Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آسان عمل! دھاگہ جلائیں‘ جادوگر کا چہرہ آپ کے سامنے

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

چند سال پہلے ایک بہت بڑی مصیبت میں پھنس گئی۔ میں ایک گندے عامل کے چنگل میں پھنس گئی‘ 80 سال کا عامل جو کہ انتہائی غلیظ سفلی عمل کرکے دوسروں کی زندگیاں اجیرن بنا دیتا تھا۔ میں اس کے چنگل میں کیسے پھنسی یہ ایک الگ داستان ہے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ چند سالوں سے ماہنامہ عبقری پڑھ رہی ہوں۔ اس میں موجود اعمال و ٹوٹکوں نے مجھے بہت بڑی بڑی مصیبتوں سےنکالا ہے۔ الحمدللہ! ۔ میں چند سال پہلے ایک بہت بڑی مصیبت میں پھنس گئی۔ میں ایک گندے عامل کے چنگل میں پھنس گئی‘ 80 سال کا عامل جو کہ انتہائی غلیظ سفلی عمل کرکے دوسروں کی زندگیاں اجیرن بنا دیتا تھا۔ میں اس کے چنگل میں کیسے پھنسی یہ ایک الگ داستان ہے۔ میں انتہائی پریشان تھی کہ ماہنامہ عبقری اپریل 2016ء کا شمارہ ہاکر گھر میں دے کر گیا۔
اس کے صفحہ نمبر 36 پر ایک قاری کا دیا عمل ’’برائے پلٹائے جانے و ختم کرنے حیض و نفاس پلید عمل‘‘میں نے تفصیل پڑھی اور کرنا شروع کردیا۔ وہ بابا کرائے دار اور میرے گھر میں ہی رہتا تھا۔ جب میں نے عمل شروع کیا تو اس کو محسوس ہوگیا اور اس نے مزید سخت سفلی عمل کرنا شروع کردیا۔ مگر میں نے عمل نہ چھوڑا ‘ صرف چند دن کے بعد ہی وہ بابا میرا گھر چھوڑ گیا۔ مگر جانے کے بعد باز نہ آیا اور بدلہ لینے کی ٹھان لی۔
بابے نے رکاوٹیں ڈالنے کی بہت کوشش کی مگر میں نے عمل نہ چھوڑا ۔آج وہ بابا پسپا ہوچکا ‘ اس کے سارے سفلی عمل بے کار ہوگئے۔وہ عمل درج ذیل ہے:۔
عمل برائے پلٹائے جانے و ختم
کرنے حیض و نفاس و پلیدعمل
گندے خیالات‘ نشے کی طرف رجحان‘ زنا بازی وغیرہ۔ بد سے بدتر حالات اور گندگی کو دور کرنے کیلئے‘ بدعادات کو چھڑانے کیلئےکامیاب ترین عمل ہے۔
درود ابراہیمی20 مرتبہ۔
بِسْمِ اللہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ 100 مرتبہ
بَطَلَ السِّحْرُ بِاِذْنِ اللہِ 313 مرتبہ
سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 228 پارہ نمبر 2 (195 مرتبہ)
بِسْمِ اللہِ وَبِاللہِ اَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الرِّجْسِ النَّجِسِ الْخَبِیْثِ الْمَخْبَثِ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْم۔ (112 مرتبہ)
درود ابراہیمی 20 مرتبہ۔یہ عمل 23 دن کا ہے۔ نوٹ: خیال رہے یہ عمل رات کو نہیں کرنا صرف صبح فجر سے لے کر مغرب سے پہلے تک ختم کرنا ہے۔
کالاجادو فوراً زائل
ایک اور عمل قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں؛۔اگر بہت سخت علم کسی بھی شخص پر چلا ہو اور کہیں سے کوئی حل نظر نہ آرہا ہوتو جو شخص تکلیف میں مبتلا ہے۔ آسمانی رنگ کا دھاگہ لے اور پھر اوّل آخر درود شریف پڑھ کر اس دھاگے کو ڈبل کریں اور گرہ روزانہ لگا کر بسم اللہ اور سورئہ الفلق پڑھیں اور گرہ کس کر پھونک مار دیں۔ اسی طرح گیارہ گرہ لگائیں اور اس دھاگے کو توے پر رکھ کر جلائیں‘ جادو کرنے والے کا چہرہ بن جاتا ہے فوراً جادو کا اثر زائل ہو جاتا ہے اور لا الہ الا اللہ پڑھ کر دل پر پھونک ماریں آپ اپنے آپ کو ہلکا محسوس کریں گے۔ میرا آزمایا ہوا ہے اللہ ہر سحر اور ہر شر سے کل مومنین کی حفاظت کرے (آمین)۔
کاپی پر اللہ لکھنے سے پریشانی ختم
حکیم صاحب نے ڈبے والی کاپی پر اللہ اللہ لکھنا بتایا میں جب بھی پریشانی ہوتی اور کچھ حل نظر نہ آرہا ہوتا تو کاپی پر لکھنا شروع ہوجاتی ہوں۔اللہ کریم کے کرم سے پریشانی دور ہوجاتی ہے۔ مجھ پر اللہ کریم کی خاص نظر رحمت ہوئی اور اللہ پاک نے میرے دائیں ہاتھ پر اپنا نورانی نام اللہ پرنٹ کردیا ہے صاف نظر آتا ہے اللہ کرے میرے دل پر بھی اللہ محمدﷺ لکھا جائے اور تاحیات بعد حیات لکھا رہے آمین۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 845 reviews.