Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کی روحانی بیماریوں و مسائل کا آزمودہ روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - جون 2019

دو سال کے بیٹے کو ہرنیا ہے تو یہ وظیفہ پڑھیں!
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میرا دو ماہ کا بیٹا ہے اور اس کے مثانے میں ڈاکٹر ہرنیا کہتے ہیں اور وہ پیشاب کرتے ہوئے بہت روتا ہے‘ ڈاکٹر کہتے ہیں اس کا چھ ماہ بعد آپریشن ہوگا‘ براہ مہربانی کوئی وظیفہ بتادیں‘ میرے بچے کی مشکل حل ہوجائے۔ (پوشیدہ)
جواب:حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کو گیارہ دن، اکیس دن، اکتالیس یا اکانوے دن میں سوا لاکھ مکمل کریں۔ جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا اسی طرح ایک، تین، پانچ، سات، سوا لاکھ جتنے زیادہ کرسکتے مکمل کریں۔ دن زیادہ ہوجائیں تو گھبرائیں نہیں عمل جاری رکھیں۔ وضو بے وضو‘ پاک ناپاک ہر حالت میں پڑھ سکتے ہیں۔ جتنی عمل میں توجہ زیادہ ہوگی اتنا زیادہ نفع ہوگا۔اتنی بیماریاں‘بندشیں‘ سفلی عمل‘ بیماریاں اور مشکلات زیادہ جلدی ختم ہوںگی۔درج بالا مسائل میں مبتلا تمام قارئین کو اس کے پڑھنے کی اجازت ہے۔
زندگی میں سکون نام کی چیز نہیں
میرے شوہر کبھی ملازمت یا کبھی چھوٹی موٹی ٹھیکیداری کرتے ہیں‘ کچھ دن کام رہتا ہے اور باقی دن تنگی کے گزرتے ہیں‘ بے برکتی ہے‘خوشحالی نہیں‘ ساجھے کا گھر ہے‘ اس کو بیچنا ہے صحیح ریٹ نہیں لگتا‘ گھر پر کسی کی توجہ نہیں‘ بڑا لڑکا شرابی بن گیا ہے‘ جیل بھی جاچکا ہے‘ چھوٹا ملازمت کرتا ہے‘ ہروقت بیمار رہتا ہے‘ اکثر اسے کوئی چیز دبوچتی ہے‘ ہماری زندگی میں سکون نام کی کوئی چیز نہیں‘ جب سے شادی ہوئی حالات ایسے ہی ہیں‘ ہمیں ان مشکلات کا حل بتائیے۔ (ز، جھنگ)
جواب:سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ سارا گھر کرے ورنہ جتنے زیادہ افراد کرسکیں کرسکتے ہیں۔ عمل کرتے ہوئے مقصد کا تصور کریں‘ نو مقاصداکٹھے بھی تصور میں رکھ سکتے ہیں۔ عمل 9 دن کرنا ہے اگر کام نہ ہو تو پھر دوبارہ سے 9دن کاعمل شروع کرنا ہے۔ اسی طرح 9،9 دن کا عمل کرتے رہیں۔
بیٹے کو بہو نے قابو کرلیا!لیجئے آپ کا مسئلہ حل ہوا
بہت ہی پریشان حال ہوں‘ میرے خاوند سعودیہ میں مقیم تھے وہیں وفات پاگئے‘ گھر کے حالات بہت خراب ہوگئے‘ بیٹوں کی محتاج ہوگئی ہوں‘ بڑا بیٹا‘ بڑی بیٹی شادی شدہ ہیں‘ بیٹے کو بہو نے اپنی پٹیوں پر چڑھا رکھا ہے‘ ہمیں اہمیں نہیں دیتا‘ میں دوائی سے بھی تنگ ہوگئی ہوں‘ قرض پر قرض چڑھتا جارہا ہے‘ چھوٹا بیٹا گھر کو سپورٹ کررہا ہے‘ بیٹی کا کہیں رشتے کا وسیلہ نہیں بن رہا‘ میں ہروقت بیمار رہتی ہوں‘ براہ مہربانی کوئی وظیفہ بتائیے کہ میرے بیٹے مجھ سے تعلق ٹھیک رکھیں اور بیٹی کا بھی کوئی وسیلہ بن جائے۔ خداآپ کو خوش رکھے۔ (ا، سرگودھا)
جواب:آپ ہرنماز کے بعد ایک تسبیح اول وآخر تین مرتبہ درود شریف کیساتھ یَامُمِیْتُ یَا قَابِضُ یَامَانِعُ یَاصَبُوْرُ کی پڑھیں اور پڑھ کر بچے کے اوپر دم کردیں۔ اولاد کی نافرمانی سے پریشان والدین اسی وظیفے کو روزانہ اسی ترتیب سے پڑھیں۔ اگر اولاد پاس نہیں تو تصور میں بھی دم کرسکتے ہیں یا دم شدہ پانی بھی پلا سکتے ہیں۔ بیٹی کے رشتہ کیلئے بہت زیادہ آزمودہ عمل ہے۔ روزانہ ایک مرتبہ سورۂ آل عمران کی پہلی تین آیات 313 مرتبہ اول وآخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔ یہ عمل اکیس دن، اکتالیس دن یا نوے دن کریں۔ ان شاء اللہ ، اللہ کرم فرمائے گا۔
قرضہ بہت ہے تو کیا ہوا!یہ عمل آزمائیے
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور سدا آپ کا سایہ ہم پر قائم رکھے‘ عبقری کے سارے نظام کیلئے اللہ غیب کے خزانوں سے مدد فرمائے اورہماری بھی اللہ تعالیٰ غیب سے مدد فرمائے۔ آمین!۔میں بہت پریشان ہوں‘ مجھ پر قرض بہت زیادہ ہے‘ اتر نہیں رہا‘ اپنے اور غیروں نے ذلیل کرنا شروع کردیا ہے‘ بیٹیاں جوان ہیں‘ شادی کیلئے پیسے نہیں‘ کوئی ساتھ دینے کو تیار نہیں۔ جو کام کرتا ہوں ہوتے ہوتے رہ جاتا ہے‘ صرف پچھتاوا رہ جاتا ہے۔ خدارا مجھے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ (ج، قصور)
جواب: فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 21 مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل پڑھیں‘ ظہر کی نماز کے بعداول وآخر بائیس مرتبہ درود شریف اور درمیان چاروں قل پڑھیں‘ عصر کی نماز کے بعد اول وآخر تئیس مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل پڑھیں‘ مغرب کی نماز کے بعد اول و آخر چوبیس مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل‘ عشاء کی نماز کے بعداول و آخر درودشریف اور درمیان میں چاروں قل ایک مرتبہ پڑھیں۔ یہ عمل اکتالیس دن کرنا ہے۔ انشاءاللہ بہت جلدقرض کا سبب بن جاتا ہے۔اپنے مقصد کا سخت تصور رکھ کر دعاکریں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 623 reviews.