Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ذہنی دباؤ‘ اعصابی کھچاؤ اور دماغی پریشانی! ایک کپ سے ختم

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

ذہنی دباؤ‘ اعصابی کھچاؤ اور دماغی پریشانی
مجھے اچھی طرح یادہے میری عمر تقریباً کوئی گیارہ بارہ سال ہوگی میری والدہ رحمۃ اللہ علیہ کے پاس ایک خاتون بیٹھی رو رہی تھی ہوا یہ کہ سخت بارشیںہوئیں‘ ان کا مکان گرگیا، گھر کے افراد تو بچ گئے لیکن کچھ بھی باقی نہ بچا اور بارشوں کی وجہ سے ان کی تمام فصلیں برباد ہوگئیں اور ایک غلطی جو ان سے یہ ہوئی کہ انہوں نے بینک سے قرض لیا ہوا تھا اور انہی فصلوں کے پکنے پر انہوں نے وہ قرض چکانا تھا۔ اب بینک والے تقاضا کررہے تھے اور وہ اس زمین کی بولی لگا کر اپنی رقم لینا چاہتے تھے۔ لیکن اب رقم کہاں سے دیں؟ اب تو زمین بھی بکنے پر آگئی ہے۔ اسی تکلیف‘ دکھ‘ مشکل اور پریشانی کی وجہ سے ان کو سردرد شروع ہوگیا۔ ذہنی دباؤ‘ اعصابی کھچاؤ اوردماغی پریشانی شروع ہوگئی حتیٰ کہ راتوں کی نیندیں ختم ہوگئیں پھر نیند کی گولیاں شروع ہوئیں ان گولیوں نے بھی اثر چھوڑ دیا‘ پھر جسم سوتا‘ دماغ جاگتا تھا ‘ہر وقت پٹھے‘ ٹانگیں‘ کمر اور جسم پھوڑے کی طرح دکھتا اور درد کرتا تھا۔ کچھ ہی دنوں کے بعد ان کے اندر ایک بے چینی‘ اعصابی تناؤ اور کھچاؤ شروع ہوا اور طبیعت میں بے زاری اور گھبراہٹ شروع ہوئی پھر دل کے ڈاکٹر کے پاس جانا‘ دل کے ٹیسٹ شروع ہوئے مال ویسے ہی ختم ہوگیا تھا اور پھر مزید علاج کے اخراجات اور زیادہ شروع ہوگئے۔ یہ چیزیں میں سن رہا تھا وہ خاتون روئے جارہی تھی اور اپنی غم کی کہانی اماں کو سنا رہی تھی۔
اماں انہیں بار بار تسلیاں دے رہی تھی اور فرمارہی تھیں کہ کوئی مسئلہ نہیں! آپ ٹھیک ہوجائیں گی۔ انہوں نے یہی ٹوٹکہ عناب‘ سپستان اور بہیدانہ پینے کا مشورہ دیا اور فرمایا کہ بہت سارا پانی بنا کر رکھ لیں دن میں بار بار ایک کپ لیکن چھوٹا چھوٹا گھونٹ پینا ہے ایک دم اس کو نگلنا نہیں ہے۔
مزید فرمایا:تین ہفتے پی کر پھر میرے پاس آنا۔ کچھ عرصہ کے بعد وہ خاتون پھر آئیں‘ اتفاقاً وہ ایسے وقت آتی جب میں سکول سے واپس آچکا ہوتا‘ ٹیوشن اور ٹیوٹر کا تو گمان ہی نہیں تھا بچے نے خود ہی پڑھنا ہوتا تھا اوربچے اچھے نمبروں میں پاس بھی ہوجاتے تھے۔ وہ بہت خوش تھیں ‘نہایت خوشحال اس کے لفظ اس کے بول اور اس کی کیفیات نہایت ہی واضح اور مطمئن تھیں۔ کہنے لگی کہ پہلے تو مجھے یقین نہ آیا کہ جہاں اتنی بڑی بڑی دواؤں نے اثر چھوڑ دیا‘ ڈاکٹروں کے ٹیسٹ بے کار‘ وہاں یہ چند جڑی بوٹیاں کیا کیا کام کریںگی لیکن غرض مند دیوانہ ہوتا ہے میں نے یہ کرنا شروع کیا بس اس کو کرتے کرتے میرے اندر ایک احساس پیدا ہوا کہ میں ٹھیک ہورہی ہوں۔
تازگی اور فرحت کا احساس
سب سے پہلے جو ہروقت گھبراہٹ بے چینی اور پریشانی ہوتی تھی اور دل ہروقت پکڑا رہتا تھا۔ طبیعت بوجھل بوجھل‘ اؑعصاب کھچے کھچے‘ وہ چیز سب سے پہلے میری بہتر ہوئی اور میں نے محسوس کیا کہ میرے دل کو کسی چیز نے جکڑا ہوا تھا اور میرا دل جو ہروقت مٹھی میں بند تھا مجھے اس سے خلاصی ملی اور میرے لیے یہ بہت بڑی نعمت تھی جو میں لوگوں کو بتا نہیں سکتی اور میرے اندر ایک تازگی اور فرحت کا احساس ہوا۔ دوسرا فائدہ جو مجھے چند ہی دن استعمال کرنے کے بعد ہوا کہ پہلے ایسے ہوتا تھا کہ نیند آتی پھر جھٹکا لگتا نیند کھل جاتی‘ پھر نیند کی نیت کرتے کرتے جب میں تھک جاتی پھر نیند آتی پھر کچھ جھٹکے کے بعد نیند کھل جاتی تھی یہی حالات میرے ساتھ تھے اور انہی کیفیات کے ساتھ زندگی گزر رہی تھی حتیٰ کہ اب تو عالم یہ ہوگیا تھا کہ رات کی تنہایوں سے مجھے خوف آتا اور میں ڈر جاتی کہ میری رات کیسے گزرے گی پھر میرے ساتھ یہ ہوا کہ گرمیوں کی راتیں مجھے اچھی لگنا شروع ہوگئیں کہ وہ چھوٹی ہوتیں اور سردیوں کی راتیں مجھے خوفزدہ کرتیں اور ویسے بھی یہ وہ زمانہ تھا جب لوگ جلدی سونا اور جلدی اٹھنا اپنی زندگی کا سلیقہ اور شعار بناچکے تھے اور اسی میں کامیابی سمجھتے تھے۔ وہ خاتون ٹھندی آہ بھر کر کہنے لگی اب تو عالم یہ ہے کہ مجھے کبھی کبھی دن کو بھی اونگ آجاتی ہے اور میں سوتی ہوں تو پتہ چلتا ہے کہ میں تو ڈیڑھ گھنٹہ تک سو چکی ہوں اور رات کا انتظار کرتی ہوں کہ مزے کی نیند سوؤں گی اور واقعی رات کو مجھے مزیدار نیند آتی ہے اور صحت مند لمحے گزرتے تھے۔ اس قہوہ کے پینے سے تیسرا فائدہ جو بہت اچھا ہوا ہے میرے سر کے بال تیزی سے اتر رہے تھے کیونکہ دماغ میں ہروقت سوچیں ذہن میں ہروقت ٹینشن اعصاب میں ہروقت کھچاؤ ‘ٹانگوں میں درد‘ پٹھوں میں کھچاؤ ‘طبیعت میں بے چینی‘ بے کلی اور بے قراری اس کا اثر تو ظاہرسی بات ہے میری نیند پر‘ پٹھوں پر‘ اعصاب پر اور وہاں بالوں پر پڑنا تھا اور شاید میرے بالوں پر کچھ عرصہ بہت زیادہ پڑا جو میرے ذہن سوچ اور وہم و گمان میں نہیں تھا اور میں بے چین سی رہی۔
کہیں میرے بالوں کو میری ہی نظر نہ لگ جائے
مجھے خود احساس ہونا شروع ہوا کہ میرے جو بہت تیزی سے گرتے ہوئے بال تھے وہ گرنا کم ہورہے ہیں اور بالوں کی دوشاخیں ہوتی تھیں حتیٰ کہ بعض اوقات میں سر پر ہلکا مساج یا تیل لگاتی تو میرے بال ہاتھوں میں آجاتے تھے۔ اب کنگھا کرنے پر بھی چند بال اترتے ہیں اور بال بہترین خوبصورت‘ لمبے‘ گھنے ہیں اور مجھے خود اپنے بالوں پر رشک آتا ہے اور بعض اوقات احساس ہوتا ہے کہ میرے بالوں کو میری خود کو نظر نہ لگ جائے۔ کئی خواتین نے مجھ سے پوچھا بہن آپ کون سا مصالحہ یا دوائی استعمال کرتی ہیں جس سے بال اتنے‘ خوبصورت اور گھنے ہوگئے ہیں جبکہ اس سے پہلے آپ کے بال ایسے نہیں تھے تو میں انہیں بھی یہی قہوہ بتادیتی ہوں اب تک کوئی بارہ تیرہ خواتین کو یہ قہوہ بتایا ہے اور ان میں سے اکثریت نے استعمال کیا ہے اور واقعی انہیں بہترین فائدہ اور نتیجہ ملا ہے۔ اس عنابی قہوہ کے بقیہ فوائد آئندہ قسط میں بتاؤں گا۔ اس لاجواب عنابی قہوہ کا مکمل طریقہ اور نسخہ نوٹ فرمالیں۔
قہوہ کا نسخہ نوٹ فرمالیں!
ھوالشافی: گیارہ دانے عناب، کیڑا لگا ہوا نہ ہو‘۔ گیارہ دانے سپستان اور ایک بڑا چمچ بہی دانہ، ہلکا سا کوٹ کر ایک کلو یا ایک لیٹر ابلتے گرم پانی میں رات کو بھگو کر رکھ لیں‘ صبح اچھی طرح مل چھان کر شہدیا شکر جو بھی میٹھا مناسب ہو اگر میٹھا نہ بھی ملائیں تو کوئی حرج نہیں ۔ سردی ہو تو نیم گرم ایک ایک کپ سارے دن میں ایک کلو پانی ختم کریں اس طرح روزانہ نئی دوائی اور نیا پانی۔ اگر بیماری زیادہ ہو تو آپ زیادہ گیارہ کی بجائئے اکیس اور چالیس دانے بھی ایک دن میں استعمال کرسکتے ہیں اور اسی کے حساب سے بہی دانہ کی مقدار بھی بڑھالیجئے۔ چند دن‘ چند ہفتے استعمال کیجئے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 842 reviews.