قارئین! آج آپ کو ایک انوکھا واقعہ اور انوکھی بات بتاتا ہوں جو شاید عقل والوں کی سمجھ میں نہ آئے لیکن روح کی دنیا کو جاننے والوں کی سمجھ میں کچھ آجائے گی۔ ایک نہایت صالح اور باکمال درویش میرے ہاں مہمان ہوئے۔ مہمان خانہ یعنی (تسبیح خانہ) میں چونکہ مہمانوں کی آمدورفت جاری رہتی ہے وہ صرف ایک رات کیلئے مقیم ہوئے‘ اس کے بعد واپس چلے گئے‘ بہت عرصہ بعد ملاقات ہوئی تو مجھ سے شکوہ کیا کہ سخت سردی کی رات تھی ‘آپ تو مجھے بستر پر لٹا کر چلے گئے لیکن رات جو میرے ساتھ بیتی وہ آپ نے خبر ہی نہ لی۔ میں نے حیرت و افسوس کی ملی جلی کیفیات کے ساتھ سوال کیا کہ آخر کونسی ایسی بات ہوئی؟ فرمانے لگے! ہوا یہ جب میں رات کو سویا تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد مجھے ایسے محسوس ہورہا تھا کہ جیسے کسی نے مجھے سوئی چبھوئی‘ میں یکایک جھٹکے سے اٹھ بیٹھتا، یہی کیفیت کئی بار ہوئی لیکن پتہ نہ چلتا تھا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے؟ آخرکار اللہ جل شانہ کی ذات کی طرف متوجہ ہوا کہ اے اللہ یہ کیا ماجرا ہے؟ میں نے اپنی کمبل کو دیکھا‘ اس کے چاروں طرف نظر دوڑائی‘ کمبل کے ایک کونے پر شیر کی تصویر کا نشان تھا۔ اس کمبل کو ہٹا کر میں نے دوسرا بستر لیا تو آرام سے سو گیا۔
قارئین! ہمارا دن رات تصویروں کے ساتھ اوڑھنا بچھونا ہے۔ یہی تصویریں ہماری دن رات کی نیندوں کو بے چین اور بے قرارکررہی ہیں۔ ہمیشہ نشان سفید اجلے کپڑے پر ہی محسوس ہوتا ہے‘ جو لباس پہلے ہی سے سیاہ ہے اس پر سیاہی کے لگنے والے دھبے کا کیاکوئی نشان ہوگا؟
محترم قارئین! ان چیزوں کا تعلق ایمان کی سطح سے ہوتا ہے جتنی ایمان کی سطح مضبوط ہوتی چلی جائے گی اتنا ان چیزوں کا ادراک بڑھتا چلا جائے گا۔اللہ ہم سب کی ایمانی سطح کو مضبوط فرمائے۔
احباب کی محفل میں ایک دوست کہنے لگے کہ میں آرا مشین پر بیٹھا اپنی ضرورت کی کچھ لکڑیاں کٹوا رہا تھا ایک بھاری اور موٹی لکڑی آرا مشین میں جب جاتی باوجود کاٹنے کے اس پر آری نہ چلتی پھر انہوں نے ایک کونے سے کاٹا کٹ گئی دوسرے کونے سے کاٹا کٹ گئی جس جگہ کاٹنے سے نہیں کٹتی تھی وہاں سے کٹ تو گئی لیکن حیرت کی بات یہ ہوئی کہ جب اس جگہ آری چلاتے تو وہاں آری نہ چلتی سب کو حیرت ہوئی آخر مشورہ یہ ہوا کہ اس کو ہتھوڑے اور چھینی یعنی لوہے کی مدد سے چیرا جائے تو جب لکڑی کو چیرا تو انوکھا منظر دیکھا جو چیز لکڑی پر آری پھرنے سے مانع تھی وہ گوہ کا ایک بچہ تھا جو لکڑی کے کٹنے کی وجہ سے مر نہ سکا بلکہ لکڑی چیرتے ہی بچ کر بھاگ گیا۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 761
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں