Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چلیے! قربانی کیلئے جانور خریدنے چلتےہیں!

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں سارا سال بکرے‘چھترے‘ بیل پالتا ہوں اور قربانی کے دنوں میں فروخت کرتا ہوں۔ عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ اس میں موجود وظائف‘ نسخہ جات اور ٹوٹکے میرے بہت کام آتے ہیں۔عبقری ادویات تو ہمارا پورا گاؤں استعمال کرتا ہوں‘ مجھے تو گزشتہ دنوں گاؤں کے میڈیکل سٹور کے صاحب کہنے لگے یار جب سے اس گاؤں میں عبقری آیا ہے ہماری تو سیل سترفیصد کم ہوگئی ہے۔ میں مسکرایا اور کہا : باؤ جی! لوگوں کو اب خالص چیزیں مل رہی ہیں‘ خالص دیسی ادویات کی بدولت لوگ بیمار کم ہورہے ہیں۔ میں عبقری کی بہت سی ادویات اپنے جانوروں پر بھی آزماتا ہوں اور بہترین رزلٹ پاتا ہے۔ جانوروں کی مہنگی مہنگی ادویات سے جان چھوٹ گئی ہے۔ جیسے جانور کو کھانسی لگ جائے تو شفاء حیرت سیرپ سے بڑھ کر کوئی دوا نہیں‘ بس مقدار ذرا سی بڑھالیں۔ جانور کا پیٹ خراب ہو تو عبقری کی جانور شفاء بہترین ہے۔اس کے علاوہ میں تو عبقری دواخانہ کی ہاضم خاص‘ جوہرشفاء مدینہ‘ سترشفائیں بھی اکثر استعمال کرواتا ہوں حیرت انگیز طور پر جانور بیمار نہیں ہوتے اور میں مطمئن رہتا ہوں۔ خیر میں تحریر لکھنے کس مقصد کیلئے بیٹھا اور لکھ کیا رہا ہوں۔ واپس اپنے مقصد کی طرف آتا ہوں۔ میں نے آج قلم ان قارئین کیلئے اٹھایا ہے جو سال میں ایک مرتبہ بکرے یا بیل کو ہاتھ لگاتے ہیں یعنی خریدنے کیلئے جاتے ہیں۔ انہیں بالکل بھی معلوم نہیں ہوتا کہ جانور کیسا لینا چاہیے؟ اس میں کیا خصوصیات ہونی چاہئیں۔ میری یہ تحریر عید سے پہلے قارئین تک ضرور پہنچادیں۔ قارئین! جب بھی بکرا (چھترا‘ دنبہ وغیرہ)لینے جائیں‘ سب سے پہلے اس کے دو دانت چیک کرلیں‘ ہاں یاد رکھیں چونکہ میری یہ فیلڈ ہے اس لیے مجھے سب دو نمبریاں معلوم ہیں۔ آپ سب سے پہلے دانت صرف دیکھیں نہ بلکہ ہاتھ سے ہلا کر چیک کریں۔ یہ بعض لوگ مصنوعی بھی لگادیتے ہیں۔2۔ اس کے علاوہ جانور پر اچھی طرح ہاتھ پھیر کر چیک کریں کہ کہیں کوئی زخم یا چھوٹا ساکٹ یا پھوڑا پھنسی تو نہیں۔ 3۔ اس کے کھڑ چیک کریں کہ ان میں زخم یا کیڑے تو نہیں پڑے ہوئے۔ 4۔جانور کی کمر پر ہاتھ لگائیں اس کی کمر کی ہڈی آپ کے ہاتھ میں جتنی بڑی ہوگی جانور اتنا صحت مند ہوگا‘ اس کا سینہ چیک کریں۔5۔ سینگ ہاتھ سے پکڑ کر ہلا کر چیک کریں۔ یہ بھی مصنوعی لگاتے ہیں۔6۔ جانور کو چارہ کھلا کر چیک کریں کہ کھارہا ہے اگر نہیں کھارہا‘ منہ دوسری طرف پھیرلیتا ہے تو تھوڑی دیر کھڑے رہ کر وقفے وقفے سے چیک کریں پھر بھی نہ کھائے تو سمجھیں جانور کا پیٹ خراب ہے۔ 7۔ جانور مینگنیں بالکل ٹھیک کررہا ہے تو جانور صحت مند ہے اگر موشن کررہا تو جانور ہرگز نہ خریدیں۔ 8۔ سست اور لاغر جانور سستا بھی ملے تو نہ لیجئے کیونکہ وہ بیمار ہوتا ہے۔ 9۔ جانور کو لازمی چیک کیجئے کہ اسے بخار تو نہیں‘ اکثر جانور گاؤں سے شہر جاتے ہوئے تھکاوٹ کی وجہ سے بخار کا شکار ہوجاتےہیں۔ 10۔ جانور جب گھر لے آئیں تو دو سے تین دن ہرگز اسے نہ نہلائیں۔ 11۔ دن میں صرف دو بار چارہ کھلائیں اور تسلی سے کھلائیں بعض بکرے ہاتھ سے کھانے کے عادی ہوتے ہیں انہیں ہاتھ میں پکڑ کر چارہ کھلائیں اگر چارہ کھانے کے بعد جانور جگالی نہ کرے تو اس کا پیٹ خراب ہے‘ اسے عبقری دواخانہ کی ’’جانور شفاء‘‘ لکھی گئی ترکیب سے استعمال کروائیں‘ ہر تین گھنٹے بعد پانی دکھائیں۔ 12۔ قربانی کے لیے ہمیشہ اچھے پروفیشنل قصائی کا انتخاب کریں اور ہمیشہ شریعت کے مطابق قربانی کریں۔ اللہ تعالیٰ تمام بھائیوں کی قربانی قبول کرے۔ (میاں عاطف‘ حاصل پور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 838 reviews.