Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری تالیفات اور ان کی وضاحت

ماہنامہ عبقری - جون 2019

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔کتاب نمبر55:مایوس نوجوان ویران جوانی:بندہ کے پاس سالہاسال سے دوران طب ایسے حیرت انگیز حالات سننے کو ملتے ہیں جن کا تذکرہ باعث شرم اور داستان ندامت ہے‘ ان میں اکثر نوجوان نسل یہ داستانیں بیان کرتی ہیں۔ آخر اس کی وجہ کیا ہے کہ نوجوان نسل مایوس ہے اپنے کام سے‘ اپنے جسم سے حتیٰ کہ ماں اور باپ سے‘ اس کتاب کو تالیف کرنے کا مقصد دراصل نوجوانوں کی ان خواہشات کا علاج ہے۔ یہ کتاب 2005ء میں لاہور سے شائع ہوئی اور الحمدللہ! بے شمار نوجوانوں کو اس تالیف سے نئی زندگی ملی جس کا ثبوت بے شمار پیغامات بذریعہ فون‘ خطوط‘ انٹرنیٹ موصول ہوئے اور اب تک ہورہے ہیں۔ اس شاندار تالیف کیلئے جن رسالہ جات سے مواد اکٹھا گیا ان کے نام درج ذیل ہیں:۔ ماہنامہ حکایت۔ ہمدرد صحت۔ ضیاء الحکمت۔ رہنمائے صحت۔ نفسیات اور زندگی۔ قومی صحت۔ خبرنامہ ہمدرد۔ سیارہ ڈائجسٹ۔ طبیب حاذق۔ اسرار حکمت۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 694 reviews.