Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عزت کا مقام

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

ایک تعلیم یافتہ نوجوان کی شادی ہوئی‘ بیوی آئی تو وہ شکل و صورت کے اعتبار سے گھر والوں کے معیار سے کم تھی

دوسروں کے درمیان جگہ حاصل کرنے کا راز صرف ایک ہے’’آپ دوسروں کی ضرورت بن جائیں‘‘ اگر آپ دوسروں کو یقین دلا دیں کہ آپ ان کی ضرورت ہیں تو دوسروں کے لیے ناممکن ہوجائے گا کہ وہ آپ کو نظرانداز کریں۔ایک تعلیم یافتہ نوجوان کی شادی ہوئی‘ بیوی آئی تو وہ شکل و صورت کے اعتبار سے گھر والوں کے معیار سے کم تھی‘ چنانچہ نوجوان کی بہنوں نے اس کو ناپسند کردیا۔ ہر ایک اس کو حقیر نظروں سے دیکھنے لگا۔ سب کے نزدیک وہ ایسی بن گئی جیسے کہ وہ کوئی نامطلوب چیز ہے جو گھر کے اندر غیر ضروری طور پر داخل ہوگئی ہے۔ خاتون اگرچہ شکل و صورت کے اعتبار سے زیادہ اچھی نہ تھی مگر وہ عقل کے اعتبار سے کافی سمجھ دار تھی۔ اس نےلوگوں کے سلوک کو برا نہیں مانا۔
وہ جانتی تھی کہ شکل و صورت وقتی چیز ہے اور زیادہ پائیدار چیز انسان کا عمل ہے۔ اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اگرچہ صورت کے اعتبار سے گھر والوں کے لیے محبوب نہ بن سکی مگر وہ عمل کے اعتبار سے گھر والوں کے لیے محبوب بنے گی۔اس نے خاموشی سے گھر کا سارا کام سنبھال لیا گھر کی دیکھ بھال‘ مہمانوں کی خدمت‘ باورچی خانہ کا انتظام‘ ہر ایک کی ضرورت ہر فرمائش کہے بغیر پوری کرنا‘ یہ اس کا روزانہ کا معمول بن گیا۔ اس نے گھر کےہر کام کو اپنی ڈیوٹی سمجھ لیا خواہ اس کے لیے اس سے کہا گیا ہو یا نہ کہا گیا ہو۔خاتون نے زبان سے کچھ نہیں کہا اور نہ کسی کی بات کا جواب دیا۔ اس نےساری توجہ صرف اپنے عمل پر لگا دی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ بہت جلد گھر کی فضا بدلنے لگی۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ جس گھر میں وہ ایک نامطلوب شخصیت بنی ہوئی تھی وہاں وہ لوگوں کے درمیان سب سے زیادہ مطلوب شخصیت بن گئی۔یہی زندگی کا راز ہے۔ گھر کا معاملہ ہو یا بستی کا معاملہ یا پورے ملک کا معاملہ ہر جگہ عزت کا مقام حاصل کرنے کا واحد بے خطا راز یہ ہے کہ آپ یہ ثابت کردیں کہ آپ لوگوں کی ضرورت ہیں اور لوگ یقینی طور پر آپ کو نہ صرف عزت کا مقام دیں گے بلکہ وہ آپ کے پرستار بن جائیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 829 reviews.