Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سالہا سال پرانے مسائل اور بیماریاں دنوں میں ٹھیک | بیوی کے وظیفہ نے سود خور کو ہدایت دلادی

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

سالہا سال پرانے مسائل اور بیماریاں دنوں میں ٹھیک
بیوی کے وظیفہ نے
سود خور کو ہدایت دلادی
بیوی کی ناراضگی اور بیروزگاری دونوں ختم
برائیلر مرغی اور نوجوان
ہر حادثہ سے حفاظت
مسوں کا آزمودہ علاج

 

سالہا سال پرانے مسائل اور بیماریاں دنوں میں ٹھیک
محترم قارئین السلام علیکم! ماہنامہ عبقری کیا ملا ہمیں تو خوشیوں‘ رحمتوں اور برکات کا خزانہ مل گیا۔ اب میں قارئین کو وہ فوائد بتاتی ہوں جو مجھے اس عظیم خزانہ (ماہنامہ عبقری) سے ملے۔
پہلا فائدہ: دو انمول خزانہ ہم نے دفتر ماہنامہ عبقری سے منگوائے‘ اس کے پڑھنے سے ہماری ساری بیماریاں ختم ہوگئیں‘ بچوں بیمار رہتے تندرست ہوگئے‘ ہم میاں بیوی کی تمام بیماریاں ختم ہوگئیں۔دوسرا فائدہ: میرا گھر جس میں‘ میں اب بھی رہتی ہوں‘ جب لیا تھا تو میرے بچے بھی کہتے تھے کہ ہم نے اس ڈبے میں نہیں رہنا‘ میں نے عبقری رسالہ میں سے سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 کی آیت کے متعلق پڑھا‘ صبح و شام ایک تسبیح ان آیات کی کرکے اللہ رب العزت سے دعا مانگتی‘ اللہ کریم نے اسی گھر کو اب اتنا خوبصورت‘ برکت اور عافیت والا بنادیا ہے کہ اب ہم نے اسے ڈبل سٹوری بنالیا ہے اور پورے محلے میں ہمارا گھر سب سے زیادہ خوبصورت لگتا ہے۔
تیسرا فائدہ: میری ساس بہت زیادہ بیمار تھیں‘ ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا‘ میں نے اور میرے میاں نے سات دفعہ صبح وشام اذان اور افحسبتم والا عمل کرکے ان کے کانوں میں پھونک ماری تو دس دن کے اندر ہی وہ ٹھیک ہونا شروع ہوگئی اور ایک ماہ کے اندر وہ بالکل ٹھیک ہوگئیں جو بھی میری ساس کو دیکھتا وہ حیران ہوجاتا کہ یہ ٹھیک کیسے ہوگئیں۔
چوتھا فائدہ: میری گردن پر ایک چنبل ٹائپ داغ تھا جو پہلے چھوٹا سا تھا بعد میں پھیل کر آدھی گردن پر پھیل گیا تو ایک درس میں آپ نے کیڑے‘ مکوڑوں اور جراثیم کیلئے سورۂ ماعون بتائی تھی تو میرے دل میں اللہ تعالیٰ نے اچانک ڈال دیا کہ یہ بھی تو جراثیم ہی ہیں‘ میں اس کا علاج تقریباً چھ سال سے کروا رہی تھی آرام نہیں آرہا تھا‘ بہت دیسی بھی اور ڈاکٹری بھی علاج کروائے وہ ٹھیک نہیں ہورہا تھا۔ میں نے وہ ٹیوب جو ڈاکٹر نے لکھ دی تھی وہ لگاتی مگر وقتی فائدہ ہوتا اور پھر وہی حالت۔ عبقری رسالہ میں سورۂ ماعون کے متعلق پڑھا۔میں نے اس ٹیوب کے اوپر روزانہ چالیس مرتبہ سورۂ ماعون پڑھ کر دم کرنا شروع کردیا اور پھر جب لگاتی تو ایک مرتبہ مزید پڑھ لیتی۔ میرا وہ داغ بالکل ختم ہوگیا اور میں شیخ الوظائف کو ہروقت دعائیں دیتی ہوں کہ ہماری سالہا سال پرانی بیماریاں دنوں میں ختم ہورہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے سروں  پر شیخ الوظائف کا سایہ ہمیشہ سلامت رکھے اور آپ کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔آمین!۔پانچواں فائدہ: میرے پاؤں کی ایڑیوں میں اتنا درد ہوتا تھا کہ میں صبح اٹھ کر پاؤں سیدھے نیچے نہیں رکھ سکتی تھی۔ جس ڈاکٹر کو دکھاتی کوئی کہتا ہڈی بڑھی ہوئی ہے کوئی کہتا ہڈیوں کی کمزوری ہے کوئی کچھ کہتا‘ کوئی کچھ۔ پھر ایک درس میں شیخ الوظائف نے بتایا کہ جب بھی ہاتھوں اور پاؤں کے ناخن اتاریں‘ ان کو سفید ٹشو میں لپیٹ کر ان پر ایک تسبیح اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَپڑھیں اور ان ناخنوں کو ٹشو سمیت دفن کردیں۔ میں نے یہ عمل تقریباً تین مرتبہ کیا۔ میری ایڑیوں کا درد ختم ہوگیا۔ چھٹا فائدہ: ہم دونوں میاں بیوی کے جسم پر ایسے نشان پڑ جاتے تھے جیسے کسی نے ڈنڈے سے مارا ہو‘ پہلے پتہ نہیں چلتا تھا۔ جب ہم لوگ نہانے کیلئے جاتے تو وہ نشان نظر آتے اور جب وہ نشان زیادہ ہوتے ان دنوں ہماری لڑائیاں زیادہ ہوجاتی تھیں۔ آپ نے روحانی غسل کا طریقہ بتایا تو ہم دونوں میاں بیوی نے کرنا شروع کردیا۔ اس عمل کی برکت سے ہمارا جسم بالکل ہلکا پھلکا ہوجاتا اور کافی عرصہ لگاتار کرنے سے ہمارے جسم پر اب وہ نشان بھی نہیں بنتے اور نہ لڑائی جھگڑا ہوتا ہے۔ یہ سب کچھ ہم نے آپ کے بتائے ہوئے وظائف سے حاصل کیا ہے۔ جس کیلئے ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزار تو ہیں ہی کہ جس نے ہمیں عبقری رسالہ اور تسبیح خانہ تک پہنچایا۔ شیخ الوظائف کی اور ان کی نسلوں کیلئے بھی دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔ (ک۔ر، لاہور)
برائلر مرغی اور نوجوان
محترم قارئین السلام علیکم!آپ سب جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں روز بروز مرغی بڑھتی چلی جارہی ہے کوئی ایسا گھر کوئی ایسا بچہ نہیں جو اس نام سے واقف نہ ہو برائلر مرغی نے ہر عمر کے لوگوں کو بہت بری طرح متاثر کیا ہے خواہ وہ دماغی ہو یا جسمانی بچہ ، جوان اور بوڑھا سب اس کا استعمال کرتے ہیں کوئی بھی ایسا افراد نہیں جسے اسکی لت نہ ہو کیوں نہ وہ برگر ، شوارما، پیزا، قورمہ، چرغہ وغیرہ وغیرہ برائیلر کے نقصان کی بات کریں تو بات کہاں سے چلے اور کہاں ختم ہو لہٰذا جب ایک بچہ ہوتا ہے ماں باپ اسے جس طرح کا ذائقہ لگاتے ہیں بچہ خود بخود وہی ذائقہ اپناتا چلا جاتا ہے پہلے لوگوں کے گھر میں بکرے یا گائےکا گوشت بنتا تھا‘ لوگ اسی کو جانتے تھے‘ برائیلر کو کوئی منہ نہیں لگاتا تھا۔ آج وائٹ میٹ کے نام پر ہم نے بیماریوں کو گلے لگالیا ہے برائیلر وقت سے پہلے بچوں کو بالغ کررہا ہے اور یہ چیز ہماری نسلوں ہماری اولادوں کو حرام کاری، بدتمیزی، آنکھوں سے ماں، باپ کی عزت‘ بہن بھائیوں کا خیال ختم کررہا ہے۔ برائیلر مرغی بچوں میں نافرمانی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ برائیلر مرغی جنسی خواہشات کو بے حد بڑھا دیتی ہے جس سے معاشرے میں بے حد برائی پھیل رہی ہے۔ مردانہ ہارمونز اور زنانہ ہارمونز بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔ لڑکی اور لڑکے کے چہروں پر داغ دھبے بالوں کا سفید ہونا، گنجا ہونا، عورتوں کے غیر ضروری بال، ماہواری کا نظام خراب ہونا، 10 سے13 سال کی بچیوں میں لیکوریا، ہارمونز ایکٹو ہونا یہ تو ایک عام سی بات بن گئی ہے۔ اسکے بعد شادی شدہ جوڑوں کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد بانچھ پن کا شکار ہے۔ شادی کے بعد برائیلر مرغی انسان کو بالکل صفر پر لے آتی ہے۔ پھر مرد ازدواجی زندگی کی صلاحیتوں سے محروم ہو جاتے ہیں اور خواتین ہارمونز کی خرابی کی وجہ سے بچہ دانی کی رسولیوں، اووری کا کام مکمل طور پر نہ ہونا، داغ لگنا، ماہواری کا داغ لگتے لگتے 10-12 دن پر بات چلی جاتی ہے۔ برائیلر انسان کو کس طرح کس کس عمر میں ذہنی طور پرڈپریشن کا شکار کرتا چلا جاتا ہے انسان کی سوچ سے باہر ہے۔ یہ بات پھر بڑی عمر کے لوگ جو ہر وقت جوڑوں کے دردوں میں مبتلا رہتے ہیں کسی کو معدہ جگر کا مسئلہ درپیش ہے آجکل جو مسئلہ سب سے زیادہ نظر آرہا ہے وہ آنت کا کینسر ہے، چھاتی کا کینسر ہے، منہ کا کینسر ہے یہ سب فاسٹ فوڈ اور برائیلر کی مہربانی ہے۔ اگر ہم برائیلر چھوڑ دیں تو ایسا نہیں ہے کہ زندگی گزارناناممکن ہو جائے۔ لہٰذا میری گزارش ہے کہ اس سب سے نکلنا تھوڑا مشکل ضرور ہے پر ناممکن نہیں ہے ہم کیوں اپنے ہاتھوں سے حلال پیسوں سے بیماری خریدیں؟ اسی بات سے اس برائیلر کا بائیکاٹ کردیں۔ خدارا میری التجا ہے اپنی اولاد اور اپنے آپ کو اس بیماری سے بچائیں بچائیں بچائیں۔برائیلرمرغی کو اپنے گھر سے اپنے پیاروں کے گھر سے مکمل طور پر ختم کردیں۔ اگر کھانی ہی ہے تو دیسی کھائیں۔ گھر میں پال لیں یا کسی گاؤں وغیرہ سے منگوا کر کھائیں۔ (ڈاکٹر فضہ منصور صادق‘ لاہور)
بیوی کے وظیفہ نےسود خور کو ہدایت دلادی
حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! (1)صبح و شام تین، تین مرتبہ یہ دعا پڑھنے سے ناگہانی بلائوں اور حادثات سے اللہ کے فضل و کرم سے انسان محفوظ ہوتا ہے۔ بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْ ءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاءِ وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔
یہ میرا بارہا کا آزمودہ ہے چارسدہ شہر میں بم دھماکہ ہوا میرے قریب تقریباً 50,60گز کے فاصلے پر، میرے نزدیک بہت سے لوگ شہید ہوئے اور سینکڑوں زخمی جبکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےاور اس وظیفہ کے پڑھنے سے میں بال بال بچ گیا ۔ ایک چھرا میرے قریب سے گزر کر معمولی سا کان زخمی کرگیا وہ بھی جلد صحت یاب ہوگیا۔ یہ وظیفہ میں تقریباً چھ سات سال سے صبح و شام تین تین مرتبہ پڑھ رہا ہوں جس سے اللہ پاک نے مجھے نئی زندگی دی ہے۔ (یہ تقریباً پانچ سال پہلے کا واقعہ ہے)
(2)ہمارا رشتہ دار ہے جو کچھ عرصہ پہلے تقریباً پانچ سال پہلے کافی گنہگار تھا سودخور تھا لوگوں سے سود پر قرضہ لیتا تھاجس کے وجہ سے گھر میں فاقے اور لڑائی جھگڑے ہوتے تھے۔ کافی مقروض ہوچکا تھا اور سود کا لین دین کی وجہ سے تقریباً ایمان بھی کھو بیٹھا تھا۔ حالات ان کے اور ان کے گھر والوں کے اتنی خراب تھے کہ الفاظ میںبیان نہیں کرسکتا ناشکری اور مایوسی میں یہ الفاظ کہتے کہ پانچ وقت کی نماز بھی ادا کرتا ہوں کوئی کام ٹھیک ہوتا ہی نہیں۔ جب کوئی گاڑی یا کوئی چیز خریدتا تو یہ کفریہ کلمات ادا کرتے۔ اس کی اور اس کے گھر والوں کی زندگی میں کافی پریشانیاں ‘جھگڑے‘ فاقے ہوتے تھے۔اس کی بیوی کو کسی نے کہا کہ روزانہ پانچ سو مرتبہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِاول وآخر 7 مرتبہ درودشریف پڑھا کرو۔ اس بیوی نے یہ کرنا شروع کردیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو ہدایت دی ۔ اب الحمدللہ وہی شخص پانچ وقت کا نمازی‘ تہجد گزار ہے۔ گلی سے نگاہیں نیچی کرکے گزرتا ہے‘ ہروقت استغفار پڑھتا رہتا ہے ۔(عطاء اللہ، چارسدہ)
چہرے یا جسم کے مسوں کا آزمودہ علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں قارئین کیلئے اپنا آزمودہ ایک عمل لےکر حاضر ہوئی ہوں۔ اس عمل سے بلاتکلیف موہکے جھڑجاتے ہیں‘ آزما کر دیکھ لیں۔ ترکیب: نئے مونجھ سے غیراستعمال شدہ رسی لیں (جو چارپائیاں بننے کے کام آتی ہے) بان فروش سے مل جائے گی اس پر عمل اس طرح کریں کہ جتنی تعداد میں موہکے ہوں اتنی ہی گانٹھیں اس پر دینی ہیں‘ گرہ دیتے وقت مریض مسے پر انگلی شہادت رکھے اور عمل کرنے والا یہ پڑھے۔ فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْاوَ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ﴿الانعام۴۵﴾
صرف اتنا کلمہ‘ اوپر دم کرنے کی ضرورت نہیں پھر دوسرے مسے پر انگلی رکھے اور عامل آیت کا حصہ پڑھے اسی طرح جتنے موہکے ہوں اتنی گرہیں لگالیں اور رسی لپیٹ لیں اور گھر کے قریب کسی گندے ملبے کے ذخیرہ کے اندر دبادیں جہاں کم از کم دوہفتے دبی رہے‘ تین چار روز بعد موہکے گرنا شروع ہوجائیں گے اور چند دنوں میں جلد صاف شفاف ہوجائے گی۔ پہلی بار میں فائدہ نہ ہوتو دوسری بار کریں۔ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (سلونی‘ حسن ابدال)
بیوی کی ناراضگی اور بیروزگاری دونوں ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ سال عبقری روحانی اجتماع میں شرکت کی‘ میرے دو مسائل بہت گھمبیر تھے جو الحمدللہ اس اجتماع میں ہونے والی اسم اعظم سےمزین دعاؤں کی برکت سے حل ہوگئے۔ میرا پہلا مسئلہ میری بیوی کی ناراضگی تھی‘ کچھ عرصہ سے مکمل قطع تعلق تھا‘ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہ تھی‘ الحمدللہ! اجتماع سے واپسی پر کچھ ایسے حالات بنے کے ہماری صلح ہوگئی۔ دوسرا مسئلہ میرے کاروبار کا تھا‘ میرا کاروبار بالکل ختم ہوچکا تھا‘ انتہائی تنگدستی کا زمانہ تھا‘ عبقری روحانی اجتماع سے واپسی پر مجھے اللہ کریم کے فضل سےبہت ہی اچھی نوکری مل گئی ہے۔ عبقری روحانی اجتماع میں شرکت سے بہت سکون ملتا ہے۔ اللہ کریم یہ تعلق عمر بھر قائم رکھے۔ (م۔ش، ٹوبہ ٹیک سنگھ) 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 866 reviews.