Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

ہاتھوں کے بدنما ناخن
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرا مسئلہ میرے ہاتھوں کا ہے دو سال سے زیادہ ہوگئے ہیں میرے ہاتھوں کے ناخن خراب ہورہے ہیں پہلے یہ سائیڈ سے کالے ہو تے ہیں پھر زرد اور آہستہ آہستہ کمزور ہوکر ٹوٹ جاتے ہیں لیکن ٹوٹنے کے بعد جب ناخن نیا آتا ہے تو وہ بھی صحیح نہیں ہوتا بدنما ہوتا ہے اور پھر کمزور ہوکر ٹوٹ جاتا ہے۔ میں ڈاکٹر سے علاج کرواکر تھک گئی ہوں شروع میں معمولی سافرق آجاتا ہے لیکن پھر وہی مسئلہ سر اٹھا لیتا ہے۔ دستانے استعمال کر کر کے میں تھک گئی ہوں۔ مہربانی میرے مسئلہ کا حل بتائیں یا کوئی وظیفہ یا ٹوٹکہ دیں آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔ (ف۔ن۔ کوہاٹ)
مشورہ: جو بھی شے ہاتھوں پر لگائیں اسے ناخنوں تک لے جائیں اور مساج کے ذریعے جذب کریں۔ اس کے علاوہ شہد میں عرق گلاب ملا کر ناخنوں پر چند منٹ کے لیے لگائیے۔ سرد اور خشک موسم سے زیادہ متاثر ہونے والے ناخنوں کے لیے شہد، گلیسرین، لیموں کا رس اور روغن زیتون یا بادام ملا کر ہاتھوں اور ناخنوں کا اچھی طرح مساج کرنا چاہیے۔ باورچی خانے میں کام کرتے وقت بھی اگر کھیرا، ٹماٹر، لیموں وغیرہ کا بچا ہوا حصہ ناخنوں پر لگائیں تو یہ ناخنوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔بیکنگ سوڈا قدرتی طور پر جراثیم کش ہوتا ہے جو کہ ناخن گوشت میں دھنس جانے سے پیدا ہونے والے انفیکشن کا خطرہ کم کرتا ہے، آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا لے کر اس پر چند قطرے پانی ڈال کر گاڑھا پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو متاثرہ حصے اور ارگرد لگالیں، جس کے بعد بینڈیج سے ڈھک دیں۔اس سب کے ساتھ صبح و شام عبقری دواخانہ کی مرہم سکون دن میں تین سے پانچ مرتبہ لگائیں۔
پاک فوج میں جانے کا خواب کب پورا ہوگا؟
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے دو مسائل ہیں (1) میری امی کے معدے میں شدید درد رہتا ہے اور معدہ گیس پیدا کرتا ہے جسکی وجہ سے امی کہ سر میں بھی درد رہتا ہے مہربانی فرما کر کوئی وظیفہ یا دوا بتائیں۔ (2)مجھے پاک فوج میں جانے کا بڑا شوق ہے جب بھی ٹیسٹ کے لیے جاتا ہوں تو کہتے ہیں کہ چھاتی کم ہے مہربانی فرما کر کوئی وظیفہ بتائیں جس سے میرا خواب پورا ہوسکے۔ (محمد ابرار، ہری پور)
مشورہ:آپ اپنی والدہ کو عبقری دواخانہ کی معدہ کا السر کورس کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنی خوراک بہتر کریں اور صبح و شام کم ازکم 50 پش اپ لگائیں‘ ان شاء اللہ صرف دو سے تین ماہ کے اندر اندر آپ کی چھاتی اس قابل ہوجائے گی کہ آپ کا ایڈمیشن پاک فوج میں ہوسکے۔ اس دوران عبقری دواخانہ کی اکسیرالبدن اور فٹنس فولاد ٹانک کا استعمال ضرور رکھیں۔
عمر پچپن ہے مگر معدہ خراب ہے!
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے دو مسئلے ہیں۔ (1)میری عمر 55 سال ہے اور معدہ خراب ہے۔ کھانا کھانے کے بعد دوبارہ اپھارہ بن کر واپس آتا ہے ۔پھر بڑی دیر کے بعد 8 یا 10گھنٹوں میں ہضم ہوتا ہے ۔ہاضمہ اور معدہ ٹھیک ہونے کا نسخہ بتائیں۔ (ج، قصور)
مشورہ:خشک دھنیا سو گرام‘ سونف سو گرام‘ مصری سوگرام‘ اجوائن پچیس گرام‘ ان سب چیزوں کو اچھی طرح صاف کرکے گرائنڈ کرلیں۔ چائے کا ایک چمچ ہر کھانے کے بعد پانی سے کھانا ہے‘ ان شاء اللہ تعالیٰ شفاء ہوگی۔
بیٹی شیزو فرینیا کی مریضہ ہے! کچھ کیجئے
میری بیٹی جس کی عمر 24سال ہے 12 سال سے شیزوفرینیا کی بیماری میں مبتلا ہے کبھی سخت اٹیک ہوتا ہے تو زور سے بولنا، لڑنا جھگڑنا، گالیاںدینا، برتن توڑنا، اضطراب اور سخت بے چینی کا مظاہرہ کرنا، بدخوابی کی علامات ہوتی ہیں ڈاکٹری ددوا دیتے ہیں مگر کوئی فائدہ نہیں ہوتا (حکیم افتخار احمد، لاہور)
مشورہ: آپ بیٹی کو عبقری دواخانہ کی’’روشن دماغ‘معجون شفاء یابی اورسکون افزا‘‘ چند ماہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔
دو ماہ بعد شادی ہے! مگر معدہ ٹھیک نہیں
حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے گزشتہ چار پانچ سال سے معدے کا مسئلہ ہے ادویات کھا کھا کر بہت تھک چکی ہوں معدے میں ہر وقت گیس بھری رہتی ہے کچھ کھانے پینے کو دل نہیں کرتا۔ معدے میں السر ہے، سوزش بھی ہے، کھانا ہضم نہیں ہوتا، قبض بہت زیادہ رہتی ہے۔ معدے میں بوجھ پڑ جاتا ہے اگر تھوڑا بہت کچھ کھا پی لوں۔ کمزوری بھی بہت زیادہ ہے، کندھوں پر بوجھ، ٹانگوں میں درد بیٹھے بیٹھے ایسا لگتا ہے جیسے ٹانگوں سے جان نکل رہی ہوتی ہے۔ سر، آنکھوں میں بھی ہمیشہ درد رہتا ہے، ڈر بہت زیادہ لگتا ۔ میں بہت زیادہ حساس ہوں۔ سوچتی بہت زیادہ ہوں۔ پانچ وقت کی نمازی ہوں، کسی دوائی یا وظیفے سے کوئی اثر نہیں ہورہا۔ دل پر ہمیشہ بوجھ رہتا ہے جسمانی اور دماغی کمزوری بہت زیادہ ہے۔ میری شادی اگلے دو ماہ کے دوران ہونے والی ہے۔
مشورہ: عبقری دواخانہ کا’’ اصلاح معدہ و جگر‘‘ کور س استعمال کریں۔ چند دن استعمال کرکے چھوڑ نہ دیں بلکہ مستقل مزاجی سے اس کو استعمال کریں۔ موسمی پھل کھائیں‘ دودھ ‘ دہی کا استعمال لازماً کریں‘ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد پرفضاء جگہ (چھت ‘ صحن یا لیڈیزپارک) میں سیر ضرور کریں۔ ان شاء اللہ چند دنوں میں ہی آپ اپنی صحت میں بہتری محسوس کریں گی۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 823 reviews.