Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - فروری 2010ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ کسی فرد کا نام اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علےحدہ ڈالیں طبی معائنہ کرائیں پانچ برس قبل شوہر نے دوسری شادی کر لی۔ اس واقعے سے پہلے میں صحت مند تھی لیکن اس کے بعد میری صحت جواب دینے لگی۔ پورے جسم میں درد اور تکلیف سی رہنے لگی۔ اکثر سر درد رہنے لگا‘ کبھی اچانک پسلی کے نیچے درد شروع ہو جاتا اور خود ہی ٹھیک بھی ہو جاتا۔ رات کو گہری نیند نہیں آتی۔ خواب بھی بے ترتیب اور عجیب و غریب دیکھتی ہوں۔ کبھی دیکھتی ہوں کہ کسی بلند جگہ پر کھڑی ہوں اور توازن بگڑ گیا‘ جس کے نتیجے میں نیچے کی جانب کر رہی ہوں۔ منظر بدل جاتا ہے تو شکر ادا کرتی ہوں کہ گرنے سے بچ گئی۔ ان تمام باتوں اور علامات سے مجھے یقین ہونے لگا ہے کہ مجھ پر سفلی علم وغیرہ سے کوئی اثر کرایا گیا ہے۔(زرینہ‘ لاہور) جواب: آپ نے خط میں علاج معالجے کا تذکرہ نہیں کیا ہے لازم ہے کہ پہلے اپنا طبی و طبعی معائنہ کرائیں۔ بہت سی طبعی بے اعتدالیوں اور بیماریوں میں اسی قسم کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ ضروری نہیں ہے کہ اس کا تعلق کسی عمل یا سحر سے ہو۔ ذہنی طور پر بے یقین ہونے کے بجائے یقین اور یکسوئی حاصل کریں۔ روزانہ صبح و شام پانی پر یَااللّٰہُ یَارَبُ الرَّحِیم اکیس بار اور رات سونے سے پہلے سورئہ فاتحہ اور سورئہ فلق تین تین بار دم کرکے پی لیا کریں۔ دھمکی میری دو بیٹیاں رشتے کے انتظار میں ہیں۔ مجھے پہلی بیٹی کی طرف سے زیادہ پریشانی ہے۔ یہ بیٹی صورت اور سیرت دونوں کی اچھی ہے لیکن رشتوں میں نہ جانے کیا رکاوٹ درپیش ہے۔ ایک مسئلہ یہ ہے کہ چند سال قبل ہمارے دور کے ایک رشتہ دار نے رشتہ بھیجا‘ معلومات کرانے پر ہم مطمئن نہیں ہوئے اور بہت سی ایسی باتیں سامنے آئیں کہ ہمیں انکار کرنا پڑا۔ ہم نے رشتے سے انکار کر دیا اور ان لوگوں نے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھی دیکھیں گے کہ اس کی شادی کیسے ہو گی۔ اس کے بعد کئی رشتے آئے لیکن بات طے نہ ہو سکی۔ ہم لوگ اندیشوں میں مبتلا ہو گئے کہ کہیں ان لوگوں نے کسی قسم کا برا عمل وغیرہ تو نہیں کرا دیا۔ (رفیقہ خاتون‘ لاہور) جواب: وہم نہ کریں۔ صاحبزادی سے کہیں کہ وہ نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد اول و آخر درود شریف کے ساتھ سورئہ اخلاص تین بار‘ سورئہ توبہ کی آخری آیت ایک بار اور سورئہ صف کی آیت 13 ایک بار پڑھ کر بارگاہ الٰہی میں دعا کیا کریں۔ علاوہ ازیں صدقہ و خیرات بھی حسب استطاعت دیا کریں۔ انشاءاللہ‘ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حفاظت اور اعانت حاصل ہوگی۔ سرکاری ادارہ ہم دو بہنیں ہیں‘ والد صاحب سرکاری ادارے میں ملازم ہیں۔ وہ اپنے طور پر محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں۔ ترقی کیلئے انہوں نے اپنے خرچ پر ایک کورس بھی کیا تاکہ استعداد میں اضافہ ہو اور قابلیت کی بنیاد پر ترقی حاصل ہو جائے لیکن ابھی تک ان کی ترقی نہیں ہو سکی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں گزارا مشکل ہوتا جارہا ہے اور ہمیں معاشی تنگی کا سامنا ہے۔(ہما اکرام‘ لیہ) جواب: والد صاحب سے کہیں کہ وہ نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد اول و آخر درود شریف کے ساتھ آیت الکرسی ایک بار اور سورئہ ہود کی آیت نمبر 6‘ اکیس بار پڑھ کر بارگاہ الٰہی میں دعا کیا کریں۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے انشاءاللہ ایسے حالات و اسباب پیدا ہونگے کہ آپ کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ جوئے کی لت ہمارا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے‘ بھائی شادی کے بعد اپنے گھروں میں علیحدہ ہو گئے ہیں اور ہم بہنیں والدہ کے ساتھ کرائے کے مکان میںرہتے ہیں۔ والد صاحب پرچیوں کے ذریعے نمبر لیکر بازی لگاتے ہیں یعنی انہیں جوئے کی عادت پڑ گئی ہے۔ ان کو ہم نے بہت سمجھایا ہے لیکن وہ باز نہیں آتے۔ بہت جلد پرچیوں کے ذریعے معاشی خوشحالی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ ابھی تک سوائے نقصان کے کچھ ہاتھ نہیں آیا ہے۔ گزرتے دنوں کے ساتھ والدکی توجہ گھر پر سے کم ہوتی جارہی ہے اور اب وہ گھر بھی دیر سے آتے ہیں۔(ناصرہ‘ کراچی) جواب: آپ اور آپ کی بہنیں نماز فجر‘ نماز مغرب اور نماز عشاءکے بعد سورئہ نساءکی پہلی آیت گیارہ بار پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کیا کریں۔ والد صاحب جس تکیے کو سونے کیلئے استعمال کرتے ہیں‘ اس پر بسم اللہ شریف تین بار اور سورئہ فاتحہ ایک بار پڑھ کر روزانہ رات کو دم کر دیا کریں اور یہ تکیہ کوئی دوسرا فرد استعمال نہ کرے۔ عارضی ملازمت میں سخت مشکلات میں گھرا ہوا ہوں۔ تعلیم صرف میٹرک تک ہے۔ بعدازاں حالات کی وجہ سے آگے بڑھ نہ سکا‘ اب حال یہ ہے کہ عارضی ملازمت مل جاتی ہے لیکن جلد ہی وہاں کام ختم ہو جاتا ہے یا جواب مل جاتا ہے ۔ مہینے میں پندرہ دن بمشکل کام ملتا ہے۔ باقی گھر بیٹھ کر گزار دیتا ہوں۔ وقت کیساتھ ساتھ مہنگائی اور ضروریات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ مجھے اپنا مستقبل تاریک دکھائی دیتا ہے ۔ پہلے کہیں نہ کہیں کام مل جاتا تھا لیکن اب حصول معاش میں مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ (شاہد‘ بہاولنگر) جواب: نوکری کے ساتھ اپنی دلچسپی اور صلاحیت کے مطابق کسی فن یا ہنر میں مہارت پیدا کریں۔ اس طرح آپ ایک میدان میں مستقلاً کام کر سکیں گے اور آپ کی صلاحیت اور تجربے میں بھی اضافہ ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد تین بار آیت الکرسی‘ ایک بار سورئہ اخلاص اور ایک سو ایک بار ”یَافَتَّاحُ یَارَزَاقُ“ پڑھ کر دعا کیا کریں۔ آسانی ہو گی کافی عرصہ پہلے میری شادی کی بات خاندان میں طے ہو گئی تھی۔ اب جب شادی کا مرحلہ نزدیک ہے‘ میرے بڑے بھائی اس رشتے کے خلاف ہوگئے ہیں‘ انہیں کسی نے لڑکے کے بارے میں ایسی باتیں بتا دی ہیں کہ وہ اس رشتے کے حق میں نہیں ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ باتیں درست نہیں ہیں اور یہ رشتہ معقول ہے لیکن بھائی کے کہنے سے میرے دوسرے گھر والے بھی اس رشتے کی مخالفت کررہے ہیں۔ لڑکے میں ایسی کوئی بات نہیں کہ اس اچھے رشتے کو رد کر دیا جائے۔ یوں لگتا ہے کہ میرے گھر والے اس رشتے کو شک کی نظر کر دیں گے۔ میں چاہتی ہوں کہ ایسا نہ ہو اور گھر والے اس رشتے کو قبول کر لیں۔ (نورین‘پاکپتن) جواب: یہ بات بھی قابل غور ہے کہ آخر وہ کیا باتیں ہیں جن کی بنیاد پر گھر کے بیشتر افراد موجودہ رشتے کو قبول نہیں کررہے ہیں اور آپ کے پاس وہ کیا نکات ہیں جن کی بنیاد پر آپ اس رشتے کو قبول کرنے پر اصرار کررہی ہیں۔ ان تمام باتوں پر گھر والوں کے درمیان سنجیدہ بات چیت ہونی چاہیے تاکہ ہر صورت میں آپ لوگوں کو غلط فیصلے کا پچھتاوا نہ ہو۔ اس معاملے کو اَنا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ روزانہ رات کے وقت اکتالیس بار بسم اللہ شریف کے ساتھ ایک تسبیح ”یَافَتَّاحُ“ کی پڑھ کر دعا کیا کریں۔ زندہ دلی میں کالج میں پڑھتا ہوں۔ اللہ کے فضل سے کسی قسم کی معاشی یا گھریلو پریشانی نہیں ہے، پھر بھی اپنے اندر خوشی محسوس نہیں کرتا۔ دل بجھا ہوا سا رہتا ہے۔ لوگ جن باتوں پر خوش ہو کر ہنستے ہیں، ان سے میرے چہرے پر مسکراہٹ تک نہیں آتی۔ ذرا سی بات ناگوار محسوس ہو تو آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔ کسی کام کی کوئی امنگ یا خواہش محسوس نہیں ہوتی۔ میرے دوست مجھے مردہ دل کہتے ہیں۔ فلموں یا ڈراموں کی ہر بات مجھے بے معنی اور معمولی محسوس ہوتی ہے۔ ذرا دیر دیکھنے کے بعد اٹھ جاتا ہوں۔ (رضوان‘ پشاور) جواب: انسان کی خوشی اور قلبی سکون کا تعلق صرف معاشی آسودگی سے نہیں ہوتا اس میں دوسرے نفسیاتی و جذباتی عوامل بھی کام کرتے ہیں۔ چند خیالات اور بعض ذہنی الجھنیں بھی درپردہ متحرک ہو کر انسان کے اندر جمود پیدا کر دیتی ہیں۔ ان کو ختم کرنے کیلئے انسان کو اپنے ماضی و حال کے تمام خیالات و احساسات کا تجزیہ کرنا چاہیے۔ کم ہی سہی، لیکن ایسا بھی ہوتا ہے کہ بعض غذائی اجزاءکی کمی سے بھی انسانی خیالات و احساسات میں ٹھہراﺅ پیدا ہونے لگتا ہے۔ چنانچہ آپ ان تمام باتوں کا جائزہ لیں۔ غذا میں ہر قسم کی سبزیاں اور شیریں پھل، کھجور وغیرہ استعمال کریں۔ نماز فجر کے بعد دور تک خالی الذہن ہو کر چلتے ہوئے دل ہی دل میں ”یَااللّٰہُ یَارَحِیمُ “ کا ذکر پندرہ منٹ تک کیا کریں۔ شام کے وقت کوئی نہ کوئی جسمانی کھیل بھی کھیلا کریں۔ انشاءاللہ آپ کے احساسات میں تبدیلی واقع ہوگی۔ کایا پلٹ ہمارا بھائی پہلے والدین کا فرماں بردار اور اچھی صحبت میں رہنے والا تھا۔ مذہبی اشغال پر بھی عمل پیرا تھا۔ پڑھائی کے ساتھ بعض اچھی سرگرمیوں میں بھی شرکت کرتا تھا۔ والد کا ہاتھ بھی بٹاتا تھا۔ نہ جانے کیسے اس کا اٹھنا بیٹھنا چند برے لوگوں کے ساتھ ہو گیا۔ ان کی صحبت کے اثر سے اس میں کئی برائیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ گھر کی طرف سے لاپروا ہو گیا ہے اور والد صاحب کی بات پر توجہ نہیں دیتا۔ والد صاحب گھر کے واحد کفیل ہیں اور ہم متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایسے میں بھائی کو جس ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے وہ مفقود ہے، اسے احساس ہی نہیں ہے۔ (شاہینہ‘ گجرات) جواب: اس تبدیلی کو محض بری صحبت کا نتیجہ نہ سمجھیں بلکہ ان عوامل پر بھی غور کریں جو بھائی کو اس راستے پر لے گئے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ماحول کی یکسانیت، ذہنی تھکن، توجہ کا کم ملنا، ضرورت سے زیادہ ذمہ داری وغیرہ میں سے کوئی بات ایسی ہو جو اسے ماحول سے فرار پر اکسا رہی ہے۔ فی الحال بھائی کو حکمت و تدبیر کے ساتھ گھر والے اپنے سے قریب کریں اور اسے اپنی توجہ سے محروم نہ کریں امکان ہے کہ وہ پھر اچھی صحبت اور ماحول کو قبول کر لے گا۔ روزانہ رات کو اس تکیے پر جو بھائی سونے کیلئے استعمال کرتا ہے، ایک بار سورئہ کوثر پڑھ کر دم کر دیا کریں۔ عزم و عمل میں ایک طالب علم ہوں، میرے اندر عزم و عمل کی کمی واقع ہو گئی ہے۔ کوئی کام مستقل مزاجی کے ساتھ انجام نہیں دے سکتا۔ پڑھنے بیٹھتا ہوں تو کچھ ہی دیر بعد ذہن کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ یکسوئی ختم ہو جاتی ہے اور بددل ہو کر کتاب بند کر دیتا ہوں۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ دل، عزم و ہمت شوق و وولولے سے خالی ہو گیا ہے۔(فیضان علی‘ مانسہرہ) جواب: بعض اوقات انسان کے تحت الشعور میں بعض باتیں، بعض خیالات جمع ہو کر متحرک ہو جاتے ہیں۔ اس طرح کہ انسان ان خیالات کو پوری طرح سمجھ نہیں سکتا لیکن ان خیالات کے زیر اثر اس کی قوت عمل متاثر ہوتی ہے مثلاً کسی قسم کا خوف، احساس عدم تحفظ غیر یقینی صورتحال وغیرہ۔ ان تمام باتوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا جائزہ لیں اور ان کا ازالہ کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ عمل کریں کہ رات سونے سے پہلے پوری توجہ کے ساتھ سورئہ آل عمران کی دوسری آیت دس سے پندرہ منٹ تک پڑھا کریں۔ انشاءاللہ ذہنی یکسوئی کے حصول کے ساتھ ساتھ فکر کے دائرے خوشی و اطمینان قلبی سے معمور ہو جائیں گے۔ طبیعت پر کنٹرول میری طبیعت میں سکون اور ٹھہراﺅ نہیں ہے۔ بہت جلد کسی کام سے دل بھر جاتا ہے اور کوشش کے باوجود طبیعت راغب نہیں ہوتی۔ کام ادھورا رہ جاتا ہے۔ ذہنی طور پر بھی یکسوئی اور دلچسپی کا فقدان ہے۔ ایک طالب علم کی حیثیت سے یہ مسئلہ اور زیادہ پریشانی کا باعث ہے۔ کوئی اسم یا آیت ایسی تجویز کریں جس کی برکت سے میری ذہنی کیفیات مثبت رخ اختیار کریں۔ (وقاص احمد‘ کوئٹہ) جواب: رات کو سونے سے پہلے مصلےٰ پر اس طرح کھڑے ہو جائیں جس طرح نماز میں کھڑے ہوتے ہیں اور ہاتھ باندھ لیں۔ نظریں سجدے کے مقام پر مرکوز رکھیں۔ زبان سے لاَحَولَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ المُہَیمِنُ العَزِیزُ الجَبَّارُ المُتَکَبِّرُo پڑھتے رہیں پندرہ سے بیس منٹ تک پڑھنے کے بعد عمل ختم کریں اور کسی سے بات کیے بغیر سو جائیں۔ اس عمل کو کم از کم چالیس دن کیا جائے لیکن نوے دن سے زیادہ نہ کریں۔ حافظہ کیلئے میں قرآن پاک حفظ کر رہا ہوں لیکن رفتار زیادہ نہیں ہے۔ سبق دیر سے یاد ہوتا ہے کوئی اسم پڑھنے کیلئے یا عمل ایسا بتائیں جس سے میرا ذہن تیز ہو جائے اور قرآن پاک جلد حفظ کر لوں۔ واضح کردوں کہ پہلے میرا حافظہ بہت اچھا تھا۔ (عمیر‘ رحیم یار خان) جواب: نماز فجر کے بعد مصلےٰ پر آرام دہ حالت میں بیٹھ جائیں۔ آنکھیں بند کر لیں۔ آرام و سکون سے سانس اندر لیں اور باہر نکالیں اور اپنی توجہ سانس کے اندر جانے اور باہر نکلنے پر قائم رکھیں۔ اندازاً دس منٹ تک یہ عمل کیا جائے بعدازاں تین چار عدد کھجوروں پر سو بار یَارَحِیمُ دم کرکے کھا لیا کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 292 reviews.