Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میں نے’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے کیا فیضپایا...؟

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

ایسے لوگوں کے مشاہدات کی سچی آپ بیتیاں جنہوں نے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے زندگی کا سُکھ پایا۔۔۔ ان کی کہانی انہی کی زبانی پڑھیں .

لاہوتی وظیفہ کیا!بیٹی کی فوراً شادی ہوگئی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے آپ خیریت سے ہوںگے ‘ماہ اکتوبر 2011ءکا عبقری ملا ‘پڑھا ‘بے حد شاندار اور مفید لگا۔ عبقری ہمارے گھر سات آٹھ سال سے آرہا ہے‘ اتنا اچھارسالہ ہے کہ ہر ماہ اس کا انتظار رہتا ہے‘ اس کےوظائف اور ٹوٹکے جڑی بوٹیوں سے علاج ہم کرتے رہتے ہیں۔ عبقری رسالہ میں علامہ لاہوتی صاحب سے کوپن کے ذریعے خطوط پر وظیفہ بچی کی شادی کے لیے لیا۔ گھر کے حالات اچھے نہ تھے‘ تنگدستی کے باعث کچھ بھی جہیز میں چیز نہ جمع کرپائی تھی ‘یہ وظیفہ علامہ لاہوتی صاحب نے عطا کیا میں نے بہت مگن ہوکر اور جانفشانی سے پڑھا اور اللہ تبارک تعالیٰ نے میری سنی‘ میری بیٹی کی بی ایس سی فائنل سے پہلے ہی شادی ہوگئی اور اس نے اپنی پڑھائی شادی کے بعد مکمل کی اور اللہ پاک کی طرف سے بہت اچھے اسباب بن گئے۔ بیٹی اپنے گھر کی ہوگئی اب ماشاء اللہ اس کا ایک سال کا بیٹا ہے اپنی مصروفیات کہہ لیں یا کوتاہی میں علامہ لاہوتی صاحب کو شکریہ کا خط نہ لکھ پائی میں ان کی بے حد شکر گزار ہوں‘ وظیفہ یہ تھا :دو رکعت نماز پڑھنی ہے سورۂ فاتحہ پڑھتے ہوئےاِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ پر تکرار کرنی ہے دو سو بار یا جتنی پڑھ سکنے کی طاقت ہو۔ (شمع، حیدر آباد)
گھر سے مخلوق نکلی اور غائب ہوگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو صحت و تندرستی دے ۔اللہ پاک آپ کو بہت سی خوشیوں سے نوازے‘ اس وقت بھی میں آپ کا درس سن رہی ہوں۔ حج پر آپ کے جانے سے پہلے کا ‘آپ کو حج مبارک ہو۔جون کا رسالہ میں نے لاہور سے اپنے چچا کے بیٹے کی منتیں کرکے منگوایا جب رسالہ ملا توا س میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھا‘ اس میں ایک وظیفہ یَاقَہَّارُ تھا۔ وہ وظیفہ ہم بہنوں نے پڑھنا شروع کیا ‘ اس دن تھوڑا سا پڑھ کر ہم سو گئے‘ مجھ سے چھوٹی بہن نے خواب دیکھا کہ گھر میں ایک الماری ہے اس الماری میں جنات کا قبضہ ہے‘ فجر کی نماز ہم نے پڑھی میں نماز کے بعد چھت پر سو گئی تو مجھے لگا چھت پر قافلے بھاگ رہے ہیں نظر کچھ نہیں آیا بس خواب سی حالت میں سنا میں اٹھ کر نیچے کمرے میں آئی تو چھوٹی بہن آمنہ نماز کے بعد سوئی نہیںتھی بلکہ وہ یَاقَہَّارُ کا ورد کررہی تھی اور مجھے بتایا کہ باجی نے جنات دیکھے ہیں‘ میں نے بھی اس کے ساتھ یَاقَہَّارُ کا ورد شروع ردیا تو دوپہر تک بہن نے دیکھا کہ قافلے کے قافلے ہمارے گھر سے جنات کے نکل گئے ہیں۔ پھر محترم حکیم صاحب ہم نے کافی دن میں لگاتار کوئی گیارہ لاکھ کے قریب یَاقَہَّارُ پڑھا اور کتنی ہی قسم کی بہت زیادہ مخلوق ہمارے گھر سے نکلی پھر حکیم صاحب ہمارے گھر سے غیبی مخلوق ختم ہوئی۔(نصرت جہاں‘ راولپنڈی)
لاعلاج مریض آسان عمل سے صحت یاب
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو خیر و عافیت اور سلامتی والی درازعمر عطا فرمائے‘ آپ کی نسلوں کو ہمیشہ شاد و آبادرکھے۔ میری پھپھو فیصل آباد کے ایک ہسپتال میں داخل تھیں ان کے دماغ کا آپریشن تھا امی ابو وہاں گئے۔ ابو ہسپتال سے باہر چائے پینے گئے تو وہاں عبقری رسالے پر نظر پڑی تو ابو نے خرید لیا کہ رات کو بیٹھے رسالہ پڑھ لوں گا‘ وقت اچھا گزرے جائے گا۔ دوسرے دن واپسی پر امی رسالہ ساتھ لے آئیں ہم نے پڑھا پھر انٹرنیٹ پر باقی رسالے بھی نکال کر پڑھے۔ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کے بارے رسالہ میں پڑھا۔ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کتاب بھی عبقری آفس لاہور سے منگوائی۔
ان دنوں میں بہت زیادہ بیمار تھی‘ بے شمار جگہ سے علاج کروایا‘ ادویات کھائیں مگر مرض کی سمجھ نہ آرہی تھی‘ میں نے یَاقَہَّارُ کا وظیفہ جو کہ جنات کا پیدائشی دوست کتاب میں سے دیکھا تھا۔ 91 دن صبح و شام گیارہ تسبیح اول و آخر گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھا۔ (فوزیہ اقبال‘سیالکوٹ)
گھر سے سانپ‘ نیولے اور چوہے نکلتے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر سے سانپ، مختلف رنگوںکے نیولے اور چوہے تو بے شمار نکلتے ہیں ۔چوہے تو اکثرہماری ہر کھانے پینے والی چیز میں سے نکلتے رہتے ہیں جب بھی میں نماز پڑھنے یا وظیفہ پڑھنے بیٹھتی تھی بہت بڑے بڑے چوہے چھپکلیاں مصلیٰ کے پاس سے لائن بنا بنا کر گزرتے تھے کئی دفعہ میں ڈر جاتی تھی وہاں سے اٹھ جاتی تھی‘ کاٹنے کو دوڑتے تھے۔ اتنی دوائیاں ڈالتی تھی سب کھا جاتے تھے پھر میں نے اُونچی آواز سے یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کردیا پھر دوسرے تیسرے دن کبھی چوہا‘ کبھی چھپکلی مرے ہوئے نکلنے شروع ہوگئے اور شام کو مغرب کے بعد سورئہ الماعون سات دفعہ پڑھتی ہوں بلند آواز سے پھر مختلف رنگ کی بلیاں بلے نکلے بڑے بڑے ان کو چاہے اینٹ مارو یا پتھر وہ بھاگتے نہیں تھے‘ آگے سے بپھر جاتے اور غراتے تھے۔خواب میں تو بڑے بڑے سانپ نکلتے دیکھے ہیں لیکن حقیقت میں 5,6 سانپ چھوٹے نکلے ہیں دو مرے ہوئے‘ 4 زندہ نکلے۔ میری چار پائی کے پاس سے ہی ملے۔مزید جب سےمیں نے نماز میں آخری چھ سورتوں کا اہتمام کیا ہے تو بلیاں بھاگ جاتی ہیں جبکہ اس سے پہلے میرے پاس آکر عجیب عجیب آوازیں نکالتی تھیں اور بھگانے پر بھی نہ بھاگتی تھیں۔(سمیرا بانو‘راولپنڈی)
کاروبار ی بندش ختم‘ لاجواب عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر پانی والی موٹر خراب ہوگئی‘ اس کو ٹھیک کرنے کے لیے الیکٹریشن آیا‘ وہ موٹر ٹھیک کررہا تھا اور ساتھ ساتھ میرے بہنوئی سے باتیں بھی کررہا تھا کہ کام نہیں ہے ‘سارا سارا دن فارغ رہتا ہوں گھر کے حالات ٹھیک نہیں رہے وغیرہ وغیرہ
میرے بہنوئی نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا اپنے شہرہ آفاق کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں بتایا کلمہ کا نصاب کے متعلق اس الیکٹریشن کو بتایاکہ تم سارا دن پہلا کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھتے رہا کرو‘ جب تھک جاؤ تو محمدرسول اللہ کہہ لیا کرو۔ اسی طرح 70 ہزار مرتبہ پورا کرو۔ کچھ دن بعد جب بہنوئی کو وہ شخص ملا تو وہ کہنے لگا: آپ نے مجھے کیا پڑھنے کے لیے بتا دیا ہے اب تو مجھے کام سے فرصت ہی نہیں ملتی‘ میں آگے آگے ہوں لوگ کام کروانے کے لیے میرے پیچھے پیچھے ہوتے ہیں۔ (فرح ذوالفقار‘ مریدکے)
گھر کی تعمیر شروع کرارہے ہیں تو یہ عمل کیجئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم نے مکان کی تعمیر شروع کروانی تھی مگر کوئی ڈھنگ کا مستری نہ مل رہا تھا اور نہ ہی میرے ماموں مکان کی تعمیر شروع کرانے کیلئے تیار تھے۔ میری بہن نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا ہوا کلمہ کا نصاب (70 ہزار مرتبہ لا الہ الا اللہ) شروع کیا۔ ابھی مکمل بھی نہ ہوا تھا کہ میرے ماموں نے خود میرے بھائی سے کہا کہ مکان شروع کرواؤ‘ بھائی کو اسی دن بہترین مستری بھی مل گیا اور مکان کی تعمیر شروع ہوگئی۔ حیرت انگیز بات ماموں نے خود کھڑے ہوکر مکان کی تعمیر کروائی‘ جب ہمیں خبر ملی کہ گھر کی چھت پڑگئی ہے توہم نے آپ کا بتایا عمل کہ نئے گھر میں اکیاسی مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھی جائے‘ وہ عمل ہم بہنوں نے کرناشروع کردیا۔ پھر پیسے کم پڑے تو ہم نے پھر کلمہ کا نصاب شروع کیاتو میری امی کے ماموں کے بیٹے نے خود ہی ہماری امداد کردی اور یہ پریشانی بھی ختم ہوگئی ۔ اس طرح ہمارا گھر اعمال کی برکت سے مکمل ہوا۔ (رابعہ کنول‘ منڈی بہاؤالدین)
میں یاقہار کا مؤکل ہوں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ رب العزت آپ کا یہ نیک کام خیریت‘ عافیت اور برکت کی منزلیں طے کرتا ہوا ہم جیسے گناہ گاروں کے لیے مشعل راہ بنتا رہے۔ آپ نے ایک بار اپنے درس میں فرمایا تھا کہ خدا کرے تجھے کسی ولی درویش کی دعا لگ جائے ‘واقعی جیسے بددعا لگتی ہے‘ ایسے ہی دعائیں بھی لگتی ہیں۔ عبقری اور تسبیح خانہ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ واقعی آپ کو آپ کے پیر و مرشد کی دعا لگی ہے آپ کے درس کو بہت شوق سے گھر میں انٹرنیٹ کے ذریعے سنا جاتا ہے۔ مزید علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور اس میں آنے والے وظائف سے مشکلات فور ی ٹل جاتی ہیں۔
15شعبان 2013کے بعد ہمارے گھر میں ایک قیامت کا آغاز ہوا اور پورا رمضان انہی حالات میں گزر گیا ۔جادو، نظر، بیماری، جنات کا ظاہر ہونا ان سے مقابلہ، تکلیف دہ حالات کے بارے میں لمبی تفصیل لکھنا چاہتی تھی مگر مختصر یہ ہے کہ جب اسلام آباد راولپنڈی کے دو تین عاملوں نے جواب دے دیا تو میری والدہ اور میں نےعلامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے بتائے وظیفہ یَاقَہَّارُ کا ورد شروع کیا۔ میں نیم بے ہوشی میں اپنی والدہ کے ساتھ اسی اسم کا ورد کررہی تھی کہ امید کی کرن نظر آئی۔ پڑھتے پڑھتے محسوس ہوا کہ کمرے کی کھڑکی سے ایک سفید روشنی اندر آئی ہے اور اوپر سے قرآن پاک آیا اور میرے سینے سے لگ گیا اور میرے منہ سے بے ساختہ نکل گیا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد آگئی ہے۔ میرے اندر مجھے انتہائی کمزوری کے بعد بہت طاقت محسوس ہونے لگ گئی ۔ ہمیں محسوس ہوا کہ کسی نے کہا کہ میںیَاقَہَّارُ کا موکل ہوں۔ اس کے بعد کافی واقعات گزرے مگر حالات بہتری کی طرف آنے لگے اور عبقری سے تعلق مزید گہرا ہوگیا ہم چھ بہنیں اور ایک بھائی ہیں آج سے کچھ مہینوں پہلے میری بہن آپ سے بیعت ہوچکی ہے آپ کے درس میں شامل ہونے کے بعد اور موتی مسجد میں نفل ادا کرکے واپس اسلام آباد گھر آئی تو بہت بدل گئی‘ غصہ‘ بدمزاجی‘ بداخلاقی ‘خاموشی صبر میں بدل گئی۔(بنت زکریا، اسلام آباد)
کلمہ کا نصاب! کام بننے شروع
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت آپ کو عبقری اور پوری ٹیم کو ہمیشہ ہمارے سروں پر شاد و آباد رکھے۔ماہنامہ عبقری سے علامہ لاہوتی پراسراری کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھا اور اس میں موجود کلمہ کا نصاب کے متعلق پڑھا اور صرف سولہ دنوں میں چار لاکھ ایک ہزار مرتبہ محمدرسول اللہ پڑھ لیا۔2015ء کے رمضان المبارک میں صرف انیس روزوں میں 18 لاکھ ‘ 46 ہزار 313 مرتبہ محمدرسول اللہ پڑھا اور نیت کی کہ میں رمضان المبارک کے بعد50 لاکھ مرتبہ محمدرسول اللہ پڑھوں گا۔
الحمدللہ! جب علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا عطا کردہ یہ وظیفہ شروع کیا ہے۔میرے کام بننا شروع ہوگئے ہیں۔ میں یومیہ چالیس سے پچاس ہزار مرتبہ پڑھ لیتا ہوں۔ خواب میں غار حرا کی زیارت ہوئی۔پہلے روزہ کو عصر کی جماعت سے تین منٹ پہلے مجھے اپنے منہ میں بہت مٹھاس محسوس ہوئی اور عصر تک میں 40ہزار تک پڑھ چکا تھا۔ چند منٹ مٹھاس رہی اور اگلے دن تقریباً زیادہ دیر تک مٹھاس رہی۔ اسی طرح کی مٹھاس مجھے رمضان کریم کے تیسرے جمعہ کو محسوس ہوئی جب میں اپنی دادی کی قبر پر فاتحہ کیلئے گیا اور نلکے سے پانی بھر کر قبروں پر لگایا پھر میں نے اسی نکلے پانی سے منہ دھویا اور کلی کی پانی کا ذائقہ بالکل میٹھے شربت کی طرح میں نےمحسوس کیا‘ اپنا وہم سمجھا آخر پھر واپس آکر کلی کی وہی مٹھاس محسوس ہوئی۔ الحمد اللہ۔ اسی عمل کی برکت سے اللہ کریم نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرماتے ہیں۔ رمضان المبارک میں یہی وظیفہ پڑھتا رہا‘ کبھی پیاس محسوس نہ ہوئی۔ ہر وقت زبان ایسے تر رہتی کہ جیسے ابھی جی بھر کر پانی پیاہے۔(بلال احمد ،شیخوپورہ)
کالے یرقان کی آخری سٹیج!پھر صحت یابی شروع
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ پر اپنی رحمت کا سایہ ہمیشہ بلند کرتا رہے‘ آپ اور آپ کی نسلوں کو دنیا و آخرت میں جزائے خیر عطا فرمائے۔ آپ کا رسالہ عبقری ہمیشہ لوگوں کی مدد کرتا رہے۔ ہمارے محلے میں ایک خالہ جی ہیں‘ ان کو جگر، معدے اور یرقان کا مسئلہ ہے ‘ ہیپاٹائٹس سی آخری سٹیج پر ہے جگر نے تو کام کرنا ہی چھوڑ دیاہے۔ مطلب کہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جگر تین حصے ناکارہ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے پیٹ میں پانی بن جاتا ہے۔ یرقان اور جگر کے جراثیم تین لاکھ سے زیادہ ہیں۔ اتنے امیر بھی نہیں کہ علاج کرواسکیں‘ کیونکہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اڑھائی لاکھ جمع کروائیں تو جگر کا علاج ہوگا اور جگر خون بنانا شروع کردے گا مگر پھر گارنٹی بھی کوئی نہیں کہ کتنی دیر تک ٹھیک رہے اور کتنی دیر نہیں۔ کیونکہ خالہجی کے شوہر کی وفات ہوگئی ہے تقریباً 12,13سال تو ہو ہی گئے ہیں۔ دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں بھائی وغیرہ سب اپنے اپنے گھر والے ہیںمگر پھر بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جو علاج کروا دیتے ہیں۔ میں نے عبقری رسالے کا بتایا ہے وہ ٹوٹکے بھی کرلیتی ہیں اور وظیفہ ووغیرہ بھی فائدہ بھی ہوتا ہے ۔ میں نے یرقان کے لیے مولی کا پانی، روحانی وظیفہ، پیٹ کے پانی کے لیے اُونٹنی کا دودھ کا کہا تھا انہوں نے کیا۔خاص بات علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا خاص تھال والا عمل جس میں تھال میں پاؤں ڈال کر یَاقَہَّارُگیارہ تسبیح پڑھنی ہے۔انہوں نے یہ عمل بھی کیا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میری بھی عزت رکھ لی اور ان کی بھی‘ کیونکہ سب کہتے تھے یہ کونسا حکیم ہے جو اس طرح کے اعمال بتاتا ہے۔ ان چیزوں کے بعد جب خالہ جی کےدوبارہ ٹیسٹ کروائے تو یرقان جو پہلے 184 تک تھا اس کے بعد 152 تک ہوگیا تھا ۔ بسم اللہ کا نقش بھی ان کو پلایا تھا۔ اب کہتی ہیں کہ پرسکون نیند آتی ہے۔ پہلے ساری رات جاگ کر گزارتی تھیں۔(تھال والا مکمل عمل صفحہ نمبر29 پر ملاحظہ فرمائیں) (منیراں بی بی،سرگودھا)
قتل کا کیس! پہلے ضمانت‘ پھر بری!آسان عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے ایک جاننے والے ہیں ان پر اور ان کےایک دوست پر قتل کا کیس ہوگیا‘ ضمانت نہیں ہورہی تھی جیل میں تھے۔ انہوں نے سخت پریشانی کے عالم میں پڑھنے کیلئے کچھ پوچھا تومیں نے ان کوعلامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے کالم ’’جنات کے پیدائشی دوست‘‘ میں چھپا ہوا وظیفہوَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿والضحیٰ۵﴾سوا لاکھ پڑھنے کو کہا ابھی 30ہزار بھی نہیں پڑھا تھا کہ تیسرے دن بری ہوکر گھر آگئے اور مقتول کے وارثوں سے صلح ہوگئی دوبارہ کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔
خون کے پیاسے! ایک دسترخوان پر
ایک بچی کی رشتہ دار بڑی دور سے آئیں کہ ان کے گھر میں بہت لڑائی ہورہی ہے ان کے شوہر اور ان کے بیٹے ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوگئے تھے بہت پریشان تھیں کہ باپ بیٹوں کی صلح کیسے ہوگی؟ انہیں سات دن لگاتار 786بار بسم اللہ شریف پڑھنے کو کہا (کسی بھی جائز حاجت کے لیے یہ اکسیر ہے) اور 1000 بار یَاوَدُوْدُکھانے پر دم کرکے کھلانے کو کہا تین ہفتے لگاتار ہر ہفتے پھر پندرہ دن کے وقفے سے کرنا تھا محض دو ماہ بعد ہی ان کی آپس میں صلح ہوگئی اور ایک ہی دستر خوان پر کھانا کھانے لگے۔
20سال پرانا جادو ختم! گھر میں خیروبرکت آگئی
ایک بہن کے گھر بیس سال سے جادو کا اثر تھا خود ان پر اتنا اثر تھا کہ وہ اکیلی باہر نکلنے سے گھبراتی تھیں۔ انہیں یَاقَہَّارُ پڑھنے کو کہا‘ بڑا فرق پڑا اب کلمہ شریف کا ورد بتایا ہے اللہ تعالیٰ ان کے گھر میں اور آپس میں خیر و برکت عطا فرمائے۔
یاقہار کا تعویذبہن پر سایہ ختم ! شادی ہوگئی
ایک بہن کی شادی کا مسئلہ تھا ان پر سایہ تھا جس کی وجہ سے ان کی شادی نہیں ہورہی تھی ان کو بھی یَاقَہَّارُ کا وظیفہ بتایا انہوں نے بہت پڑھا یَاقَہَّارُ کے تعویذ بھی استعمال کروائے پھر آخر میںیَاحَیُّ یَاقَیُّومُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُسوا لاکھ مرتبہ پڑھنے کو دیا ابھی آدھا وظیفہ بھی نہیں ہوا تھا کہ ان کا رشتہ طے ہوگیا اور شادی کی تاریخ بھی رکھ لی گئی۔ یہ وظیفہ میں نے جس کو بھی جس جائز کام کے لیے دیا اور انہوں نے توجہ سے کیا تو کام بہت اچھا ہوگیا بالخصوص شادی کے لیے یہ وظیفہ اکسیر ہے۔
تعلیمی ادارہ سے جادو ختم!حیرت انگیز رزلٹ
ہمارے پاس بچیوں کی حفظ میں مشکل ہوتی تھی مگر شوق کی وجہ سے کرتی تھیں اور منزل پکی نہیں کر سکتی تھیں۔ ان پر لازم کردیا کہ صبح شام یہ وظائف کریں‘ حیرت انگیز رزلٹ آیا اوّل آخر سات سات بار درود ابراہیمی، یَانَافِعُ 20بار، یَاقَادِرُ، یَانَافِعُ 41بار، سورئہ الکوثر129بار، سورۃ الم نشرح 3بار پڑھیں۔ میں نے سوچا کہ دنیا کی دولت میں سورۃ الکوثر پڑھنے سے خیر و برکت اور کثرت ہوسکتی ہے تو پھر دین کی دولت میں کیوں نہ ہوگی؟ بس اسی لئے شروع کروادیا جن بچیوں نے توجہ سے پڑھا کامیاب ہوگئیں۔اب علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتا یا کلمہ کا نصاب لاالہ الا اللہ کا ورد صبح شام کروانا شروع کردیا ہے روز 70ہزار کا نصاب پورا ہوجاتا ہے۔ بڑی برکات مل رہی ہیں اور مدرسے سے جادو کے اثرات بھی ختم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ سوچ وہی تھی کہ کلمہ سے دنیا کی دولت کے دروازے کھل سکتے ہیں تو پھر دین کے بھی کھلنے چاہئیں۔
خاتمہ بالخیر کی انوکھی کہانی
ایک بہن کی عزیزہ بہت بیمار تھیں ایک سال سے کھانا پینا بند ہوگیا تھا۔ کوئی دوائی کبھی اثر نہیں کررہی تھی۔ انہوں نے وظیفہ پوچھا کہ اللہ تعالیٰ ان کو شفا دے یا ان کی منزل آسان فرمائے تو ان کو بھی کلمہ شریف کا نصاب پڑھنے کو کہا تو ٹھیک ایک ہفتے بعد جمعرات کی رات ان کی عزیزہ کلمہ شریف پڑھ کر انتقال کرگئیں۔ واضح رہے کہ ان پر جنات کا سایہ تھا۔
ویزہ لگ گیا‘ روزگار مل گیا! اور پوشیدہ امراض ختم
ایک بہن کے شوہر کا ایک سال سے ویزہ نہیں مل رہا تھا اور گھر میں بے روزگار بیٹھے تھے ان کو کلمہ شریف کا نصاب پڑھنے کو کہا تو 4دن میں ان کا ویزہ آگیا اور وہ سعودی عرب چلے گئے۔ایک بہن کو لیکوریا کا مسئلہ تھا اور ان پر زخم ہوگئے تھے وہ بہن ڈاکٹر کے پاس بھی نہیں جانا چاہتی تھیں ان کو وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پینے کو کہا کچھ دنوں میں ہی ان کا مسئلہ ٹھیک ہوگیا۔ایک بہن کو ایام مخصوص میں تکلیف ہوتی تھی اور تاریخ بھی آگے پیچھے ہورہی تھی جس کی وجہ سے ان کا جسم پھول رہا تھا ان کو بھی وضو کے 3گھونٹ پانی پینے والا عمل بتایا تو وہ بھی ٹھیک ہوگئیں۔ خود میں نے بھی جس تکلیف میں یہ عمل کیا وہ تکلیف ایسی ختم ہوئی کہ دوبارہ نہیں ہوئی۔
رمضان کریم میں عبقری میں شائع کردہ ایک ٹوٹکہ آزمایا اور بڑے فریش روزے رکھے اور بھوک پیاس کا احساس بھی نہیں ہوا۔ حالانکہ عام دنوں میں میری پیاس کنٹرول نہیں ہوتی تھی میں پریشان تھی کہ روزے کیسے رکھوں گی۔ چند کھجوریں رات کو مٹی کے برتن میں بھگو کر رکھ دیں صبح سحری میں گرینڈ کرکے پی لیں چاہے تو دودھ ڈال لیں ساتھ آدھا چمچ گل قند بھی لیں۔ بس سارا دن بھوک پیاس کا احساس ختم ہو جائے گا۔
محمد رسول اللہ وظیفے کا کمال
2012ء میں عبقری پڑھنا شروع کیا بہت اچھا لگا۔ بالخصوص علامہ لاہوتی صاحب کا مضمون بہت اچھا ہے۔ تقریباً مہینہ پہلے تسبیح پر استخارہ کرکے محمد رسول اللہﷺ کا وظیفہ شروع کیا12ہزار بار روز پڑھ لیتی ہوں۔جب سے محمدرسول اللہ کا وظیفہ شروع کیا ہے اب طبیعت ٹھیک ہورہی ہے اوراپنی تعلیمی ادارہ میں بارہ گھنٹے روز بیٹھ جاتی ہوں ورنہ پہلے ایک گھنٹہ بھی بیٹھنا مشکل ہوتا تھا۔ کبھی سر میں درد، کبھی جسم میں درد کبھی نیند آنے لگ جاتی تھی کبھی جسم میں کانٹے چبھتے تھے اب نماز بھی پڑھ رہی ہوں اور قرآن کو شروع کرنے کی کوشش کررہی ہوں ۔درج بالا تمام12 مشاہدات میں عبقری قارئین کی نذر کرتی ہوں۔ میرا نام شائع نہ کیا جائے۔ (پوشیدہ)
اس وظیفے سے جو ملا وہ پڑھ لیں!
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ اور آپ کی نسلوں کے لیے ہمیشہ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے۔ میں نے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے ایک وظیفہ یَا لَطِیْفُ یَاعَلِیْمُ یَاخَبِیْرُ پچھلے آٹھ ماہ سے پڑھ رہا ہوں اور لگ بھگ 2لاکھ مرتبہ اس کو پڑھ چکا ہوں اور پچھلے ڈیڑھ ماہ سے مراقبہ بھی کررہا ہوں۔ اس وظیفہ سے مجھے جو ملا وہ میں عرض کرتا ہوں:
نورانیت اور روحانیت مل گئی:(1)سب سے پہلے اللہ پاک نے میرے دل میں ان ناموں کا نور ڈالا اور میرے دل میں عشق الٰہی اور عشق مصطفیٰﷺ ڈال دیا۔ اب اس نام کی برکت سے الحمدللہ پانچ وقت کی نماز پڑھتا ہوں۔ ذکر و تسبیحات میں دل لگنے لگ گیا ہے۔ دل نورانی ہورہا ہے کوئی طاقت مجھے گناہوں سے ہر وقت بچاتی ہے۔ ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا۔ فضول باتیں ، ملنا جلنا اوربحث چھوٹ گئی۔ پہلے میرے دل اور آنکھوں کو خوبصورت لڑکیوں سے بے پناہ محبت تھی مگر اب دنیاوی حسن ہٹ رہا ہے۔ حُب دنیا ختم ہورہی ہے دل کو چین و سکون مل گیا ہے۔
ایک جھٹکے میں 8سال پرانا جادو ختم:(2)میری والدہ پر جادو کے اثرات ہیں کافی سالوں سے لگ بھگ آٹھ سال سے کوئی مسلسل جادو کرتا ہے۔ ٹوٹ جائے تو پھر کردیتے ہیں۔ اسی طرح ایک دن میری والدہ کے سر میں ایسے محسوس ہوا جیسے کوئی ہتھوڑی سے کیل ٹھونک رہا ہو اور دماغ کا پچھلا حصہ نرم پڑگیا۔ ہاتھ سن ہو جاتے ہیں سینے میں جلن اور جسم میں سوئیاں چبھتی ہیں۔ جوڑوں میں درد ہوتا ہے۔ کپڑے گم ہو جاتے یا کٹ جاتے ہیں غرض ہماری ساری فیملی پر اثرات ہیں۔ ایک دن یہی احساسات ہوئے تو میں نے والدہ کے سر پر ہاتھ رکھ کر پورے وجدان اور دھیان و کامل یقین کے ساتھ ان ناموں کو صرف 21دفعہ پڑھا اور پھونک ماردی۔ یقین جانیے! میں نے ہاتھ اٹھاتے ہی پوچھا کہ اب کیا محسوس ہورہا ہے۔ مجھے کہنے لگی تو نے کیا جادو کردیا سب کچھ ٹھیک ہوگیا۔ میں بالکل ٹھیک ہوگئی ہوں۔ اصل میں اس وقت میرے سینے میں ان ناموں کی عظمت اور یقین کا ایک طوفان تھا میں سمجھتا ہوں کہ اگر اندر طوفان نہ اٹھا تو باہر بھی نہ اٹھے گا۔ یہ سب آپ کی تربیت کا اثر ہے۔
ایک رات میں بواسیر ختم:(3)میری رفع حاجت کی جگہ پر ایک بڑا سا پھوڑا بن گیا جس کی وجہ سے بیٹھا نہیں جاتا تھا ہاتھ لگائو تو جلن اور ایسامحسوس ہوتا تھا کہ اس زخم میں پانی ہے مطلب ریشہ ہوسکتا ہے۔ میں ڈر گیا کہیں بواسیر تو نہیں ہوگئی پھر کیا میں نے 21دفعہ یہی نام وہی کیفیات کیساتھ پڑھ کرتصور میں زخم پر دم کردیا۔ یقین جانیے !رات کو عمل کیا صبح اٹھا تو مجھے درد محسوس نہ ہوا۔ دیکھا تو وہ زخم ہی غائب تھا۔ سبحان اللہ!
ہر قسم کا درد ختم:(4)میرے جسم میں جہاں بھی جتنا بھی درد ہو صرف تصور میں تین دفعہ یہ نام پڑھ کر اپنا ہاتھ اس جگہ پر پھیر دیتا ہوں ہاتھ بعد میں اٹھتا ہے درد پہلے ختم ہوتا ہے۔
چہرے کے دانے ختم‘ ٹریفک بحال:(5)ان اسم اعظم کو پڑھنے سے مجھے محسوس ہو جاتا ہے کہ اب مجھ سے رحمت اٹھ گئی یا آگئی ہے۔ دل کی کیفیات بتا دیتی ہے۔(6)صرف چند دفعہ پڑھنے سے ٹریفک بحال ہو جاتی ہے۔(7)صرف چند دفعہ پڑھ کر ہاتھ پر پھونک مارکر منہ پر پھیرنے سے چہرے کے دانے جل گئے۔
یہ اسم تو ایٹم بم ہے:(8)سامنے بیٹھے آدمی کو بغیر ہاتھ لگائے تصور میں یہ اسم دم کرتا ہوں یقین جانیے اس کو ایٹم بم کی طرح لگتا ہے۔ (اخلاق‘حاصل پور)
سینے کی چبھن سے چھٹکارا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ہاتھوں کی انگلیوں اور سینے میں چبھن ہوتی تھی ایسا لگتا تھا جیسے کوئی سوئی چبھ رہی ہے میں نے عبقری رسالہ میں علامہ لاہوتی پرسراری صاحب کا بتایا وظیفہیَاقَہَّارُ ہر وقت پڑھنا شروع کردیا اور پڑھ کر جب بھی پھونک مارتی چبھن والی جگہ پر تو چبھن فوراً ختم ہوجاتی۔ (رابعہ صفدر، بہاول نگر)
زندگی میں سکھ اور چین آگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس الفاظ نہیں میں آپکا کیسے شکریہ ادا کرو بس اللہ تعالیٰ آپ کو‘ عبقری کےتمام ساتھیوں کو اور آپ کی نسلوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین! میں نے گزشتہ تین ماہ پہلے عبقری میگزین سے علامہ لاہوتی صاحب کاکوپن پُر کرکے بھیجا تھا‘جواب آنے پر تقریباً تین ماہ مسلسل میں نے یہ وظیفہ پڑھا بِیَدِکَ الْخَیْرُ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿آل عمران۲۶﴾ جس سے الحمدللہ بہت آسانیاں ہوئی اور سکھ چین زندگی میں آگیا اور گھر والے بھی اب بہت بہتر ہیں زوجہ میری اب نماز کی طرف آرہی ہیں مزاج میں بھی نرمی آرہی ہے۔ باقی کاروبار بہتر ہوگیا ہے اور مزید راحت و ترقی آرہی ہے۔(محمد ندیم، اسلام گڑھ میر پور آزاد کشمیر)
میںدوسری دنیا کا مریض تھا!
محترم علامہ لاہوتی پراسراری صاحب السلام علیکم! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے اور گھر بار میںخیریت ہوگی۔ علامہ صاحب میں نے عبقری رسالہ سے کوپن لیکر آپ کو خط لکھا‘ اس خط میں میں نے اپنے بہت سے مسائل بیان کیے تھے میرے مسائل میں بڑا مسئلہ برہنہ دنیا کا تھا میں انٹرنیٹ کی فحش دنیا کا مریض تھا ‘اس دنیا کی وجہ سے مجھے بہت سی بیماریوں اور بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ان مسائل کے حل کے لیے خط لکھا۔ اکتوبر 2015 کے رسالہ میں مجھے یَالَطِیْفُ یَاعَلِیْمُ یَاخَبِیْرُ کا وظیفہ ملا جو میں کررہا ہوں۔ علامہ صاحب! یقین جانیے میری فحاشی سے جان چھوٹ گئی‘ اللہ کریم رحیم نے مہربانی کی اور فحش دنیا کا باب بند ہوگیا۔ ایسا لگتا ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ‘ایسا لگتا ہے جیسے مکھن سے بال نکلا ہو۔ علامہ صاحب میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں میں آپ کا اور حکیم صاحب کا بہت شکر گزار ہوں ۔ اللہ آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے آپ کے علم میں اضافہ فرمائے آپ کے درجات بلند کرے اللہ آپ کو وہ دے جو ابھی تک آپ کو نہیں دیا۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ آپ کا شکریہ کیسے ادا کروں اللہ آپ کو انسانیت کی اور میرے جیسے لوگوں کی مدد کا بہت اچھا صلہ دے۔ آمین!(احمد ابراہیم ، واہ کینٹ)
میری غلطیاں اور پیدائشی دوست کے وظائف
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم ! ہمارا گھر بکنے پر آگیا ہے کیونکہ والد صاحب کی فوتگی کے بعد مجھ پر کافی سارا قرض ہے جو اپنی غلطیوں کی وجہ سے سر پر چڑھاہے اور کوئی سلسلہ بھی نہیں جہاں سے پیسے آجائیں اور ہماری چھت بچ جائے اسی اثنا میں اللہ تعالیٰ نے’’ جنات کا پیدائشی دوست‘‘ جو کہ میں پہلے بھی کبھی کبھار پڑھ لیا کرتا تھا‘ مگر ان دنوں اللہ تعالیٰ نے اس کا شوق دل میں ڈالا کہ اس کو پورا پڑھوں۔ انٹرنیٹ سے عبقری کے سابقہ میگزین کھول کھول کر جب سے’’ جنات کا پیدائشی دوست‘‘ چھپ رہا ہے‘ یعنی پہلی قسط سے لیکر اب تک سارے کا سارا پڑھ لیا۔ ستمبر 2014 کی قسط میں سورئہ مزمل کا وظیفہ دیا گیا ہے‘ اس عمل نے دل کی گہرائیوں کو چھولیا کہ بس میرا سارا کام اللہ پاک کے اسی کلام سے بنے گا میرے دل میں خوشی کی لہر سی دوڑ گئی۔ باقی نفع اور نقصان تو اللہ جل شانہ کے ہاتھ میں ہے۔ میں نے دل میں اللہ پاک سے وعدہ کیا کہ اے میرے کریم اللہ مجھے عطا کردے تو میں جس جس کے پیسے دینے ہیں فوراً دے دوں گا اور ان سب سے معافی کا خواستگار بھی ہوں گا ۔میں نے یہ نیت کرکے سورئہ مزمل کا عمل شروع کردیا ابھی ایک مہینہ کیا ‘ میرے دن رات بدل گئے۔میرے قرض اترنے کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے اور مزید اسی کی برکت سے اللہ نے تسبیح خانے سے جوڑ دیا ‘ الحمدللہ میرا اکثر وقت تسبیحات میں گزرنے لگا ہے اللہ پاک کا خاص کرم ہے کہ تقریباً مہینہ ہونے والا ہے۔
اب تک ایک بھی نماز قضا نہیں ہوئی۔ مسواک کا ذوق اور شوق پیدا ہوگیا ہے۔ میرا اکثر وقت درس سننے اور خود کی اصلاح میں گزرنے لگا ہے۔ اللہ پاک نے تسبیح خانہ کی خدمت سے بھی سرشار کردیا ہے۔ میں اس ذات کریمی کا اتنا شکر گزار ہوں کہ بیان نہیں کرسکتا۔ محترم شیخ الوظائف میں دم کروانے کے لیے قطار میں آرہا تھا دروازے سے آپ پر نظر پڑی مگر قریب جاکر آپ سے نظریں نہ ملا سکا آپ نے دم فرمایا تو بس جیسے پتا نہیں کتنی روحانی کیفیات میرے اندر بھر گئی ہو ۔ مجھ جیسے نکمے کو اللہ پاک نے عبقری سے جوڑ دیا ہے۔(محمد رضوان جاوید، لاہور)
کالے جادو کی شکار عورت آج صحت یاب ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ہماری ایک جاننے والی ہیں جو کافی عرصہ کے بعد آئیں‘ وہ کافی پریشان حال دکھائی دے رہی تھیں۔اس عورت کا ایک بیٹا لاہور میں رہتا ہے جو کہ گھر نہیں آتا۔میرے پوچھنے پر اس خاتون نے مجھے بتایا: مجھ پر کسی نے سخت کالے جادو کا وار کروایا ہوا ہے۔ اس خاتون کی مزید داستان لکھنے سے پہلے میں ان کے گھر کے حالات ضرور قارئین کو بتانا چاہوں گا:۔ پہلے ان کے گھر کے حالات یہ تھے کہ گھر میں ہر وقت پیسہ رہتا تھا یہاں تک کہ اگر ہمیں بھی پیسے کی ضرورت ہوتو ہم ان سے ادھار کے طور پر منگوا لیتے ۔ان کے گھر میں پیسے کی چہل پہل‘ رونق ‘ خوشیاں سب تھا۔ اگر کسی کو پچاس ہزار تک بھی ضرورت ہوتی تو فوراً گھر سے نکال کر دے دیتے۔ ہر وقت گھر میں اچھا سے اچھا کھانا ہوتا ‘دنیا کی ہر چیز گھر میں ہوتی‘ گھر میں ایک خوشگوار ماحول تھا ۔پھر ایسا ہوا کہ اچانک حالات دن بدن خراب ہونا شروع ہوگئے‘یہاں تک کہ ایک وقت کا کھانا ہوتا‘ وہ بھی بڑی مشکل سے‘ پہلے ان خاتون کی صحت بہت اچھی ہوتی تھی اب بہت کمزور دکھائی دے رہی تھیں۔ جیسے کوئی بیماری لگ گئی ہو‘ بالکل سوکھ گئی تھیں۔ اس پر واقعی جادو کے اثرات تھے۔ اس خاتون نے اپنی داستان شروع کی اور کہنے لگیں:ایک عامل کے پاس گئی اس نے مجھے بتایا کہ مجھ پر کسی نے جادو کیا ہوا ہے‘ اس سے پہلے بھی دو سے تین عاملین کے پاس جاچکی ہوں مگر کوئی فرق نہیں۔اس خاتون نے مزید بتایا کہ ایک عامل نے کہا کہ پانچ سال اس جادو کی مدت تھی جو پوری ہوچکی ہے اب آپ کبھی بھی ٹھیک نہیں ہوسکتیں۔ دوسرے عامل نے بتایا کہ اس جادو کو ختم کرنے کیلئے بڑی محنت کرنی پڑے گی‘ 50ہزار سے 70ہزار تک خرچہ ہوگا۔
وہ خاتون روتے ہوئے مزید بتانے لگیں: ہمارے گھر میں عجیب عجیب سی آوازیں آتی ہیں‘ کبھی کپڑے کٹ جاتے ہیں‘ کبھی خون کے چھینٹے گرتے ہیں‘ پیسے گم ہوجاتے ہیں‘ چیزیں خراب ہوجاتی ہیں وغیرہ وغیرہ۔ میں نے پوچھا: فی الحال آپ کس سے علاج کروا رہی ہیں؟ انہوں نے ایک عامل کا بتایا ۔میں نے پوچھا کب سے علاج ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا: ایک مہینے سے علاج ہورہا ہے۔ میں نے پوچھا کوئی فرق ہے؟ انہوں نے بتایا نہیں کوئی فرق نہیں۔ میں نے پوچھا آپ کو اس عامل نے پڑھنے کیلئے کچھ دیا ۔ خاتون نے بتایا نہیں‘ بس تعویذ دیئے ہیں‘ کچھ جلانے کیلئے اور کچھ پینے کیلئے۔ میں نے پوچھا:اس عامل نے کچھ پڑھنے کیلئے کیوں نہیں دیا؟ خاتون نے بتایا کہ اس عامل نے کہا کہ پڑھائی میں خود کروں گا۔
جس کے پیٹ میں درد ہو پھکی وہ ہی کھاتا ہے
یہ سن کر مجھےآپ کی بات یاد آئی کہ جس کے پیٹ میں درد ہو تو پھکی وہ ہی کھاتا ہے میں نے کہا کہ پیٹ میں درد آپ کے ہے اور پھکی وہ کھاتا ہے۔ یہ بات سن کر کچھ سوچنے پر مجبور ہوگئی‘ خیر یہ باتیں ہوتی رہی اس خاتون نے کہا کہ آپ ہی اس مسئلہ کا حل بتا دیں۔ میں نے کہا ٹھیک مگر اس بار پھکی آپ کو ہی کھانی پڑے گی‘ وہ یہ بات سن کر کچھ مسکرائی ۔میں نے کہا پہلی شرط یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر اپنا یقین مضبوط کریں‘ انہوں نے کہا ٹھیک ہے اب وظیفہ بھی بتادیں۔ میں نے انہیں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا وظیفہ یَاقَہَّارُ سارا دن کھلا پڑھنے کا کہا اور ساتھ یَاقَہَّارُ کا تھال والا عمل بھی بتایا۔ یہ عمل میں نے 21 دن کرنے کو کہا اور کہا کہ 21 دن بعد مجھے بتائیں۔اس خاتون نے اکیس دن انتہائی یقین توجہ اور دھیان سے اس عمل کوکیا۔
21 دن میں رزلٹ مل گیا
21 دن بعد جب وہ میرے پاس آئی تو میں نے ان کا چہرہ دیکھا‘ کافی خوش اور مطمئن تھا۔ چہرے پر رونق تھی‘ موڈ خوشگوار تھاآتے ہی بتانے لگیں کہ میرے اندر ایک بے چینی تھی جو ختم ہوگی ہے اور میرا دل ہر وقت گھبراتا رہتا تھا۔ وہ ٹھیک ہوگیا میرے معدے میں درد تھا وہ ٹھیک ہوگیا ہے۔ مجھے سکون نہیں تھا‘ اب سکون ہے ‘اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔ میں نے کہا اور کچھ؟ انہوں نے کہا میرا بیٹا جو لاہور رہتا تھا ‘گھر نہیں آتا تھا وہ بھی آگیا ہے۔ انہوں نے مجھے ایک اور مسئلہ بتایا کہ میرے بیٹے پرسایہ ہے‘ ایک عامل کو چیک کروایا تھا مگر کوئی فرق نہیں۔ رات کو اکثر طبیعت خراب ہو جاتی ہے دم کرواتے ہیں تو ٹھیک ہو جاتا ہے۔میں نے خاتون کو یَاقَہَّارُکا تعویذ لکھ کر دے دیا کہ یہ بیٹے کو پلائے کچھ دن بعد وہ خاتون آئیں اور بتایا کہ اب بہت بہتر ہے دوبارہ دورہ نہیں پڑا۔(فیضان طارق‘کراچی)
زندہ رہوں یا نہ‘ کلمہ پڑھنا نہ چھوڑنا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! نہایت ادب و احترام سے عرض ہے کہ میں خیریت سے ہوں اور آپ کی خیریت کے لیے ہر وقت اللہ پاک سے دعا گو رہتا ہوں کہ اللہ پاک آپ کو لمبی عمر صحت، دنیا و آخرت کی عزت دے اور آپ کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ رہے۔ صورت احوال کچھ یوں ہے کہ سات‘ آٹھ سال سے عبقری پڑھ رہا ہوں۔ الحمدللہ! بہت نفع ہوا خاص کر کے علامہ لاہوتی کے وظائف سے بہت کچھ ملا۔ ’’جنات کا پیدائشی دوست ‘‘ میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا کلمہ کا نصاب ہم بطور وظیفہ منتخب کیا‘ پہلے تو بہت وظیفے کرتے رہے مگر یہ آخری اور ہمیشہ کے لیے شروع کیاہے۔ اس وظیفے کو شروع کیے تھوڑا عرصہ ہی ہوا الحمد اللہ میرے 13نصاب (70 ہزار کا ایک نصاب ہوتا ہے) ہوگئے‘ گھر میں بھی دو مستورات کے 13,12نصاب ہوچکے ہیں۔ سب گھروالوں کے ملا کر ہمارے 50 نصاب بن چکے ہیں۔ میری والدہ محترمہ کے 16نصاب ہوئے تھے اور17واں نصاب جاری تھا کہ 15رمضان المبارک بروز جمعۃ المبارک کو صبح 9بجے وہ وفات پاگئیں۔ رات 3 بجے ان کو تکلیف ہوئی‘ کوئی وصیت نہیں کی‘ ایک بات کی کہ کلمہ پڑھو‘ تین چار مرتبہ کلمہ پڑھا اور کہا کہ میں زندہ رہوں یا نہ رہوں کلمہ پڑھنا نہ چھوڑنا‘ اسے پڑھتے رہنا۔ ہم ان کو فوراً ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے ‘شوگر تیز ہونے کی وجہ سے صبح 9بجے وہ وفات پاگئیں۔ میرے والد صاحب پانچ سال قبل فوت ہوگئے تھے ۔ والدہ کے حکم کے مطابق رمضان میں 2 کلمہ کے نصاب پڑھ کر ان کو ہدیہ کیے۔ مزید ان شاء اللہ جب تک زندہ ہوں کرتا رہوں گا۔(ریاست الرحمن‘ مری)
ایک مہینے میں ہی کام ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب السلام علیکم!میں نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا ہوا سورۂ اخلاص کا وظیفہ عمرے کی نیت کرکے کرنا شروع کیا۔ عمل یہ تھا : چار رکعت نفل ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلاص 101دفعہ پڑھنی ہے۔ سلام پھیرنے کے بعد 500مرتبہ سرننگا کرکے بازو قمیص سے نکال کے سورۂ اخلاص 500 مرتبہ پڑھنا تھی‘ وقت کم ہونے کی وجہ سے بعض اوقات سو مرتبہ پڑھ کر بھی سوجاتا تھا اور کبھی ظہر کے بعد کرتا تھا۔ اللہ پاک کا کرم ہوا کہ عمرے کی مشکلات آسان ہوئیں اور میں عمرہ کرآیا۔ یہ عمل میں نے عمرے کے لیے کیا تھا اور اللہ پاک نے ایک مہینے میں ہی میراکام بنادیا۔(نجم الدین، حیدرآباد)
چچی پر ہوا جادو‘ دشمنوں پر الٹا پڑگیا! انوکھا عمل
محترم علامہ لاہوتی پر اسراری صاحب السلام علیکم! آپ کے بہت زیادہ مشکور ہیں۔ آپ نے ہماری چچی کو جادو سے نجات کیلئے سورئہ فاتحہ کی آیت اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ والا نوافل والا وظیفہ عنایت فرمایا تھا جس کی وجہ سے وہ اب بہت خوشحال ہیں‘ اس وظیفے نے اپنے جوہر دکھانے شروع کردیئے ہیں۔ دشمن جو کچھ ہماری چچی کیساتھ کرنا چاہتے تھے اب وہ سب کچھ ان کے ساتھ ہورہا ہے ۔ان کا جادو ان پر اُلٹا پڑ رہا ہے‘ حاسدین کا تو بُرا حال ہوگیا جیسے پہلے ہماری چچی کا بُرا حال ہوتا تھا۔ سب سے بڑی برکت اس وظیفے کی یہ ہے کہ جیسا گمان کیا جائے جیسا تصور کیا جائے ویسا ہی اللہ کریم معاملہ فرمادیتے ہیں۔ یہ نوافل ہم نے موتی مسجد میں حاجت کے طور پر پڑھے تو سوفیصد حاجات پوری ہوئیں۔
اس وظیفے میں بے انتہا طاقت ہے‘ اللہ تعالیٰ سے جو مانگو وہ عطا کرتے ہیں جو تصورکرو وہی ملتا ہے جو سوچو وہی ہوتا ہے۔ ہمیں تو اس نوافل والے وظیفے سے تقریباً محبت ہونے لگی ہے جب بھی یہ نوافل پڑھنے شروع کیے دل کرتا ہے سلام بھی نہ پھیریں بس اللہ تعالیٰ سے دکھ سکھ بانٹتیں ہی رہیں اور بس اللہ کریم سے باتیں ہی کرتے رہیں۔ یہ بہت ہی پیارے نوافل ہیں۔(بنت نسرین‘بہاولنگر)
دل کی دنیا بدلی! سکون ملا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری شمارہ میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ مضمون میںسُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّنَا وَرَبُّ الْمَلَئِکَۃِ وَالرُّوْحِ کے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب نے بے شمار کمالات بتائے۔ میں نے اس آیت کا مراقبہ کرنا شروع کردیا۔ الحمدللہ! اس عمل کی برکت سے اللہ رب العزت نے دل کی دنیا بدل ڈالی‘ زندگی میں بے چینی‘ بے سکونی بہت زیادہ تھی‘ اب الحمدللہ پرسکون ہوں۔بگڑے حالا ت سنور رہے ہیں۔(حمزہ سعید‘ اسلام آباد)
اب وہ بے ہوش نہیں ہوتا!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ عبقری رسالہ میں موجود سلسلہ وار ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ مضمون میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب نے یَاقَہَّارُ کا وظیفہ بتایا تھا۔ ہمارے محلے میں ایک لڑکا قرآن حفظ کررہا تھا‘جنات اس کو قرآن حفظ نہیں کرنے دیتے تھے‘ اکثر بے ہوش ہوجاتا تھا‘ میں نے ان کے تمام گھر والوںاور اس لڑکے کو کھلا یَاقَہَّارُ پڑھنے کا بتایا۔ اس نے چند دن ہی پڑھا الحمدللہ! اس وظیفے کی برکت سے اب وہ بے ہوش نہیں ہوتا۔ (ک،ش‘ راولپنڈی)
میرا داخلہ من پسند یونیورسٹی میں ہوگیا
محترم حضرت شیخ الوظائف السلام علیکم! ماہنامہ عبقری میں علامہ لاہوتی پراسراری کا بتایاایک وظیفہ پڑھا۔مسئلہ یہ تھا کہ میں ایک مقامی یونیورسٹی میں اپنا داخلہ کروانا چاہتا تھا جس میں بہت زیادہ رکاوٹیں آرہی تھیں ۔ میں نے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ مضمون میں آیا وظیفہ یَاقَہَّارُ اول و آخر درودشریف کے ساتھ سارا دن کھلا اپنے مقصد کا تصور کرتے ہوئے پڑھنا شروع کردیا۔ الحمدللہ ! انتہائی اطمینان اور سکون کے ساتھ میرا داخلہ اس یونیورسٹی میں ہوگیا۔ اس کے علاوہ بہت سے ایسے کام جن میں لوگوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر میرے وہ تمام کام انتہائی آسانی سے ہوگئے۔ اس وظیفے کی برکت سے میرا ہرکام بہت جلدی ہوگیا۔ (ج۔ش‘ کراچی)
ان اعمال نے میرے گھر کو بچایا ہوا ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! لاتعداد جادو کے وار‘ گھریلو جھگڑوں سے میرا گھر ٹوٹنے کے قریب تھا۔ مگر بھلا ہوعبقری میگزین کا جس نے ہمیں بچالیا۔ میری اہلیہ عبقری رسالہ میں آئے وظائف یَاقَہَّارُ ‘ اَحْمَدٌرَّسُوْلَ اللہ‘ مُحَمَّدٌرَّسُوْلَ اللہ‘ سورۂ بقرہ کی تلاوت‘سورۂ مزمل‘ سورۂ رحمن کی تلاوت کرتی رہتی ہیں۔ انہی اعمال نے ہمارے گھرانے کو ہر قسم کے جادو ٹونے سے بچارکھا ہے۔ (محمد صدیق غوری)
وہ مچھرتھے یا جنات کی فوج!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ چند مہینوں سے ہمارے گھر میں کچھ عجیب سے واقعات ہورہے ہیں‘ کچھ مہینے پہلے ہمارے کپڑوں کی الماری میں سے ایک پوٹلی نکلی جس میں سے 2طرح کے بال نکلے‘ کچھ بال موٹے سخت کالے اور کچھ بالکل نرم بال تھے۔ اس کے کچھ مہینے بعد اچانک گھر میں مچھروں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہر طرح کے اسپرے ‘دھونی اور تمام ٹوٹکے مچھروں کو مارنے کے لیے استعمال کیے کچھ فرق نہیں پڑا ہر جگہ بے حساب موجود ہیں ۔مچھروں کا سائز عام مچھر سے بڑا ہے‘ رنگت کالی اور موٹے سائز کے ہیں۔ گھر میں آنے والے مہمان اور گھر والوں پر غول کی شکل میں چپکتے ہیں‘ کاٹتے ہیں جس سے ہم بہت جسمانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں اس سلسلے میں آپ کے عبقری آفس سے رابطہ کیا جس میں آپ کے اسسٹنٹ صاحب نے ہمیں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا وظیفہ صبح و شام 100 1بار یَاقَہَّارُ پڑھنے کا بتایا اور پانی پر دم کر کے دیوار پر ڈالنے اور پینے کے لیے بتایا۔ پندرہ دن کے اس عمل سے مچھروں کی تعداد میں کافی کمی آئی۔ جب سے یہ عمل پڑھنا ختم کیا تو مچھروں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہوگیا پھر دوبارہ عبقری کے آفس سے رابطہ کیا تو انہوں نے یَاقَہَّارُ والا عمل 31دن تک دوبارہ کرنے کو کہا 31 دن پورے ہوگئے مچھر بالکل ختم ہوگئے۔ (شمیم اختر، کراچی)
ہوا میں زمین کے نیچے مخلوق دیکھ لیتی ہوں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے بچپن سے ہی جنات سےبہت خوف محسوس ہوتا تھا۔ مجھے ہوا میں کچھ محسوس ہوتا تھا اور زمین کے اندر سے مختلف آوازیں آتی تھیں‘ میں نے عشاء کے بعد ایک مرتبہ روزانہ سورئہ مزمل کی تلاوت شروع کی اللہ تعالیٰ کے کرم سے اب مجھے چیزیں نظر بھی آئیں تو بھی مجھے ڈر محسوس نہیں ہوتا۔(حرا ناز، ہری پور)
وظیفہ شروع کیا اوررشتے کی بات پکی ہوگئی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کو بہت دعائیں دیتی ہوں جب سے میں نے عبقری رسالہ پڑھا ہے بہت ہی اچھا لگا‘ ڈیڑھ سال سے میں ہر ماہ رسالہ منگواتی ہوں اور انتہائی شوق سے پڑھتی ہوں۔ خاص کر ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتی ہوں اور کئی ٹوٹکے‘ وظیفے کیے ہیں‘ میری بیٹی کا رشتہ نہیں ہورہا تھا ایک جگہ پانچ سال بات چلتی رہی مگر بات پکی نہیں ہورہی تھی۔ میں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کیا میں اور میری بیٹی نے پڑھا‘ اللہ تعالیٰ کے حکم سے ابھی ایک نصاب پورا بھی نہیں ہوا تھا کہ اللہ کریم نے ہماری دعا قبول کرلی اورشتے کی بات پکی ہوگئی۔
پہلے بیروزگار! اب شاندار بزنس چلارہا ہوں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کو عوام کی بے لوث خدمت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں آپ کے رسالے عبقری میں بہت ہی مفید مشورے اور وظائف ہوتے ہیں جس سے کروڑوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ عبقری رسالہ ہر لحاظ سے سب سے بہترین ہے۔ میں محترم علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا سلسلہ وار کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سب سے پہلے پڑھتا ہوں ان کے بتائے ہوئے وظائف پر عمل کیا تو آج الحمداللہ ایک دوست کے ساتھ مل کر نیٹ ورک مارکیٹنگ کابزنس کررہا ہوں ‘اس شاندار رسالہ کی وجہ سے اور اس میں آئےوظائف کی برکت سے کام بہت زبردست چل رہا ہے۔ پہلے بے روزگار تھا جب سے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے بتائے وظائف شروع کیے ہیں۔ بے روزگاری ختم ہوگئی ہے، تنگدستی ختم ہوگئی بلکہ اب اس پوزیشن میں ہوں کہ بے روزگار لوگوں کو روزگار دینے کے قابل ہوچکا ہوںمیں انتہائی مشکور ہوں علامہ لاہوتی پراسراری کا جو آج کے پر فتن دور میں مخلوق کی عظیم خدمت کررہے ہیں۔ ہماری ڈھیر ساری دعائیں آپ دونوںکے لیے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اور علامہ لاہورتی پراسراری صاحب کو بہت ہی زیادہ رحمت، برکت، عزت، شہرت عطا فرمائے۔ آپ کے ذریعے سے ہم جیسے کتنے دکھی انسانوں کا بھلا ہوتا ہے۔ عبقری کی جتنی بھی تعریف کروں کم ہے میں پچھلے تین سال سے عبقری کا قاری ہوں۔ (اے ایس ‘سرگودھا)
یہ وظیفہ تو فوراً اثر کرتا ہے!
محترم علامہ لاہوتی پراسراری صاحب السلام علیکم! عرصہ دراز سے آپ کے سلسلہ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کا قاری ہوں‘ بہت ہی اچھا سلسلہ ہے اس سے وظائف کے شوقین لوگوں کو کافی مدد مل رہی ہے۔ تمام ہی وظائف بہت اچھے ہیں خصوصاً ’’یاقہار‘‘ کا وظیفہ بہت سود مند ہے۔ اکثر کاموں میں ‘ میں نے آزمایا فوراً اثر کرتا ہے۔(عرفان محمود، ٹیکسلا)
تنگ دستوں کیلئے دستگیر وظیفہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گھریلو حالات سے بہت تنگ تھا‘ تنگدستی دن بدن بڑھتی چلی جارہی تھی‘ کام بالکل ٹھپ ہوچکا تھا‘ بہت پریشانی تھی۔ اس دوران عبقری رسالہ ملا اور اس میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں بتایا وظیفہ کیا۔ چنددنوں کے اندر ہی میرے حالات بدلے اور ایک ماہ میں اللہ تعالیٰ نے ایک لاکھ روپے کا منافع دیا۔ وظیفہ جاری ہے اور ساتھ منافع بھی۔ وہ وظیفہ یہ ہے:۔ وَلَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰى (والضحیٰ 5)۔ سارا دن کھلا پڑھنی ہے۔ (محمد صابر‘ کراچی )
خاندان بھر کی ناراضگیاں ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ چند سالوں سے پڑھ رہی ہوں۔ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ہمارے خاندان میں بہت زیادہ جھگڑے اور ناراضگیاں تھیں جس کی وجہ سے پورا خاندان بکھرا ہوا تھا‘ کوئی کسی شادی کیا غمی میں بھی نہ جاتا تھا۔
گزشتہ رمضان المبارک سے میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا کلمہ کا نصاب پڑھ رہی ہوں۔ الحمدللہ اس کلمہ کی برکت سے ہمارے خاندان میں جتنی بھی ناراضگی‘ جھگڑے اور غلط فہمیاں تھیں سب ختم ہوگئی ہیںحالانکہ میں نے کئی بار اپنے بچوں کو بٹھا کر سمجھایا بھی‘ کچھ لین دین کا مسئلہ بھی تھا جس کی وجہ سے ناراضگی تھی‘ میرے بچے غصے میں تھے کیونکہ میں ہمیشہ اپنے بھائیوں کو ساتھ رکھتی تھی مگر انہوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ انہی دنوں میں کلمہ کا نصاب عبقر ی رسالہ کے ذریعے ملا۔ میں نے اپنے بچوں کی نیت کی کہ اگر کسی نے ان پر جادو کیا ہے تو اللہ تعالیٰ انصاف کردے‘ یہ سب لڑائیاں جادو کے ذریعے ڈالی گئی تھیں اللہ تعالیٰ نے کلمہ کی برکت سے تمام مسائل حل فرمادئیے۔کلمہ طیبہ کے نصاب کے علاوہ میں روزانہ و صبح گیارہ تسبیح یَاقَہَّارُ کی بھی پڑھتی ہوں۔ بہت سارے کام اللہ پاک نے کردئیے ہیں۔(شمع، لاہور)
بچہ ضائع ہوا مگر رب مل گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے آپ ٹھیک ہوں۔ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔میں نے پہلے سال بیعت کی‘ اللہ کا لاکھ لاکھ احسان ہے کہ خود میں بہت تبدیلی محسوس کی ہے۔ اللہ کی عطا ہے اللہ جیسے مرضی دے اللہ نے مجھے آپ کے وسیلے سے دیا۔میرے بچے کا ضائع ہونا سچ کہتے ہیں کہ اللہ تک پہنچنا وسیلے کے ذریعے ہوتا ہے ایک چھوٹا سا آسرا ملا ہے کہ اللہ مجھ سے میرے بچے کے ضائع ہونے کی وجہ سے کچھ چاہتا ہوگا۔
عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ اس میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں آنے والے وظائف بہت تیربہدف ہوتے ہیں۔ اس میں سےا یک وظیفہ پڑھا جسے میں نے دن رات پڑھنا شروع کردیا۔ نامعلوم مجھے اس آیت سے عجیب سالگاؤ ہے۔ بہت سکون ملتا ہے۔ واقعی جیسا اس آیت کے فوائد علامہ صاحب نے لکھے تھے ویسے ہی فوائد ملتے ہیں۔ وہ آیت سورۂ والضحیٰ کی آیت نمبر 5 ہے۔’’وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰى‘‘ اس آیت کو سارا دن کھلا پڑھنا ہے۔ (پوشیدہ)
میری آپی کی تین سال پرانی بیماری ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بڑی بہن کی ناک سے گزشتہ تین سال سے پانی آرہا تھا‘ سب علاج کرلیےمگر ناک سے پانی بہنا بند نہ ہورہا تھا۔ عبقری رسالہ ہم سب گھر والے بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ میری آپی نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا ہوا کلمہ کا نصاب ناک کی بیماری اور دیگر مسائل کیلئے پڑھنا شروع کردیا۔ الحمدللہ ہم تمام گھر والوں نے اب تک تیس کلمہ کے نصاب پڑھ لیے ہیں‘ جہاں دیگر مسائل حل ہورہے ہیں وہیں اب میری آپی کے ناک سے جو پانی بہتا تھا وہ بالکل رک گیا ہے اور اب وہ صحت یاب ہیں۔
وظیفہ پڑھاگھر سے شریر جنات بھاگ گئے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ تین سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں‘ الحمدللہ بہت فائدہ ہورہا ہے۔ خاص طورپر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں آئے وظائف بہت تیربہدف ہوتے ہیں۔ میں یہ کالم بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ اسی کالم میں ایک مرتبہ لاہور شاہی قلعہ میں موجود موتی مسجد کے بارے میں پڑھا‘ میں وہاں گیا اور علامہ صاحب کے بتائے نوافل وہاں ادا کیے۔ اس کے علاوہ علامہ صاحب کا بتایا ہوا وظیفہ یَاقَہَّارُ بہت زیادہ پڑھا۔ ہمارے گھر میں کچھ شریر جنات تھے جن کی وجہ سے ہم تمام گھر والے بہت پریشان تھے۔ یہ کسی صورت جانے کو تیار نہ تھے۔ مگر جب سے یَاقَہَّارُ کا وظیفہ اورموتی مسجد میں جاکر نوافل ادا کیے ہیں یہ چیزیں گھر سے بھاگ گئی ہیں۔ اب گھر میں سکون ہے۔ الحمدللہ! (محمد انور سعید‘ ٹاہلیانوالہ)
بیٹے کا خرچ لگ گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک بیٹے کی ماں ہوں اور مجھے کچھ عرصہ پہلےطلاق ہوگئی ‘ اب اپنی امی کے گھر میں رہتی ہوں۔ عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ اس رسالہ میں سے دیکھ کر یَاقَہَّارُ کا تھال میں پاؤں رکھ کرکرنے والا عمل کررہی ہوں۔ میرا عدالت میں کیس بچے کے حوالے سے چل رہا تھا۔ الحمدللہ اس عمل کی برکت سے میرے بیٹے کا خرچ لگ گیا ہےاور اب میں بہت مطمئن ہوں۔ (نعیمہ‘ لاہور)
مجھ میں جن آیا اور بولنا شروع ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں خواب میں دیکھتی ہوں کہ میں سوئی ہوئی ہوں بیدار ہوئی تومیں نے بولنا شروع کردیا‘ میری آواز بہت بھاری ‘مردوں والی اور بہت عجیب و غریب کیفیت محسوس کرتی ہوں۔ یہ سب کیفیت شیشے کے سامنے تھی اور میں نے ایک اجنبی آدمی کو دیکھا میرے ساتھ میرے خاوند بھی تھے اور میری پھپھو ساس بھی کھڑی ہیں اور یہ کیفیت صرف میرے پر طاری ہورہی ہے تو وہ آدمی جس کے سامنے میں بول رہی ہوں اس کی کیفیت کپکپاہٹ والی ہے اور جب میں آدمی والے لہجے میں بولتی ہوں اس آدمی میں لچک پیدا ہورہی ہے اور اس کی گردن لمبی ہورہی ہے۔ صرف گردن والا حصہ ہی دیکھتی ہوں اس میں اور لچک پیدا ہورہی ہے اور وہ آدمی لمبا ہوتا جارہا ہے۔ میری آواز مردوں والی اور بھاری ہےجیسے اکثر جنات وغیرہ کی آوازیں ہم ٹی وی پر سنتے ہیں۔ اس کے بعد میں اچانک ہوش میں آئی اور میں نےعلامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا جنات کا پیدائشی دوست میں بتایا وظیفہ یَاقَہَّارُ کا ورد شروع کردیا اور یہ پڑھتے ہوئے سو گئی ۔ یَاقَہَّارُ کے ساتھ کلمہ طیبہ کا ورد بھی شروع کردیا ‘ بہت بہتری آگئی ہے۔ (اہلیہ اعجاز‘ لاہور)
چالیس دن میں بیوی ٹھیک ہوگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! چھ ماہ پہلے میری بیوی کی حالت عجیب و غریب ہوگئی تھی‘ عجیب و غریب باتیں کرتی ‘ نجانے کون سی زبان تھی ہمیں سمجھ نہ آتی تھی۔ گھر سے باہر کو بھاگتی‘ کبھی کبھی مردوں والی آواز میں بات کرتی۔ہم نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا ہوا وظیفہ تھال میں پاؤں رکھ کر یَاقَہَّارُ پڑھنے والا ‘پڑھا اور یَاقَہَّارُ کا تعویذ اس پر پھیرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے کرم فرمایا اور صرف چالیس دن میں میری بیوی بالکل ٹھیک ہوگئی۔ میں آپ کا بہت ہی زیادہ مشکور ہوں آپ اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب نے عبقری رسالہ کے ذریعے مجھ اور میرے گھر والوں پر جو احسان کیا ہے ‘ مجھے لکھنا نہ آرہا کہ میں کس طرح آپ کا شکریہ ادا کروں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عظیم عطاء فرمائے آمین۔(اعجاز افضل، لاہور)
گھر سے شیطانی چیزیںختم ہوگئیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر میں بہت سی شیطانی چیزوں نے اودھم مچا رکھا تھا‘ خواب میں سانپ‘ چوہے اور نجانے کون کون سی قسم کے جانور نظر آتے اور شدید تنگ کرتے‘ سکون بالکل ختم ہوچکا تھا۔ رات رات بھر نیند نہ آتی تھی۔ ہم نے رسالہ عبقری میں سےعلامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا ہوا وظیفہ یَالَطِیْفُ یَاعَلِیْمُ یَاخَبِیْرُ پڑھنا شروع کیا۔ جب سے یہ پڑھ رہا ہوں شیطانی چیزیں گھر سے اور مجھ سے دورہو جاتی ہیں۔ کچھ دنوں پہلے پھر خواب میں دیکھا کہ شیطانی چیزیں‘ سانپ اور چوہے نظر آرہے ہیں اور تنگ کررہے ہیں اسی وظیفے کے ساتھ یَاقَہَّارُ کو ملا کر پڑھنا شروع کیا تو ساری چیزیں غائب ہو جاتی ہیں۔ (محمد زبیر،لاہور)
پڑھائی کے مسائل حل!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے پڑھائی کا بہت شوق ہے مگر جب بھی پڑھنے بیٹھتی ہوں نہیں پڑھا جاتا۔میں تھرڈ ایئر کی سٹوڈنٹ ہوں۔ میں درس میں ہر جمعرات آتی ہوں۔ نماز کی پابندی کی کوشش کرتی ہوں۔مگر اپنی تعلیم کے حوالے سے سخت تشویش کا شکار تھی۔ میں نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں سے محمدرسول اللہ کا وظیفہ پڑھا۔ اور سارا دن کھلا محمدرسول اللہ پڑھنا شروع کردیا۔ اس عمل سے مجھے بہت فائدہ ہوا‘ پڑھائی میں دل لگنا شروع ہوگیا‘ نماز‘ اعمال‘ تسبیحات کرنے کو دل کرتا ہے۔ بس اب دل نہیں چاہتا کہ اس عمل کو چھوڑ دوں‘اب تک آٹھ نصاب اس عمل کے مکمل کرچکی ہوں اورنواں شروع ہے۔ (مریم رفیق، لاہور)
اورمیری شادی ہوگئی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں آپ کا رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ میری شادی کا مسئلہ تھا جو وظیفہ سے حل ہوگیا ہے۔میں نے عبقری رسالہ کے صفحہ نمبر 53 پر موجود علامہ لاہوتی پراسراری کو خط لکھنے والا کوپن لیا۔ اور علامہ صاحب کو خط لکھا۔ اس خط کے جواب میں عبقری رسالہ کے ذریعے مجھے وظیفہ ملا۔ میں نے وہ وظیفہ پابندی کے ساتھ چند ہفتے ہی پڑھا اور میری شادی جس میں جابجا رکاوٹیں تھیں وہ دور ہوگئیں اور اب الحمدللہ میں شادی شدہ اور اپنے گھر میں خوش ہوں۔وظیفہ یہ ہے:۔سورۂ آل عمران کی پہلی تین آیات تین سو انیس دفعہ اول و آخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ صبح و شام پڑھنی ہے۔کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے پڑھیں اور کمال دیکھیں۔(نوٹ: یہ عمل جنات کا پیدائشی دوست جلد دوئم کے صفحہ نمبر 129 پر بھی موجود ہے) (ماریہ عمر، آزاد کشمیر)
میری نند پر سایہ تھا ‘ اس عمل سے ختم ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میںگزشتہ چند ماہ سے ماہنامہ عبقری پڑھ رہی ہوں‘ چھ سےسات مرتبہ تسبیح خانہ میں دم کروانے آئی اور عبقری روحانی چلہ میں بھی آئی تھی۔ میں آپ سے بیعت ہوئی ہوں اور تسبیحات پڑھتی ہوں اور سنتوں میں آخری چھ سورتیں پڑھتی ہوں۔ فجر کی سنتوں کے بعد 500 باریَاوَھَّابُ پڑھتی ہوں اور 200 مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھتی ہوں اور 129مرتبہ سورۂ کوثر پڑھتی ہوں۔ یہ سب پڑھنے کے بعد میری بہت زیادہ مشکلات حل ہوئی ہے۔ میں نےعلامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا ایک وظیفہ اپنی نند کو بتایا اس پر سایہ تھا ۔ اس نے یَاقَہَّارُ کی گیارہ تسبیحات صبح و شام اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔ اس پر سایہ بھی ختم ہوگیا اور اس کو مرض بواسیر تھا جو اس عمل کی برکت سے ٹھیک ہوگیا۔ (روبینہ کوثر، ڈسکہ)
قرض اترگیا! حالات بہت بہتر ہیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر دے اور تسبیح خانہ تاقیامت آباد رہے۔ میں دو سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں۔ اب تک جو وظائف اور اعمال جو عبقری رسالہ یا درس میں بتائے جاتے ہیں ان پر عمل کرتے ہیں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ چار سال سے ہمارے حالات بہت خراب ہیں پہلے میرے شوہرشپنگ کمپنی میں نوکری کرتے تھے دوسری جگہ بھی ایک سال نوکری کی اور ختم ہوگئی جس کی کوئی وجہ نہیں تھی پھر میرے شوہر نے ایک پارٹنر کے ساتھ مل کر اپنی شپنگ کمپنی چلانے کی کوشش کی اس دوران ہمارے حالات اتنے خراب ہوگئے کہ دوسرے ہمارے مدد کرنے لگے‘ ایک وقت تھا کہ ہم سب کی مدد کرتے اور آج ہم لوگ پریشان ہیں۔ اسی دوران میں نے لاہور عبقری کے دفتر فون کرکے یَاقَہَّارُ پڑھنے کی اجازت لی۔ کیونکہ کسی نے بتایا کہ ہم پر جادو کیا گیا ہے پہلے میں نے گیارہ سو مرتبہ سوا لاکھ ختم کیا پھر بھی حالات زیادہ بہتر نہ ہوئے تو یَاقَہَّارُ کا تھال والا عمل کیا‘ سوا لاکھ مرتبہ کیا۔ کچھ کام چلا پھر رک جائے۔ اس دوران گھر کے اخراجات بچوں کی فیس وغیرہ کی وجہ سے قرض چڑھ گیا‘ میں نے اور میرے شوہر نے لاہور عبقری فون کرکے بتایا انہوں نے میرے شوہر کو بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یَاکَرِیْمُ 800مرتبہ صبح و شام پڑھنے کے لیے دیا اور میں نےعلامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا وظیفہ یَاقَہَّارُ کھلا 8ہزار تک روزانہ پڑھنے لگی جس فلیٹ میں ہم لوگ رہتے ہیں وہاں جنات کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے ہمارا گھر خستہ حالی کا شکار ہوچکا ہے گھر میں ہر وقت غصہ لڑائی رہتی تھی ‘ اس کے علاوہ اسسٹنٹ صاحب نے ہمیں تین مہینے سورئہ بقرہ گھر میں
لگانے کے لیے دیا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے وظائف اور دیگر اعمال کی برکت سے حالات پہلے سے بہت بہتر ہوئے‘ قرض اتر گیا بچوں کی فیس جو لاکھوں ہوگئی تھی ادا کی۔ اس کے بعد اسسٹنٹ صاحب نے ہمیں سورئہ رحمن گھر میں ہروقت ایم پی تھری آڈیو لگانے کے لیے کہا‘ ہم نے وہ بھی لگائی۔ میں نے رمضان میں سورئہ کوثر والا عمل مکمل عید تک کیا ۔علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا کلمہ کا نصاب مکمل کیا۔ گھر کا نقشہ بدلا گھر سے تمام تصویریں ہٹا دیں۔ سب سلام کرکے گھر میں آتے اور سورئہ اخلاص پڑھتے ہیں۔ بچے بھی رمضان کے پورے روزے رکھتے اور عبادت کرتے ہیں۔ ابھی ربیع الاوّل میں صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ کا سوا لاکھ ختم کیا۔ پھر فجر کی اذان سے پہلے تہجد کے وقت اٹھ کر دو نفل ادا کرکے 300 مرتبہسُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْم اَسْتَغْفِرُللہ پڑھ کر فجر کی نماز ادا کرتے ہیں۔ پھر قرآن کی تلاوت اور وظیفہ پڑھتے ہیں۔ آپ کے بتانے پر میں مچھلیوں کو گوشت پرندوں اور کیڑوں کو اناج دیتا ہوں۔ دوسروں کی مدد کرنا آپ کی بتائی ہوئی باتیں دوسروں تک پہنچاتاہوں۔ ہر جمعرات کو درس سنتے ہیں اور ہر وقت اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہ کی معافی مانگتے ہیں۔ ہر نماز کے بعد اور سوتے وقت آیت کرسی اور چاروں قل اور یَاقَہَّارُ پڑھ کر سوتے ہیں۔ الحمدللہ حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔پہلی بار میں نے کسی رسالے میں خط لکھا ہے وہ بھی تین چار مہینے سوچنے کے بعد بس جب کوئی مشکل آتی ہے تو دو رکعت نفل ادا کرتے اللہ سے دعا مانگتے رہتے ہیں۔ ہر جمعرات کودفتر ماہنامہ عبقری فون کرکے آپ سے دعا کے لیے نام لکھوادیتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات کو قبول فرمائے۔ (آسیہ ‘ کراچی)
خودکشی کرنے کا سوچالیکن عبقری ملا اور کام بن گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے آپ خیریت سے ہوںگے‘ کل رات کو ارادہ کیا خودکشی کرلوں کیونکہ مجھے پانچ سال سے جنات نے تنگ کر رکھا ہے پھر سوچا خودکشی تو حرام ہے موت کے بعد بھی مجھے سکون نہ ملے گا ۔ عبقری رسالہ سامنے پڑا تھا‘ پنکھا چل رہا تھا‘ عبقری کے ورق الٹ پلٹ ہورہے تھے‘ اچانک ایک صفحہ میرے سامنے آیا اور اس پر محترم علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا وظیفہ یَاقَہَّارُ لکھا ہوا تھا۔ میں نے رسالہ اٹھایا‘ اور اس وظیفے کو پڑھنا شروع کردیا۔ جب سے یَاقَہَّارُ پڑھ رہی ہوں جنات قریب نہیں آئے‘ پہلے لاکھ کوشش کے باوجود خط نہ لکھ پاتی تھی آج پرسکون ہوکر خط لکھ رہی ہوں۔ آج صبح جب اٹھی تو چہرہ چمک رہا تھا میں سمجھ گئی وظیفہ پڑھنے کا ارادہ کیا ہے تو جنات بھاگ گئے ہیں۔ (ثمینہ، پشاور)
جنات کا پیدائشی دوست سلسلہ سے رہنمائی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دسمبر 2012ء میں جب میں نے پہلی بار عبقری پڑھا تھا تو اس میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سلسلہ میں جو واقعات پڑھنے میں آئے ان سے رونگٹے بھی کھڑے ہوئے مگر میری خوشی کی بھی کوئی انتہا نہیں تھی۔ ستمبر 2010ء میں اللہ پاک کی طرف سے ذہن میں یہ خیال آیا تھا کہ جن ’’Aliens‘‘ کو سائنسدان آسمان میں تلاش کر رہے ہیں۔ وہ ہماری اپنی زمین کے اندر بھی ہوسکتے ہیں۔ زمین کے اندر بھی ایک ایسی دنیا آباد ہوسکتی ہے جس کے رہنے والے ہم سے زیادہ طاقتور و ذہین ہوں۔ بس میرا خیال تھا کہ وہ مخلوق پتھر کی طرح ٹھوس ہو شاید، اور شاید آگ ان کی غذا ہو، پانی ان کے لیے واحد خطرہ ہو جو انہیں گلا کے ختم کرسکتا ہو اور زمین کے اندر وقت بہت دھیمی رفتار سے گزرتا ہو ان خیالات سے منفی یا پھر ان کے سچ ہونے کے متعلق مجھے کہیں سے کوئی معلومات نہیں مل رہی تھی۔ انٹرنیٹ پر بھی ان باتوں کے مطابق کوئی مواد نہیں تھا۔ کیونکہ سائنس کی ہر تحقیق دوسرے سیاروں کے متعلق رہی ہے۔
یوں 2011 میں میں نے ایسی مشین ڈیزائن کی جو زمین کے اندر تک جاسکے اس مشین کا نام میں نے R.E.M (Raafia's Earth Marble) رکھا۔ مگر میرے پاس مواقع نہیں ہیں اور کوئی Soures نہیں ہے کہ اپنی مدد آپ ہی کرپاتی لیکن ’’عبقری‘‘ نے میری اس قدر مدد کی ہے اس سلسل کے ذریعے جو دنیا کی کوئی بھی بڑے سے بڑی یونیورسٹی یا خود ’’NASA‘‘ بھی نہیں کرپاتی اگر میرے پاس دنیا بھر کی دولت ہوتی اور وہ میں پوری NASA یونیورسٹی میں خرچ کردیتی پھربھی مجھے سائنس کی وہ صحیح تعلیم حاصل نہیں ہوپاتی جو مجھے صرف 50روپے میں ’’ماہنامہ عبقری‘‘ میں سلسلہ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھ کر حاصل ہوئی ہے اور آگے بھی ان شاء اللہ بہترین تعلیم ’’عبقری‘‘ اور درس روحانیت و امن سے حاصل ہوتی رہے گی۔
٭ عبقری دسمبر 2012ء کے شمارے میں ’’جنات کا پیدائشی دوست سلسلہ‘‘ میں علامہ صاحب (دامت برکاتہم) نے ہمیں ایسی مخلوق سے متعارف فرمایا جو کہ زمین کے اندر رہتی ہے (اور مجھے ثبوت مل گیا کہ یہ حقیقت ہے اور ہماری زمین کے اندر بھی دنیا آباد ہے)۔ ٭ وہ پھلوں اور سبزیوں کی جڑیں بطور غذا استعمال میں لاتے ہیں(جس سے میری یہ غلط فہمی دور ہوئی کہ وہ پتھر کی طرح ٹھوس ہوں گے چونکہ آگ ان کی غذا ہوگی)۔٭اور زمین کے اندر علامہ صاحب نے نہ جانے کتنے گھنٹے گزارے مگر جب واپس زمین کے اوپر تشریف فرما ہوئے تو تب بھی وہی وقت ہو رہا تھا جو زمین کے اندر جانے سے پہلے تھا۔(اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ زمین کے اندر وقت کی رفتار زیادہ تیز ہے وہ مخلوق علامہ صاحب کو یہ بتاتی ہے کہ ’’جب انسان اس نگری میں آتا ہے تو اوپر کی دنیا کا زمینی نظام اس کے لیے ٹھہر جاتا ہے۔ اور اس کے آنے کا انتظار کرتا ہے۔ جب وہ آتا ہے تو جس منٹ کو وہاں چھوڑ کر آیا تھا وہ منٹ وہیں رہ جاتا ہے۔ وہ منٹ اس کے آنے کے بعد آگے چلتا ہے ‘‘ اور کہا کہ آپ ہمارے پاس ایک سال بھی رہ جاتے تو آپکے پاس پھر بھی وقت وہی ہوتا جو چھوڑ کر آئے ہیں)۔(اس بات سے یہ بھی واضح ہوا کہ انسان ایک ’’Time Ring‘‘ کے درمیان ہوتا ہے۔ یعنی ایک ایسی گھڑی جس کا کانٹا انسان خود ہے اور اگر انسان اپنی ’’Time Ring‘‘ سے باہر نکل کر کسی دوسری ’’Time Ring‘‘ کے دائرے میں آجائے تو پھر انسان اسی کا کانٹا بن کر گھومتا ہے۔ جبکہ پہلی ’’Time Ring‘‘ وہیں ٹھہر جاتی ہے۔ جب تک کانٹا دوبارہ اس دائرے میں آئے اور وقت کی گھڑی پھر سے چلنے لگے)
٭اور اگر Time Rings ہیں تو Time Traveling بھی ہے (میں نے یہ ’’Time Ring‘‘ ایک فرضی نام رکھا ہے۔ اس طرح اپنے خیالات میں آسانی لانے کی کوشش کرتی ہوں)حصرت صاحب! اس سلسلے کی مدد سے اور اللہ کے کرم سے یہ آپکی توجہ اور آپکی نسبت کی برکات ہیں کہ میں نے Time Ring دریافت کرلی اور اگر میں کہیں بھی غلط ہوں تو میری رہنمائی فرمائیں۔ اگر آپ حضرت ’’عبقری‘‘ سلسلہ نہ کرتے اور پھر ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ عبقری میں نہ ہوتا تو میں کیا کرپاتی؟ کچھ بھی نہیں۔
٭اس مخلوق نے مزید یہ بتایا کہ ’’ہماری دنیا اور ہے، ہمارا سورج، ہمارا چاند، ہمارے آسان اور ہیں‘‘(سائنس کے مطابق دوسرے ستارے ہمارے سورج سے بہت تیزی سے دور ہٹتے چلے جارہے ہیں۔ اس لیے کسی اور شمسی نظام تک رسائی ہمارے لیے ممکن نہیں۔ جب کہ اس مخلوق نے بالکل واضح الفاظ میں بتایا ہے کہ ان کا چاند اور سورج اور ہی ہیں یعنی نوری رفتار سے سفر کرنا ممکن ہے۔ ایک نظام شمسی سے باہر نکل کر دوسرے نظام شمسی تک پہنچنا ممکن ہے۔ نوری سالوں کا فاصلہ طے کرنا بھی ممکن ہے۔ ہماری دنیا میں سائنس نے اس قدر ترقی نہیں کی ہے مگر دوسری دنیا کے لوگوں نے اتنی ترقی کرلی ہے یعنی اتنی ترقی ممکن ہے)جنات کا پیدائشی دوست سلسلہ پڑھنے سے مجھے جس قدر دل کا سکون ملتا ہے وہ میں الفاظ میں بیان کر ہی نہیں سکتی۔ علامہ صاحب(دامت برکاتہم) سے یہ گزارش کرنا چاہتی ہوں کہ ہمیں اور بھی ’’عالمین‘‘ کے بارے میں بتائیں۔(رافعہ حسین، خیرپورسندھ)
یاقہار کے خاص الخاص عمل کا طریقہ
کچا برتن‘ پرات یا کوئی لوہے کا تھال نمابرتن لے کرپانی سے بھرلیں۔ چارپائی پر بیٹھ کر اس میں اپنے پاؤں ڈبو لیں۔ اگر گرمی ہے توپانی ٹھنڈا ہو اور اگر سردی ہو تو گرم پانی میں پاؤں ڈبولیں‘ پاؤں ڈبونا بہت ضروری ہے اور باوضو بیٹھ کر آپ گیارہ سو بار یَاقَہَّارُ پڑھیں اور تصور کریں جس جادو سے‘ جس گناہ سے‘ جس عیب سے‘ جس بدکاری سے‘ یا شراب اور جوئے اور نشے سے نجات آپ چاہتے ہیں یا کسی کو دلانا چاہتے ہیں۔ اپنے لیے بھی پڑھ سکتے ہیں کسی کا تصور کرکے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ وہ پڑھنا شروع کردیں۔ روزانہ ایک وقت مقرر ہو‘ قبلہ رخ بیٹھ کر‘پانی روز بدلنا ہے‘ اس پانی کو گرا دیں۔ اس وظیفہ کو روز پڑھنا ہے‘ گیارہ دن‘ اکیس دن‘ اکتہر دن‘ اکانوے دن۔ آپ پڑھیں۔ صبح و شام پڑھنا چاہیں تو فائدہ زیادہ ہوگا ورنہ ایک وقت بھی پڑھ سکتے ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 905 reviews.