Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رشتوں کی بندش اور نکاح میں رکاوٹ! دونوں کا حل

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

اگر کمر درد یا جسم میں کسی بھی جگہ درد ہورہا ہو اور علاج کروانے کے بعد بھی اس کی صحت بحال نہیں ہورہی ہے۔ صحت کے ساتھ ساتھ پیسے کا ضیاع بھی ہورہا ہے اس کے لیے آسان سا علاج ہے صحت بھی ان شاء اللہ بحال ہوجائے گی اور پریشانی بھی ختم ہوجائے گی۔

درود کی برکت سے نکاح میں رکاوٹ کا حل
اگر لڑکے یا لڑکی کی شادی میں کسی قسم کی رکاوٹ ہو تو والدین یا والدہ کو چاہیے کہ فجر اور مغرب کی نماز کے بعد پانچ تسبیح درود ابراہیمی پڑھ کر دعا کریں تو اس عمل کی بدولت اللہ پاک بہت جلد نیک اور اچھے رشتہ کا انتظام فرمادیتے ہیں اور رکاوٹ دور ہوجائے گی۔ اگر لڑکی یا لڑکا خود پڑھنا چاہتے ہیں تو خود بھی پڑھ سکتے ہیں۔
لڑکیوں کی شادی کیلئے مجرب عمل
جو بہن بھائی اپنی بچیوں کی شادی کے لیے پریشان رہتے ہیں اس قرآنی دعا پر عمل کریں‘ ان شاء اللہ ان کی پریشانی دور ہوجائے گی۔ سورۂ قصص کی آیت نمبر 24 کو دن میں اول و آخر درودشریف 113 مرتبہ پڑھیں۔ آیت مبارکہ یہ ہے:۔
رَبِّ اِنِّی لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ (القصص۲۴)
اس کے ساتھ ساتھ سورۂ والضحیٰ پارہ تیس کو بھی تین مرتبہ پڑھ لیں۔ یہ عمل ہر مہینہ کم از کم گیارہ دن کرلیں اور تین ماہ یہ عمل جاری رکھیں ان شاء اللہ ضرور اچھا رشتہ ہوجائے گا۔
حافظہ تیز کرنے کیلئے مجرب عمل
جو بچے قرآن پاک حفظ کررہے ہوں یا دنیاوی تعلیم میں پیچھے ہوں ان کیلئے بہترین عمل ہے۔ بچے کا ذہن کھل جائے گا اور حافظہ تیز ہوجائے گا۔ عمل یہ ہے:۔ ہفتہ میں صرف ایک مرتبہ کسی دن 786 مرتبہبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کریں۔ اور اگلے ہفتے پھر ایسا کریں‘ یہ عمل ہم نے پورے ہفتہ میں صرف ایک مرتبہ کرنا ہے‘وقت کی کوئی پابندی نہیں‘ دن میں جب بھی موقع ملے‘ پڑھ لیا کریں۔ اس عمل سے حافظہ بہت مضبوط ہوجاتا ہے۔
لاعلاج مرض کیلئے مجرب قرآنی عمل
اگر کوئی کمر درد یا جسم میں کسی بھی جگہ درد ہورہا ہو اور علاج کروانے کے بعد بھی اس کی صحت بحال نہیں ہورہی ہے۔ صحت کے ساتھ ساتھ پیسے کا ضیاع بھی ہورہا ہے اس کے لیے آسان سا علاج ہے صحت بھی ان شاء اللہ بحال ہوجائے گی اور پریشانی بھی ختم ہوجائے گی۔
اول وآخر درودابراہیمی اور درمیان میں ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر خالص آب زم زم پر دم کردیں اور دن میں تین مرتبہ اسی پانی کو پئیں۔ اگلے دن پھر ایسا کریں‘ ان شاء اللہ جلد شفاء نصیب ہوگی۔ جب تک مکمل شفاء نہ ہوجائے اس عمل کو نہ چھوڑیں۔
قرض سے چھٹکارے کا پرتاثیر عمل
جو بہن بھائی قرض کی وجہ سے پریشان ہیں‘ اس نبوی ؐمسنون طریقہ پر عمل کریں۔ ان شاء اللہ جلد قرض ادا ہوجائے گا۔ جب تک مکمل قرض ادا نہ ہوجائے عمل کو نہ چھوڑیں۔ صبح کی نماز کے بعد اول و آخر درودشریف صرف تین مرتبہ سورۂ تکاثر (پارہ 30) پڑھ لیا کریں اور اس کے ساتھ ساتھ دوسرا عمل یہ کرنا ہے کہ نمازظہر کے بعد اس درودشریف کو 100 مرتبہ پڑھ لیاکریں۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ
سانپ کے زہر سے محفوظ رہنے کا عمل
اگر کبھی بدقسمتی سے سانپ کاٹ لے تو اس کیلئے یہ قرآنی عمل کریں‘ ان شاء اللہ بہترین ہوگا۔ (باقی صفحہ نمبر52 پر)ٍ
(بقیہ: رشتوں کی بندش اور نکاح میں رکاوٹ! دونوں کا حل)
اول و آخر درودابراہیمی اور درمیان میں تین مرتبہ سورۂ فاتحہ تین مرتبہ‘ آیۃ الکرسی اور تین تین مرتبہ آخری تینوں قل پڑھ کر نمک پر دم کریں اور سانپ کے کاٹے ہوئے مریض کو یہ نمک کھلائیں اور کاٹنے کی جگہ پر بھی یہی نمک ملیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ صحت حاصل ہوجائے گی کیونکہ قرآنی علاج کبھی ناکام نہیں ہوا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 833 reviews.