Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے شوہر کو ایک جادوگرلڑکی نے قابو کیا ہوا ہے!یہ نفل پڑھے جادو ٹوٹ گیا

ماہنامہ عبقری - جون 2019

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپکو لمبی عمر عطا کرے اور علم میں شفا میں مزید اضافہ کرے میں باقاعدگی سے تسبیح خانہ میں درس میں شرکت کرتی ہوں۔ایک درس میں چاشت کے نفل کی برکت بتائی اورفرمایا کہ اس کے پڑھنے سے جادوگروں کے جادو رُک جاتے ہیں ۔ میں اپنا تجربہ لکھ رہی ہوں میرے شوہر کو ایک جادوگر لڑکی نے قابو کیا ہوا ہے اور اس کی وجہ سے میری ازدواجی زندگی ڈسٹرب ہوئی آپ کے اعمال گزشتہ پانچ ماہ سے کررہی ہوں‘ الحمدللہ! ان اعمال کی بدولت اب اپنے شوہر کے پاس ہوں وہ مجھے خود درس پر جانے کی اجازت دیتے ہیں دعا کریں ۔مشاہدہ یہ ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے میں نے نفل صبح 9 سے 10 کے درمیان پڑھے۔ اس نیت سے کہ جادو ختم ہوں ۔ میں نے اللہ سے دعا کی اور چاشت کے نفل پڑھ کر سو گئی۔ صاف خواب میں سوکن کو دیکھا جو خود کہہ رہی ہے کہ جادو کیا ہے کہ تمہاری اولاد نہ ہو مجھے صاف نقشہ نظر آگیا اس کی کالی کرتوتوں کا اور چاشت کے نفل کی برکت سے میرے شوہر نے مجھے22 ہزار کا فینسی سوٹ لے کر دیا۔ جو مسئلہ تھا اس کی جڑ وہ دشمن مجھے چاشت نماز دو نفل کی برکت سے اللہ نے ظاہر کردیا۔ آپ دعا کردیں کہ اللہ مجھے جادوگرنی کے شر سے محفوظ رکھے اور اولاد نرینہ ہو۔ میں پانچ سال سے تسبیح خانہ سے جڑی ہوں۔ اسم اعظم کا دم، روحانی اجتماع، حلقہ کشف اور درس میں بلاناغہ شرکت کی برکتیں مل رہی ہیں۔ یہ ایسا تیر بہدف مشاہدہ ہے جو آپ نے درس میں چاشت کے نفل کی برکت بیان کی اور جادوگروں کے جادو بے شک ٹوٹ جاتے ہیں۔ میرے اللہ پاک نے مجھے دو نفل کی برکت سے دشمن کو صاف خواب میں دکھا دیا سفلی موکلات دکھائے۔ میری التجا ہے کہ پوری دنیا میں زیادہ سے زیادہ یہ عمل پھیلایا جائے یہ بھی صدقہ جاریہ ہے۔ یہ میرے پیارے نبی پاک حضرت محمدﷺ کے مسنون اعمال کی برکت و رحمت ہے ۔ شکریہ والسلام۔ (ح۔ا۔ل)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 686 reviews.