Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موسم گرما کیلئے پھلوں‘ پھولوں اور دیسی مشروب حاضر ہیں!

ماہنامہ عبقری - جون 2019

گرمی کے اثرات سے بچنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے اس موسم میں بہت سی ایسی غذائیں بھی مہیا فرمادی ہیں جو صحت کو برقرار رکھنے کے کام آتی ہیں۔ پینے کی اغذیہ میں سے دہی کی لسی عمدہ غذا ہے۔ لسی پیاس کو کم کرنے کے علاوہ جگر کی گرمی، گھبراہٹ کو بھی دور کرتی ہے۔

طریقے سے گزاریں تو یہ موسم بہترین ہے!
ہمارے ملک میں عام طور پر اپریل سے جولائی تک موسم گرما رہتا ہے اور اس کے بعد کچھ کم گرمی اور موسم خزاں کے دن ہوتے ہیں۔ موسم گرما کے دن اس لئے تو بہتر ہیں کہ ان دنوں ہر طبقہ کے لوگ بآسانی گزر اوقات کرلیتے ہیں۔ کھانے پینے کی چیزیں بھی وافر مقدار میں مہیا ہوتی ہیں۔ مگر یہ دن صحت کو نمایاں کرنے اور بدن کو چست رکھنے کے مواقع کم مہیا کرتے ہیں۔ سورج کی تمازت اور لُو وغیرہ بعض اوقات زندگی کو دوبھر کر دیتے ہیں لیکن اگر ان کو سلیقے اور احتیاط سے گزارا جائے تو کم بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ کچھ بیماریاں بھی ایسی ہیں جو ان دنوں زیادہ وقوع پذیر ہوتی ہیں۔ مثلاً محرقہ ، غشی، اسہال، قے، لُو، گھبراہٹ، خفقان، بیداری وغیرہ تاہم ان کا تدارک ممکن ہے۔
ننگے پیر‘ ننگے بدن اور ننگے سر ہرگز باہر نہ نکلیں
گرمی کے دنوں میں دھوپ میں چلنے پھرنے سے گریز کرنا لازمی ہے اور اگر ایسا کرنا ناگزیر ہوتو بیچ بچائو سے کام لینا چاہیے۔ ننگے پیر یا ننگے بدن باہر نہ نکلیں۔ کوئی کپڑا ضرور اوڑھ لیں۔ ان دنوں راتیں چونکہ چھوٹی ہوتی ہیں۔ گرم وقت میں کچھ ساعتوں کیلئے ضرور آرام کریں۔ اس طرح تسکین کے ساتھ گرمی کی شدت سے بھی کچھ نجات مل جاتی ہے۔ آقائے نامدارﷺ نے تو اس امر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ظہر کی نماز بھی تاخیر سے پڑھنے کی رعایت فرما دی ہے اور آپ دوپہر کو بھی آرام فرماتے تھے جسے قیلولہ کہتے ہیں اور یہ آپ کی مبارک سنت ہے۔
جگر کی گرمی‘ گھبراہٹ کو دور کرنے کیلئے دیسی مشروب
گرمی کے اثرات سے بچنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے اس موسم میں بہت سی ایسی غذائیں بھی مہیا فرمادی ہیں جو صحت کو برقرار رکھنے کے کام آتی ہیں۔ پینے کی اغذیہ میں سے دہی کی لسی عمدہ غذا ہے۔ لسی پیاس کو کم کرنے کے علاوہ جگر کی گرمی، گھبراہٹ کو بھی دور کرتی ہے۔ اس کے علاوہ صندل، نیلوفر، گڑھل کے شربت بھی اس مقصد کیلئے کار آمد ہیں۔
گرمی بھگانے کے پھل اور سبزیاں
پھلوں میں سے جامن، فالسے، انار، مٹھے لیموں مفید رہتے ہیں۔ سبزیاں میں کھیرا، ککڑی، توری، تربوز، کدو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ کدو لُو کے اثر کو بھی زائل کرتا ہے۔ بھوبھل میں نرم کر کے نچوڑ کر اس کا پانی تائو۔ بخار اور خون تھوکنے کے عارضہ کو دور کرتا ہے۔ اگر اس کے پانی کو روغن سرسوں میں جلا کر سر پر لگایا جائے تو درد سر کے لیے مفید ہے۔ اس کے علاوہ اس کے حلوہ یا بطور سبزی سالن بنانا بھی لذت بخش مفرح غذا ہے۔ سرکار دو عالمﷺ کو یہ سبزی بہت پسند تھی۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کدو کا بکثرت استعمال سل جیسی موذی بیماری سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
پیٹھے کا مربہ بنائیے گرمی بھگائیے
گرمی کے دنوں میں پیٹھے وغیرہ چیزوں کا مربہ بھی مفید رہتا ہے۔ مربہ بنانے کی ترکیب یہ ہے۔ ایک حصہ کاشیں لے کر ان کو خوب دھوکر برابر وزن پانی میں جوش دیں۔ جب کچھ گل جائیں ان کو نکال لیں اس پانی میں ڈیڑھ گنا چینی اور ایک ماشہ پوٹاشیم میٹابائی سلفیٹ سیر چینی کے حساب سے ڈال کر آگ پر قوام پکائیں جب پختہ ہو جائے تو وہ قا شیں اس میں ڈال دیں قوام پتلا سا ہو جائے گا۔ اب دوبارہ دھیمی آگ پر پکائیں۔ جب مناسب گاڑھا ہو جائے تو اتارلیں۔ خوشبو کے لئے چھوٹی الائچی نیم کوفتہ یا کیوڑہ وغیرہ ڈال دیں بالکل ٹھنڈا ہو جانے پر خشک شدہ روغنی یا تمام چینی یا شیشے کے برتن میں ڈال کر محفوظ کرلیں۔ حرارت اور نمی سے بچائیں۔ ڈھکنا کھلا نہ چھوڑا کریں۔
شدید لُو میں تربوز سے ’’یاری‘‘ لگائیے
موسم گرما کی ایک مفید، سستی اور عام پائی جانے والی سبزی جسے پھل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تربوز ہے۔ اس نہایت رس دار، شیریں خوش ذائقہ سبزی میں ہیموگلوبین، سوڈیم، کیلشیم دیگر نمکیات اور گلوکوز بھی پایا جاتا ہے۔ایک سیر تربوز کھالینے سے ایک وقت کے کھانے سے آدمی بے نیاز ہو جاتا ہے۔ یہ قبض کشا بھی ہے اور گردے میں موجود زہریلے مادے کو بھی خارج کرتا ہے۔ دل کی دھڑکن کیلئے مفید ہے۔
پھولوں کے مشروبات سے ٹھنڈک کا دلربا احساس
موسم گرما میں شربت اور اسکوائش بھی بہت مرغوب ہوتے ہیں اور یہ ہر قسم کے مفرح پھولوں اور پھلوں کے رس سے تیار کئے جاسکتے ہیں۔ مثلاً موتیا، رابیل، کرنا، گڑھل اور پھلوں میں سے انار، فالسہ، کینو، بادام اور ادویات میں سے صندل، نیلوفر، خش وغیرہ ہیں۔پھولوں کا شربت دو طرح بنایا جاسکتا ہے۔ نصف چھٹانک تازہ پھول صاف کر کے نصف سیر پانی میں جوش دیں۔ اس میں ایک ماشہ پوٹاشیم میٹابائی سلفیٹ یا ۳ ماشے ٹاٹری یا لیمو کا ۲ تولے رس ڈال دیں جب ڈیڑھ پائو رہ جائے۔ اتار کر آرام سے چھان لیں۔ اس میں 3.5پائوں چینی ڈال دیں۔ ایک تار کا قوام ہو جانے پر اتار لیں ٹھنڈا ہو جانے پر خش بوتلوں بیں بھرلیں۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ چینی و سادہ پانی کا پہلے گاڑھا قوام کرلیں اتار کر گرم گرم میں پھول ڈال کر اچھی طرح ڈبو دیں۔ برتن پر کپڑا ڈال کر ڈھکنے سے اچھی طرح بند کرکے ٹھنڈا ہونے تک پڑا رہنے دیں۔ بعدازاں چھان کر بوتلوں میں بھرلیں۔ ادویات کا شربت پہلے طرریقے سے یعنی دوا کو پانی میں ابال کر ہی تیار کرنا زیادہ سودمندہوتا ہے۔
پھولوں کا شربت تیار کرنے کا طریقہ
پھلوں کا شربت تیار کرنے کے لیے اپنی پسند کے پھل کا رس ڈیڑھ پائولیں اس میں نصف سیر چینی ڈال کر حل کریں اور پوٹاشیم سیٹابائی سلفیٹ ایک ماشہ ڈال کر ایک دو جوش دیں ٹھنڈا ہو جانے پر بوتلوں میں محفوظ رکھیں۔ بادام کا شربت بنانے کیلئے ایک چھٹانک باداموں کی سفید گریوں کو ڈیڑھ پائو پانی سے خوب گھوٹ کر چھان لیں۔ اس پانی میں ۳پائوں چینی اور ۵ تولے روح گلاب ڈال کر آگ پر پکائیں ایک ماشہ پوٹاشیم ہائی سلفیٹ بھی ڈال دیں۔ جب قوام پختہ ہو جائے اتارلیں۔ کچھ ٹھنڈا ہو جانے پر تین ماشے الائچی چھوٹی کو کوب کرکے یا اپنی پسند کی کوئی اور خوشبو ملا کر ڈھکنے سے بند کردیں جب بالکل ٹھنڈا ہو جائے تو بوتلوں میں بھرلیں۔ اگر پھلوں کے رس کا اسکوائش تیار کرنا ہوتو اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک حصہ رس کو گاڑھے کپڑے میں چھان کر حصے چینی خوب حل کریں۔ فی بوتل ایک ماشہ پوٹاشیم میٹابائی سلفیٹ ڈال کر حل کریں۔ رنگ اور حسب پسند خوشبو بھی ڈال سکتے ہیں۔ پھو بوتلوں میں بھر کر مضبوط کارک سے بند کرکے چند دن رکھ دیں۔ سکوئش بنانے کیلئے مندرجہ ذیل امور کا خیال ر کھیں:رس وغیرہ کیلئے
برتن صاف ستھرے اور خشک استعمال کریں۔ تام چینی کے برتن بہتر ہوتے ہیں۔ ہاتھ لگانے سے حتی الوسع گریز کریں۔ بوتلیں صاف اور خشک ہونی چاہئیں۔ کارک لگا کر اوپر سے موم لگادیں تاکہ بیرونی ہوا اندر نہ جاسکے۔ اس طرح اسکوائش جلد خراب نہ ہوگا۔مفرح نوش: ایک گلاس میں ٹھنڈا پانی ڈال کر اس میں چینی یا سادہ شربت ملالیں۔ ایک سنگترہ چھیل کر اس کا رس بھی نچوڑ دیں۔ چھلکے رس کی ۲،۴ بوندیں بھی ڈالیں۔ اب ایک ماشہ سوڈا بائی کا رب ڈال کر ہلائیں جب اس میں جوش پیدا ہو تو نوش کرلیں۔ یہ شربت معدہ کی سوزش کو دور کرتا ہے۔ طبیعت میں فرحت پیدا کرتا ہے۔ بھوک لگاتا ہے۔ یرقان اور صفرا کا بھی دافع ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 614 reviews.