Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسم اعظم کا روحانی دم سکون کے متلاشی متوجہ ہوں!

ماہنامہ عبقری - جون 2019

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو نیکیاں پھیلانے اور کرنے کی ساری زندگی توفیق اور طاقت عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ میں ہر ماہ اسم اعظم کے روحانی دم اور شفائیہ دعا میں لازماً شامل ہوتی ہوں۔ مجھے روحانی دم سے بہت ہی زیادہ فیض حاصل ہوا ہے۔ پہلے زندگی میں سکون نام کی چیز نہیں تھی مگر جب سے اسم اعظم کا روحانی دم کروانا شروع کیا ہے۔ زندگی میں سکون آگیا ہے۔ پریشانیاں اور الجھنیں ختم ہورہی ہیں۔ اس کے ساتھ سکون کے لیے میرا ایک آزمودہ روحانی عمل بھی جو میں قارئین عبقری کے ساتھ شیئر کررہی ہوں۔ اول و آخر تین مرتبہ درود ابراہیمی درمیان میں 33 بار سبحان اللہ، 33 بار الحمدللہ، 34 مرتبہ اللہ اکبر پڑھنا ہے۔ سارا دن بہت سکون سے گزرتا ہے۔ رات کو پڑھیں تو ساری رات بہت پرسکون گزرتی ہے۔ جمعرات والے دن دو نفل پڑھ کر سیدۃ النساء فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کی روح اقدس کو ہدیہ پہنچاتی ہوں۔ اس قابل تو نہیں مگر ایسا کرنے سے روح کو اتنا روحانی سکون ملتا ہے کہ بیان نہیں کرسکتی۔سکون کے متلاشی افراد اسم اعظم کا روحانی دم اور درج بالا روحانی نسخہ ضرور آزمائیے اور پھر دیکھئے زندگی کیسے سکون آتا ہے۔ (شکریہ نصیر‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 671 reviews.