Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ عبدالرحیم مکیؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - جون 2019

دورکعت صلوٰۃ الحاجت پڑھیں‘ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیۃ الکرسی اور دوسری میں سورۂ اخلاص پڑھیں۔ سلام پھیر کر ایک سانس میں جتنی بار ممکن ہو یَاھَادِیُ کا ورد کریں۔ سانس ٹوٹنے کے بعد سجدے میں جاکر اپنی حاجت پیش کریں۔ ان شاء اللہ ضرور پوری ہوگی۔

پریشانیاں ختم‘ فتوحات پانے کیلئے یہ پڑھیں
اگر کوئی شخص مسلسل پریشانیوں میں گھر ا ہوا ہو‘ پے در پے حالات بگڑے ہوئے ہوں تو فجر کے بعدمندرجہ ذیل دعا تین سو ایک مرتبہ پابندی سے پڑھے۔ ان شاء اللہ چند دن پڑھنے سے ہی جملہ پریشانیاں ختم ہوجائیں گی اور فتوحات کے دروازے کھل جائیں گے۔
یَامُعِیْدُ مَااَفْنَاہُ اِذَا بَرَزَ الْخَلَائِقُ
لِدَعْوَتِہٖ مِنْ مَّخَافَتِہٖ یَامُعِیْدُ
اس عمل کو کرنے والے کی ہرخواہش پوری ہوگی
جمعہ کے دن بوقت چاشت چار رکعت ادا کرے ہر رکعت میں فاتحہ کے بعد آیۃ الکرسی اور چاروں قل دس دس مرتبہ پڑھے‘ نماز کے بعد ستر مرتبہ استغفار اور سترمرتبہسُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُلِلہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہِ وَاللہُ اَکْبَرُ وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ پڑھے۔ یہ عمل کرنے والا ہر طرح کی دین اور دنیا کی عزت اور سرخروئی پائے گا۔ رزق میں فراوانی ہوگی۔
صرف اکتالیس باریہ پڑھیں! جو چاہو پالو!
جملہ حاجات اور مقاصد کی تکمیل کے لیے کم از کم اکتالیس مرتبہ یَااَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ اول و آخر درود شریف تین مرتبہ صبح و شام پڑھیں۔ تمام حاجات غیب سے مکمل ہوں گی۔
اجنبی خواتین سے تعلقات ختم کرنے کیلئے
شوہر‘ بیٹا ‘بھائی ‘ منگیتر یا کوئی عزیز رشتہ دار اگر بے راہ روی کا شکار ہے اور اس کی وجہ سے آپ بے حد پریشان ہیں تو درج ذیل دعا کسی کاغذ پر لکھ کر پانی میں ڈال کر رکھیں اور وہ پانی اس شخص کو پلائیں یا اگر کوئی شخص خود اس عیب سے چھٹکارا چاہتا ہے تو اس دعا کو مسلسل خود پڑھے۔ اگر کوئی خاتون اس عیب میں مبتلا ہوچکی ہے تو اس کیلئے بھی یہی عمل ہے۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یَاشَمْعِیْثًا الَّذِیْ یُقَلِّبُ الشَّمْسَ مِنَ الْمَغْرِبِ اِلَی الْمَشْرِقِ ۔ یہ دعا لکھ کر پلائیں یا وہ شخص/خاتون خود پڑھے۔
یہ پڑھ کر جس مریض پر دم کریں صحت یاب ہوگا
صرف چالیس دن تک 313 مرتبہ سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾ پڑھنے کے بعد جس مریض پر دم کریں۔ ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔ اگر توجہ زیادہ ہو تو اس میں سلب مرض کی بھی خاصیت ہے۔
یہ اسم پڑھیں! دعا مانگیں اور حاجت پوری
دورکعت صلوٰۃ الحاجت پڑھیں‘ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیۃ الکرسی اور دوسری میں سورۂ اخلاص پڑھیں۔ سلام پھیر کر ایک سانس میں جتنی بار ممکن ہو یَاھَادِیُ کا ورد کریں۔ سانس ٹوٹنے کے بعد سجدے میں جاکر اپنی حاجت پیش کریں۔ ان شاء اللہ ضرور پوری ہوگی۔ اول و آخر سات سات مرتبہ درودشریف۔
جب پریشانیوں کےآگے بے بس ہوجائیں
جب کوئی ظاہری تدبیر کارگر نہ ہو تو نماز تہجد کے بعد ایک سو ایک بار یہ آیت شریف خشوع وخضوع کے ساتھ پڑھیں۔ اول و آخر سات مرتبہ درودشریف کےساتھ۔
اِنَّ اللہَ لَقَوِیٌّ عَزِیْزٌ ﴿حج۷۴﴾
بیری کے 7بغیرسوراخ والے پتے لیں جادو ختم
بیری کے سات پتے جن میں سوراخ نہ ہو لے کر ان میں سے ہر پتے پر تین بارسورۂ بقرہ کی آیت نمبر 102 پڑھیں اور ہر بار پڑھ کر دم کریں۔ اس طرح سات پتوں پر کل اکیس مرتبہ یہ آیت پڑھی جائے گی۔ ان پتوں کو پاک ہاتھوں سے توڑ کر پانی میں ڈال دیں۔ مریض 7 دن تک یہ پانی پیتا رہے۔ پانی کم ہونے پر اور پانی ملاتے رہیں۔ یہ پانی گھر اور دکان پر بھی چھڑکیں۔
سرپر ہاتھ رکھ کر7 بارپڑھیں! خوب نیند آئے گی
اگر رات بھر نیند نہ آتی ہو اور اس وجہ سے آپ پریشان رہتے ہوں تو اس کیلئے روزانہ باوضو بستر پر لیٹ کر دایاں ہاتھ سر پر رکھ کر سورۂ کہف کی آیت نمبر11 کا صرف یہ حصہ 7بار پڑھیں۔ فَضَرَبْنَا عَلٰی اٰذَانِہِمْ فِی الْکَہْفِ سِنِیْنَ عَدَدًا ﴿کہف۱۱﴾ پھر ہاتھ پر دم کرکے سر پر پھیریں‘ ان شاء اللہ خوب گہری نیند آئے گی۔اس کے علاوہ نیند لانے اور ڈیپریشن سے نجات پانے کا ایک اور روحانی نسخہ بھی ہے۔ اگر نیند نہ آرہی ہو تو قرآن پاک کی یہ آیت مبارکہ اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ یٰاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا ﴿الاحزاب۵۶﴾ پڑھیں اس کے بعد درود شریف پڑھتے رہیں‘ جس قدر دھیان اور توجہ سے پڑھیں گے اتنی جلد نیند آئے گی اور ذہنی پریشانی اور بے چینی ختم ہوگی۔
شہوت اور بدنظری کا ایک مفید علاج
جس انسان کو شہوت زیادہ ستاتی ہو اسے چاہیے کہ روزانہ خلوت میں توجہ کے ساتھ صرف ایک تسبیح یَاحَمِیْدُ یَابَاعِثُ کی اول و آخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھے۔یہ عمل چند ہفتے چند مہینے مستقل مزاجی سے کرے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 618 reviews.