Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2009ء

ورم و زخم معدہ حکیم صاحب میری عمر 33برس ہے۔ تقریباً ایک ڈیڑھ ماہ سے میرے معدے میں درد ہوتا ہے۔ دبانے سے بھی درد ہوتا ہے۔ میرے منہ سے ترش پانی بہتا رہتا ہے۔ گندے ڈکار آتے ہیں۔ تھوک زیادہ آتی ہے اور بھوک بھی نہیں لگتی۔ طبیعت میں گرانی اور بے چینی رہتی ہے، جی متلاتا ہے اور سر میں درد بھی رہتا ہے۔ حکیم صاحب مہربانی فرما کر کوئی اچھا سا نسخہ تجویز کر دیں۔ (سعیدہ بٹ۔ لاہور) ج: آپ نے جو علامات لکھی ہیں ان کے مطابق آپ کے معدہ میں ورم یا زخم ہے جو کہ غذا کی خرابی سے ہوتا ہے۔ زیادہ کھانے، خراب، دیر ہضم، باسی اور فاسد غذا کے کھانے نیز زیادہ مصالحہ دار غذا، کچے یا گلے سڑے میوہ جات اور خراب قسم کی مچھلی کھانے سے ورم معدہ یا زخم جیسی علامات پیدا ہو جاتی ہیں۔ آپ پریشان نہ ہوں درج ذیل نسخہ استعمال کریں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے شفاءہوگی۔ نسخہ قومی دھارا ست پودینہ، ست اجوائن، کافور۔ طریقہ تینوں ہموزن لے کر کھرل میں پیش لیں اور شیشے کی بوتل میں ڈال کر دھوپ میں رکھ دیں تھوڑی دیر میں پگھل کر مائع حالت میں دوا تیار ہو جائے گی۔ آپ کے لیے بہتریہ ہے کہ چند دن ہلکی غذا استعمال کریں۔ چارٹ سے غذا نمبر 6-5 استعمال کریں۔ قبض حکیم صاحب !میں ایک مدت سے قبض کی تکلیف میں مبتلا ہوں۔ رفع حاجت کے وقت دیر تک بیٹھنا پڑتا ہے اور پاخانہ خشک خارج ہوتا ہے بعض اوقات قبض کی وجہ سے ہوا پیدا ہو کر پیٹ پھول جاتا ہے۔ طبیعت سست رہتی ہے اور سر میں بھی درد ہونے لگا ہے اور کبھی دل بھی تیز دھڑکنے لگتا ہے اور طبیعت میں بے چینی کی وجہ سے نیند بھی خراب ہو جاتی ہے۔ براہ مہربانی مجھے اس تکلیف سے نجات حاصل کرنے کے لیے کوئی اچھا سا نسخہ تجویز کر دیں۔ شکریہ! (محمد آصف، کھاریاں) ج: قبض کی تکلیف بڑی آنت کی قوت دافعہ (باہر نکلنے والی قوت) میں کمزوری یا افعال میں خرابی کی بناءپر ہوتی ہے۔ غذا کی خرابی، خشک اشیاءکا استعمال، اعصابی کمزوری، عام جسمانی کمزوری، صفراءکا آنتوں پر نہ گرنا، بواسیر، معدہ و جگر کے امراض، فالج اور موٹاپا اس کے اسباب میں سے ہیں۔ آپ درج ماہنامہ عبقری کے دفتر سے ہاضم خاص منگوا کر استعمال کریں انشاءاللہ اس تکلیف دہ پریشانی سے نجات حاصل ہوگی۔چارٹ سے غذا نمبر 8-6 استعمال کریں۔ پرہیز آلو، گوبھی، بینگن، اروی، چنے کی دال، ماش کی دال، مٹر، لوبیا، گوشت، انڈے، مچھلی اور مغزیات کا استعمال نہ کریں۔ میدے کی روٹی، چاول، مٹھائی، سری پائے، کلیجی اور پیسٹری وغیرہ بھی مضر ہیں۔ ضعف جگر حکیم صاحب! میری عمر ۰۲ سال ہے مجھے بھوک نہیں لگتی اور جسم دن بدن کمزور ہوتا جا رہا ہے بعض اوقات دائیں پسلیوں کے نیچے ہلکا ہلکا درد رہتا ہے۔ منہ کا ذائقہ بھی بدل گیا ہے۔ چہرے کا رنگ زرد اور سفیدی مائل ہو گیا ہے۔ برائہ مہربانی کوئی اچھا سا نسخہ تجویز فرمائیں۔ (خالد حفیظ، شیخوپورہ) ج: آپ ماہنامہ عبقری کے دفتر سے اکسیر البدن منگوا کر 2ماہ استعمال کریں۔ چارٹ سے غذا نمبر 6-5 استعمال کریں۔ پرہیز گرم مصالحہ جات، سرخ مرچ، لہسن، انڈا، چائے، گرم اور تیل سے بنی ہوئی چیزیں نیز برف سے پرہیز کریں۔ بے خوابی حکیم صاحب! میں ایک دفتر میں کام کرتا ہوں‘ کچھ عرصہ سے مجھے رات کو دیر تک نیند نہیں آتی۔ چند لمحے غنودگی کے بعد نیند ختم ہو جاتی ہے اور سر میں گرمی محسوس ہوتی ہے اور بعض اوقات دل کی حرکات تیز ہو کر طبیعت بے چین سی ہو جاتی ہے۔ براہ کرم اس مسئلہ کے حل کے لیے کوئی اچھا سا نسخہ تجویز فرما دیں۔ شکریہ۔ (عبدالسلام، ڈی جی خان) ج: انسانی صحت کو تندرست رکھنے کے لیے نیند ایک اہم جزو ہے۔ نوجوانوں کو کم از کم چھ گھنٹہ اور زیادہ سے زیادہ آٹھ گھنٹے تک سونا چاہیے۔ عمر کے مختلف مدارج میں نیند کم و بیش ہوتی جاتی ہے۔ نیند کا نہ آنا بہت سی پریشانیوں کا باعث ہوتا ہے مثلاً دماغ میں آمد خون کی کمی، دماغ کی خشکی، گرم غذاﺅں کا زیادہ استعمال، تیز بخار، شراب، تمباکو، چائے قہوہ اور نشہ آور اشیاءکا استعمال، رنج و غم، کثرت جماع سے بھی بے خوابی کا عارضہ لاحق ہو جاتا ہے۔ آپ درج ذیل نسخہ استعمال کریں ‘ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔چارٹ سے غذا نمبر 6 استعمال کریں۔ ھوالشافی سونف 100 گرام‘ مغز بادام شیریں 100 گرام‘ مصری 100 گرام‘ الائچی خورد 10 گرام ‘ مرچ سفید 10 گرام کوٹ پیس کر سفوف بنا کر ایک چمچ صبح و شام تازہ پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔ صحت کی تباہی عمر 18 سال‘ وزن 110 پاﺅنڈہے۔ برسوں اپنی صحت کو خود تباہ کرتا رہا اب اسے بہتر بنانے کا عزم کر لیا ہے۔ جسمانی و ذہنی کمزوری کو دور کرنے کیلئے غذائی ‘ دوائی اور ورزشی علاج و تدابیر بتائیے۔ نگاہ کمزور ہو گئی ہے۔ احساس کمتری اور غصے نے برا حال کر دیا ہے۔ آپ کی رہنمائی اور مشورہ بحالی صحت میں معاون ہو گا۔ (محمد سلیم حسین کسبائی‘ کراچی) ٭ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنا رحم فرمائے اور آپ کی توبہ قبول فرمائے۔ آپ کے عزم کو ثبات و استحکام عطا فرمائے۔ ہمارے نوجوانوں میں ایک عام بے چینی پائی جاتی ہے۔ ان کے فکر و نظر میں ایک انتشار پایا جاتا ہے۔ ان کے اقدامات کی راہ ٹیڑھی ہے۔ ان کے عزائم تعمیری نہیں ہیں اور ان کے اعمال اور افعال حقیقت سے بعید ہیں۔ در اصل یہ تمام وہ نوجوانانِ وطن ہیں کہ جو بے راہ روی کا شکار ہوئے ہیں اور اپنے ہاتھوں جنہوں نے اپنی صحت کے قلعوں کو تاراج کیا ہے۔ آپ کیلئے میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ توبہ کر کے اعتدال کی راہ اختیار کیجئے۔ یہ اعتدال اور احتیاط ہی ہے جو آپ کی صحتِ رفتہ کو واپس لا سکتی ہے۔ اپنے سونے‘ جاگنے میں توازن قائم کیجئے۔ صبح کی ورزش کو اہمیت دیجئے‘ جسمانی اور قلبی صفائی کو اہمیت دیجئے‘ غذا میں سادگی اختیار کیجئے۔ماہنامہ عبقری کے دفتر سے ”نوجوانوں کا روگ کورس“ منگوا کر استعمال کریں۔چارٹ سے غذا نمبر 5 استعمال کریں۔ نیند میں چلنا ٭آدمی نیند میں کیوں چلتا ہے؟ اس کا کیا علاج ہے؟ (نائلہ نذیر ‘ لاہور) مشورہ:۔ در حقیقت یہ ایک نامکمل نیند ہے۔ گہری نیند نہ ہونے کی صورت میں انسان چلنے لگتا ہے۔ صرف چلنا ہی نہیں‘ بعض بچے( اور بڑے بھی) باتیں کرتے ہیں ‘ شور بھی مچاتے ہیں اور جب معاملہ زیادہ خراب ہو تو کھڑکی میں سے نیچے کودنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ مگر ان کو کچھ خبر نہیں ہوتی کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ در حقیقت ان کے دماغ کا عضلاتی نظام اور دماغ کا وہ حصہ جو اسے کنٹرول کرتا ہے، بیدار رہ جاتا ہے۔ جب کہ دماغ کی دوسری طاقتیں خفتہ یعنی سوئی ہوئی ہوتی ہیں۔ ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ دماغ کی کمزوری کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔ سفید تل 6 گرام رات کو پانی میں بھگو دیں۔ صبح پانی پھینک دیں اور اس میں ذرا سا شہد ملا کر دودھ کے ساتھ کھائیں۔ یہ ایک اچھا علاج ہے‘ اس کے علاوہ صبح خمیرہ ¿ گاﺅ زبان اور رات کو معجون برہمی 6‘ 6 ماشے کھانے کو دیں۔ اس سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔ چارٹ سے غذا نمبر 8-4استعمال کریں۔ بلغم جمی رہتی ہے حکم صاحب! میرے معدے اور سانس کی نالیوں میں بلغم جمی ہوئی ہے اورمنہ میں ریشہ گرتا ہے جس کی وجہ سے مسوڑھے بالکل خراب ہوگئے ہیں۔ براہ کرم مجھے کوئی ایسی دوا بتائیں کہ تمام بلغم‘ ریشہ وغیرہ پاخانے کے ذریعے خارج ہو جائے اورمجھے نزلہ‘ زکام‘ بلغم سے چھٹکارا حاصل ہو جائے میں آپ کی بہت شکر گزار ہوں گی۔ (ع‘ کراچی) جواب: بہن! آپ یہ نسخہ مستقل 2ماہ استعمال کریں۔ بلغم کو نکالنے‘ ریشہ ختم کرنے اور پھر نہ بننے میں یہ نسخہ بہترین چیز ہے۔ ہوالشافی: ملٹھی100گرام‘ سونف 100گرام‘ ہلدی 100گرام‘ ریوند چینی 100گرام‘ کوٹ پیس کر سفوف بنائیں۔ نصف چمچ دن میں 3بار یا 4بار پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔ کھٹی‘ ٹھنڈی‘ بادی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔چارٹ سے غذا نمبر 4 استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 986 reviews.