Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ فرد کا نام‘ موبائل نمبر اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں

10 سال پہلے انٹرنیٹ پر نکاح ہوا!
شوہر پلٹ کر نہ آئے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دس سال پہلے میرا نکاح بذریعہ انٹرنیٹ فرانس میں موجود میرے شوہر کے ساتھ ہوا۔میرے نکاح سے چار سے پہلے میرے شوہر فرانس گئے تھے۔ آج نکاح کو دس سال ہوگئے ہیں میرے شوہر نہ ہی ادھر سیٹ ہوسکے اور نہ ہی واپس آسکے اورنہ مجھے وہاں بلا سکے۔ کورٹ میں ہر بار پیپرز جمع کرواتے ہیں لیکن جواب نہ میں آتا ہے لیکن اس بار پھر پیپرز جمع کروائے ہیں لیکن ابھی تک جواب نہیں آیا۔ خدارا مجھے کوئی وظیفہ بتائیے میری زندگی دوراہے پر کھڑی ہے‘ گزارش ہے کہ مجھے اورمیرے شوہر کو پڑھنے کیلئے وظیفہ دیں کہ ان کے کاغذات کلیئر ہوجائیں اور مجھے بھی ازدواجی زندگی نصیب ہو۔ میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے گھر کے سامنے ایک گھر ہے جو ابھی بن رہا ہم اسے خریدنا چاہتے ہیں لیکن پیسوں کا بندوبست نہیں ہورہا لیکن ہم اپنی پوری کوشش کررہے ہیں۔ اس کیلئے بھی کوئی وظیفہ بتائیے۔( ا۔ر،اسلام آباد)
جواب: وظیفہ یہ ہے:۔1۔صبح 313 بار اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ۔2۔رات کو 313 بار یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ (بعد نماز عشاء)مقصد کا سخت تصورکرکے آپ اورآپ کے شوہر روزانہ پڑھیں۔اس کے علاوہ اپنے مقصد کا سخت تصور کرتے ہوئے سورۂ والضحیٰ کی آیت وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿والضحیٰ۵﴾
پڑھیں۔ ان شاء اللہ یا تو آپ اپنے شوہر کے پاس چلی جائیں گی یا آپ کے شوہر پاکستان میں آپ کے پاس آجائیں گے‘ گھر کا بھی سبب بن جائے گا۔ ان شاء اللہ
۔ کسی کا دل نہ دکھائیں۔ اپنے رزق سے چرند پرند‘ جانوروں اور انسانوں کو پالتے جائیں اللہ آپ کا رزق وسیع کردیگا۔ اپنے گھروں میں بچوں کے ساتھ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں درود وسلام پیش کرتے رہیں‘ مسنون اعمال کو گھر میں روا ج دیں‘ اس سے نہ صرف رزق میں اضافہ ہوگا بلکہ آپ کی جان و مال‘ عزت اورآبرو کا بھی تحفظ رہے گا۔ ان شاء اللہ العزیز۔ 

میرا شوہر پہلی بیوی کے بچوں کوزیادہ اہمیت دیتا ہے

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! یہ مسئلہ میری بہن کا ہے۔ اس کا شوہر اپنی پہلی بیوی کے بچوں کو زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ ان پر پیسے خرچ کرتا ہے اور میری بہن کے لیے ہاتھ بہت تنگ کیا ہوا ہے۔ یعنی اسے بالکل بھی خرچ نہیں دیتا اور نہ ہی میری بہن پر اب کوئی توجہ دیتا ہے۔ حالانکہ میری بہن سے شادی سے پہلے اس نے کہا کہ تھا کہ میرا پہلی بیوی بچوں سے کوئی تعلق نہ ہوگا مگر اب وہ پوری توجہ اور پیسہ ان کو دیتا ہے آپ کوئی ایسا وظیفہ دیں کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ ٹھیک ہوجائے۔ (پوشیدہ)
جواب: بیوی کو چاہئے 11 کالی مرچیں لے کر ان کو دھولے اور ہر مرچ پر 100 مرتبہ یَاتَنْکَفِیْلُ بِحَقِّ پڑھے اور مرچ پر دم کرتے وقت الحب طالب بنت علیٰ حب مطلوب بنت یعنی طالب و مطلوب دونوں کا نام لیں اس طرح 19 دن یہ مرچیں مکمل کریں اور سب کو آگ پر جلادیں، ان شاء اللہ تین دن ، سات دن میں کام ہوجائے گا لیکن یہ عمل 19 دن بلاناغہ مکمل کریں انتہائی موثر ہے۔

بچپن سے ہی آسیب ہے!

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری چھوٹی بہن پر بچپن سے آسیب کے اثرات ہیں اکثر اسکی طبیعت خراب رہتی ہے۔ سر میں شدید درد ہوتا ہے۔ پیشاب کی تکلیف ہے پندرہ سال پہلےاس پر آسیب کی وجہ سے ہر وقت حاضری رہتی تھی بہت علاج کروانے کے بعد اب یہ نارمل لگتی ہے مگر کبھی کبھی اس کی طبیعت خراب ہو جاتی ہے غصہ اور ضد بہت زیادہ کرتی ہے۔ ہماری والدہ فوت ہوچکی ہیں اور والد صاحب چاہتے کہ ان کی زندگی میں ہی ہماری شادی ہو جائے کوئی اچھا رشتہ نہیں آتا اگر آتا ہے تو دوبارہ واپس نہیں آتا۔ ہمارے تین بھائی ہیں اور بڑی بہن ہماری شادی نہیں ہونے دیتے۔ بڑا بھائی ہر وقت لڑائی کرتا رہتا ہے جس وجہ سے والد صاحب بہت پریشان رہتے ہیں۔
جواب: آپ سارا دن سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں وضو بے وضو درود ابراہیمی پڑھیں اور پانی پر دم کرتی رہیں اور سارا دن وہی پانی پئیںاور گھر والوں کو پلائیں۔

کالاجادو! خنزیر کی چربی گھول کر پلادی گئی! بتائیے کیا کروں؟

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! ایک عورت عرصہ بیس سال سے میرے اوپر جادو کے وار کرتی رہی ہے اور وار بھی ایسے مضبوط قسم کے کہ بس اللہ تعالیٰ ہی بچاتا ہے۔ مگرگزشتہ سال اس نے مجھے خنزیر کی چربی پر جادو کروا کر چائے میں گھول کر پلادی۔بس جب سے وہ پی ہے‘ لاعلاج امراض میں مبتلا ہوں‘ خدارا مجھے اس عورت سے نجات دلائیے‘ میں بے بس ہوں!میں اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔
جواب:سفلی جادو اور ٹونے کے علاج کیلئے درود شریف گیارہ مرتبہ پھر سورہ توبہ کی آخری دو آیات اور سورہ بقرہ کے آخری رکوع کے ساتھ سورہ اخلاص اور معوذتین تین بار پڑھ کر مریض پر دم کرے اور یہ دعا 7 روز پانی پر دم کر کے پلائے۔ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الْمُحْیٖ وَاَنْتَ الْمُمِیْتُ وَ اَنْتَ الْخَالِقُ وَ اَنْتَ الشَّافِیْ خَلَقْتَنِیْ مِنْ مَّآئٍ مَّھِیْنٍ فَجَعَلْنٰہُ فِیْ قَرَارٍ مَّکِیْنٍ اِلٰی قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِاَسْمَآئِ کَ وَ صِفَاتِکَ الْعُلْیَا یَامَنْ بِیَدِہِ الْاِبْتِلَائُ وَالْمُعَافَاةُ وَالشِّفَآئُ وَالدَّوَآئُ مُعْجَزَاتِ نَبِیِّکَ مُحَمَّدِ وَ بَرَکَاتِ خَلِیْلِکَ اِبْرَاہِیْمَ وَ حُرُمٰتِ کَلِیْمِکَ مُوسٰی عَلَیھِمُ السَّلَامُ اَللّٰھُمَّ اشْفِہِ یہ عمل بھی گیارہ روز سورج طلوع ہونے سے پہلے کیا جائے۔

اَحْدَرْ سَصْطَعْ کَلْمُوْہصبح و شام313 مرتبہ اول وآخر درودشریف 7مرتبہ پڑھیں۔جتنے زیادہ افراد پڑھیں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ اگر مسئلہ بہت مشکل ہو تو ہزاروں‘  لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں۔ سوا لاکھ مرتبہ پڑھیں۔ ایک سوا لاکھ سے کئی سوا لاکھ کی تعداد بڑھائیں۔ باقی وظائف اگر آپ پڑھ رہے ہیں تو پڑھیں لیکن اس پر بہت زیادہ توجہ دھیان دیں۔ عمل مستقل مزاجی سے کریں۔
چند دن کرکے گھبرا نہ جائیں۔ جتنی توجہ‘ دھیان ہوگا‘ اتنا نفع زیادہ ہوگا۔

 

گھر میں جن ہے جو پیسے چوری کرتا ہے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ عرصہ ہوگیا ہے ہمارے گھر سے پیسے گم ہوجاتے ہیں جس جگہ پر بھی رکھیں۔ جتنے بھی ہوں۔ چاہے سو ہوں ہزار ہوں۔ دس ہزار ہوں ۔ الماری کو تالا اور سٹور کو بھی تالا لگاہوتا ہے‘ تالے کے اندر سے پیسے گم ہو جاتے ہیں۔بے شمار عاملین کےپاس گئے سب نے ہی لوٹا‘ اب تو پیسے دےدے کر تھک گئے‘ اتنا لٹنے کے بعد یہ چیز تو فائنل ہوچکی کہ یہ ایک جن ہے ۔ جو ہمیں نقصان پہنچا کر خوش ہوتا ہے۔خدارا کوئی وظیفہ بتائیے کہ اس جن سے ہماری جان چھوٹ جائے۔(ج،ق)
جواب: آپ سورة فلق مع تسمیہ 200 بار، سورة الناس مع تسمیہ 200 بار شام چلتے پھرتے پڑھیں۔ گھر کا ہر فرد پڑھے تو نفع زیادہ ہوگا۔جتنا زیادہ یقین‘ توجہ اور دھیان‘ اتنا جلد کام ہوگا۔

کتنے عامل سے معلوم کیا کہ کیا مسئلہ ہے کچھ نے بتایا کہ جن ہے کچھ کہتے ہیں کہ گھر سے کسی نے اٹھائے ہیں لیکن حضرت صاحب تالے کی چابی تو میرے پاس ہوتی ہے پھر کیسے گم ہو جاتے ہیں۔ ایک عامل نے تو حد ہی کردی اس نے کہا کہ گھر کے صحن میں کوئی چیز دفن ہے اس کو نکالو جب وہ گھر دیکھنے آیا تو کہنے لگا کہ صحن کھود کر اس میں پودا لگا دو اور دس دنوں کے لیے گھر خالی کر دو میں اپنے موکل بھیج کر تمام معاملوں کو حل کردوں گا ہماری امی شوگر اور ہارٹ کی مریضہ ہےاور شوگر کی وجہ سے ٹانگ بھی نہیں ہے۔ بہر حال ان کو بہت مشکل سے لیکر دس دنوں کے لیے بھائی اور کزن کے گھر دوسرے شہر گئے۔ واپسی پر 5500لیکر سر صدقہ دلا کر بتی جلا کر غسل کے لیے تعویذ دے کر بھی تمام معاملات ویسے کے ویسے ہی ہیں پیسے اب بھی گم ہو جاتے ہیں۔ رشتوں کے معاملوں وغیرہ کاروبار میں کمی اب کہتا ہے کہ میں نہیں مانتا یہ جھوٹ بولتے ہیں۔ حضرت صاحب پہلے وہ عامل کہتا تھا کہ ان کے تمام بزنس وغیرہ دو سال میں ختم ہو جائیں گے اب ہم بہت مجبور ہیں آپ اس مسئلے کا حل بتا کر شکریہ کا موقع دیں اور جن کو قابو کریں کہ آیا کہ یہ جن ہے یا انسان؟ ہمارے پاس امی کے علاج کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔ مسئلے کا حل بتا کر شکریہ کا موقع دیں ۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 822 reviews.