Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خوبصورتی‘ چمکدار جلد اور مضبوط جسم کا راز خربوزہ میں ہے!

ماہنامہ عبقری - جون 2019

خربوزہ پھیکا نکلا ہےتو پریشان مت ہوں!
جیسے جیسے دھوپ میں تمازت بڑھنے لگتی ہےا ور گرم ہوائیں چلنے لگتی ہیں خربوزہ اپنی خوبصورت خوشبو‘ رنگ اور ذائقے کے ساتھ بازار میں نظر آنے لگتا ہے۔ خربوزہ خریدتے وقت عام طور پر لوگ اس بات پر پریشان رہتے ہیں کہ ہوسکتا ہے وہ پھیکا نکل آئے اور پیسے بے کار جائیں لیکن اس معاملے میں حکماء حضرات کی رائے بڑی اہمیت کی حامل ہے‘ ان کا کہنا ہے کہ خربوزہ بہت میٹھا ہو یا ہلکی مٹھاس والا یا بالکل پھیکا لیکن فائدہ سب میں ہوتا ہے‘ سرد اور گرما بھی خربوزے ہی کی قسمیں ہیں لیکن یہ خربوزے سے جہاں وزن میں زیادہ ہوتے ہیں وہیں میٹھے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔
کمزور اور دودھ پلانے والی خواتین کیلئے لاجواب
اس میں دیگر پھلوں کی طرح غذائی اجزاء بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اسے کھانےسے کمزور افراد کے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ دو غذاؤں کے درمیان کھانا زیادہ فائدہ دیتا ہے‘ رضاعی خواتین (دودھ پلانے والی) کے لیے بہترین چیز ہے‘ طبی لحاظ سے اس میں پیشاب زیادہ لانے کی صلاحیت ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ گردوں کے امراض میں بے حد مفید ثابت ہوتا ہے‘ زیادہ پیشاب لانے کی وجہ سے جسم سے خون کے خراب مادوں کے علاوہ گردوں اورمثانے سے پتھری بھی نکال دیتا ہے‘ اس کے چھلکوں سے نمک بھی حاصل کیا جاتا ہے جس کے استعمال سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں یہ نمک خربوزہ کہلاتا ہے۔ اسی طرح خربوزے کے چھلکے بھی بہت کارآمد ہوتے ہیں ان چھلکوں کو پانی یا عرق گلاب میں پیس کر چہرے پر لیپ کرنے سے رنگ نکھرتا ہے۔
خربوزہ اس وقت ہرگز نہ کھائیں
پیشاب میں جلن کی شکایت ہوجائے تو خربوزہ کھانے سے یہ تکلیف دور ہوجاتی ہے ویسے تو خربوزے کو جب اور جس وقت چاہیں آپ کھاسکتے ہیں تاہم حکماء اس کے کھانے کا بہترین وقت سہ پہر کو قرار دیتے ہیں۔
خربوزے کے شیک سے بڑی بیماریوں کا علاج
درج ذیل نسخہ شیخ الوظائف نے تسبیح خانہ لاہورمیں دوران درس بتایا۔ بے شمار افراد نے آزمایا اور درج ذیل بیماریوں میں لاجواب پایا۔خربوزے کو پانی سے اچھی طرح دھو لیں پھر اس کو چھلکے اور اس کے اندر کے گودے سمیت چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں اور اس کو کسی گرینڈر میں ڈال کر اچھی طرح شیک کر یں ،ساتھ دودھ ،شہد یا شکر بھی ڈال لیں ۔بس لاجواب ٹانک تیار ہے۔ اسے پی لیں۔یہ شیک تین بڑی بیماریوں کا اکسیر علاج ہے ۔1) گردے فیل ہوگئے ہوں۔2)دل کے مریض۔ 3)جگر و معدہ کے مریض۔اس کے علاوہ کولیسٹرول اوریورک ایسڈ کو کم کرتا ہے،ہارمونز کے مسائل کو ٹھیک کرتاہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے اور جن کا یوریا بڑھا ہو،ان سب کیلئے بہترین قدرتی ٹانک ہے۔
خربوزہ کا موسم ہے‘ نعمت خداوندی سے بھرپور فائدہ اٹھائیے‘ ضرور کھائیے! مگر اعتدال کا دامن آپ کے ہاتھ سے نہیں چھوٹنا چاہیے۔ ان شاء اللہ آپ صحت مند رہیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 622 reviews.