکسوئی کے ساتھ11مرتبہ درود تاج پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر پھونک مارے اور ہاتھوں کو اپنے تمام بدن پر پھیر لے اسی طرح اگلی شب جمعہ تک یہ عمل کرے ان شاءاللہ سخت سے سخت جادو ٹونہ اور جنات کا خاتمہ ہو جائے گا۔(جاری ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 609 reviews.